Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

فوسٹس صاحب!!!!!۔

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • فوسٹس صاحب!!!!!۔

    محترم فوسٹس صاحب
    اُمید ہے کہ بخیروعافیت ہونگے
    سر اس فورم پر آپ سے جان پہچان آپ کی سیر و سیاحت اور اس پر مبنی سفر ناموں سے ہوئی ۔آپ کی تحریر میں ایک ایسا اچھوتا پن ہے کہ جس کو تصاویر کے ساتھ پڑھتے پڑھتے یوں گماں ہوتا تھا کہ جیسے اس سفر میں ہم بھی آپ کے ساتھ محو گردش ہیں ۔
    اس کے بعد سائنس و فلسفہ پر مبنی علم و فضل سے بھرپور تحاریر بھی آپ نے شئیر کیں جن پر اختلافات کے باوجود آپ کی تحاریر کا ایک ایک لفظ پڑھا "یہ الگ بات کہ آپ کی جانب سے مہر تصدیق نہ مل سکی :(۔
    پچھلی کئی تحاریر سے مجھے یوں گماں ہونے لگا ہے کہ جیسے آپ کی تحاریر خدا پر سوالیہ نشان کا موجب بن رہی ہیں بے شک آپ کا علم کمال کا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ اپنے مطالعہ کے زریعے خدا پر سوالیہ نشان کے بجائے کامل اعتقاد والی تحاریر شئیر کریں یا اگر آپ کا مطالعہ اس جانب نہیں ہے تو اپنے زہن رسا کو ایسے مطالعہ کی جانب راغب کریں جس سے خدا پر شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کا سامنا کیا جا سکے۔

    اُمید ہے کہ آپ میری ان بے ضرر باتوں پر توجہ دیں گے ۔

    آپ کے علم میں مزید اضافے کے لئے دعا گو۔
    :star1:

  • #2
    Re: فوسٹس صاحب!!!!!۔

    Originally posted by S.A.Z View Post

    بہت شکریہ جناب نوازش ہے اپکی ورنہ بندہ تو کسی قابل نہیں۔۔۔

    جب اپ سائنس اور تاریخ کی بات کرتے ہیں تو اس میں لازمی امر ہے کہ اپ کو کچھ ایسے سوالوں کا سامنا کرنا پڑ سکا جو ناخوشگوار ہو سکتے ہیں۔۔اب اس کی دو ہی صورتیں ہیں یا تو ہم اس کبوتر کی طرح بن جائیں جو بلی کو دیکھ کے آنکھیں بند کر لیتا ہے اور صاف ک دئے بھی مذہبی باتوں پہ نظر ثانی منع پے ان کو بلا چوں چراں مان لو۔ ۔۔یا پھر دلیری سے ان سوالوں کے جواب ڈھونڈیں اور دلیلوں کو دلیلوں سے رد کریں۔۔میرا اپ کا راستہ اک ہی ہے یعنی حق سچ کی تلاش۔اب اب سچ کو دائیں طرف سے ڈھونڈ رہے ہیں میں بائیں طرف سے۔۔

    سوچو اور سوچنے کی نیک عادت ڈالو کہ دوسرے جو کچھ سوچ رہے ہیں وہ بھی سچ ہو سکتا ہے۔نہ اپ اسمان سے اترے نہ میں اپ سے یہی سوال کرتا ہوں کہ اخر یہ کیوں ہے ک جو اپ کا خیال وہ نیک اور راست ہے اور جو دوسروں کا خیال وہ خلل دماغ ہے۔۔

    ہمارے ہاں جو تاریخ چلتی ائی وہ سرکاری تاریخ تھی جس میں عیبوں کو بڑی خوبصوری سے چھپایا گیا تھا ہمیں جان بوجھ کر اندھیروں میں رکھا فیا یہ شر کی تاریخ تھی خیر کو چھپا دیا گیا ور بھلا دیا گیا ہم میں جب تک یہ ہاتھ سلامت لوگوں کو علم کا تاریخ کا آصلی رخ دکھاتے ریں گے
    کہ
    جو سچای کی تلاش میں نکلتا سچائی اس کبھی رسوا ننہیں کرتی

    خوش رہیں

    تابانی
    :(

    Comment

    • #3
      Re: فوسٹس صاحب!!!!!۔

      کیا کہنے بھئی کیا کہنے ایسے اگر عزت اہل علم کو دی جاتی رہے تو نا صرف اہل شوق کی تسکین بھی ہو بلکہ تحقیق و جستجو کے نئے در کھلے ہمیں بوسیدہ راہوں سے نا گزرنا پڑے کہ جس کی خار دار راہیں ہم سب کو زخمی کئے دے رہی ہیں
      دعا گو
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment

      • #4
        Re: فوسٹس صاحب!!!!!۔

        Originally posted by Dr Faustus View Post

        بہت شکریہ جناب نوازش ہے اپکی ورنہ بندہ تو کسی قابل نہیں۔۔۔

        جب اپ سائنس اور تاریخ کی بات کرتے ہیں تو اس میں لازمی امر ہے کہ اپ کو کچھ ایسے سوالوں کا سامنا کرنا پڑ سکا جو ناخوشگوار ہو سکتے ہیں۔۔اب اس کی دو ہی صورتیں ہیں یا تو ہم اس کبوتر کی طرح بن جائیں جو بلی کو دیکھ کے آنکھیں بند کر لیتا ہے اور صاف ک دئے بھی مذہبی باتوں پہ نظر ثانی منع پے ان کو بلا چوں چراں مان لو۔ ۔۔یا پھر دلیری سے ان سوالوں کے جواب ڈھونڈیں اور دلیلوں کو دلیلوں سے رد کریں۔۔میرا اپ کا راستہ اک ہی ہے یعنی حق سچ کی تلاش۔اب اب سچ کو دائیں طرف سے ڈھونڈ رہے ہیں میں بائیں طرف سے۔۔

        سوچو اور سوچنے کی نیک عادت ڈالو کہ دوسرے جو کچھ سوچ رہے ہیں وہ بھی سچ ہو سکتا ہے۔نہ اپ اسمان سے اترے نہ میں اپ سے یہی سوال کرتا ہوں کہ اخر یہ کیوں ہے ک جو اپ کا خیال وہ نیک اور راست ہے اور جو دوسروں کا خیال وہ خلل دماغ ہے۔۔

        ہمارے ہاں جو تاریخ چلتی ائی وہ سرکاری تاریخ تھی جس میں عیبوں کو بڑی خوبصوری سے چھپایا گیا تھا ہمیں جان بوجھ کر اندھیروں میں رکھا فیا یہ شر کی تاریخ تھی خیر کو چھپا دیا گیا ور بھلا دیا گیا ہم میں جب تک یہ ہاتھ سلامت لوگوں کو علم کا تاریخ کا آصلی رخ دکھاتے ریں گے
        کہ
        جو سچای کی تلاش میں نکلتا سچائی اس کبھی رسوا ننہیں کرتی

        خوش رہیں

        تابانی

        ڈاکٹر صاحب مسلہ تو یہیں سے شروع ہوتا ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ تحقیق کرو اور اس تحقیق کو طول دیتے دیتے آپ مزہب، خدا ،آخرت تک لے جاتے ہیں جبکہ ہمارا دین ہمیں خود جستجو اور تلاش کی طرف راغب تو کرتا ہے لیکن ایک حد پر لے جاکر قدغن لگا دیتا جیسے کہ خدا کےہونے پر یقین رکھو ،دنیا کے بنائےجانے پر یقین رکھو وغیرہ تو ایسی صورت میں اگر میرے جیسا فرد صرف تحقیق کو مد نظر رکھے تو کیا ایسا ممکن ہےکہ وہ خدا سے بھی منکر نہ ہو اور سائنس و فلسفے کے لئے جواب بھی تلاش کر لے؟؟؟

        سوچنے کی بناپر اگر میں تمام حدودوقیود کو پھلانگ جاوں اور اس میں میرا ہی نقصان ہوتو مجھے ایسی سوچ سے بچنا نہیں چاہئے؟؟؟
        اگر دوسرا فرد درست کہہ رہا ہے تو اس کو مان لینے میں بے شک کوئی برائی نہیں لیکن اگر دوسرا فرد مجھے خدا پر شک کرنے کی لائن پر لا کھڑا کرے تو میرے جیسا فرد کیا کرے؟

        اگر تو تاریخ سے مراد آپ کی مزہبی تاریخ ہے تو معاملہ پھر وہیں کا وہیں اٹکا رہ جاتا ہے کہ میں ایسی تاریخ جو قرآن سے ثابت ہو اُس کو کیونکر جھٹلاوں ؟؟؟

        یہ تو تھے آپ کے دئے گئے جواب سے پیدا ہونے والے سوالات اب آپ سے کچھ سوال

        کیا آپ کے نزدیک قرآن خدائی کلام نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

        کیا 1400سال پہلے خدا کی طرف سے پیغمبر مبعوث نہیں کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

        کیا مرنے کے بعد کوئی سوال جواب کرنے والا موجود نہیں ؟؟؟؟
        :star1:

