Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اخری ملہت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اخری ملہت

    اسلام علکیم


    امید کرتاہوں سب بخریت ہونگے۔۔یہ تحریر کل پوسٹ کرنی تھی لیکن کچھ نجی مصروفیت کی بنا پر راولپنڈی جا رہا ہوںً۔۔ دو دن شاید میں نیٹ پہ نہ آسکوں تو اج ہی پوسٹ کر رہا۔۔

    خوش رہیں

    ڈاکٹر فاسٹس۔۔


    اخری ملہت


    وقت نے ہمارے باب میں اپنا فیصلہ صادر کر دیا۔۔ہم نے شکست کھائی اور پھر کیسی شکست۔۔ایسی شکست تو دشمنوں کو بھی نصیب نہ ہو۔۔ہمارے سر جھک گئے جھکا دئے گئے جھکوا دئے گئے ہمارے پرچم گر گئے، گرا دئے گئے، گروا دیے۔۔۔تمہیں تمہارے راہمائوں نے گم راہ حکمرانوں نے روسیاہ اور دولت مندوں نے تباہ کیا۔۔تمہاری بستیوں میں نیکی اور بدی کی تمیز اٹھ گئی تھی۔۔ عدل و انصاف کے درمیان کوئی امتیاز باقی نہ تھا، تمہارے سوداگروں منصب داروں اور حکم رانوں نے مشرقی بنگال و اپنی حرص و ہوس کی چراگاہ اور اپنی چیرہ دستیوں کی ازمائیش گاہ بنایا اور واں کے لوگوں کے احتجاج پہ کان نہ دھرے

    بستیوں میں غصے بوئے گئے سو انتقام کاٹا گیا کیا ی سب اچانک ہوا؟ مگر ہوش کسے تھا کہنے والوں کی کون سنتا ہے۔۔پاکتسان کی بیماریوں کے علاج کی بات، پاکستان کے نظریے کے خلاف سمجھی گئی۔۔آسمان پرداز سیاست کے بد باطن مفتیوں نے فتنہ انگز فتوے دیے۔۔اس ملک کے بانیوں کی نسل کے امانت فروش سیاست دانوں نے غابنوں اور غاضبوں کی دلالی کی۔۔اور یہاں بھی فتنے پھلائے اور وہاں بھی۔۔۔



    تمہارے ہوس پیشہ اور فرعون اندیشہ آمروں اور امیروں نے اپنی بد مستی میں ان بے قصور مجبور اور محصور لوگوں کے انجام کو بھی نظر میں نہ رکھا جو وہاں آباد تھے بلکہ انہیں اپنی اشتعال انگیز سیاست میں ملوث کا اور ان سے وہ باتیں کہلوائیں جو ما حول اور ناراض مقامیوں کو اور غصہ دلائیں۔۔سو وہاں جب بھی ظالموں کے خلاف غیظ و غضب بھڑکا تو سب سے پہلے یہ خون گرفتہ گروہ ہی اس کا نشانہ بنا۔۔ یہ ایسی بدنام اور بد انجام سیاست تھی کہ اس کے باعث مظلوم لوگ تک ظالم کہلائے اور مقتول تک قاتل قرار پائے۔۔ اسی سایست کے نتیجے میں اخر کار ہم پر بدکاروں اور لفنگوں نے حکومت کی اور طوائفوں اور ان کے دھگڑوں اور دلالوں نے ہمارے معاملات طے کئے۔۔




    نخاب کے بعد حکم رانوں کی بدنیتی کے خلاف وہاں احتجاج بھڑکا اور وہاں کے بد باطن خطیبوں نے ًمحروم عوام کو گم راہ کر کے علاقوں میں اور لہجوں کے خلاف اور بھی نفرت پھیلائی اور انتقام کی آگ بھڑکائی تو زمین کا یہی بدنصیب گروہ اُس آگ کا ایندھن بنا۔۔




    ہم مشرقی پاکستان میں روند ڈالے گئے ہماری سرحدیں ہمارے خون سے لہولہان ہو گئیں اور پھر ہم سے ہتھیار ڈلوائے گئے ۔۔۔۔یہ ہتھیار اتنی بڑی فوج نے ڈالے جس ککے ذریعے ملک فتح کئے جا سکتے تھے۔۔ہمارے لوگ وہاں ابھی بھی مرگ و ہلاکت کے گھیرے میں ہیں ہمارے لاکھوں آدمی جو مار ڈالے گئے ان پر آنسو بہانا بھی شاید خلاف مصلحت ہے۔۔

