Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

........ عقیدہ ........

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ........ عقیدہ ........

    تحریر.... ید بیضا

    انسانی سماج میں عقیدہ ایک قابل
    احترام عنصر ہے۔ دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ انسانوں میں عقائد کا اختلاف لازم ہے۔ اصول تو یہ ہے کہ اپنی بات میں غلطی کے احتمال کو مدنظر رکھنا چاہیے اور مخالف کی بات میں درستی کے امکان کو دیکھنا چاہیے۔ مشکل مگر یہ ہے کہ عقیدے میں صحیح اور غلط کی معروضی تصدیق ممکن نہیں ہے۔ ہر انسان اپنے عقیدے کو درست سمجھتا ہے۔ اپنے کو درست سمجھنا واضح کرتا ہے کہ باقی عقائد میں غلطی کا امکان مانا جا رہا ہے۔ دوسری طرف تاریخی واقعات کا معاملہ یوں ہے ان پر مناظراتی بحث تو ممکن ہوتی ہے مگر واقعات کو بدلنا ممکن نہیں ہوتا۔اہل علم جانتے ہیں کہ تاریخی واقعات کے ثبت میں ریاستی، گروہی،لسانی اور عقائد کے تعصبات کا ہونا لازم ہے۔ نیز تاریخی واقعات سے حاصل ہونے والے علم یقینی نہیں ہوتا۔

    ایک بہتر سماج کی تشکیل کے لئے معاشرتی زندگی کا اصول یہ ہے کہ اختلاف کو احترام دیا جائے۔ اپنے عقیدے کو بےشک درست تسلیم کیا جائے مگر دوسرے کے عقائد کو غلط کہنے سے باز رہا جائے۔ سماج میں عقیدہ کے معاملے میں یک رنگی کا امکان موجود نہیں ہوتا۔ عقیدہ صحافت اور عوامی چوپالوں کا موضوع نہیں ہوتا۔ اس لئے دست بدستہ التماس ہے کہ انسانوں کے عقائد کا احترام کیا جائے۔ اپنے عقیدہ کو درست ثابت کرنے کی کسوٹی صرف یہ ہے کہ عقائد کے باب میں اخلاقی اور فکری برتری کس گروہ کو حاصل ہے۔
    Last edited by crystal_thinking; 11 October 2016, 16:12.
    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

  • #2
    aik bat sa agree karta ka tareekhi waqyat sa hasil honay wala ilm naqas hota hai
    :(

    Comment


    • crystal_thinking
      crystal_thinking commented
      Editing a comment
      Baki batein b buri nai kahi unho ny :-)
Working...
X