re: In The Spot Light ~Dear Saraah~
Originally posted by yamshoo
View Post
- غصے کا اظہار مختلف ظریقوں سے مدثر
- :lol
بہت قریبی دوست ہوں تو میرا لہجہ طنزیہ ہوجاتا ہے
ورنہ خاموش ہوجاتی ہوں یا بول پڑتی ہوں صورت حال کی نوعیت پہ منحصر ہے
- فرینڈز اور کزنز اور انکے بچوں کے لیے گفٹس پر اور اپنے لئے کھانے پینے کی نت نئی اشیا اور بیگز پر،یا کراکری پر
- کتاب کوئی ایک بتانے سے قاصر ہوں ،ابھی تک جتنی پڑھی ہیں سب یاد بھی نہیں ہیں ،جو یاد ہیں ان میں راجہ گدھ سر فہرست ہے
- فلمیں بہت کم دیکھیں ہیں جو اب تک دیکھی ہیں ہیں ان میں انڈین مووی ''بلیک'' بہت پسند ہے ،اور چونکہ بچپن میں مادھوری بہت پسند تھی اس لیے اسکی فلم ''ساجن'' بہت پسند ہے ،جو میں بار بار دیکھ کر بھی بور نہیں ہوتی ،عموما میں ایک سے دوسری بار فلم نہیں دیکھ پاتی
- کوئی ایک نہیں پہلے بتا چکی ہوں
- ابھی تک کوئی کتاب ایک سے دوسری بار پوری نہیں پڑھ پائی،میری عادت ہے ہاتھ میں ہائی لائیٹر یا لیڈ پینسل لیکر کتاب پڑھنا اور پسندیدہ اقتباس پوائنٹ آوٹ کرلینا،سو دوبارہ پوری کتاب کی بجاے وہی پڑھتی ہوں اور بار بار پڑتھی ہوں تاکہ یاد ہوجاے
- مجھے سیاست سے کبھی شغف نہیں رہا ،حالانکہ ابو پیپلز پارٹی کے بہت فین رہے ہیں اور ہیں اور میں ان سے الجھتی ہوں کہ کیا دیکھا ہے آپ نے ان میں ،خیر جاوید چودھری کے کالم کے زریعے ''مہاتیر محمد'' کو جاننے کا اتفاق ہوا سو وہی پسندیدہ ہیں
- خواب اممممممم۔۔مشکل سا سوال ہے مدثر مجھے نہیں لگتا میں خواب دیکھتی ہوں ،اور خوابوں میں رہنے کا تو سوال ہی نہیں*پیدا ہوتا ،تو اہمیت کیسی ،پتہ نہیں عجیب سا سوال ہے
- سب سے پہلے اسلام سیکشن میں،درود پاک پڑھنے کے لیے۔اور پسندیدہ ترین ممبر آبی بھائی
- کوئی ایک یہ زیادتی ہے بھئی ۔خیر
- ''تم سے الفت کے تقاضے نا نباہے جاتے
ورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے''
- جی یہ میرے خیال میں یونیورسل ٹروتھ ہے
- خود سے یا محبوب سے
- پسندیدہ ترین انگلش اور ناپسندیدہ ترین میتھس
- پنجابی بولنا اور لکھنا اچھا لگتا ہے اور اردو ۔۔۔۔اچھی اردو بولنا اور لکھنا پسند ہے
Comment