Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Corner Caf

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Originally posted by Xai View Post
    ? ya kya waqai ham her cheez sey itney fed up ho chukey hein key kisi cheez pey bhi baat nahi kerna chahtey hein?

    SHYDDD......:mm:
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

    Comment


    • #17
      Originally posted by Mr.Khan View Post
      hmmmm

      There are several reasons.
      which are ... ??
      Originally posted by senorita View Post
      ilm to yakinan he k wajuhaat kia hen lekin un wajuhat par sochna pare ga....
      wajuhat me to sab se bari waja jo mujhe samjh ati he wo ilm se doori he....apne deen k ilm se...ham ne deen ko quran ko bohat hi zeada ehtram k ghulafon me lapaet kar ooncha kar k rakh dia....jese hindu buton ko saja dete hen na wese ham ne saja dia...ye socha hi nahi k ye to sab khud par lagoo karne ka deen he....hamare ander bahir...daen baen...ooper neeche charo taraf hamara deen ho ga jese oxygen hoti he charon taraf....tabhi ham apne moashre ki aik khubsurat shakal dekh saken ge....
      or phir isi aik kharabi se dheron khrabeyan wajood me aei hen jin ki waja se hamara moashra mojuda surat me hamare samne he jin par baat karen ge...
      I agree...

      logoN ko ilm ki taraf laana ... un ko kuch sochney key liye deyna...sirf yehi baat jo aap ney kahi ...kaun ker sakta hai?
      Originally posted by *Rida* View Post
      yehi umeed hai yeh thread mairi knowledge mein izafay ka sabab banay ga aur agar kahin main sahih nahin tu me ki correction bhi ho jai gi.......
      main senorita ki baat ko second karon gi.......
      jahan tak mujhay ilm hai...... aisa mehsoos hota hai keh 5 saal pehlay tak bhi halaat kafi behter thay.......buht saray awamil hain jinhoOn nay halaat ko bigarnay mein kafi imp role ada kia hai..... media is one of them..... TV aur akhbarat apni viewr ship aur readership barhanay kay liye sometimes aisay kaam kartay hain .... jo ikhlaqi aitbaar say sahih nahin hotay.... mujhay aisay lagta hai jaisay deen say douri ki bhi bari waja yehi hai..... ahle shaoor in batoon ko samajhtay hain aur in cheezooN ka koi asar nahin laitay ..... lakin bachay aur aisay afraad jin mein buraai say bachnay ki itni zyada qowat-e-mudafat nehin hoti woh... in cheezoon mein ulajh jatay hain......copy karnay ki koshish kartay hain aur apna asal ganwa daitay hain....
      yara media sey tau mey itna tang hun key bas na poocho... her jaga confusion, her jaga massley, jhagrey, tanqeed, shaur sharaba... kabhi kabhi mey sochti hun key kya sahih rassta logon ko deykhana, un ki sochon ko aik masbat simat deyna ..kya bohot hi mushkil kaam hai??
      Originally posted by Samra_Khan View Post

      apka topic acha he lekin mera ilm bohat kam he is baare mai.
      Pakistan ke halaat jab hum 15 saal pehle dehkte the , wo hi halaat abhi hain. pata nahi, per mujhe lagta hai ke humare mulq ko kharab kerne mai hum sab ka apna haath hai.

      Hum west ki her tarah copies kerne ka shouq rakhte hain...( chahye wo be-hiyai ho, movies, libaas etc) lekin hum yeh Baat kiou COPY kerna nahi chahtey, jis se Humara mulq bhi Ache Countries ki list mai shumaar hojay ??


      Humary mulq me abhi jo chal raha he wo hai aik doosre ko Ilzamat lagana... aur sirf apni zaat ka hi sochna... dolat, izzat aur "position" ko Haasil kerna aab saab ka Kaam reh gaya hai.
      thank you samra for being here :-)

      West ko follow karein leykin wahi tumhari baat west ki phir khoobiyan bhi follow karein .... sirf ultey kaam hi kyun in ko attract kertey hein?
      log aeysey kyun ho gaye hein? logon ki sochein kyun itni badal gai hein? kyun ham sirf andherey ki taraf chaley ja rahey hein?