    ہائے وہ بدنصیب موت جس کی تعزیت بھی نہ کی جاسکی۔۔ہائے ہلاکتوں کے ھصار میں گھرے وئے بد بخت جنہیں تسکین پہنچانا بھی ہمارے بس میں نیں۔۔۔

    یہ تھی ہماری سرگزشت جو اس حرام کار اور ہلاکت انگیز سیاست کے قلم سے رقم ہوئی ۔جسے مذہب کی طرح مقدس قرار دیا گیا تھا۔

    اب تو ہوش میں اجاو اب تو فتنہ پرور باتیں مت کرو۔۔ اب تو وہ حرکتیں چھوڑ دو جنہوں نے تمارے وجود کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے جو رہ گیا اسی کو بچا لو یہ اخری فرصت ہے یہ اخری مہلت ہے یہ بہترین مہلت مہلت ہے۔ اس مہلت کو رائگاں نہ جانے دو اب تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ مہلت بھی رائگاں چلی گئی تو اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔۔تم زمانے کے معتوب و مغضوب گروہ ہو ایک معتوب و مغضوب گروہ کو راتوں اور دنوں کے ساھ نخرے کرنے کا کائی ھق نہیں


    تم چاہو تو حالات کا رخ موڑ سکتے ہو اور دیکھو حالات بھی تمہارے لیے سازگار ہیں اٹھو اور اس معاشرے کی تعمیر کے لیے کمر بستہ ہو جاو جس کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہی تمارے مقدس راہنمائوں کا وتیرہ رہا ہے۔۔ مساوات کا معاشعرہ محنت کشوں کے اقتدار اعلی کا ماشعرہ۔۔رہ زنوں سے ہوشیار رہو اور فتنہ انگیز خطیبوں کے بہکاوے میں نہ او۔۔ان کا منتر چل گیا تو پھر تم صفحہ تاریخ سے حرف غلط کی طرح مٹ جاو گے۔۔غلطیوں سے بچو اور غلطیاں کرنے والوں کو سختی سے ٹوکو خواہ کوئی بھی ہو۔اپنی راہ کو دشوار نہ بنائو اور نہ کسی دوسرے کو اس کی جازت دو یہاں تک کہ وقت تمہیں یہ مژدہ سنائے کہ لو تم منزل تک پہنچ گئے۔



    پاکتسان زندہ باد


    :rose
    :(

  • #2
    Re: اخری ملہت

    بہت عمدہ تحریر ڈاکٹر صاحب

    اور اس بار تو آپ کا انداز بہت ہی پیارا لگا ہے

    پر تحریر اپنے ہر لفظ کے اندر ایک آنسوؤں کا سمندر لیے ہوئے

    مزید کچھ کہنے کے قابل نہیں

    خوش رہیں

    خیر سے جائیں خیر سے آئیں





    Comment


    • #3
      Re: اخری ملہت

      بہت عمدہ تحریر پیش کی ہے

      یہی تو ہمارا المیہ ہے کہ ہم نے مشرقی پاکستان کے سانحہ سے کچھ نہیں سیکھا

      بلوچ ہم سے جا رہا ہے

      پنجاب کو ہم تخت لاہور کہہ کر گالی دیتے ہیں

      کے پی کے نیٹو افواج اور افغان طالبان کے نرغے میں ہے

      سندھ سیاسی دھڑے بندیوں میں گھرا ہوا ہے

      اور ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: اخری ملہت

        وعلیکم السلام

        اس قوم کا ہمیشہ سے المیہ رہا ہے انہیں مخلص اور خیر اندیش حکمران نہیں نصیب ہوئے اگر اکا دکا ہوئے بھی تو کسی کو پھانسی پہ چڑھا دیا گیا کسی کو جلا وطن کردیا گیا
        زبان اور صوبائیت کو لے کر نت نئی راگ لیلئ گھڑی جارہی ہیں کبھی سرائیکی صوبہ تو کبھی ہزارہ صوبہ کبھی کراچی صوبہ تو کبھی جنوبی پنجاب صوبہ
        ہم اس گورکھ چکر میں پھنس چکے ہیں اس دلدل میں سینے تک دھنس چکے ہیں آج پختون ہزارہ کو بلوچ پنجابی کو اردو سپیکنگ پٹھان کو شک سے دیکھ رہا ہے
        وہ سمجھ رہا ہے یہ میرے حقوق پہ ڈاکہ ڈال کر لوٹ رہا ہے یعنی سب ایک دوسرے کو شک سے دیکھ رہے ہیں اور شک کا سانپ اندر ہی اندر انہیں ختم کررہا ہے

