Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

انڈے کا فنڈا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • انڈے کا فنڈا


    Click image for larger version

Name:	anda 1.jpg
Views:	1
Size:	3.0 KB
ID:	2487072

    السلام علیکم
    دوستو آج کچھ بات کرتے ہیں انڈوں کے حوالے سے

    آؤ بتاؤں تمھیں انڈے کا فنڈا
    انڈہ جو
    ہمارے ناشے کا ایک لازمی جزو ہے۔

    ویسے تو کھانے والا انڈہ بھی دو قسم کا ہوتا ہے ایک دیسی ایک ولائتی لیکن جب سے
    Say No To Racism
    کا نعرہ لگنا شروع ہوا ہے تب سے یہ تفریق بھی کم ہوتی ہوتی ختم ہی ہو گئی ہے۔

    اب دیسی ہوں یا ولائتی انڈے ہر جگہ باہم شیر و شکر نظر آتے ہیں۔

    ابا حضور فرماتے ہیں کہ ان کے دور میں انڈے صرف دیسی ہی ہوا کرتے تھےجو کہ گھر کی پالی ہوئی مرغیاں نہائت جتن اور سو سو نخروں کے بعد ہفتہ دس دن میں ایک دیا کرتی تھیں اور دینےکے بعد پورا گھر یوں سر پر اٹھا لیتیں جیسے لاٹری میں امریکا کا ویزہ مل گیا ہو۔
    اور تب انڈے کی قدر بھی تھی۔
    میرے بچپن کے ساتھی ننھے میاں کے کمرے میں دیوار پر انڈوں کا چارٹ لگا ہوا ہوتا تھا کسی دور میں۔
    جس کا عنوان تھا "انڈوں کی ترتیب"۔

    ارے ارے حیران مت ہوں اس کا مطلب یہ نہین کہ ہماری مرغیاں کوئی بے ترتیب شکل و صورت کے انڈے دیا کرتی تھیں بلکہ یہ مرغیوں کا کارکردگی رجسٹر تھا۔
    جہاں ہر مرغی کا نام اور اس کے کریڈٹ پر موجود انڈوں کی تعداد درج تھی۔
    اس نادر طریقہ کے ذریعے وہ ہر مرغی پر کڑی نگاہ رکھتے۔
    اور ان کے خانگی مسائل سے بھی مکمل واقفیت رہتی۔
    ایک دن ان کی ایک چہیتی مرغی کو انڈیاتی ہڑتال پر دیکھ کر سوال کیا تو ٹھنڈی آہ بھر کر بولے یار اس کا "بریک اپ" ہو گیا ہے۔

    لیکن پر انقلاب زمانہ کے منحوس افریت نے انڈے کو بھی نہ چھوڑا۔
    سمارٹ اور ایتھیلیٹ کلاس کی دیسی مرغیوں کی جگہ سومو پہلوان قسم کی ولائتی گوری چٹی مرغیوں نے لے لی۔
    دیسی مرغیوں نے بقول شاعر "مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا" لیکن ہارتی چلی گئیں۔

    انڈہ جو کہ کسی دور میں کسی خاص مہمان کے لیے ہی دیا جاتا تھا اب روزانہ کی بنیاد پر کھایا جانے لگا۔

    اور انڈے کی اس ناقدری نے نئے دور میں ایسے ایسے انڈے پیدا کیے جن کا دور دور تک مرغیوں سے کوئی واسطہ نہ تھا۔

    حساب کے ٹیسٹ میں بھی انڈہ مل جایا کرے گا یہ کب کسی نے سوچا تھا۔

    اور انڈہ ملنے پر اماں جی بجائے خوش ہونے کے دھلائی کر دیا کریں گی یہ کیا کسی کے وہم و گمان میں بھی تھا؟

    کل ہی ٹیبل ٹینس کھیلتے ہوئے بال ایک زوردار شاٹ کی تاب نہ لاتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر گئی تو دوست نے چیک کرکے نعرہ بلند کیا۔

    "اوئےےےے انڈہ ٹوٹ گیا ہے۔"

    خود سوچئیے کتنے ہی انڈے یہ سن کر خون کے آنسو نہ روئے ہوں گے۔

    کرکٹ کے میچ میں جب بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہو کر شرمندہ سی شکل بنائے واپس آتا ہے تو کتنے آرام سے کہہ دیا جاتا ہے۔

    "تم نے تو انڈہ بھی نہ توڑا۔"

    ارے بھئی وہ ہو گا کوئی اولڈ سکول کا بندہ۔ جس دور میں انڈہ توڑنا ایک ناقابل معافی گناہ سمجھا جاتا تھا۔

    اور تو اور

    حجام کی دکان سے جب کوئی گورا چٹا جوان سر پر استرا پھروا کر نورتن تیل کی مالش کروا کر دو سو واٹ کا بلب بنا باہر نکلتا ہے تو پیچھے سے آواز پڑتی ہے۔

    "انڈہ ہے اوئےےے"

    تو ساتھ والی دکان کے ریک میں پڑے انڈوں پر کیا گزرتی ہے کوئی نہیں جانتا۔

    کل ہی کسی دل جلے انڈے نے فیض کا یہ شعر پڑھ کر مشاعرہ لوٹ لیا۔

    نہ جنوں رہا نہ رہی وفا، یہ فرائنگ پین کرو گے کیا
    جنہیں انڈہ ہونے پہ ناز تھا وہ گناہ گار چلے گئے

    خدا انڈوں کو نشاط ثانیہ نصیب فرمائے

    ا
    Click image for larger version

Name:	anda 2.jpg
Views:	1
Size:	27.2 KB
ID:	2487071
    Last edited by Baniaz Khan; 21 December 2011, 13:43.






  • #2
    Re: انڈے کا فنڈا

    aap ko is posting per anda mille ga


    sigpic

    Comment


    • #3
      Re: انڈے کا فنڈا

      Originally posted by u_r View Post
      aap ko is posting per anda mille ga
      تم اگر انڈہ دو گی تو ضرور لوں گا





      Comment


      • #4
        Re: انڈے کا فنڈا

        Originally posted by baniazkhan View Post


        تم اگر انڈہ دو گی تو ضرور لوں گا
        :hathora.............iss waqt tumaare sarr ko jo haal ho ga na woh phente hue ande ki trah he....tumein phenti jo lag rhi he:hathora


        sigpic

        Comment


        • #5
          Re: انڈے کا فنڈا

          Originally posted by u_r View Post
          :hathora.............iss waqt tumaare sarr ko jo haal ho ga na woh phente hue ande ki trah he....tumein phenti jo lag rhi he:hathora
          اور کچھ نہیں تو کم از کم اپنی بات کا ہی پاس رکھ لو

          انڈہ دو
          انڈہ دو
          انڈہ دو

          تم نے انڈہ دینے کا وعدہ کیا تھا اب مکرو نا





          Comment


          • #6
            Re: انڈے کا فنڈا

            انڈے کا فنڈا میں انڈے کی ناقدری پہ آنکھوں میں آنسو آگئے اتنا ظلم تو یہودیوں کے ساتھ ہٹلر نے بھی نہی کیا تھا
            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

            Comment


            • #7
              Re: انڈے کا فنڈا

              Originally posted by Jamil Akhter View Post
              انڈے کا فنڈا میں انڈے کی ناقدری پہ آنکھوں میں آنسو آگئے اتنا ظلم تو یہودیوں کے ساتھ ہٹلر نے بھی نہی کیا تھا
              372-haha





              Comment

              Working...
              X