Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: behtreen aqwaal

    کس نے کہا؟ کیوں کہا؟ کتنی تکلیف پہنچی؟کتنی بے عزتی ھوئی؟

    اس سب کو بھول جاؤ۔۔یہ زندگی ہے۔اس میں بہت سارے لفظ بولے جاتے ہیں ۔بہت سارے لفظ سہنے پڑتے ھیں۔ بہت سارے لفظوں کے بہت سارے معنی ہوتے ھیں۔لفظوں کو اکٹھا کر کے تم انہیں سوچنے اور سمجھنے بیٹھو گی تو پھر زندگی نہیں گزار سکو گی۔۔۔۔۔۔۔"

    عمیرہ احمد کے ناول"لا حاصل" سے اقتباس
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: behtreen aqwaal

      محض ایک اشک کی تخلیق کے لیے....
      ایک آنسو کشید کرنے کے لیے ....
      پورے دل و دماغ اور جسم کی بھٹی سلگانا پڑتی ہے-
      تب جا کر آنسو .... سچا آنسو تسخیر ہوتا ہے-
      اور اس لمحہ بیدار میں ....
      انسان خدا سے قریب ہوا کرتا ہے-
      ...
      تحریر: رفعت سراج
      اقتباس: شاھکار
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: behtreen aqwaal

        ایک محترمہ نے سوال پوچھا کہ کیا بزرگوں سے منت مانگنے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟
        جواب: جب آپ چھوٹی تھی، آپ نے ٹافی یا چاکلیٹ لینی ہوتی تھی تو آپ اپنے والد کے گلے میں ہار ڈالتی تھیں یا ان کے سامنے ایسی حرکات کرتی تھیں جس کی وجہ سے والد چاکلیٹ یا ٹافی لا دیتے تھے، نہیں بلکہ آپ براہ راست والد سے کہہ دیتی تھیں کہ " ابو چاکلیٹ چاہئیے"۔
        بندے کا اور اللہ کا تعلق اس تعلق سے بھی زیادہ مضبوط ہونا چاہئیے کہ وہ براہ راست اللہ سے مانگے، یہ بزرگ بیشک نیک ہیں، جو فوت ہوچکے ہیں۔ مگر یہ بھی اللہ رب العزت سے براہ راست دعا کرتے تھے،
        اگر یہ مثال سمجھ نہیں آرہی تو دوسری مثال دے کر سمجھاتا ہوں۔
        حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے بعد آئے ان کا مرتبہ بہت اعلی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم امت کے لیے کتنا روئے ، کتنے فکرمند رہتے تھے، اپنے عزیز رشتے داروں کے پاس ہدایت کی دعوت کے لیے اکثر جاتے تھے۔
        ابوجہل ایمان نہیں لایا، ابولہب ایمان نہیں لایا اور بھی بہت سے قریبی عزیز رشتے دار تھے جو، ایمان نہ لائے۔ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا نہیں کی؟
        اصل میں نہ ابوجہل میں ہدایت کی طلب تھی، نہ ابولہب میں نہ ہی دوسرے رشتے داروں میں جو ایمان نہ لے کر آئے، جب طلب ہی نہ ہو، اور انسان جہالت میں سختی سے قائم رہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مرضی سے ہدایت کا نور ان کے دل میں نہیں اتار سکتے، یہ بس اللہ کے اختیار میں ہے۔
        جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگتے ہیں اور وہ دعا قبولیت میں اللہ رب العزت کے حکم کی محتاج ہوتی ہے، تو یہ نیک بزرگ کیسے ہماری دعا کے قبول ہونے کی ضمانت ہوسکتے ہیں؟
        دعا بندے اور اللہ کا براہ راست تعلق ہے، نیک لوگوں سے دعا کا تو کہا جاسکتا ہے کہ میرے لیے دعا کر دیجئیے مگر یاد رکھیں کہ یہ کوئ ضمانت نہیں ہے کہ دعا ضرور قبول ہوگی، دعا تب ہی قبول ہوگی جب اللہ رب العزت کا ارادہ ہوگا۔
        زندہ انسانوں سے، نیک لوگوں سے دعا کا تو کہا جاسکتا ہے، مگر دعا کے لیے، کہنے کے بعد مطمئن نہ ہوجائیں کہ اب دعا قبول ہے۔ یہ سوچ درست نہیں ہے، اللہ رب العزت بندے کی طلب دیکھتا ہے۔
        دعا کے شروع میں درود شریف پڑھیں، اللہ رب العزت کی صفات کو سامنے رکھتے ہوئے براہ راست دعا مانگیں، کہ اللہ خالق ہے، مالک ہے رازق ہے، اللہ کی صفات کو سوچیں، اللہ سے رو ، رو کر دعا کریں، اللہ طلب دیکھتا ہے کہ بندے میں طلب کتنی ہے۔ اللہ ضرور دعا قبول کرتا ہے۔ آخر میں درود شریف ضرور پڑھیں کہ یہ دعا کے قبول ہونے کا نسخہ ہے۔
        دعا کا اور تقدیر کا ساتھ بہت گہرا ہے، اگر اللہ چاہے تو دعا تقدیر پر بھی غالب آجاتی ہے۔
        تحریر: عبدالباسط احسان"
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: behtreen aqwaal