        Comment

        • #5
          Re: فوسٹس صاحب!!!!!۔

          اطہر بھائی ایک طرف آپ ان سے درخواست کررہے ہیں اسلام کی مدد کی جائے ، دوسرے جانب انہیں ان علماء کی طرح سوال کررہے ہیں جنہوں نے کفر کا فتوئٰ لگوانے کے لئے سرمد سے کہا
          کلمہ توحید سناؤ

          کسی بندے کے مزہبی عقائد اس کا خالص نجی معاملہ ہے وہ معاملہ اس بندے اور خدا کے بیچ ہوتا ہے
          اگر اس بندے کو لگتا ہے یہ سب اتفاق ہے اور وہ اس کا ذکر یا دلیل سائنس سے دیتا ہے اور سمجھتا ہے تو یا تو آپ بھی ویسے ہی دلیلیں ڈھونڈے ناکہ اس کا تماشہ
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment

          • #6
            Re: فوسٹس صاحب!!!!!۔

            کسی نے کہا چاند ہےکسی نے کہا مکھڑا تیرا

            میں اپنے زہن مین کلبلانے والے سوالات لے کر حاضر ہوا آپ نے ان کو فوسٹس صاحب پر حملہ قرار دے دیا :(۔

            جمیل بھائی سب کی اپنی اپنی آنکھیں سب کا اپنا اپنا چاند
            :star1:

            Comment

            • #7
              Re: فوسٹس صاحب!!!!!۔

              یہ اطہر ایتا اسان نہیں ہے اپ بحث نہیں کر پائوں گے نہ اپ میں اتنی جرات ہے کہ اپ کے سوالوں کے جوابات میں جو سوال اٹھیں گے اپ ان کو جواب نہیں دے پائو گے

              میں ایک دفہ پہلے بھی عرض کر چکا کہ خدا کے باب میں فلسفہ کا سب سے دقیق شعبہ مابعد الطبعیات بحث کرتا ہے اور اقبال اور نظریہ وحدت الوجود میں میری رائے خد اکے باب میں پڑھ لیں پھر اس کے بعد ابد کا کنارا میں بھی میں نے خدا کے بارے میں فلسفایہ ترجمانی کی ہے اس کے بعد اپ دیکھ لیں بحث کرنی تو اسلام سیکشن میں
              جائیں میں ھاضر ہوں۔۔لیکن دوٹوک میں اپ کو نہیں کہہ سکتا کہ خدا ہے یا نہیں یا مسئلہ یچیدہ ہے جتنے ثبنوت خدا کے ہونے پہ دئے جاکستے انتے ہی اس کے نہ ہونے پہ

              خوش رہیں

              فاسٹس
              :(

              Comment

              • #8
                Re: فوسٹس صاحب!!!!!۔

                فوسٹس صاحب جمیل بھائی کے رپلائی کے بعد میں نے شکرکیا تھا کہ اُن کو دئے گئے جواب سے آپ کو میرا مافئ الضمیر سمجھ میں آجائے گا لیکن افسوس

                آپ بھی میرے سوالات کو خود پر حملہ تصور کر بیٹھے :(۔

                سر میں نے یہ تھریڈ بحث میں پڑنے یا بحث کرنےکے لئے نہیں لگایا صرف اور صرف ایسے فرد کے خیالات جاننے کےلئے لگایا ہے کہ جو سائنس اور فلسفہ کے اڑن کھٹولے پر بھی سوار ہے اور ایمان کی ڈور بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتا تو میں صرف یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ ایسا فرد جس کا وسیع مطا لعہ ہے وہ ان دونوں انہتائوں کو کس طرح تھامے ہوے ہے

                یا پھر ایسا فرد صرف سائنس ہی کو سب کچھ سمجھتا ہے تو دین کو ماننے والوں کا سامنا کس طرح کرتا ہے

                مہربانی فرما کر آپ اپنے دونوں تھریڈز کا لنک دے دیں شکریہ۔

                آپ کی کڑوی کسیلی باتیں سننے کا عادی ہوگیا ہوں :)۔اس لئے آپ نے میرے بارے میں جو گل افشانی کی اُس کے لئے مجھے کوئی شکوہ نہیں ۔
                :star1:

                Comment

                • #9

                  سب سے توپہلے معذرت چاہوںً گا اپ کو کوئی بات بری لگی۔۔میرا ہرگز ایسا ارداہ نہیں ہوتا کہ میری ذات سے کسی کو تکلیف پہنچے میرا ہرگز اپ کو ہرٹ کرنا مقصد نہیں تھا