      Originally posted by munda_sialkoty View Post
      Aap bhi to doosron ke thread mein actively participate nahi kertein na. Maybe isi liye aisa ho :embarasse
      Originally posted by saraah View Post
      SHYDDD......:mm:
      " Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "

      Comment


      • #18

        Comment


        • #19
          Originally posted by Xai View Post

          I agree...
          logoN ko ilm ki taraf laana ... un ko kuch sochney key liye deyna...sirf yehi baat jo aap ney kahi ...kaun ker sakta hai?
          ham sab.....ham sab zimadar hen......:)

          Comment


          • #20

            :thmbup:
            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

            Comment


            • #21
              اسلام علیکم
              موضوع چونکہ میرا منتخب کردہ تھا اس لیے میں سوچا کہ خود سے کیا اظہار خیال کرنا لوگ سمجھیں گے خود ہی موضوع دیتا ہے اور خود ہی فلسفیانہ موشگافیاں بکھیرتا ہے مگر اب جب کہ تھریڈ میں دی جانے والی ڈیڈلائن بھی گزر گئی ہے اور دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ اس موضوع پر کوئی خاطر خواہ بحث نہیں ہوسکی تو میں نے سوچا کیوں نہ اپنے خیالات کا اظہار کردیا جائے تاکہ تھریڈ کو شروع کرنے والی صارفہ کی دل شکنی نہ ہو نیز یہ کہ انکی مزید حوصلہ افزائی ہو تاکہ وہ اس قسم کی مثبت پیش رفت کو آئندہ بھی جاری رکھ سکیں ۔ ۔۔ ۔ تو اب آتا ہوں اصل موضوع کی طرف ۔ ۔ ۔تو سوال یہ تھا کہ من حیث القوم ہمیں اپنے معاشرہ کی ہیئت و ترکیب کا کس قدر ادراک ہے؟
              سوال کا جواب دینے سے پہلے سوال میں پوچھے جانے والے چند نمایاں الفاظ کی وضاحت کردوں تاکہ بات کو سمجھانے میں آسانی رہے ۔ ۔
              من حیث القوم :- ایک قوم کی حیثیت سے، اجتماعی طور پر، من حیث المجموع۔
              معاشرہ:-
              باہم مل جل کر رہنا، انسانی ماحول، کسی ایک جگہ رہنے اور بسنے والے انسانوں کا ایک ایسا گروہ یا جماعت کہ جس کہ ہر فرد کو زندہ رہنے اور اپنے روز مرہ کہ معاملات نیز فلاح و بہبود کے لیے دوسرے افراد سے واسطہ پڑتا ہے۔ اسے آپ سماج یا پھر انگریزی میں سوسائٹی بھی کہ سکتے ہیں جیسا کہ ہم پہلے عرض کرچکے کہ معاشرہ افراد کے ایک ایسے گروہ کو کہا جاتا ہے کہ جسکی بنیادی ضروریات زندگی میں ایک دوسرے سے مشترکہ روابط موجود ہوں لہذا اب معاشرے اس تعریف کے مطابق یہ لازم نہیں آتا کہ آیا ان تمام افراد کا تعلق لازما کسی ایک ہی قوم یا ایک ہی مذہب سے ہو۔ چناچہ جب کسی خاص قوم یا مذہب کی تاریخ کے حوالے سے بات کی جاتی ہے تو پھر عام طور پر اس قوم یا مذہب کی اضافت لفظ معاشرے کے ساتھ بطور صفت لاحق کردی جاتی ہے ،جیسے ہندوستانی معاشرہ ، مغربی معاشرہ یا اسلامی معاشرہ۔ ہم چونکہ بر صغیر کہ اس ٹکڑے میں رہتے ہیں جو کہ ارض پاکستان کہلاتا ہے اور جسکی 99فی صدی آبادی مسلمان ہے لہذا ہم جس معاشرے کی بات کریں گے وہ ہوگا اسلامی معاشرہ تواس کہ لیے ہمیں سب سے پہلے یہ سمجھنا ہوگا کہ اسلام میں معاشرت کہ لیے کیا بنیادی اصول ہیں ؟ اسلام چونکہ دین فطرت ہے اور ایک عالمگیر دین ہے

