Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

sirf funny poetry

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • sirf funny poetry





    yeh thread mera life activity kay leye hai


    اشتہار برائے ضرورت



    مجھے اک خوبصورت دوست کی فوری ضرورت ہے
    مرے گھر میں کسی خوش بخت کی فوری ضرورت ہے
    صباحت خیز رنگت ہو ، صبا سی چال رکھتی ہو
    بڑا شاداب چہرہ ہو، سنہرے بال رکھتی ہو
    وہ کالی جھیل سی آنکھیں ، شفق سے گال رکھتی ہو
    ادھوری شام رہتی ہو ، لب و رخسار میں اس کے
    کوئی اقرار شامل ہو کہیں انکار میں اس کے
    وہ چائے بھی بناتی ہو قرینے سے سلیقے سے
    اسے شرمانا آتا ہو مگر اچھے طریقے سے
    قلو پطرہ سے لب ہوں مسکراہٹ مونا لیزا سی
    دوپٹے بھولتی پھرتی ہوئی الھڑدوشیزہ سی
    کوئی مستانی لڑکی ہو ، کوئی دیوانی لڑکی ہو
    کئی کہسار و دریا ہوں کنارِ خواب تک اس کے
    مسلسل چلتے رہنا ہو کنارِ خواب تک اس کے
    بدن سے بات کرتی ہو ،نظر سے کیت کہتی ہو
    میانوالی کے جیسی ہو ، میاں والی میں رہتی ہو
    ملائم نرم و نازک ساتھ کی فوری ضرورت ہے
    کسی تازہ حنائی ہاتھ کی فوری ضرورت ہے
    کسی اخبار میں دیتا ہوں جا کر اشتہار اپنا
    مجھے اک خوبصورت دوست کی فوری ضرورت ہے
    مرے گھر میں کسی خوش بخت کی فوری ضرورت ہے







    2..


    کسی کوغم ہے کہ اسے شہرت نہیں ملی
    کوئی رو رہا ہے کہ اسے دولت نہیں ملی

    کسی کا کہنا ہے میں بھی کروڑ پتی ہوتا
    مگر شادی کے لیے کوئی امیر عورت نہیں ملی



    ہر بیوی کو شوہر سے فقط اتنی شکایت ہے
    مجھےاس گھر میں کوئی بھی سہولت نہیں ملی

    آج وہ جوان بھی بلدیہ کا چئیرمین بن گیا
    زندگی بھر جسے سکول جانے کی مہلت نہیں ملی

    ملک بھر میں ہمارے بھی کئی لوٹے ہوتے
    افسوس کہ ہمیں کسی پارٹی کی صدارت نہیں ملی














  • #2
    Re: sirf funny poetry

    ﺳﻨﻮ ﯾﮧ ﻓﺨﺮ ﺳﮯ ﺍﮎ ﺭﺍﺯ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﻓﺎﺵ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ



    ﺁﺝ ﮐﯽ ﻧﺴﻞ ﺍﺭﺩﻭ ﺳﮯ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﺑﮯ ﺑﮩﺮﮦ ﮨﻮﺋﯽ
    ﮨﮯ ۔ ۔ ۔ ۔ ﻣﻼﺣﻈﮧ ﮐﯿﺠﯿﮯ

    ﺳﻨﻮ ﯾﮧ ﻓﺨﺮ ﺳﮯ ﺍﮎ ﺭﺍﺯ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﻓﺎﺵ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
    ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻢ ﻣﻨﮧ ﺑﮭﯽ ﺩﮬﻮﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﻭﺍﺵ ﮐﺮﺗﮯ
    ﮨﯿﮟ

    ﺗﮭﺎ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻮﺳﮧ ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﮐِﺲ ﮨﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
    ﺳﺘﺎﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﯾﺎﺩﯾﮟ ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﻣِﺲ ﮨﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ

    ﭼﮩﻞ ﻗﺪﻣﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﻭﺍﮎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
    ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﮨﻢ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﭨﺎﮎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ

    ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮ ﺍﻣﯽ ﺍﺑﻮ ﺗﮭﮯ ، ﻭﮨﯽ ﺍﺏ ﻣﻤﺎ ﭘﺎﭘﺎ ﮨﯿﮟ
    ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﯾﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﻭﮦ ﺑﮉﮬﮯ ﺳﯿﺎﭘﺎ ﮨﯿﮟ

    ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮ ﺗﮭﺎ ﻏﺴﻞ ﺧﺎﻧﮧ ، ﺑﻨﺎ ﻭﮦ ﺑﺎﺗﮫ ﺭﻭﻡ ﺁﺧﺮ
    ﺑﮍﮬﺎ ﺟﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﮎ ﺩﺭﺟﮧ ، ﺑﻨﺎ ﻭﮦ ﻭﺍﺵ ﺭﻭﻡ ﺁﺧﺮ

    ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﻏﺴﻞ، ﺷﺎﻭﺭ ﺍﺏ ﺗﻮ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ
    ﮐﺒﮭﯽ ﭘﮭﻮﻝ ﭼُﻨﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﻓﻼﻭﺭ ﺍﺏ ﺗﻮ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ


    ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﺩﺭﺩ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﭘﯿﻦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
    ﭘﮍﮬﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﺍﺏ ﺗﻮ ﻧﺎﻟﺞ ﮔﯿﻦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ

    ﮈﻧﺮ ﺍﻭﺭ ﻟﻨﭻ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﮐﺒﮭﯽ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ
    ﺑﺮﯾﮉ ﭘﺮ ﮨﮯ ﮔﺰﺍﺭﺍ ﺍﺏ، ﮐﺒﮭﯽ ﮐﮭﺎﺑﮯ ﺍُﮌﺍﺗﮯ ﺗﮭﮯ

    ﮐﺒﮭﯽ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﻣﺎﺋﻨﮉ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
    ﺟﻮ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮐﭽﮫ ﺍُﻟﺠﮫ ﺟﺎﺋﮯ ، ﺳﻠﻮﺷﻦ ﻓﺎﺋﻨﮉ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ

    ﺟﮕﮧ ﺻﺪﻣﮯ ﮐﯽ ﯾﺎﺭﻭ ﺍﺏ ﺗﻮ ﭨﯿﺸﻦ ، ﺷﺎﮎ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ
    ﮐﮧ "ﺑُﻮﮨﺎ" ﺷﭧ ﺟﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻻﮎ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ

    ﮨﻮﺋﮯ ’’ﺁﺯﺍﺩ‘‘" ﺟﺐ ﮨﻢ ﺗﻮ ’’ﺗﺮﻗﯽ‘‘ ﮐﺮﮔﺌﮯ ﺁﺧﺮ
    ﺟﻮ ﭘﯿﻨﮉﻭ ﺫﮨﻦ ﻭﺍﻟﮯ ﺗﮭﮯ، ﻭﮦ ﺳﺎﺭﮮ ﻣﺮ ﮔﺌﮯ ﺁﺧﺮ .

    Comment


    • #3
      Re: sirf funny poetry

      لب پہ آتی ھے دعا بن کے تمنا میری





      لب پہ آتی ھے دعا بن کے تمنا میری
      زندگی عیش سے کٹ جاے خدایا میری

      ہو میرا کام زمانے میں وزارت کرنا
      اسی منصب، اسی کرسی کی عبادت کرنا

      گالیاں سُن کر نہ ھو دل پریشان میرا
      کسی جلسے میں نا ھو چاک گریباں میرا

      قوم بھوکی رھے، ننگی رھے، بیمار رھے
      ھاں مگر میری سواری کو نئی کار رھے





      ھو الیکشن میں ہمیشہ میرا پلہ بھاری
      اور ھو قوم سے پوشیدہ میرے عیاری

      میرے قبضے میں سدا ملک کی جاگیر رھے
      قوم کے لب پہ فقط نعرہ تعبیر رھے

      دن کراچی میں کٹے شب ھو واشنگٹن میں
      اد گھڑی روس میں ھو اور اک گھڑی لندن میں

      بے کسوں اور ضعیفوں کی ھو شامت ہر دم
      ہا مگر وزارت ھو سلامت ہر دم

      اھل دولت کی عطا مجھ کو محبت کر دے
      میرے مالک! میری رگ رگ میں سیاست بھر دے۔

      Comment


      • #4
        Re: sirf funny poetry

        wo meri naak pe bethi hoi makkhi urata hai
        'wo kahil ban nahi sakta main mehnt ker nahi sakta'

        Comment


        • #5
          Re: sirf funny poetry

          mush'hoor pehlwan hain wo gaoon k mager
          begum k paas bethay hain bemaar ki tarah

          Comment


          • #6
            Re: sirf funny poetry


            عمر ہے لڑکے کی ففٹی سکسٹی کے درمیان

            قبض رہتا ہے نہ اس کو نزلہ کی تحریک ہے
            ایک دن ٹی بی ہوئی تھی اب طبیعت ٹھیک ہے

            آنکھ کی اک شمع روشن، دوسری تھوڑی سی گل
            مختصر یہ ہے کہ لڑکا ہے بہت ہی بیوٹی فل

