Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
Collapse
X
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
ہٹلر کے دور میں مشرقی جرمنی کے ایک سرحدی قصبے کے گرد خاردار تاریں لگا کر ان میں بجلی کا کرنٹ لگا دیا گیا۔ اور اسکے باڑ کے گرد وقفے وقفے سے اطلاع عام کے بورڈ بھی لگا دیے گئے۔ جن پر تحریر تھا
خبردار ۔
یہ سرحد ہے یہاں سے پار جانا منع ہے
ان تاروں میں بجلی کا کرنٹ دوڑ رہا ہے۔ چھونے والا مر جائے گا
خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ماہ قید کی سزا دی جائے گی
Comment
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
جوزف ، ڈیوڈ اور ہارون (جو انگلینڈ جا کر سیٹ ہوگیا تھا)*
نے ملکر بنک لوٹنے کا پروگرام بنایا۔ پروگرام کے مطابق جوزف اور ڈیوڈ پستول لے کر بنک کے اندر گئے اور ہارون کو باہر گاڑی سٹارٹ کر کے تیار رہنے کی ڈیوٹی لگائی ۔ جوزف اور ڈیوڈ جب بنک لوٹ کر باہر نکلے تو ہارون وہی کار چوری کر کے رفو چکر ہوچکا تھا۔
Comment
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
امریکی : ہمارے ملک کے ہوائی جہاز آسمان کیساتھ لگ کر اڑتے ہیں ۔
رشین : بلکل آسمان کیساتھ ؟
امریکی : نہیں تھوڑا سا نیچے ۔
رشین : ہمارے ملک کی آبدوز سمندر کی تہہ سے لگ کر چلتی ہے
امریکی : بلکل تہہ کیساتھ ؟
رشین : نہیں تھوڑا سا اوپر ۔
پاکستانی : یہ تو کچھ بھی نہیں ہمارے ملک کے لوگ ناک سے کھانا کھاتے ہیں ۔
امریکی اور رشین دونوں : بلکل ناک کیساتھ
پاکستانی : نہیں تھوڑا سا نیچے
Comment
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
جولیا : سوزی ۔ تمھیں پتہ ہے میرا بیٹا دنیا کا سب سے اچھا بیٹا ہے۔
سوزی : اچھا ۔۔ کیا وہ شراب نہیں پیتا ؟؟
جولیا : نہیں بالکل نہیں۔
سوزی : واہ۔ اچھا کیا وہ سگریٹ پیتا ہے ؟
جولیا : نہیں بالکل بھی نہیں ۔
سوزی : کیا وہ لڑکیوں کے پیچھے جاتا ہے ؟؟
جولیا : نہیں کبھی بھی نہیں۔
سوزی : (رشک سے) تم واقعی بہت خوش قسمت ہو۔ کیا وہ باقاعدگی سے سکول جاتا ہے؟؟
جولیا: ارے نہیں ابھی تو وہ 6 مہینہ کا ہے'
Comment
Comment