              لہذا اس میں مشترکہ معاشرت کا جو بنیادی اصول ہے وہ بھی یونیورسل ہے یعنی انما المؤمنون اخوۃ اور قرآن نے معاشرہ کی اس اصطلاح کو بنیادی ضروریات زندگی کہ اس تصورسے مزید آگے بڑھاتے ہوئے ایک نئی جدید عالمگیر اصطلاح سے نوازا جو کہ بھائی چارہ کہلاتی ہے بھائی چارے اور فلاح و بہبود کے معاشرے کا قرآنی تصور، ایک ایسا تصور ہے کہ جس کے مقابل معاشرے کی تمام لغاتی تعریفیں اپنی تمام تر چمک کہ باوجود ماند اور ہیچ ہیں ۔اس قرآنی تصور سے ایک ایسا معاشرہ بنانے کی جانب راہ کھلتی ہے کہ جہاں معاشرے کے بنیادی تصور کے مطابق تمام افراد کو بنیادی سہولیات زندگی بھی میسر ہوں اور ذہنی آسودگی بھی حاصل ہو ۔ اور کسی بھی انسانی معاشرے کو اس وقت تک ایک اچھا معاشرہ نہیں کہا جاسکتا کہ جب تک اس کے تمام افراد کو یکساں طور پر مساوی انسانی حقوق نہ حاصل ہوں اور جہاں ایک کمزور کو بھی وہی انسانی حقوق حاصل ہوں جو ایک طاقتور کے پاس ہوں، خواہ یہ کمزوری طبیعی ہو یا مالیاتی یا کسی اور قسم کی۔ اب جب کہ ہم نے یہ سمجھ لیا کہ معاشرہ کیا ہے اور ایک اسلامی معاشرے کہ ابتدائی خدو خال کیا ہیں تو اب ہم چلتے ہیں اس خطے کی تاریخ کی جانب تاکہ ہماری معاشرتی تاریخ میں جو جو عوامل کار فرما رہے ہیں ان کا سرسری جائزہ لے سکیں ۔ ۔ پاکستان بننے سے پہلے ہم جس خطہ ارضی میں رہتے تھے اس برصغیر یا متحدہ ہندوستان کہا جاتا تھا یہاں اسلام کی آمد سے پہلے مکمل طور پر ایک ہندو تہذیب اور ہندو معاشرہ سرگرم عمل تھا ہندو مت میں بت پرستی پورے عروج پر تھی اور دیوتاؤں مثلا وشنو ،شیوا اور برہما کہ لیے الگ الگ مورتیاں نصب تھیں ہر شخص آزاد تھا کہ جس دیوی دیوتا کو چاہے اپنی پوچا پاٹ کہ لیے مخصوص کرلے اور چاہے تو سب ہی کی پوچا کرتا پھرے ، جبکہ معاشرتی سطح پر پورا معاشرہ بد ترین طبقاتی تقسیم میں بٹا ہوا تھا ۔ برہمن ، کھتری ،ویش ،دلت اور شودر کی تقسیم نے انسانیت کو بدترین طبقہ واریت کہ بندھنوں میں مضبوطی سے جکڑ کر رکھا تھا کہ جس میں شودر قوم کو انتہائی گھٹیا اور ذلیل سمجھا جاتا تھا ۔ ۔۔ ۔ اور دیگر معاشرتی امور میں سارے کی ساری سوسائٹی سچے آسمانی مذہب سے دور ہونے اصل اور مستند ماخذات نہ ہونے کی وجہ سے مختلف قسم قیاسات اور تحریفات کا شکار ہوکر بے جا رسوم رواج کی آماجگاہ بن چکی تھی اس وقت کی معاشرتی حالت میں بت پرستی ، نفسانی خواہشات اور طبقاتی تقسیم کی وجہ سے بد عملی اور نا انـصافی کا دور دورہ تھا جسکی وجہ سے ہندوستانی معاشرہ اخلاقی اور روحانی پاکیزگی کی بجائے خلفشار اور بد ترین اخلاقی انتشار کا شکار تھا ۔۔۔ ۔ جب اسلام یہاں آیا تو اپنے ساتھ اپنا عظیم قرآنی اور اخلاقی نصب العین بھی لیکر آیا اور ہندوستانی معاشرے پر اسلام نے اپنی روحانی تعلیمات کی وجہ سے اثر انداز ہونا شروع کیا تو ہندوستانی معاشرے کا وہ استحصالی طبقہ کا کو سب سے زیادہ کسمپرسی کا شکار تھا اس میں اسلام کو بڑی تیزی سے مقبولیت ہوئی کیونکہ اسلام مساوات کا قائل تھا لہذا جوں جوں اس خطے میں مسلمانوں کی عددی کثرت میں اضافہ ہوتا چلا گیا اسلامی معاشرے نے بھی اپنے خدوخال وضع کرنا شروع کردیئے اور یوں تیزی سے اسلام اس خطے میں پھیلا کہ جس میں صوفیاء کرام نے اسلام کی تمام تر پاکیزہ اور روحانی تعلیمات کو بنیادی معاشرتی عنصر کہ طور پر پیش کرکے اہلیان ہند کہ دلوں میں اسلام کی راہ کو ہموار کرنے میں ایک روشن اور بنیادی کردا ادا کیا یہاں تک کہ مسلمانوں نے ایک ہزار سال اس خطے میں حکومت کی ۔ ۔ ۔۔ قصہ مختصر یہ کہ پھر جب مسلمانوں کا زوال اس خطے میں شروع ہوا تو شاطر فرنگی کہ ہاتھ اس خطے کی زمام کار آئی اس نے مسلمانوں کی فطری صلاحیتوں کو بھانپ لیا اور اس نے یہ بھی جان لیا کہ بنیادی طور پر اس خطے کے مسلمان کی جڑیں اسی ہندو معاشرے سے جا ملتی ہیں لہزا شاطر فرنگی نے ہر طرح سے مسلمانوں کا استحصال کرنا شروع کردیا اور ہندوآنہ معاشرتی اقدار کی حوصلہ افزائی شروع کردی خطے کی ہندو واسیوں کو مسلمانوں سے چونکہ بنیادی طور پر چڑ تھی لہذا شاطر فرنگی ا ورہندو بنیئے کی خوب چھننے لگی اور ہمارا مسلمان معاشرہ ایک بار پھر سے ہندوآنہ معاشرتی اقدار کا زیر ہوتا چلا گیا یہاںتک کہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔ ۔۔ تو ہم نے جغرافیائی طور پر تو ایک الگ خطہ ضرور حاصل کرلیا مگر عملی طور پر ہم اس ہندوآنہ معاشرت کہ اس قدر دلداہ ہوگئے تھے کہ ہم نے انھی رسومات کو دل و جان سے گلے لگائے رکھا بلکہ انھے عین اپنا دین و ایمان جانا یہاں تک ہم لوگ فرقہ واریت، لسانی ،علاقائی اور قوم پرستی جیسے تعصبات میں گھر کر اخلاقی، معاشرتی اور سماجی لحاظ سے پستی کا شکار ہوگئے نتیجتا ہمارا معاشرہ طبقات میں بٹ گیا اور یہ طبقاتی نظام پھر یوں بڑھا کہ ہر صوبے ،شہر بلکہ گاؤں اور خاندان کا اپنا الگ ہی ایک معاشرہ وجود میں آگیا کہ جنکے اندر اور بہت سے چھوٹے چھوٹے معاشرے جنم پانے لگے اور یوں ہر طبقے کا اپنا ایک الگ ہی معاشرہ بن گیا کہ جس نے خاندانی، قومی اور نسلی اور پھر اس کے ساتھ ساتھ علاقائی فرقہ واریت کو جنم دیا یوں ہمارے اسلامی معاشرے کہ جسکی بنیاد اخوہ اور وحدت پر تھی وہ کثرت کا شکار ہوکر ٹکڑوں بٹ گئی اور پھر ہمارا معاشرہ رسوم اور رواجوں کی بھینٹ چڑھتا چلا گیا یہاں تک کہ ہر گاؤں بلکہ ہر محلے کہ الگ الگ رسوم رواج پانے لگے . . . . . غرض اور کیا کیا لکھوں شادی بیاہ سے لیکر مرنے مارنے تک میں دور جاہلیت کی رسول ورواج کو بڑا دخل ہوتا چلا گیا قصہ مختصر یہ کہ موجودہ دور میں ہمارے معاشرے میں نفسا نفسی، مہنگاہی، ناانصانی، دھاندلی، لوٹ مار اور چور بازاری اور اس قسم کی دیگرسب رذالتوں کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ ہے ہمارا ملی وحدت کو چھوڑ انفرادیت اختیار کرنا کہ جس کی وجہ سے رنگ،نسل ، قوم ،علاقہ ،لسان حتٰی کہ مذہبی منافرت نے بھی جنم لیا ۔ ۔۔ ۔ بہت کچھ اور لکھ سکتا ہوں مگر اب رات کی 2:15 بج رہے ہیں اور انگلیاں تھک گئی ہیں یہ سب لکھ کر ۔ ۔ ۔۔ ۔
              ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

              Comment

              Working...
              X