Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: behtreen aqwaal

    اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو ہر چیز کا تجزیہ کرنے سے بھی گریز کیا کریں، جنہوں نے ہیروں کا تجزیہ کیا تھا انہیں یہ جان کر بہت صدمہ ہوا تھا کہ ہیرا تو اصل میں کوئلہ ہوتا ہے۔
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • Re: behtreen aqwaal

      جو لوگ چُپ چاپ سب کچھ برداشت کر لیتے ہیں ان کے بارے میں یہ طے ہے کہ ان کا دِل زخم خوردہ ہے .
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • Re: behtreen aqwaal

        اپنے کر دار کو جتنا اچھا رکھ سکتے ہو رکھو کیونکہ موت انسان کو مار سکتی ہے مگر . . . اچھے کر دار والے ہمیشہ زنده رہتے ہیں . . . دلوں میں بھی اور لفظوں میں بھی
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • Re: behtreen aqwaal

          جو بات آپ كے دِل میں اُتَر گئی وہ ہی آپ کا انجام ہے ، اگر آپ کی موت آ جائے تو جس خیال میں آپ مریں وہی آپ کی عاقبت ہے
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • Re: behtreen aqwaal

            ’’ﻣﺠﮭﮯ ﺟﻨّﺖ ﮐﮯ ﺍﻥ ﭘﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﺠﺮ اﺣﻤﺪ۔‘‘ ﭘﯿﻐﺍم ﭼﻼ ﮔﯿﺎ۔ ﺁﻧﺴﻮ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﮧ ﻟﮍﮬﮑﺘﮯ ﺭﮨﮯ۔ ﺍﺳﮯ ﭘﺭﺍﻧﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺁ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺳﮯ ﻧﺌﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﻟﮓ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺣﺰﺍﺏ ﮐﯽ ﺟﻨﮓ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺧﻨﺪﻕ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﮔﮩﺮﯼ ،ﺑﮩﺖ ﺗﺎﺭﯾﮎ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺩﻡ ﮔﮭﭩﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﮦ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻗﺎﺋﻢ ﺭﮦ ﭘﺎۓ ﮔﯽ؟
            ﺍﺣﻤﺪ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺳﮑﺮﯾﻦ ﺟﮕﻤﮕﺎ ﺍﭨﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﯿﻐﺍﻢ ﮐﮭﻮﻻ۔

            ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ
            ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﻼﻡ ﺷﺮﻭﻉ ﻣﯿﮟ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺗﮭﺎ
            ﺍﻭﺭ ﻋﻨﻘﺮﯾﺐ ﯾﮧ ﭘﮭﺮ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯﮔﺎ ﺍﻭﺭ
            ﺳﻼﻡ ﮨﻮ ﺍﻥ ﺍﺟﻨﺒﯿﻮﮞ ﭘﮧ۔۔۔۔۔۔!

            ﺳﮑﺮﯾﻦ ﭘﮧ ﭨﭗ ﭨﭗ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺁﻧﺴﻮ ﮔﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ ’’ﺍﻭﻩ ﺍﻟﻠﻪ !‘‘ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﮔﺮﺍ ﻟﯿﺎ۔۔۔۔۔۔ ﻭﮦ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮫ ﺳﮑﯽ ﮐﮧ ﯾﮩﯽ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﭘﻦ ﺗﻮ ﺍﺳﻼﻡ ﺗﮭﺎ۔۔۔ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﯽ ﺗﻮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﭼﮭﯽ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ۔۔ ﻋﺎﻡ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﻟﮓ، ﻣﻨﻔﺮﺩ ،ﻣﺨﺘﻟﻒ۔ ﻭﻩ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ، ﺑﮯ ﻓﮑﺮﯼ ﺳﮯ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻟﮕﺎﺗﯽ ،ﮐﭙﮍﻭﮞ ﺟﻮﺗﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮈﺭﺍﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﮕﻦ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﺟﯿﺴﯽ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯿﮟ۔۔۔ ﺍﺟﻨﺒﯿﺖ ﮨﯽ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﻨﺎﺧﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ۔۔۔ ﻭ ﮦ ﺳﺎﺣﻞ ﮐﯽ ﮐﯿﭽﮍ ﭘﮧ ﭼﻤﮑﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﻟﮓ ﺳﺎ ﻣﻮﺗﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔۔۔ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﻣﻮﺗﯽ۔۔۔

            نمرہ احمد کے ناول ’’جنت کے پتے‘‘ سے اقتباس
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • Re: behtreen aqwaal

              ”جہان میں سوچتی تھی کہ اللہ کیوں کہتا ہے کہ اگر وہ قرآن کو پہاڑ پہ نازل کرتا تو وہ ٹوٹ جاتا۔ مجھے کبھی اس کی بات سمجھ میں نہیں آئی تھی۔ مگر آج آگئی ہے۔“
              گرم، ابلتے آنسو اس کو تھوڑی سے پھسلتے ہوئے، گردن تک لڑھک رہے تھے۔ وہ کھڑکی کے باہر دیکھ رہی تھی اور وہ اسے۔
              ”جانتے ہو پہاڑ کیوں ٹوٹتا؟ کیونکہ وہ قرآن کو پورے کا پورا لیتا۔۔۔۔ اور جو شخص قرآن کو پورے کا پورا اپنے دل پہ اتارتا ہے نا، اسے ایک بار ٹوٹنا پڑتا ہے۔“

              تحریر: نمرہ احمد
              اقتباس: جنت کے پتے
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • Re: behtreen aqwaal

                محبّت اور عزت نفس کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے. محبّت سب سے پہلے عزت نفس کو ختم کردیتی ہے! یا تو بندہ محبّت کر لے یا پھر اپنی عزت . یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ہاتھ نہیں آتیں

                اقتباس : امر بیل
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • Re: behtreen aqwaal

                  انسان بھی کتنا مجبور اور لاچار ہوتا ھے باہر آس پاس لگے سبھی آئینے پھوڑ بھی ڈالے تب بھی اپنے اندر لگے آئینے کا سامنا ہر دم لازمی ہوتا ھے صرف ایک اپنی ذات سے بچنے کے لیے کسی بھی ناگوار چیز کو جھیلنے کے لئے تیار ہوجاتا ہے اور اپنا سامنا لمحہ بھر کو بھی کرنا نہیں چاہتا

                  خدا اور محبت سے اقتباس۔۔۔
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • Re: behtreen aqwaal

                    بسم اللہ الرحمان الرحیم

                    بہترین اقوال
                    نبی کریم ﷺ کی حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پانچ نصحیتیں؛
                    ۔ ائے انس۔ کامل وضو کرو تمہاری عمر بڑھے گی۔
                    جو میرا امتی ملے سلام کرو نیکیاں بڑھیں گی۔
                    گھر میں سلام کرکے جایا کرو گھر میں خیریت بڑھے گی۔
                    ضحیٰ کی نماز پڑھتے رہو تم سے اگلے لوگ جو خدا والے بن گئے تھے ، ان کا یہی طریقہ تھا۔
                    ائے انس۔ چھوٹوں پر رحم کر، بڑون کی عزت و توقیر کر ۔ توُ قیامت کے دن میرا ساتھی ہوگا۔

                    غریبی آتی ہے سات چیزوں سے۔
                    جلدی جلدی نماز پڑھنے سے۔
                    کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے۔
                    پیشاب کرنے کی جگہ وضو کرنے سے۔
                    کھڑے ہوکر پانی پینے سے۔
                    منہ سے چراغ بجھانے سے۔
                    دانت سے ناکن کاٹنے سے۔
                    دامن یا آستین سے منہ صاف کرنے سے۔

                    خوشحالی آتی ہے سات چیزون کے کرنے سے؛
                    قر آن کی تلاوت کرنے سے۔
                    پانچوں وقت کی نماز پڑھنے سے۔
                    خدا کا شکر ادا کرنے سے۔
                    غریبون اور مجبورون کی مدد کرنے سے۔
                    گناہوں کی معافی مانگنے سے۔
                    مان باپ اور رشتہ داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے سے
                    صبح کے وقت سورۃ یٰسین اور شام کے وقت سورۃء واقعہ پڑھنے سے۔
                    اقتسابات تعمیرِ حیات صفحہ23

