Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

میرے بچپن کی محبت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میرے بچپن کی محبت


    میرے بچپن کی محبت

    دوستو
    آج میں آپ سے اپنے بچپن کی محبت کی باتیں شیئر کرنا چاہ رہا ہوں
    بچپن بھی کیا چیز ہوتا ہے اور بچپن کی محبت کی تو بات ہی اور ہے۔

    بچپن سے ہی وہ مجھے بہت اچھی اور اپنی اپنی سی لگتی تھی ۔ جب سے ہوش سنبھالا بس اسی کوہی دیکھا صبح شام۔ اسکول جانے سے پہلے اور پھر واپس آ کر بھی اسی کو دیکھتے رہنا یوں سمجھیں گھنٹوں کھڑے ہوکر اسکو دیکھتے رہنا عادت سی ہو گئی تھی۔

    جوانی آئی تو وہ دل کواور بھی اچھی لگنے لگی ، اسکے کو دیکھنے کی عادت مزید زیادہ ہوتی گئی۔

    کبھی خواہش کرنی اسکو حاصل کرنے کی ۔ مگر میں بے بس تھا اسکو حاصل نہیں کر سکتا تھا۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ مجھے کبھی نہیں مل سکے گی میں پھر بھی اسکو چاہنااسکو خیالوں میں بسانا نہیں چھوڑا تھا۔

    بہت دن سے اسکی یاد آ رہی تھی ۔ ہر جگہ اسکو ڈھونڈا یہ سوچ کر کہ شاید وہ مجھے نظر آ جائے ۔

    شاید اسکو دیکھ کر جو دل میں بے چینی سی ہے وہ ختم ہو جائے ۔ مگر ہر جگہ ڈھونڈنے کے باوجود وہ نہیں ملی ، اسکا چہرہ نظر نہیں آیا۔

    پھر کیا اک ہی غزل گنگناتے رہنا۔

    کبھی اس نگر تجھے دیکھنا ، کبھی اُس نگر تجھے ڈھونڈنا
    کبھی رات بھر تجھے سوچنا ، کبھی رات بھر تجھے ڈھونڈنا

    مجھے جابجا تیری جستجو ، تجھے ڈھونڈتا ہوں میں کُو بہ کُو
    کہاں کھُل سکا تیرے رُو برُو میرا اس قدر تجھے ڈھونڈنا

    میرا خواب تھا کہ خیال تھا وہ عروج تھا کہ زوال تھا
    کبھی عرش پر تجھے دیکھنا کبھی فرش پر تجھے ڈھونڈنا

    یہاں ہر کسی سے ہی بیر ہے،تیرا شہر قریہ غیر ہے
    یہاں سہل بھی تو نہیں کوئی میرے بے خبر تجھے ڈھونڈنا

    تیری یاد آئی تو رو دئیے ، جو تُو مل گیا تجھے کھو دیا
    میرے سلسلے بھی عجیب ہیں ، تجھے چھوڑ کر تجھے ڈھونڈنا

    یہ میری غزل کا کمال ہے کہ تیری نظر کا جمال ہے
    تجھے شعر شعر میں سوچنا، سرٍ بام و در تجھےڈھونڈنا


    آج یونہی اسکے بارے میں سوچتے سوچتے اک گلی سے گزر رہا تھا کہ کھڑکی سے اک چیز اڑتی اڑتی آئی اور میرے سر میں ٹن کر کے لگی ۔ چند لمحے تو اوسان ہی خطا رہے ۔ مگر جب اس چیز کو اٹھایا تو میں خوشی سے باغ باغ ہو گیا۔


    یہ تو اسکی تصویر تھی جس کو دیکھنے کے لیے میں کتنے دن سے تڑپ رہا تھا۔ پھر اس کو اٹھایا اور اتنی دیر دیکھتا رہے وہ بالکل ویسی ہی تھی جیسی آج سے 20 سال پہلے تھی۔

    پھر اسکو مخاطب ہوا اور بولا سنو جاناں میری بچپن کی محبت اب میں تم کو کہیں گم نہیں کروں گا اور اپنے پاس رکھوں گا اور جب دل کیا دیکھ لیا کروں گا
    .
    .
    .
    میری تبت ٹیلکم پاؤڈر والی حسینہ ۔

    Click image for larger version

Name:	aqua-green package of Tibet Talcum powder copy.png
Views:	1
Size:	399.8 KB
ID:	2487296












  • #2
    Re: میرے بچپن کی محبت

    372-haha...........aik adad aisi dibbiya mein ne bhi dekhi thi apne bachpan mein...woh meri ammahn ki thi:lol


    sigpic

    Comment


    • #3
      Re: میرے بچپن کی محبت

      مجھے لگا کوئی لو لیٹر ہوگا کھودا پہاڑ نکلا پاوڈر کا ڈبا ویسے بانیاز تمہاری سادگی بڑی پیاری لگی کیا مام لگانے نہیں دیتی تھی میرے پالے دوست کو
      *:bwink:
      Last edited by Jamil Akhter; 29 January 2012, 21:45.
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: میرے بچپن کی محبت

