Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~ Message Of The Day ~

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts



  • ‏اللہ اپنے بندوں کی قسمت کبھی خراب نہیں لکھتا, یہ تو انسان کم عقل کے
    اُس زاتِ بے مثال کی حکمت نہیں سمجھتا اور کمزور ایمان کی وجہ سے کوستارہتا ہے....
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk

    Comment



    • ذندگی میں ہم کبھی نہ کبھی اس مقام پرآجاتے ہیں جہاں سارے رشتے ختم ھو جاتے ہیں،وہاں صرف ہم ہوتے ہیں اور اللہ ہوتا ھے۔۔۔۔۔۔۔کوئ ماں باپ، کوئ بہن بھائ، کوئ دوست نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔پھر ہمیں پتہ چلتا ھے کہ ہمارے پیروں کے نیچے زمین ھے نہ ہمارے سر کے اوپر کوئ آسمان، صرف اللہ ھے جو ہمیں اس خلاء میں بھی تھامے ہوئے ھے پھر پتہ چلتا ھے ہم زمین پہ پڑی ہوئ مٹی کے ڈھیر میں اک ذرے یا درخت پہ لگے ہوئے اک پتے سے ذیادہ کی وقعت نہیں رکھتے، پھر پتہ چلتا ھے کہ ہمارے ہونے نہ ہونے سے صرف ہمیں فرق پڑتا ھے ، صرف ہمارا کردار ختم ہوجاتا ھے، کائنات میں کوئ تبدیلی نہیں آتی، کسی چیز پر کوئ اثر نہیں پڑتا۔۔۔
      Never stop learning
      because life never stop Teaching

      Comment


      • عمر گزرنے کے لئے سالوں یا صدیوں کا گزرنا ضروری نہیں ہوتا، کبھی کبھی محض اک پل میں انسان صدیوں کا فاصلہ طے کر لیتا ھے، بیچ کی ساری عمر رائیگاں ہو جاتی ھے، وہ سارے پل جو گزرے بھی نہیں، ہتھیلیوں سے پھسل کر کہاں چلے جاتے ہیں کسی کو خبر نہیں ہوتی۔
        Never stop learning
        because life never stop Teaching

        Comment


        • ہر انسان کی زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی پیر۔کامل کی ضرورت پڑتی ھے کبھی نہ کبھی انسانی زندگی اس موڑ پہ آ کر ضرورکھڑی ہوجاتی ھے جب یہ لگتا ھے کہ ہمارے لبوں اور دل سے نکلنے والی دعائیں بے اثر ہو گئ ہیں، ہمارے سجدے اور ہمارے پھیلے ہوئے ہاتھ، رحمتوں اور نعمتوں کو اپنی طرف موڑ نہیں پا رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یوں لگتا ھے جیسے کوئ تعلق تھا جو ٹوٹ گیا ۔۔۔۔۔۔۔ پھر آدمی کا دل چاہتا ھے کہ اب اس کے لئے کوئ اور ہاتھ اٹھائے، کسی اور کے لب اس کی دعا اللہ تک پہنچائے۔
          Never stop learning
          because life never stop Teaching

          Comment



          • جب تک انسان کو پانی نہیں ملتا، اسے یونہی لگتا ھے کہ وہ پیاس سے مر جائیگا مگر پانی کے گھونٹ بھرتے ہی وہ دوسری چیزوں کے بارے میں سوچنے لگتا ھے، پھر اسے خیال بھی نہیں آتا کہ وہ پیاس سے مر بھی سکتا تھا۔۔۔۔

            کوئ پیاس سے نہیں مرتا۔۔۔۔۔ مرتے تو سب اپنے وقت پہ ہی ہیں اور اسی طرح، جسطرح اللہ چاہتا ھے مگر دنیا میں اتنی چیزیں ہماری پیاس بن جاتی ہں کہ پھر ھمیں زندہ رہتے ہوئے بھی بار بار موت کے تجربے سے گزرنا پڑتا ھے۔۔۔۔۔
            Never stop learning
            because life never stop Teaching

            Comment



            • جب تک انسان کو پانی نہیں ملتا، اسے یونہی لگتا ھے کہ وہ پیاس سے مر جائیگا مگر پانی کے گھونٹ بھرتے ہی وہ دوسری چیزوں کے بارے میں سوچنے لگتا ھے، پھر اسے خیال بھی نہیں آتا کہ وہ پیاس سے مر بھی سکتا تھا۔۔۔۔

              کوئ پیاس سے نہیں مرتا۔۔۔۔۔ مرتے تو سب اپنے وقت پہ ہی ہیں اور اسی طرح، جسطرح اللہ چاہتا ھے مگر دنیا میں اتنی چیزیں ہماری پیاس بن جاتی ہں کہ پھر ھمیں زندہ رہتے ہوئے بھی بار بار موت کے تجربے سے گزرنا پڑتا ھے۔۔۔۔۔


              یہ اقتباس بھی پیر کامل صلی اللہ علیہ وسلم کا نہیں ھے بلکہ ایمان ،امید اور محبت سے ھے۔
              Never stop learning
              because life never stop Teaching

              Comment



              • محبت تاریک جنگل کی طرح ہوتی ھے، اک بار اس کے اندر چلے جاؤ یہ باہر نہیں آنے دیتی ، باہر آ بھی جاؤ تو آنکھیں جنگل کی تاریکی کی اتنی عادی ہو چکی ہوتی ہیں کہ روشنی میں کچھ بھی نہیں دیکھ سکتیں، وہ بھی نہیں جو بالکل صاف واضح اور روشن ہو