                    Comment


                    • Re: behtreen aqwaal

                      Originally posted by فاروق سعید قریشی View Post
                      [CENTER][FONT=jameel noori nastaleeq]بسم اللہ الرحمان الرحیم

                      بہترین اقوال
                      23
                      [/SUP][/RIGHT]
                      :rose
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment


                      • Re: behtreen aqwaal

                        ﺳﯿﺪﻧﺎ ﺍﺑﻮ ﮨﺮﯾﺮﮦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ
                        ﻣﺮﻭﯼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ
                        ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﻭﺻﺎﻝ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ
                        ﮐﺴﯽ ﺍﯾﮏ ﺟﻤﻌﺮﺍﺕ ﮐﯽ ﺻﺒﺢ ﮐﻮ ﮨﻢ
                        ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﻭﻧﭧ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﺍﯾﮏ
                        ﺳﻔﯿﺪ ﺭﯾﺶ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺁﯾﺎ۔
                        ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﻮﺍﺭﯼ ﮐﻮ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﮯ
                        ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮ ﺑﺎﻧﺪﮬﺎ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﺪﺭ
                        ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ:
                        ”ﺗﻢ ﭘﺮ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﻧﺎﺯﻝ
                        ﮨﻮ، ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﻣﺤﻤﺪ
                        ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ۔“
                        ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
                        ”ﺍﮮ ﺣﻀﻮﺭ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ
                        ﺑﺎﺭﮮ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ! ﺗﺠﮭﮯ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ
                        ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﺎﻡ ﮨﮯ؟“
                        ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﻮﺩﯼ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻣﯿﮟ
                        ﺳﮯ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ 80 ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﺗﻮﺭﺍﺕ ﮐﺎ
                        ﻣﻄﺎﻟﻌﮧ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﺘﻌﺪﺩ
                        ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﺒﯽ ﻣﺤﻤﺪ
                        ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﺑﮍﯼ ﺗﻔﺼﯿﻞ
                        ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺫﮐﺮ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ
                        ﮨﻮ ﮐﺮ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻠﺴﻠﮧﺀ ﮐﻼﻡ
                        ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ۔
                        ”ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ (ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ) ﮐﮯ
                        ﮨﺎﺗﮫ ﭘﺮ ﺑﯿﻌﺖِ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﺍ
                        ﮨﻮﮞ۔“
                        ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ
                        ﮐﮧ ﺁﭖ (ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ) ﮐﺎ ﺗﻮ
                        ﻭﺻﺎﻝ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻋﺎﻟﻢ ﻧﮯ
                        ﺍﻓﺴﻮﺱ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ:
                        ”ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮨﮯ؟“
                        ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ
                        ﺑﻼﻝ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ
                        ﺳﯿﺪﮦ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﷲ ﻋﻨﮩﺎ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ
                        ﺟﺎﺅ۔ ﻭﮨﺎﮞ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺗﻌﺎﺭﻑ
                        ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ
                        ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﮐﭙﮍﻭﮞ
                        ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﭙﮍﮮ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ
                        ﮐﺮﻧﺎﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔
                        ﺣﻀﺮﺕ ﺳﯿﺪﮦﺀ ﻋﺎﻟﻢ ﺭﺿﯽ ﺍﷲٰ ﻋﻨﮩﺎ ﻧﮯ
                        ﺍﭘﻨﮯ ﺷﮩﺰﺍﺩﮮ ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺴﯿﻦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ
                        ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
                        ”ﻭﮦ ﮐﭙﮍﺍ ﻻﺅ ﺟﻮ ﺁﭖ (ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ
                        ﻭﺳﻠﻢ ) ﻧﮯ ﺑﻮﻗﺖِ ﻭﺻﺎﻝ ﭘﮩﻨﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ۔
                        ﺟﺐ
                        ﻭﮦ ﮐﭙﮍﺍ ﻻﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻋﺎﻟﻢ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ
                        ﭼﮩﺮﮮ ﭘﺮ ﮈﺍﻝ ﻟﯿﺎ۔ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ
                        ﮐﻮ ﺳﻮﻧﮕﮭﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺳﻮﻧﮕﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ
                        ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﮐﮩﺘﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺻﺎﺣﺐِ ﺛﻮﺏ ﭘﺮ ﻣﯿﺮﮮ
                        ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﮨﻮﮞ۔“
                        ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ
                        ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ:
                        ”ﺣﻀﻮﺭ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ
                        ﺍﻭﺻﺎﻑِ ﺟﻤﯿﻠﮧ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﺮﻭ
                        ﮐﮧ ﮔﻮﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ۔“
                        ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ (ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ
                        ﻋﻨﮧ ) ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﻗﺎﺑﻮ ﻧﮧ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﮯ۔
                        ”ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ (ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ) ﺷﺪﺕ ﮐﮯ
                        ﺳﺎﺗﮫ ﺭﻭ ﭘﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ: ﺍﮮ ﺳﺎﺋﻞ
                        ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ! ﺁﭖ (ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ
                        ﻭﺳﻠﻢ ) ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﮐﺎ ﺟﺲ ﻗﺪﺭ ﺗﺠﮭﮯ
                        ﺍﺷﺘﯿﺎﻕ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮍﮪ
                        ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﺒﯿﺐ (ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ
                        ) ﮐﯽ
                        ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﺎ ﺷﻮﻕ ﮨﮯ۔“
                        ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﺳﯿﺪﻧﺎ ﻋﻠﯽ ﺍﻟﻤﺮﺗﻀﯽٰ (ﺭﺿﯽ
                        ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ) ﻧﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽﺀ ﺍﮐﺮﻡ (ﺻﻠﯽ
                        ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ) ﮐﮯ ﺣﻠﯿﮧ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﺍﭘﺎ
                        ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﺑﮍﯼ ﺗﻔﺼﯿﻞ ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ،
                        ﺟﺲ ﮐﯽ ﻣﻦ ﻭ ﻋﻦ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﺍﺱ ﯾﮩﻮﺩﯼ
                        ﻋﺎﻟﻢ ﻧﮯ ﺳﺎﺑﻘﮧ ﮐﺘﺐ ﺳﻤﺎﻭﯼ ﮐﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ
                        ﻣﯿﮟ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔
                        (ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺍﺑﻦ ﻋﺴﺎﮐﺮ، 1 : 342 )
                        (ﺗﮩﺬﯾﺐ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺩﻣﺸﻖ ﺍﻟﮑﺒﯿﺮ، 1 :
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment


                        • Re: behtreen aqwaal

                          ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺭﺑﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ
                          ﮐﮩﺎ۔ ” ﮐﯿﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ
                          ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﮐﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ
                          ﻣﻨﮩﻤﮏ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻈﯿﻢ
                          ﻟﺸﮑﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻃﺮﺍﻑ ﺳﮯ ﮔﺬﺭ ﺟﺎﺋﮯ
                          ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺗﮏ ﻧﮧ ﮨﻮ۔“
                          ﺩﺭﺑﺎﺭﯾﻮﮞ ﻧﮯ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﮯ ﺗﻮﻗﻒ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ
                          ﮐﮩﺎ ” ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ۔“ ﻟﯿﮑﻦ
                          ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﺻﺮﺍﺭ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ
                          ﮨﮯ۔
                          ﮐﭽﮫ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ
                          ﺩﺭﺑﺎﺭﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﭼﻨﺪ ﺍﯾﮏ ﮐﻮ
                          ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮐﺮ ﮐﮧ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﮮ ﭘﯿﺎﻟﮯ
                          ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭘﮑﮍﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
                          ﺍﯾﮏ ﻧﮕﺮﺍﮞ ﻣﮑﺮﺭ ﮐﯿﺎ۔ ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﺳﮯ
                          ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﮐﺎ ﭼﮑﺮ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ
                          ﺁﺋﯿﮟ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﻄﺮﺡ ﮐﮧ ﭘﯿﺎﻟﻮﮞ ﺳﮯ
                          ﭘﺎﻧﯽ ﻧﮧ ﮔﺮﻧﮯ ﭘﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﮕﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ
                          ﮨﺪﺍﯾﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺟﻮﮞ ﮨﯽ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ
                          ﭘﯿﺎﻟﮯ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﭼﮭﻠﮑﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ
                          ﮔﺮﺩﻥ ﺍﮌﺍ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﯾﮧ ﺣﮑﻢ ﺳﻦ ﮐﺮ
                          ﺳﺐ ﺳﮑﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺁ ﮔﺌﮯ، ﭘﮭﺮ ﺗﻤﺎﻡ
                          ﺩﺭﺑﺎﺭﯼ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﺮ ﮐﮧ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ
                          ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﭘﻨﺎ ﭼﮑﺮ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮ ﮐﮧ ﺁ
                          ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺎﻟﮯ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ
                          ﻧﮩﯿﮟ ﮔﺮﺍ،
                          ﺗﺐ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺑﺎﺯﺍﺭ
                          ﮐﺎ ﺣﺎﻝ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺗﻤﺎﻡ
                          ﺩﺭﺑﺎﺭﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﻌﺬﻭﺭ
                          ﺭﮨﮯ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ
                          ﺗﻤﺎﻡ ﺗﺮ ﺗﻮﺟﮧ ﭘﯿﺎﻟﮯ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻧﮧ ﮔﺮﻧﮯ
                          ﭘﺮ ﻣﺰﮐﻮﺭ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﭘﮭﺮ ﮨﻤﯿﮟ
                          ﮐﭽﮫ ﭘﺘﮧ ﻧﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮨﻮ
                          ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔
                          ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ۔” ﯾﮩﯽ ﺑﺎﺕ
                          ﻣﯿﮟ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﮐﮧ ﺗﻢ
                          ﻟﻮﮔﻮﮞ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺟﺎﻥ ﮐﺎ ﺧﻮﻑ ﻣﺴﻠﻂ
                          ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﺮ ﺗﻮﺟﮧ ﺍُﺱ ﮐﺎﻡ
                          ﭘﺮ ﻣﺰﮐﻮﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺟﻮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ
                          ﺗﮭﺎ۔ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺍﮔﺮ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ
                          ﺧﻮﻑ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﭩﮭﺎ ﻟﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ
                          ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﻐﻮﻝ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ
                          ﻭﺟﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻈﯿﻢ ﻟﺸﮑﺮ ﺑﮭﯽ
                          ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻃﺮﺍﻑ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ
                          ﺍُﺳﮯ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺗﮏ ﻧﮧ ﮨﻮ۔
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment


                          • Re: behtreen aqwaal

                            بسم اللہ الرحمان الرحیم


                            جب امت پندرہ قسم کی برائیوں کا ارتکاب کر ے گی۔ تو اللہ کے عذاب اور بلائیں نازل ہونگی۔

