Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
~ Message Of The Day ~
Collapse
This is a sticky topic.
X
X
-
لڑکا اور لڑکی کبھی دوست نہیں ہو سکتے .......!
تیسرا شیطان ہمیشہ بیچ میں رہتا ہے، گناہ ہو کے رہتا ہے !
میری بہنو اگر آپ نئی نئی تشریف لائی ہو فیس بک اور انٹر نیٹ کی دنیا میں تو خبردار ہو جائیں کہ عام دنیا کی طرح یہاں بھی اچھے اور برے لوگوں کی کمی نہیں ہے ، آپ اگر پہلے سے ہی سمجھدار ہیں تو خود کو بہت سنبھال کر رکھیں گی اور کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا !
مرد ذات کی فطرت ہے کہ وہ صنف نازک کی طرف کشش رکھتا ہے ، اگر کوئی لڑکا سب لڑکیوں میں آپ کو خصوصی توجہ دے رہا ہے تو جان لیں کہ اس کے ذہن میں کوئی گند پنپ رہا ہے اور جلد یا بدیر ہی آپ کو خود بھی اس چیز کا اندازہ بھی ہو جائے گا اور تجربہ بھی کہ موصوف کس ذہنیت کے مالک ہیں!
جب اسکی شائستہ گفتگو بے تکلفی میں ڈھلنے لگے ، آپ سے کچھ خاص قسم کے سوالات کئے جانے لگیں کہ آج کیا پہنا ہے ، تصویر دکھاؤ ، فون نمبر دو ، باہر آ کر ملو وغیرہ ، تو سمجھہ لیں کہ یہ بندہ ہر صورت میں غلط ہے اور اس کا دور دور تک آپ کو عزت دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، آپ محض ایک ٹائم پاس ہیں جسے وہ اپنا وقت رنگین بنانے کیلئے استعمال کر رہا ہے ، جو لڑکا کسی لڑکی کو سچ میں پیار کرتا ہو گا وہ باعزت طریقے سے رشتہ مانگ کر آپ سے نکاح کا حلال رشتہ جوڑے گا ، ان باکس یا فون پر اخلاقیات کا جنازہ نہیں نکالے گا اور نہ ہی تنہائی میں ملاقات پر مجبور کرے گا.
بہت سارے ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں لڑکیوں کو دھوکہ دے کر بلیک میل کیا گیا، عزت کا جنازہ نکال کر بیچ دیا گیا یا مار دیا گیا!
اسلئے میری بہن
جان لو کہ عزت دار لڑکی کی آبرو ہی اس کا سرمایہ ہوتی ہے
آپ نے اگر خود کو بروقت نہ سنبھالا ، پانی سر سے گزر گیا تو پچھتاوے کے سوا آپ کے پاس کچھ باقی نہیں بچے گا!
Comment
Comment