        ہاہاہا
        کیا زبردست تھی بچپن کی محبت
        :lol

        Comment


        • #5
          Re: میرے بچپن کی محبت

          Originally posted by u_r View Post
          372-haha...........aik adad aisi dibbiya mein ne bhi dekhi thi apne bachpan mein...woh meri ammahn ki thi:lol
          آپ یقین کرلو
          وہی ڈبیہ انہوں نے تمہارے لیے ہی لی ہوگی
          :rew:





          Comment


          • #6
            Re: میرے بچپن کی محبت

            Originally posted by Jamil Akhter View Post
            مجھے لگا کوئی لو لیٹر ہوگا کھودا پہاڑ نکلا پاوڈر کا ڈبا ویسے بانیاز تمہاری سادگی بڑی پیاری لگی کیا مام لگانے نہیں دیتی تھی میرے پالے دوست کو
            *:bwink:
            وہ بات یہ ہے جی کہ بچپن ہوتاہی سادہ ہے
            امی مجھے اس ڈبے سے دور ہی رکھتی تھیں
            کیونکہ میں بڑی بے دردی سے محبت کا استعمال کرتا تھا
            372-haha





            Comment


            • #7
              Re: میرے بچپن کی محبت

              Originally posted by Nadia khan View Post
              ہاہاہا
              کیا زبردست تھی بچپن کی محبت
              :lol
              میری محبت تو دیکھو
              آج بھی جوان ہے





              Comment


              • #8
                Re: میرے بچپن کی محبت

                Originally posted by baniazkhan View Post


                آپ یقین کرلو
                وہی ڈبیہ انہوں نے تمہارے لیے ہی لی ہوگی
                :rew:
                paagal....woh boht poorani thhi mere se boht arrsa pehle ki!!!!!!!!!!


                sigpic

                Comment


                • #9
                  Re: میرے بچپن کی محبت

                  Originally posted by baniazkhan View Post


                  وہ بات یہ ہے جی کہ بچپن ہوتاہی سادہ ہے
                  امی مجھے اس ڈبے سے دور ہی رکھتی تھیں
                  کیونکہ میں بڑی بے دردی سے محبت کا استعمال کرتا تھا
                  372-haha
                  na to kiya aap ne yeh samjh rakha tha ke bedregh istmal se aap uss haseena jese ho jein ge...........keep dreaming!!!!!!!!!!!


                  sigpic

                  Comment


                  • #10
                    Re: میرے بچپن کی محبت

                    :lol

                    تمہاری اس مجبت کی خوشبو ویسے بڑی ناسٹیلجک ہے کیونکہ میرے بچپن کی خوشبو ہے
                    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                    Comment


                    • #11
                      Re: میرے بچپن کی محبت

                      Originally posted by saraah View Post
                      :lol

                      تمہاری اس مجبت کی خوشبو ویسے بڑی ناسٹیلجک ہے کیونکہ میرے بچپن کی خوشبو ہے
                      mein khooshbu soongh na sakki..issliye k dabbi khaali hi dekhi


                      sigpic

                      Comment


                      • #12
                        Re: میرے بچپن کی محبت

                        Originally posted by u_r View Post
                        na to kiya aap ne yeh samjh rakha tha ke bedregh istmal se aap uss haseena jese ho jein ge...........keep dreaming!!!!!!!!!!!
                        تم جب بڑی ہوجاؤ گی تو میری باتیں بھی سمجھنے لگو گی





                        Comment


                        • #13
                          Re: میرے بچپن کی محبت

                          Originally posted by saraah View Post
                          :lol

                          تمہاری اس مجبت کی خوشبو ویسے بڑی ناسٹیلجک ہے کیونکہ میرے بچپن کی خوشبو ہے
                          ہاں دوستو کوئی کنفیوزن کا شکار نہ ہو
                          میں بتاتا چلوں

                          میری محبت پاکستان بننے کے بعد کی ہے





                          Comment


                          • #14
                            Re: میرے بچپن کی محبت

                            Originally posted by baniazkhan View Post

                            تم جب بڑی ہوجاؤ گی تو میری باتیں بھی سمجھنے لگو گی

                            nhi ji aap ki baatein smjhne se behter he ke mein nanhi hi rhuhn!!!!!!!!


                            sigpic

                            Comment


                            • #15
                              Re: میرے بچپن کی محبت

                              Originally posted by u_r View Post
                              nhi ji aap ki baatein smjhne se behter he ke mein nanhi hi rhuhn!!!!!!!!
                              wah nanhi wah





                              Comment

                              Working...
                              X