            پی کے ما اللحم جب ملتا ہے داڑھی پر خضاب
            اس کے چہرہ پر نظر آتے ہیں آثار شباب

            طالب رشتہ، قیود علم سے آزاد ہے
            کچھ ادیبوں کی طرح وہ فطرتا استاد ہے

            اس کے ہاتھوں میں کسی بھی ازم کا تیش
            اس کے ہاتھوں میں کسی بھی ازم کا تیشہ نہیں
            اس مسلماں کو کسی فتوے کا اندیشہ نہیں

            عالموں کے ساتھ رہ کر وہ بھی جید ہو گیا
            پہلے جانے کیا تھا، رفتہ رفتہ سید ہو گیا

            بر بنائے مصلحت یا بر بنائے انتقام
            آج تک کنوارا ہے یہ وحدت پرستوں کا امام

            اس کے بارے میں یہی کہتی ہے دنیا بالعموم
            وہ موحد ہے اور اس کا کیش ہے ترک رسوم

            شب کو براتے میں کہتا ہے مجھے دولہا بنا
            کوئی بیوہ ہو تو اس کو میری منکوحہ بنا

            کیا بتاں کس قدر دلچسپ باتیں اس کی ہیں
            نیند اس کی ہے، دماغ اس کا ہے، راتیں اس کی ہیں

            شادیوں کی آج چونکہ گرمیِ بازار ہے
            کوئی کنوارا شہر میں بچنا بہت دشوار ہے

            سوچتا ہے اب کہ سہرا باندھ لے یہ نونہال
            پیر نابالغ کو اب آیا ہے شادی کا خیال
            -----------------------------------------------
            اس کو لڑکی چاہیئے، لڑکی جو آوارہ نہ ہو
            درحقیقت چاند ہو، مصنوعی سیارہ نہ ہو

            جامعہ کی کوئی بھی ڈگری ہو اس کے ہاتھ میں
            کوئی ڈپلومہ نہ لائی ہو سند کے ساتھ میں

            زلف پیچاں کی جگہ پٹھے نہیں رکھتی ہو وہ
            گھر پہ پہرہ کے لئے کتے نہیں رکھتی ہو وہ

            اس کو لڑکی چاہئے، جو صورتا لڑکا نہ ہو
            جس کے دل میں شعلہ مردانگی بھڑکانہ ہو

            لڑکی میکے میں قیام مستقل فرمائے گی
            حال میں دو چار دن سسرال بھی آ جائے گی

            لڑکی اپنے ساتھ لائے کم سے کم دو لاکھ کیش
            تاکہ لڑکا بعد شادی کر سکے آرام و عیش

            مستعد شوہر تو بس لیٹا رہے گا، صبح و شام
            نان نفقہ کا بھی بیگم خود کریں گی انتظام

            کوئی دوشیزہ اگر ہو حامل جملہ صفات
            خط میں لکھ بھیجے کہ کس دن اس کے گھر پہنچے برات

            بیاہ کی درخواست پر اردو میں لکھئے یہ پتا
            عاشق ناشاد، ون بی، فیڈرل بی ایریا





            کاش بر آئے کسی خاتون کے دل کی مراد
            ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد

            Comment


            • #7
              Re: sirf funny poetry

              Na Bijli, Na Cng, Na Safe Hai Kisi Ki Jaan
              Mai Sadqay QurbAan Mera Sohna Pakistan








              Jhootay Sachay Case Bana Ke Ek DooJe Ko Rolai'N
              Jaha'N Ho Common Faida Waha'N Ikhathay Ho Lai'N








              Har Ek Match Pe SaTta Laga Ke Har Bar Hartay
              Har Ek Road Pe Shokhay one-Whieling Hai'N Karte


              Agli Nasal Ke Haath Mai'N Hai Sheesha, Cigerrete, Paan
              Mai Sadqay Qurbaan Mera Sohna Pakistan

              Comment


              • #8
                Re: sirf funny poetry

                آلو ہوں میں آلو ہوں
                اروی جی کا خالو ہوں

                گوبھی میری تائی ہے
                کدّو میرا بھائی ہے

                مٹر میرے پوتے ہیں
                بند گلی میں سوتے ہیں

                پالک میری چچی ہے
                ہری مرچ میری بچی ہے

                مُولی میری نانی ہے
                کھیتوں کی رانی ہے

                بینگن میرا تایا ہے
                بھنڈی کا ہمسایہ ہے

                ٹماٹر کتنا سادہ ہے
                گھیّا میرا دادا ہے

                Comment


                • #9
                  Re: sirf funny poetry

                  Haqeeqat

                  suno a chandi c larki
                  tumhey amma bulati hain

                  zara belen ye tum pakro
                  zara roti pakao tum





                  k buss ek do ghari mae
                  dokan sey abba atey hi hongey


                  suno a chand si larki
                  khwabo ki duniya sey
                  haqeeqat mae lout ao tum

                  ye sub kam jo bikhrey hain
                  tumhey uljha k rukh diyengay

                  Comment


                  • #10
                    Re: sirf funny poetry

                    Zabardast................

