Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

sirf funny poetry

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #31
    Re: sirf funny poetry



    ادا کیا تھا جو میں نے اس کا ادھا ر آدھا
    جبھی سے تو اس کو رہ گیا اعتبار آدھا

    ضرور مٹی کا تیل ساقی پلا گیا ہے
    جو پورے ساغر سے ہو رہا ہے خمار آدھا

    اگر تیرا ہاتھ دل پہ ہوتا تو کیا نہ ہوتا
    کہ نبض دیکھی تو رہ گیا ہے بخار آدھا

    وہ زہر میں ڈال کر وٹامن بھی دے رہا ہے
    تو اس سے ظاہر ہے اس کی نفرت میں پیار آدھا

    یہ آدھی چلمن ہے یا مری آنکھ میں ہے جالا؟
    دکھائی کیوں دے رہا ہے روئے نگار آدھا

    Comment


    • #32
      Re: sirf funny poetry

      اے میری بیگم نہ تو میری خودی کمزور کر
      یہ شریفوں کا محلّہ ہے نہ اتنا شور کر
      شب کے پر تسکین لمحوں میں نہ مجھ کو بور کر
      اس سعادت مند شوہر کو نہ یوں اگنور کر

      ***

      دیدہ دل تیری چاہت کے لئے بیتاب ہیں
      مجھ سے شوہر آج کل بازار میں نایاب ہیں

      ***

      Comment


      • #33
        Re: sirf funny poetry


        میرے آنے پر پابندی کبھی جانے پہ ہے
        ہے کبھی پینے پہ قدغن اور کبھی کھانے پہ ہے
        شام تک یہ بوجھ کتنا تیرے دیوانے پہ ہے
        ایک بچہ بغل میں ہے دوسرا شانے پہ ہے

        ***

        بیٹھا ہے مجھ پہ ظالم دونوں گھٹنے جوڑ کر
        یہ تیرا بچہ رہے میری گردن توڑ کر

        Comment


        • #34
          Re: sirf funny poetry

          امریکہ سے سب کى یارى ،ملاں ڈیزل پائے نہارى
          یا پھر ہو کوئىزردارى،قوم رہى سادى بیچارى
          الو اسے بناتا جا، سنتا جا شرماتا جا

          ظاہر صندل بیچ دھریک ،ہر اک بنتا پھرتا نیک
          لوٹ کھسوٹ میں سارے ایک،کون لگائے ان بریک
          ان کے ناز اٹھاتا جا، سنتا جا شرماتا جا

          بجلى غائب بل موجود،گیس ہوئى ہے اب مفقود
          جیبیں بھرنا ہے مقصود،کٹنا لوٹیں گے مردود
          ان کے ریٹ بڑھاتا جا، سنتا جا شرماتا جا

          آٹا چینى اور پٹرول ،روز بڑھاؤ ان کے مول
          چپ رہ ووٹر تو نہ بول،کردیں کے تیرى چھترول
          تو بس چھتر کھاتا جا، سنتا جا شرماتا جا

          Comment


          • #35
            Re: sirf funny poetry

            میں نے کہا شہر کے حق میں دعا کرو
            اس نے کہا کہ بات غلط مت کہا کرو

            میں نے کہا کہ رات سے بجلی بھی بند ہے
            اس نے کہا کہ ہاتھ سے پنکھا جھلا کرو

            میں نے کہا کہ شہر میں پانی کا قحط ہے
            اس نے کہا کہ پیپسی کولا پیا کرو

            میں نے کہا کہ کار ڈکیتوں نے چھین لی
            اس نے کہا کہ اچھا ہے پیدل چلا کرو

            میں نے کہا کہ کام ہے نہ کوئی کاروبار
            اس نے کہا کہ شاعری پر اکتفا کرو

            میں نے کہا کہ سو کی بھی گنتی نہیں ہے یاد
            اس نے کہا کہ رات کو تارے گنا کرو

            میں نے کہا کہ ہے مجھے کرسی کی آرزو
            اس نے کہا کہ آیتِ کرسی پڑھا کرو





            میں نے کہا غزل پڑھی جاتی نہیں صحیح
            اس نے کہا کہ پہلے ریہرسل کیا کرو

            میں نے کہا کہ کیسی کہی جاتی ہے غزل
            اس نے کہا کہ میری غزل گا دیا کرو

            ہر بات پر جو کہتا رہا میں بجا بجا
            اس نے کہا کہ یوں ہی مسلسل بجا کرو

            Comment


            • #36
              Re: sirf funny poetry

              بجٹ میں نے دیکھے ہیں سارے تر ے
              انوکھے انوکھے خسارے تر ے

              اللے تللے اُدھارے تر ے
              بھلا کون قرضے اُتارے تر ے

              گرانی کی سوغات حاصل مرا
              محاصل تر ے ، گوشوار ے تر ے

              مشیروں کا جمگھٹ سلامت رھے
              بہت کام جس نے سوانر ے تر ے

              مری سادہ لوحی سمجھتی نہیں
              حسابی کتابی اشار ے تر ے

              کئ اصطلاحوں میں گوندھے ہوئے
              کنائے تر ے ، استعارے تر ے





              تو اربوں کی کھربوں کی باتیں کرے
              عدد کون اتنے شمارے تر ے

              تجھے کچھ غریبوں کی پرواہ نہیں
              وڈیرے ھیں پیارے ، دلارے تر ے

              اِدھر سے لیا کچھ اُدھر سے لیا
              یونہی چل رہے ہیں ادارے تر ے

              Comment


              • #37
                Re: sirf funny poetry

                nice and funny

                I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                Comment


                • #38
                  Re: sirf funny poetry

                  Bohat Khooob
                  Bohat Funny Hay Keep Sharing..
                  :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

                  Comment

                  Working...
                  X