                  بعد وقت لفظ پیر پھیر ہو کر تلخ لگتے ہیں حالانکہ کہنے والے کی یہ نیت نہیں ہوتی۔۔ اپ نے جو سوال پوچھے وہ ایک طویل بحث ہے جسے ان اوراق میں سمیٹا محال تو نییں لیکن بہت مشکل ہوگا۔۔مییں کئی پوسٹز میں کہہ چکا کہ سائنس اور مذہب کے میدان عمل الگ الگ ہیں۔۔مذہب کا تعلق اس زندگی سے ہے جو موت کی تاریکی سے علاقہ رکھتے باقی جہاں تک مووجدہ زندگی ہے اس میں ان علوم کی چنداں ضرورت نیں ہوتی۔۔

                  باقی اپ کو خدا کے متعلق اپنی ارا والے ٹاپک کے لنک یہاں شئیر کر دیتا اپ دیکھ لیجئے اور “پھر بحث کا اغاز کرتے ہیں

                  خوش رہیں

                  :(

                  Comment

                  • #10
                    Re: فوسٹس صاحب!!!!!۔

                    ۔فلسفے کے اغاز سے لیکر اب تک یہ سوال ہر فلسفی کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔۔فلسفے کا سب سے زیادہ دقیق شعبہ مابعد الطبعیات یا فلسفہ اولیٰ اسی سوال سے بحث کرتا ہے۔۔ہم دیکھتے ہیں کہ فلسفیوں سے جس چیز کے بارے میں بار بار سوال کیا جاتا ہے وہ یہی ہے۔۔ایک مرتبہ یونان سوفسطائی مفکر پروتاگورس سے کسی دانش طلب نے سوال کیا کہ وجود خدا کے باب میں آپ کی کیا رائے ہے؟ سو فسطائی مفکر نے جواب دیا اے شخص مسئلہ پیچیدہ ہے اور عمر کم لہذا میں کوئی جواب نہیں دے سکتا؛؛حقیقت یہ ہے کہ آج کو کوئ ذًے دار فلسفی بھی اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ صھیح ہے کہ بہت سے فلسفیوں نے خدا کے وجود کو ثابت کرنے کو کوشش کی ہے لیکن یہ جان لینا ضروری ہے کہ فلسفیوں کا خدا ارباب مذہب کے خدا سے بالکل مختلف ہے۔یعنی قصہ مختصر فلسفے کو کوئی اسکول بھی اس سوال کی تکسین نہیں کر سکا اب یہی صورت کہ اس سوال کے سلسے میں اب ہم مذہب سے رجوع کریں مگر مذہب کو یہ دقت پیش ائے گی کہ وہ اس بحث کے دوران مذہب نہیں رہے گا بلکہ فلسفہ یا منطق بن جائے گھا اور اگر بہت زیادہ احتیاط بھی برتی جائے تو کم از کم علم الخلاف کی شکل اختیار کئے بغیر چارہ نہیں اور علم الخلاف فلسفے اور منطق ہی کے کارخانے کا ڈھلا ہوا سکہ ہے۔ مختصر یہ کہ مذہب اپنی حدود میں رہ کر اس مسئلے کا حل نہیں پیش کر سکتا اور حدود سے تجاوز کرنا کم از کم مذہب کا شیوہ نہیں۔

                    Click image for larger version

Name:	khuda1.gif
Views:	2
Size:	24.1 KB
ID:	2424610

                    Click image for larger version

Name:	khuda2.gif
Views:	2
Size:	28.0 KB
ID:	2424611

                    Click image for larger version

Name:	khuda3.gif
Views:	2
Size:	26.7 KB
ID:	2424612

                    Click image for larger version

Name:	khuda4.gif
Views:	2
Size:	26.0 KB
ID:	2424613

                    Click image for larger version

Name:	khuda5.gif
Views:	2
Size:	28.0 KB
ID:	2424614

                    :(

                    Comment

                    • #11
                      Re: فوسٹس صاحب!!!!!۔

                      Click image for larger version

Name:	khuda6.gif
Views:	2
Size:	31.5 KB
ID:	2424615
                      Click image for larger version

Name:	khuda7.gif
Views:	2
Size:	5.4 KB
ID:	2424616

                      اور یہ رہا خدا کے بارے میں ال تصوف لا نظریہ پہلے خد پہ بحث ہو جائے تو اس کے بعد ان سے منسلک سوالات کو دیکھوں گا

                      http://www.pegham.com/threads/81449-%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B8%D8%B1%DB%8C%DB%81-%D9%88%D8%AD%D8%AF%D8%AA-%D8%A7%D9%84%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF
                      :(

                      Comment

                      Working...
                      X