                    Comment


                    • #11
                      Re: sirf funny poetry

                      Originally posted by Mr.Khan View Post
                      Zabardast................
                      bohat shukriya

                      Comment


                      • #12
                        Re: sirf funny poetry

                        وہ آج بھی ہمیں دیکھ کر مسکراتے ہیں
                        وہ آج بھی ہمیں دیکھ کر کھلکھلاتے ہیں
                        یہ تو ان کے بچے کمینے ہیں
                        جو ہمیں ماموں ماموں که کر بلاتے ہیں

                        _________________________________

                        دو گز زمیں نہ ملی کوئے یار میں
                        کبھی نا کبھی تو ملو گے لنڈا بازار میں

                        _________________________________

                        حوصلے سارے آزما بیٹھے
                        سارے زمانے کے غم بھلا بیٹھے
                        جس کی چاہت میں عمر بھر تڑپتے رہے فراز
                        اس کی شادی کی بریانی ہم کھا بیٹھے

                        _________________________________

                        تم محبّت کو کاغذوں کے ڈھیر میں ڈھونڈتے رہے فراز
                        جس میں تقدیر تھی تمہاری اس میں کوئی "سموسے" لے گیا

                        _________________________________


                        Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                        Comment


                        • #13
                          Re: sirf funny poetry

                          Originally posted by Muhammad Ali Jawad View Post
                          وہ آج بھی ہمیں دیکھ کر مسکراتے ہیں
                          وہ آج بھی ہمیں دیکھ کر کھلکھلاتے ہیں
                          یہ تو ان کے بچے کمینے ہیں
                          جو ہمیں ماموں ماموں که کر بلاتے ہیں

                          _________________________________

                          دو گز زمیں نہ ملی کوئے یار میں
                          کبھی نا کبھی تو ملو گے لنڈا بازار میں

                          _________________________________

                          حوصلے سارے آزما بیٹھے
                          سارے زمانے کے غم بھلا بیٹھے
                          جس کی چاہت میں عمر بھر تڑپتے رہے فراز
                          اس کی شادی کی بریانی ہم کھا بیٹھے

                          _________________________________

                          تم محبّت کو کاغذوں کے ڈھیر میں ڈھونڈتے رہے فراز
                          جس میں تقدیر تھی تمہاری اس میں کوئی "سموسے" لے گیا

                          _________________________________
                          bohat khobsurat sharing
                          thanks..

                          Comment


                          • #14
                            Re: sirf funny poetry

                            Na Bijli, Na Cng, Na Safe Hai Kisi Ki Jaan
                            Mai Sadqay QurbAan Mera Sohna Pakistan








                            Jhootay Sachay Case Bana Ke Ek DooJe Ko Rolai'N
                            Jaha'N Ho Common Faida Waha'N Ikhathay Ho Lai'N












                            Har Ek Match Pe SaTta Laga Ke Har Bar Hartay
                            Har Ek Road Pe Shokhay one-Whieling Hai'N Karte








                            Agli Nasal Ke Haath Mai'N Hai Sheesha, Cigerrete, Paan
                            Mai Sadqay Qurbaan Mera Sohna Pakistan

                            Comment


                            • #15
                              Re: sirf funny poetry

                              Aaj Apni MuhaBbat Ko Naya MoDr Diya Us Ne
                              Paas Bola Ke Mujhe, Chal Be Nikal Bol Diya Us Ne












                              Pehly HanstAa Tha Mai Mou'N Khul Kar Mere Yaru'N
                              Ek Din Taish Mai'N Aake Mera Da'Nt Hi ToDr Diya Us Ne








                              Us Ne Kaha Zara Kareeb Aa'u Kuch Kehna Hai Tum Say
                              Mai Ne Kaan Kareeb Kiya Tu MaDrur Diya Us Ne








                              Be-Wafaii Ki Had Bhi Dikha Di Ek Din Us Zalim Ne
                              Milnay Ghaar Gaya Tu Pechay KutAa ChoDr Diya Us Ne

                              Comment

                              Working...
                              X