                            حضرت علی(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے مروی ہے۔ کہ آپ ﷺ کا ارشاد ہے جب میری امت پندرہ قسم کی برائیون کا ارتکاب کرے گی تو امت پر بلا اور مصیبتن آپڑیں گی، پوچھا گیا یا رسول اللہﷺ وہ کیا کیا برائیاں ہونگی۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا:۔
                            ۔ جب مال غنیمت کو اپنے لئے دولت سمجھ لیا جائے گا۔
                            ۔ لوگوں کی امانت کو اپنے لیے غنیمت سمجھ لیا جائے گا۔
                            ۔ اور زکوٰۃ کی ادائیگی کو تاوان سمجھ لیا جائے گا۔
                            ۔ اور آدمی اپنی بیوی کی اطاعت کرنے لگے گا۔
                            ۔ اور آدمی اپنی مان کی نافرمانی کرنے لگے گا۔
                            ۔ اور آدمی اپنے دوست کے ساتھ نیکی اور روادادی کا معاملہ کرے گا۔
                            ۔ اور اپنے باپ کے ساتھ سختی اور بداخلاقی اور نافرمانی کے ساتھ پیش آئے گا۔
                            ۔ اور مسجدون میں بازار کے شور کی طرح شور مچائے گا۔ اور اسپر کوئی روک تھام نہ ہوگی۔
                            ۔ اور لوگون کا نمائیندہ اور سربراہ ان میں سب سے گھٹیا کم علم بے عقل اور بے دین،رذیل کمین شخص ہوگا۔
                            ۔ آدمی کا اعزاز و اکرام اس کی شرارت سے بچنے کے لئے کیا جائے گا۔
                            ۔ لوگوں میں شراب کی کثرت ہوگی۔ اور سرعام ہوگی۔
                            ۔ مرد بھی ریشم کے کپڑے پہننے لگیں گے۔
                            ۔ گھر گھر میں ناچنے گانے والی رنڈیوں کے ناچ کا شوق ہوگا۔
                            ۔ گانے بجانے کی چیزیں عام ہوجائیں گی، اور اسی کا شوق ہوگا۔
                            ۔ اس امت کے آخر کے لوگ گزرے ہوئے لوگوں پر لعن طعن کریں گے۔ جب یہ سب آثار ظاہر ہوں گے ، تو اسوقت سرخ آندھی، زلزلے ، زمین کے دھنس جانے ، شکل بگڑ جانے ، پتھرون کی بارش کا انتظار کرو ، اور ان نشانیوں کا انتظار کرو جو یکے بعد دیگرے اس تسلسل کے ساتھ آنے والی ہیں کہ جس طرح ہار کی لڑی ٹوٹ جانے سے تسلسل سے موتی نکل ناتے ہیں۔ (ترمذی شریف جلد 2 سفحہ44) ۔

                            پانچ چیزون کی محبت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانچ چیزوں کو بھلادے گی۔

                            ۔ دنیا سے محبت کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخرت کو بھلا دیں گے۔
                            ۔ مال سے محبت کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حساب و کتاب کو بھلادیں گے۔
                            ۔ مخلوق سے محبت کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ خالق کو بھلا دیں گے۔
                            ۔ گناہ کی چیزوں سے محبت کریں گے ۔۔۔۔۔۔ توبہ کو بھلا دیں گے۔
                            ۔ بڑے بڑے محل اور کوٹھیون سے محبت کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور قبر کو بھلا دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔(مکاشفتہ القلوب۔۔34)۔

                            Comment


                            • Re: behtreen aqwaal
                              1. [*=2|center]بسم اللہ الرحمان الرحیم





                              احکام الہیٰ
                              :c2::c2::c2::c2::c2::c2:
                              • [*=center]
                                [*=2|center]
                                [*=center]


                                [*=right]
                                احکام الہیٰ کو ہنسی کھیل نہ سمجھو، اور خدا نے تم پر جو احسان کیے ہیں ان کو یاد کرو۔ اس کا یہ احسان بھی نہ بھولو کہ اس نے تم پر کتاب اور عقل کی باتیں اتاری ہیں۔ اور منظور یہ ہے کہ تمہیں ان حکمون کے یا کتاب کے زریعے سے نصیحت کرے ۔ اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ڈرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے۔

                                [*=right]


                                [*=right]
                                میں وہ خدا ہون: جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ جسنے میری قضاءکو تسلیم کیا ، اور میری بلا پر صبر کیا اور میری نعمتون پر شکر ادا کیا ، میں اس کو اپنے پاس صدیق لکھتا ہون۔ اور جس نے میری قضاء کو تسلیم نہ کیا ، اور میری بلا پر صبر نہ کیا ، اور میری نعمتون پر شکر نہ کیا ، پس چاہئیے کہ میرے سوا اور رب تلاش کرلے۔

                                [*=right]


                                [*=right]
                                دوزخ کے عذاب سے ڈرتے رہو: جو نافرمانوں اور منکرون کے لئے تیار ہے اور اللہ تعالیٰ اور رسول ﷺ کا حکم مانو ۔ تعجب نہیں کہ تم پر رحم کیا جائے۔

                                [*=right]


                              مسلمانون : تم ہماری یاد میں لگے رہو، تاکہ ہمارے ہاں بھی تمہارا خیر ہوتا رہے۔ اور ہمارا شکر ادا کرتے رہو اور ناشکری نہ کرو۔

                              • [*=right]