        بہت بہترین عامر بہت دن بعد اس موضوع پہ قلم اٹھایا اور کیا خوب اٹھایا کہ اتنی فوج نے ذلت سے ہتھیار ڈالے جتنی نے کبھی ملکوں کی اینٹ سے اینٹ بجائی
        عامر وہ بات تو سچ ہوئی نا جنگ فوج سے نہیں دلوں سے جیتی جاتی ہے مگر یہ تو دل پہلے ہی ان کے توڑ چکے تھے ہارر چکے تھے تو
        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

        Comment


        • #5
          Re: اخری ملہت

          Walaikum Assalaam

          Buhat zabardast tehreer hein, maazi, haal or mustaqbil ki buhat umda akasi ki hai.............

          Khuda us qoum ki halat nahi badalta jo khud koshish na kare

          25 reputation points for your excellent composition

          Comment


          • #6
            Re: اخری ملہت

            main bhi is tehreer ko parrhna chahti thi,laikin urdu ke kuch word adhoore hote hain

            samajh nehin aa rehi kya karoon ???
            :rosekhushboo:rose

            Comment


            • #7
              Re: اخری ملہت

              Originally posted by Meh-vish View Post
              main bhi is tehreer ko parrhna chahti thi,laikin urdu ke kuch word adhoore hote hain

              samajh nehin aa rehi kya karoon ???
              آپ اپنے سسٹم پر اردو انسٹال کرلیں
              یا پھر کم از کم اردو فونٹس کو ونڈو فونٹس میں پیسٹ کر دیں ۔
              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: اخری ملہت

                Originally posted by Meh-vish View Post
                main bhi is tehreer ko parrhna chahti thi,laikin urdu ke kuch word adhoore hote hain

                samajh nehin aa rehi kya karoon ???
                ڈاکٹر صاحب

                کڑی دا مسئلہ ہن تسی حل کرو ۔۔۔

                تحریر بھی آپ کی ہے





                Comment


                • #9
                  Re: اخری ملہت

                  Originally posted by S.A.Z View Post


                  آپ اپنے سسٹم پر اردو انسٹال کرلیں
                  یا پھر کم از کم اردو فونٹس کو ونڈو فونٹس میں پیسٹ کر دیں ۔
                  s.a.z hai aik kam to plz kar day wo ap jo page ka print out laity wo mari post ka print screen shot lay
                  ka yehan as image wo post kar day Mehrabni hugai..
                  :(

                  Comment


                  • #10
                    Re: اخری ملہت

                    Originally posted by Dr Faustus View Post
                    s.a.z hai aik kam to plz kar day wo ap jo page ka print out laity wo mari post ka print screen shot lay
                    ka yehan as image wo post kar day Mehrabni hugai..
                    :salam:

                    Click image for larger version

Name:	1.JPG
Views:	1
Size:	117.8 KB
ID:	2424605
                    Click image for larger version

Name:	2.JPG
Views:	1
Size:	123.9 KB
ID:	2424606
                    Click image for larger version

Name:	3.JPG
Views:	1
Size:	135.1 KB
ID:	2424607

                    :star1:

                    Comment


                    • #11
                      Re: اخری ملہت

                      Originally posted by Meh-vish View Post
                      main bhi is tehreer ko parrhna chahti thi,laikin urdu ke kuch word adhoore hote hain

                      samajh nehin aa rehi kya karoon ???

                      chaly ab ap ka masla saz bhai na hal kar deya ap post parh skaty hain

                      Khush rehay

                      PBT
                      :(

                      Comment


                      • #12
                        Re: اخری ملہت

                        Originally posted by Dr Faustus View Post
                        chaly ab ap ka masla saz bhai na hal kar deya ap post parh skaty hain

                        Khush rehay

                        PBT

                        is ko masla hal krna nahi kehty ..\





                        Comment

                        Working...
                        X