محترم فوسٹس صاحب
اُمید ہے کہ بخیروعافیت ہونگے
سر اس فورم پر آپ سے جان پہچان آپ کی سیر و سیاحت اور اس پر مبنی سفر ناموں سے ہوئی ۔آپ کی تحریر میں ایک ایسا اچھوتا پن ہے کہ جس کو تصاویر کے ساتھ پڑھتے پڑھتے یوں گماں ہوتا تھا کہ جیسے اس سفر میں ہم بھی آپ کے ساتھ محو گردش ہیں ۔
اس کے بعد سائنس و فلسفہ پر مبنی علم و فضل سے بھرپور تحاریر بھی آپ نے شئیر کیں جن پر اختلافات کے باوجود آپ کی تحاریر کا ایک ایک لفظ پڑھا "یہ الگ بات کہ آپ کی جانب سے مہر تصدیق نہ مل سکی :(۔
پچھلی کئی تحاریر سے مجھے یوں گماں ہونے لگا ہے کہ جیسے آپ کی تحاریر خدا پر سوالیہ نشان کا موجب بن رہی ہیں بے شک آپ کا علم کمال کا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ اپنے مطالعہ کے زریعے خدا پر سوالیہ نشان کے بجائے کامل اعتقاد والی تحاریر شئیر کریں یا اگر آپ کا مطالعہ اس جانب نہیں ہے تو اپنے زہن رسا کو ایسے مطالعہ کی جانب راغب کریں جس سے خدا پر شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کا سامنا کیا جا سکے۔
اُمید ہے کہ آپ میری ان بے ضرر باتوں پر توجہ دیں گے ۔
آپ کے علم میں مزید اضافے کے لئے دعا گو۔

Comment