Re: Na'pak Kunwa
Originally posted by Mr.Khan
View Post
حاضرینِ محفل
آداب و تسلیمات
ماشااللہ بہت خوب لکھا ہے یہ سچ ہے کہ کنویں میں سے پہلے اس مردار کو باہے نکالا جائے جس نے تمام پانی تعفن اور ناپاک بدبودار کررکھا ہے
مجھے آپ تمام احباب کی توجہ چاہئے اور ساتھ ہی میرے تحریر کی طوالت کے لئے معذرت بھی قبول فرمائیے،روایتوں میں یہ بات پوری طرح واضح کر دی گئی ہے کہ ہم پر ہمارے اعمال کے بقدر حاکم مسلّط کئے جاتے ہیں،اب سوچنا یہ ہے یا یوں کہئے کہ ہم پر کون حاکم مسلّط کرتا ہے ،تو جواب بڑا آسان سا ہے کہ اللہ رب العزت ہی ہے جو ہم پر ہمارے اعمال کے مطابق سربراہ یا حاکم مسلّط کرتا ہے،اور اگر ایسا ہے تو پھر قصور کس کا ہے غلطی پر کون ہے،میں ایک بار پھر آپ سب سے معذرتخواہ ہوں کہ ہم نے سوائے تنقید کے بحیثیت ایک قوم کے پچھلے 63،64 سالوں میں اور کچھ نہیں سیکھا ،ہمارے ملک میں ہر طرف ہر جگہ ہر شخص نقاد ہے نکتہ چیں ہے اعتراض کرنا انگلی اُٹھانا کھڑے کھڑے بے عزتی کرنا شرمندہ کرنا دستورِ عام کی طرح ہماری زندگیوں میں مروّج ہے ۔ہمارے ہاں جو شخص کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے ہیرو سمجھا جاتا ہے ،جو شخص قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے بہادر تسلیم کیا جاتا ہے،جو شخص کسی کو چکمہ دیکر بےوقوف بنا دے سمجھدار تسلیم کیا جاتا ہے ،یہ میں پوری قومِ پاکستان کے بارے میں آپ سے بیان کر رہا ہوں
ہمارے ہاں وہ شریف ہے جسے موقع نہیں مل رہا اور جسے موقع مل رہا ہے وہ اپنی تمام حسرتیں خواہشیں تمنائیں آرزویں منصوبے اپنے ٹارگٹ اپنی منزلیں ایک ہی جست میں حاصل کرنا چاہتا ہے
یہی وہ دوڑ ہے مقابلہ ہے جس میں ہر شخص حصہ لے رہا ہے
ہمارے ہاں وہ شریف ہے جسے موقع نہیں مل رہا اور جسے موقع مل رہا ہے وہ اپنی تمام حسرتیں خواہشیں تمنائیں آرزویں منصوبے اپنے ٹارگٹ اپنی منزلیں ایک ہی جست میں حاصل کرنا چاہتا ہے
یہی وہ دوڑ ہے مقابلہ ہے جس میں ہر شخص حصہ لے رہا ہے
اللہ کی نافرمانیاں کھلے عام ہورہی ہیں فحاشی بدکاری کا بازار گرم ہے،ہم نے پچھلے 64 سالوں میں ہر شعبہ زندگی میں محنت کی ہے ہم نے یونیورسٹیاں قائم کیں اسکول کالجیز بنائے ہر طرح کا ماہر تیار کیا مگر انسان بنانے کا کوئی اداراہ نہیں بنایا جہاں اچھے انسان بنائے جاتے ہم نے ایک ہی وقت میں اپنے ملک میں مختلف سطح کے انسان پیدا کئے ان میں زہنی امتیاز پیدا کیا مختلف درجوں میں رکھ کر جب ہم نے مختلف زہن بنائے تو انہوں نے جو جو شعبہ زندگی اپنایا اس میں اپنی سطح و سمجھ کا رنگ بھرا
میں ایک بے یارومددگار پاکستانی کی حیثیت سے آپ سب سے پوچھنا گاہوں گا کے آپ خود بتائیے ہمارے ملک میں جو لوگ ہم پر حکومت کور رہے ہیں کیا وہ ہم میں سے نہیں ہیں؟
میں ایک بے یارومددگار پاکستانی کی حیثیت سے آپ سب سے پوچھنا گاہوں گا کے آپ خود بتائیے ہمارے ملک میں جو لوگ ہم پر حکومت کور رہے ہیں کیا وہ ہم میں سے نہیں ہیں؟
ایک مثال آپ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے پیش کرتا ہوں۔مثال کے طور پر آپ کے گھر میں ایک اوّر ہیڈ پانی کا ٹنیک ہے ،اس ٹینک کا پانی بدبودار ہے اسمیں گندگی اور غلاظت ہے،سوال یہ ہے کہ کیا ٹونٹیاں مطلب نل تبدیل کرنے سے پانی صاف ٹھنڈا میٹھا تازہ فرحت بخش ہو جائے گا؟ یا ہو سکتا ہے؟ محض نل تبدیل کر دینے سے ؟
ارے صاحب آپ کا تو سسٹم ہی خراب ہے اس سسٹم سے جو بھی آپ پروڈیوس کر رہے ہیں یا سپلائی کر رہے ہیں وہ سب انسانیت سوز ہے میں اور آپ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں کیا ہم صحیح مسلمان ہیں 24 گھنٹے میں جو جو ہم پر اسلام کی جانب سے زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ہم ان پر کتنا عمل پیرا ہیں رسول پاک علیہ سلام کی تعلیمات طرز زندگی کی کسقدر ہماری زندگیوں میں جھلک یا ترجمانی ہے؟
اس ٹینک کا سارا پانی معذرت کے ساتھ عرض کروں گا کہ پولیوٹڈ ہے ناپاک ہے بدبودار ہے اور میں بھی اسی کا ایک حصہ ہوں
اس ٹینک کا سارا پانی معذرت کے ساتھ عرض کروں گا کہ پولیوٹڈ ہے ناپاک ہے بدبودار ہے اور میں بھی اسی کا ایک حصہ ہوں
آئیے ہم اپنی اپنی اصلاح کریں تا کہ ہمارے اعمال درست ہوں اور اللہ ہمہی میں سے نیک اور پارسا لوگوں کے ہاتھ میں ہماری زندگیوں اور مستقبل کی باگ دوڑ تھمائے آمین
میری کوئی بات ناگوار گزری ہو تو معاف فرمائےے
احقر
میری کوئی بات ناگوار گزری ہو تو معاف فرمائےے
احقر
اسماعیل اعجاز خیال
Comment