          کچھ لوگ زندگی میں ہی مردہ ہوتے ہیں اور کچھ مرنے کے بعد بھی زندہ .
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: behtreen aqwaal

            میں بارگاہِ خداوندی کے جاہ و جلال کے تصور سے لرزتا ہوا اندر داخل ہوا صحن میں پاؤں رکھتے ہی ... خانہ کعبہ پر نظر پڑی اور مجھے اچانک ایسا محسوس ہوا کہ اس کی چھت آسمان کو چھو رہی ہے سینکڑوں آدمی وہاں طواف کر رہے تھے کسی کو دوسرے کی طرف دیکھنا گوارا نہ تھا جو طواف سے فارغ ہو چکے تھے ان میں سے کوئی حطیم کے اندر نفل پڑھ رہا تھا اور کوئی غلافِ کعبہ تھام کر گریہ و زاری کر رہا تھا کسی کو کسی سے سروکار نہ تھا کسی کو کسی سے دلچسپی نہ تھی دو تین چکر لگانے کے بعد مجھے خیال آیا کہ میں کون ہوں اور کہاں سے آیا ہوں اس کے ساتھ ہی میری آواز بیٹھ گئی میری قوت گویائی جواب دے گئی اور آنسوؤں کا سیلاب جو نہ جانے کب سے اس وقت کا منتظر تھا میری آنکھوں سے پھوٹ نکلا یہ ایک ایسا مقام تھا جہاں بچے کی طرح سسکیاں لینا بھی مجھے معیوب معلوم نہیں ہوتا تھا کسی نے میری طرف دیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی کسی نے یہ نہ پوچھا کہ تم کیا کر رہے ہو ان کی بے اعتنائی اور بے توجہی ظاہر کر رہی تھی کہ ایک انسان کے آنسو اسی مقام کے لیے ہیں
            (نسیم حجازی، پاکستان سے دیارِ حرم تک )
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: behtreen aqwaal

              وجود کے مقدر میں مانگنا ہے، ذات کا وصف دینا ہے۔ میں کیا، تُو کیا بی بی ! سب بھکاری ہیں۔ آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں، کبھی نہ کبھی بھکاری بنانا ہی پڑتا ہے۔ مانگنا ہی ہوتا ہے۔

              کوئی عشق مانگتا ہے کوئی دنیا اور جو یہ نہیں مانگتا وہ خواہش کا ختم ہو جانا مانگتا ہے۔
              (عمیرہ احمد کے ناول شہرِذات سے)
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: behtreen aqwaal

                سب سے بہترین احساس وہ ہوتا ہے جب آپ کو خیال آئے کہ آپ ان لوگوں کے بنا بہت خوش ہیں جن کے بارے آپ سوچتے تھے کہ ان کے بنا جینا مشکل ہے۔
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: behtreen aqwaal

                  ’’مسلمان کیا تھے اور کیا سے کیا ہوگئے؟ دنیا کی تاریخ میں جتنا عروج اور پھر جتنا زوال ہم مسلمانوں نے دیکھا ہے، شاید ہی کسی اور قوم اور مذہب نے دیکھا ہو۔‘‘
                  ہاشم ندیم کے ناول ’’پری زاد‘‘سے اقتباس
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: behtreen aqwaal

                    دنیا کی کوئی بھی یونیورسٹی آپ کو وہ سبق نہیں سکھا سکتی جو زندگی کے نصاب میں درج ہوتے ہیں.
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: behtreen aqwaal