                                [*=right]
                                جنہوں نے ہماری: راہ میں کوشش کی، ہم ان کو اپنا راستہ بتائیں گے۔

                                [*=right]


                                [*=right]
                                جس شخص کو میرا ذکر ؛ سوال کرنے سے روک لے ، میں اس کو سوال کرنے والون سے زیادہ دیتا ہون۔

                                [*=right]


                                [*=right]
                                اگر اللہ تعالیٰ : تجھ کو کسی قسم کی تکلیف پہچانی چاہے، تو اس کئے سوا کوئی اس تکلیف کو دور کرنے والا نہیں۔ اور اگر تجھ کو کسی قسم کا فائیدہ پہچائے تو کوئی روک نہیں سکتا۔ وہ پر چیز پر قادر ہے۔

                                [*=right]


                                [*=right]
                                شاید کہ تم: برا مانو کسی شےکو ، حالانکہ وہ تمہارے لیے اچھی ہو، اور شاید تم محبت کرو کسی چیز سے ، حالانکہ وہ تمہارے لیے مضر ہو۔ اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے تم نہیں جانتے۔ (تحقیق) وہ آنکھیں اندھی ہیں، بلکہ وہ دل جو سینے میں ہیں اندھے ہیں۔

                                [*=right]


                                [*=right]
                                اللہ تعالیٰ: کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا۔ جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلے۔

                                [*=right]


                                [*=right]
                                لوگوں: بے رخی نہ کر اور زمین پر اترا کر نہ چل، کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی اترا نے والے شیخی خورے کو پسند نہیں کرتا۔

                                [*=right]


                              1. [*=right]
                                ائے محمد ﷺ: تم اخلاق کے برے درجے پر ہو، خدا کی عنایت سے، تم لوگوں سے نرمی سے پیش آتے ہ و۔ اگر تم کہیں کج خلق اور سخت دل ہوتے توہ یہ لوگ تمہارے پاس آس سے ہٹ جاتے، کیا تمہارا خیال ہے کہ تم بے فائیدہ پیدا کئے گئے ہو ، اور تم ہماری طرف نہ پھروگے ؟ (مخزن اخلاق)۔

                              Comment


                              • Re: behtreen aqwaal

                                بشم اللہ الرحمان الرحیم


                                علم کے مطلق چند بہترین اقوال


                                درس گاہ جنت کا روضہ ہے۔

                                یاد رکھو جو استاد شاگرد کے حالات اور مزاج سے واقفیت پیدا کئے بغیر اسے تعلیم دیتا ہے۔ وہ ابھی خود تعلیم کا محتاج ہے۔

                                جو معلومات تم کو حاصل ہون ان کو دہرانے میں سستی نہ کرو۔ ان کا اعادہ کرنا اور دوسرون تک پہچانا ضروری خیال کرو۔ کیونکہ بھول جانا علم کے لئے آفت ہے۔

                                معلم کے اوضاع و اطوار ایسے ہونے چائیں کہ وہ نیکی اور پرہیزگاری کا مجسم و مکمل تمونہ ہو۔ اور اسی کی زیارت ہی سے تعلیم کے مقدس فیض کا عکس طالب علم کے دل میں کھنچ جائے۔

                                تنبیہ ذریعہ تادیب نہیں ہے۔ سخت کلمات کی نسبت نرم کلمات زیادہ موئثر ہوتے ہیں۔ کیسی بے حودہ بات ہے۔ کہ جس برتن میں کچھ ڈالنا چاہیں۔ اور پہلے ہی اسمیں چھید کر دین۔

                                خوف دلانے یا دباؤ ڈالنے سے اگرچہ کام جاری ہوسکتا ہے ۔ مگر کامیابی عارضی ہوتی ہے، اصلی کامیابی سچی مہربانی اور محبت ہی سے حاصل ہوتی ہے۔ کسی نے خوب کہا ہے " محبت کا راستہ اگرچہ لمبا ہے، ۔ لیکن تھکا دینے والا نہیں ہے۔

                                جو استاد اخلاقی برائیوں کو اخلاق ہی سے ذریعے درست کرنے کی قابلیت نہیں رکھتا وہ استاد کہلانے کا مستحق نہیں۔