                یہ اقتباس ایمان، امید اور محبت ناول سے ھے
                Never stop learning
                because life never stop Teaching

                Comment



                • محبت ضرور کریں مگر اس کے حصول کی اتنی خواہش نہ کریں، آپکے مقدر میں جو چیز ہوگی وہ آپ کو مل جایئگی، مگر کسی چیز کو خواہش بن، کائ بن کر اپنے وجود پر مت پھیلنے دیں ورنہ یہ سب سے پہلے ایمان کو نگلے گی۔
                  Never stop learning
                  because life never stop Teaching

                  Comment


                  • محبتوں کاھر رنگ جداھوتا ھے، ھر ایک کی اپنی خوبصورتی ھے، ھر ایک کی اپنی چاشنی ھے، الگ خوشبو ھے، ھر ایک کی اپنی جگہ اور مقام ھے ، اس کی خوبصورتی اور خوشبو اس وقت تن من مہکا دیتی ھے جب اسے اس کی صحیح جگہ اور مقام مل جاتا ھے،محبت وہ کنول ھے جو نرم اور گیلی زمین میں کھلتا ھے ۔
                    کبھی کبھی ایسا ھوتا ھے کہ ھم چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو اھمیت نہیں دیتے اور بڑی خوشیوں کے انتظار میں انھیں نہ صرف نظر انداز کرتے رھتے ھیں بلکہ نا آسود گي کا رونا بھی روتے رھتےھیں، خوشی کبھی کبھی بھی بڑی یا چھوٹی نہین ھوتی خوشی تو خوشی ھوتی ھے ، حوشی کی ھر گھڑی کو بھر پور طریقے سےاپنائیں اسے دل سے محسوس کریں آپ کی زندگی خوشگوار ھو جائے گي
                    Never stop learning
                    because life never stop Teaching

                    Comment




                    • کچھ لوگ زندگی میں آپ کیلیۓ بہت اہم ہوتے ہیں ، جو آپ کو ٹوٹ کر چاہتے ہیں، جو آپ کو زندگی کے اصولوں سے آگاہ کرواتے ہیں، اچھے برے کی شناخت کرواتے ہیں، ایسے لوگ اگر آپ کے اردگرد ہیں، تو کبھی بھی انہیں روٹھنے نہیں دینا۔۔۔۔۔۔ !
                      کیونکہ ایسے خیر خواہ زندگی میں ایک ہی بار ملتے ہیں، جو اگر روٹھ جائیں، تو ان کی راہ دیکھنی پڑتی ہیں،
                      اور اگر گم ہو جائیں، تو ساری زندگی ان کی تلاش میں گزر جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
                      Never stop learning
                      because life never stop Teaching

                      Comment




                      • "زندگي ميں کوئ خوشی, کوئ رشتہ, کوئ جذبہ کبھی مستقل نہيں ھوتا. ان کے پاؤں ھوتے ھيں. ھمارا سلوک اور رويہ ديکھ کے کبھی يہ بھاگ کر قريب آ جاتے ھيں اور کبھی آھستہ آھستہ دور چلے جاتے ھيں"

                        جب تم کسی سے محبت کرو تو اپنے دل میں ایک قبرستان بنا لیا کرو.. جسمیں اپنے محبوب کی برائیوں کو دفن کر سکو... اور اس پر کوئی کتبے نہ لگے ہوئے ہوں
                        .
                        اشفاق احمد
                        Never stop learning
                        because life never stop Teaching

                        Comment


                        • "اور جو دعا کرنے کے علاوہ کچھ نہ کر سکے‘ وہ؟"
                          "کچھ تو کرنا پڑتا ہے۔ فتح کثرت افواج سے نہیں ملتی‘ آسمانوں سے مدد کی صورت اترا کرتی ہے۔ جو ﷲ سے نہیں مانگتا ‘ ﷲ اس پہ خفا ہوتا ہے‘ پس تم دوسروں کے ساتھ جتنی بھلائی کرو گی‘ اتنا ہی ﷲ تمہیں عطا کرے گا۔ کچھ تو کرنا ہی پڑتا ہے۔ اگر یونس علیہ السلام ‘خدا کی تسبیح کرنے والوں میں نہ ہوتے تو اس دن تک کہ جب لوگ کھڑے کیے جائیں گے ‘ مچھلی کے پیٹ میں ہی رہتے۔"
                          نمل : نمرہ احمد
                          Never stop learning
                          because life never stop Teaching

                          Comment




                          • ’’دروازوں اور پردوں کے پیچھے چھپے چند مناظر چھپے ہوئے ہی رہنے چاہئیں۔ ان کے کھل کے سامنے آجانے پر ان سے منسلک ساری فینٹسی بھیانک خوابوں میں بدل جاتی ہیں۔‘‘
                            (عنیزہ سید کے مکمل ناول ’’نان بائی کی بیٹی‘‘ سے اقتباس)
                            Never stop learning
                            because life never stop Teaching

                            Comment


                            • محبت کے لحاظ سے ہر باپ یعقوب اور حُسن کے لحاظ سے ہر بیٹا یوسف ہے۔(بو علی سینا)
                              Never stop learning
                              because life never stop Teaching

                              Comment


                              • غصہ کرنے کا مطلب ہے کہ ہم دوسروں کی غلطیوں کا انتقام اپنے آپ سے لے رہے ہیں۔یہ کتنی حیرت انگیز اور مضحکہ خیز بات ہے۔(پوپ ایگزلنڈر)
                                Never stop learning
                                because life never stop Teaching

                                Comment

                                Working...
                                X