                      ﺍﻧﺴﺎﻥ ﭨﮭﻮﮐﺮ ﮐﮭﺎﺋﮯ ﺑﻐﯿﺮ , ﺯﺧﻢ ﮐﮭﺎﺋﮯ ﺑﻐﯿﺮ , ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺟﻼﺋﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﺘﺎ۔ ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﻣﯿﮟ ﮨﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺘﺎ؟ ﭘﮩﻠﮯ ﺣﮑﻢ ﭘﮧ ﺳﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﮭﮑﺎﺗﺎ؟ ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺁﺧﺮ ﻣﻨﮧ ﮐﮯ ﺑﻞ ﮔﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ
                      ﮔﺮﻧﮯ ﮐﮧ ﺑﻌﺪ ﮨﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﯿﻮﮞ ﺳﻤﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ؟

                      تحریر: نمرہ احمد
                      اقتباس: جنت کے پتے
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: behtreen aqwaal

                        جب وہ ناراض ہوتا ہے تو وہ انسان کو اکیلا چھوڑ دیتا ہے اور جانتی ہو کہ اکیلا چھوڑنا کیا ہوتا ہے؟ جب بندہ دعا کرتا ہے تو وہ قبول نہیں ہوتی۔ وہ مدد مانگتا ہے تو مدد نہیں آتی۔ وہ راستہ تلاشتا ہے تو راستہ نہیں ملتا۔"

                        جنّت کے پتے" سے اقتباس
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: behtreen aqwaal

                          حیرت انگیز حقیقت"
                          بچپن میں سنا تھا کہ سو سال گزرنے پر سانپ انسان بن جاتا ہے... مگر حیرت ہے کہ خود انسان دو سو سال گزرنے پر بھی انسان نہیں بنتا... اُلٹا وہ سیاست میں آنے پر سانپ، اور حکومت میں آنے پر اژدھا بن جاتا ہے... اور پھر دوسرے جانوروں کے ناموں اور کاموں کی مٹی پلید کرتا ہے جن میں کتا اور شیر سرِ فہرست ہیں... جو بے چارے وفادار اور دلیر مشہور تھے۔"
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: behtreen aqwaal

                            حضرت امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ کا قول ہے کہ جس نے قرآن کا علم سیکھا اس کی قیمت بڑھ گی، جس نے علم فقہ سیکھا اس کی قدر بڑھ گئ، جس نے حدیث سیکھی اس کی دلیل قوی ہوئی، جس نے حساب سیکھا اس کی عقل پختہ ہوئی، جس نے نادر باتیں سیکھیں اس کی طبیعت نرم ہوئی اور جس شخص نے اپنی عزت نہیں کی اسے علم نے کوئی فائدہ نہ دیا۔۔۔۔۔۔!!

                            کتاب"مکاشفتہ القلوب"سے
                            مصنف امام غزالی رحمۃ اﷲ علیہ
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: behtreen aqwaal

                              زمانے کے جس دور سے ہم اس وقت گزر رہے ہیں ۔ اگر آپ اس سے ناواقف ہیں تو میرے افسانے پڑھئے۔ اگر آپ ان افسانوں کو برداشت نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ زمانہ ناقابل برداشت ہے۔ مجھ میں جو برائیاں ہیں وہ اس عہد کی برائیاں ہیں میری تحریر میں کوئی ایسا نقص نہیں جس کو میرے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ دراصل موجودہ نظام کا نقص ہے۔ میں ہنگامہ پسند نہیں۔ میں لوگوں کے خیالات وجذبات میں ہیجان پیدا کرنا نہیں چاہتا۔ میں تہذیب و تمدن اور سوسائٹی کی چولی کیا اتاروں گا جو ہے ہی ننگی میں اسے کپڑے پہنانے کی کوش بھی نہیں کرتا۔ اس لئے کہ یہ میرا کام نہیں درزیوں کا ہے۔ لوگ مجھے سیاہ قلم کہتے ہیں ۔ لیکن میں تختہ سیاہ پر کالی چاک سے نہیں لکھتا سفید چاک استعمال کرتا ہوں کہ تختہ سیاہ کی سیاہی اور نمایاں ہو جائے۔

                              اقتباس: سعادت حسن منٹو کی کتاب "منٹو باقیات" سے
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: behtreen aqwaal

                                دکھ انسان کو یا تو ریت کی دیوار کی طرح ڈھا دیتا ہے یا چٹان کی طرح کھردرا اور سخت بنا دیتا ہے۔ ریت شیشہ بن جائے تو ہاتھ لگانے والوں کو اس طرح زخمی کرتی ہے کہ وہ دوبارہ ہاتھ لگانے سے ڈرتے ہیں۔

                                تحریر:عمیرہ احمد
                                اقتباس: من و سلویٰ
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X