                                چھوٹے بچے کے دل میں رعب اور خوف کا سمانا ایسا برا ہے۔ جیسا کہ نرم و نازک پودے پر باد صر صر کا تند جھونکا یا پھولون پر لوُ کا چلنا۔

                                مدرس کا کام ذہن کو ترقی دینا اور نیک عادات کا پیدا کرنا ہے۔ نہ کہ بے جا دباؤ کے شکنجے میں جکڑ کر اُلٹا بچون کی قدرتی ترقی کو روکنا اور فطرتی نشونما کو بند کرنا۔

                                جو چراغ اپنے نزدیک روشنی نہیں کرسکتا وہ دور تک روشنی کیسے پہچا سکتا ہے۔

                                بچون کو علم کے سمندر میں تیرنے والی کشتی مت بناؤ کہ وہ تمھارے دھکیلنے یا سہارے سے چلے۔ بلکہ انہیں اپنی ہی ذاتی طاقت سے تیرنا سیکھاؤ۔

                                تعلیم سے زیادہ تادیب کا خیال رکھو۔ خام بنیاد پر عمارت کھڑی نہین ہوسکتی۔ جو بچہ خود نہیں پڑھنا چاہتا اسے کوئی نہین پڑھا سکتا۔

                                اگر تم روزانہ ایک نئی بات سیکھنی یا سیکھانا اپنا فرض سمجھ لو ۔ تو صرف ایک سال میں 365 مسئلون کے مالک بن جاؤ گے۔ یاد رکھو ہر روز کی تھوڑی تھوڑی واقفیت کے مجموعے کا نام علم ہے۔

                                تھوڑا علم بھی غنیمت ہے۔ کئی باتون سے واقف ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ انسان بالکل ہی جاہل مطلق ہو ۔۔

                                علم کا شوق اپنا راستہ خود نکالتا ہے۔ اور بعد میں کسی رہبر یا استاد کی ضرورت نہیں رہتی۔

                                علم عالم کی وہ آنکھ ہے جس سے وہ برائی اور بھلائی میں تمیز کرسکتا ہے۔

                                گھر اگرچہ بچون کی بازی گاہ ( کھیل کی جگہ) ہے مگر فی الحقیقت دنیا میں ایسا کوئی کالج نہیں جس میں انسانیت کی تولیم اس سے بڑھ کر ہوتی ہو۔ آدمی میں آدمیت گھر ہی پیدا کرتا ہے۔

                                علم وہی دیرپا اور مستقل کہلاتا ہے جو اپنی کوشش اور تجربہ سے حاصل ہو۔

                                علم حاصل کرو ۔ بادشاہ یا امیر ہوئے تو اور انچے ہوجاؤ گے۔ عام آدمی ہوئے تو زندہ رہ سکو گے۔

                                علم دو دھاری تلوار ہے۔ اس کا مناسب استعمال برکت اور نا مناسب استعمال ہالکت یا باعث ہوتا ہے۔

                                ایک فلاسفر کا قول ہے۔ کہ اگر خدا تعالیٰ اپنے دائیں طرف علم اور بائیں طرف تلاش علم رکھے ، اور مجھے اجازت دے کہ میں کیا چاہتا ہون ۔ تو میں بغیر کسی جھجھک یا رکاوٹ کے تلاش علم کی درخواست کرون۔
                                علم جتنا کامل ہوتا جائے گا ۔ اتنا ہی زیادہ انسان اپنے آپ کو ناقص خیال کرے گا۔ علم اور نیکی کا میدان ایسا وسیع ہے کہ جس کی حد و پایاں نہیں ۔ جو شخص اس میں عقل کے گھوڑے دوڑاتا ہے ۔ وہ ہر ایک ساعت میں زیادہ عاقل اور پہلے سے بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔
                                (ماخوذ۔۔۔۔۔۔ مخزن علم)
                                امید کرتا ہوں دوستون کو اقوال پسند آئینگے۔
                                فاروق سعید قریشی۔۔۔

                                Comment

                                Working...
                                X