مشرق كا سوئٹزرلینڈ یا دوزخ
"لالا كہاں گئے تھے؟"
"اك جنازے میں شركت كے لئے گیا تھا"
"كل صبح بھی آپ گھر پہ نہیں تھے٬ كہاں تھے آپ ؟میں آپ كو ڈھونڈ رہا تھا"
"كل صبح بھی كسی كی وفات پہ تعزیت كے لئے گیا تھا"
"اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
"اوركل شام بھی جنازے میں شركت كے لئے گئے تھے؟"
"ہاں یار!!!!!"
"اچھا تو آپ سارا دن بس یہی كام كرتے ہو"
"(سرد آہ بھرتے ہوئے) ہاں یہاں رہیں گے تو سارا دن یہی كام ہی كریں گے"
**********
"توبہ میرے خدا توبہ!"
"كیوں خیر تو ہے؟"
"كل رات ایك عجیب سا سپنا دیكھا ہے۔۔۔۔۔۔۔توبہ توبہ!!!
"كیا دیكھا تھا سپنے میں؟"
"خواب میں دیكھتا ہوں كہ "دیوار گریہ" كی آنكھوں سے آنسو رواں ہیں اور ہمارے در و دیواروں سے خون كی پھواریں نكل رہی ہیں"
"كیا آپ بھی ملاكنڈ كے راستے پشاور آئے ہو؟
"ہاں"
"راستے میں سیكیورٹی اہلكار تلاشی لے رہے تھے؟"
"ہاں! سر سے لے كر پاؤں تك لوگوں كی جامہ تلاشی ہو رہی تھی"
"كیا كسی كے پاس سے كچھ برآمد ہوا؟"
"ہاں! ایك آدمی كے پاس چرس كی اك ٹكیا اور دوسرے كے پاس سے پستول برآمد ہوا"
"اوہ! تو سیكیورٹی اتنی سخت تھی؟"
"ہاں نا! پورا علاقہ آرمی نے كنٹرول میں لے ركھا ہے سب راستوں كی نگرانی ہو رہی ہے اور ہر آدمی پر كڑی نظر ركھی جا رہی ہے"
"اچھا! تو پھر یہ راكٹ لانچرز٬ دھماكہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ كہاں سے آتا ہے؟"
"یرہ خو! ایك تو تم سوال بہت كرتے ہو مجھے كیا پتہ میں تو خود مشكل سے جان بچا كے آیا ہوں۔۔۔۔۔۔نسوار ہوگا تمہارے پاس؟"
***************
"آج اخبار میں دو خبریں ایك ساتھ چھپی ہیں"
"كون كونسی؟"
"ایك خبر مینگورہ٬ چارباغ اور مالم جبہ میں نامعلوم شرپسندوں كی تباہ كاریوں اور سیاحوں كو مارنے سے متعلق ہے"
"اور دوسری خبر؟؟؟؟"
"دوسری خبر پاكستانی سركار كے اس اعلان كے متعلق ہے جس میں كہا گیا ہے كہ "مری" میں سیاحت اور ہوٹلنگ كے شعبے كے لئے اقدامات كئے جائیں گے اور اس سلسلے میں ایك خطیر رقم مختص كی گئی ہے"
**************
"پتہ ہے كل "سواستو" (دریائے سوات كا پرانا نام) میں كچھ لاشیں تیر رہی تھیں؟"
"لوگوں نے ایك ایك كركے باہر نكالیں"
"كس كی لاشیں؟"
"مڑہ! ایك تو كوئی ایف سی والا تھا اُس نے وردی پہن ركھی تھی"
"كون تھا؟
"پشتون تھا"
"اور دوسری لاش"؟
"دوسرے كے شانوں تك لمبے لمبے بال تھے ٬ كوئی طالب معلوم ہوتا تھا"
"كون تھا وہ"؟
"پشتون"
"اور تیسری لاش"؟؟؟
"تیسری لاش كسی خاتون كی تھی٬ لوگ كہہ رہے تھے كہ ایك مقامی گرلز سكول میں ٹیچر تھی"
"كون تھی"
"پشتون"
"اور چوتھی لاش"؟
"چوتھا شخص شكل و صورت اور حلیے سے مزدوركار معلوم ہوتا تھا كیونكہ اس كے كپڑے پھٹے ہوئے تھے"
"كون تھا وہ"
"پشتون"
"تو كیا ان نے كوئی ورثاء پیدا ہوئے یا لاوارث دفن كر دیئے گئے؟"
"ارے بیوقوف!!! پشتونوں كا بھی یہاں كوئی وارث پیدا ہوا ہے كیا؟ روزانہ سینكڑوں مرتے ہیں كبھی دہشت گرد كے نام پہ تو كبھی طالب اور اسلام كے نام پہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذرا نسوار تو دے!!!!!

"مئين خان"
Comment