اسلام علیکم آج آپ سب کی خدمت ایک نئے موضوع کہ ساتھ حاضر ہوا ہوں اور وہ موضوع ہے ۔ ۔
اچھائی اور بُرائی کا معیار ؟
کونسا کام اچھا ہے ؟اور کونسا بُرا آپکی نظر میں اس کا کیا معیار یا کیا پہچان ہے؟ ایک چیز مجھے اچھی لگتی مگر آپ اسے بُرا سمجھتے ہیں تو ایسے میں حقیقت تک رسائی کیسے ہوگئ کہ آپ صحیح ہو یا کہ میں؟ کیا تمام اشیاء میں اچھائی یا برائی کا معیار جاننے کہ لیے کوئی یونی ورسل پرنسپلز یا پھر آفاقی اصول ہیں یا پھر ہر شئے میں اچھائی اور برائی کا معیار علیحدہ علیحدہ ہے ؟ جیسے مثال کہ طور پر کوئی بے حیائی کو بولڈنیس کہہ دیتا ہے یا پھر اسکو مزید پیوریفائی کرئے تو روشن خیالی کا نام دے دیتا اسی طرح کوئی منہ پھٹ ہونے کو بدتمیزتو کوئی اسکو کو اسٹیٹ فاروڈ کا لقب دے دیتا ہے کوئی ٹھگی کو چالاکی یا پھر انٹیلیجنٹی سے تعبیر کرتا ہے تو کسی کہ نزدیک فحاشی نام ہے ماڈرن ازم کا یا پھر گلیمر کا ۔ اسی طرح عریانی کو کچھ لوگ فیشن کا نام دے دیتے ہیں
غرضیکہ اس طرح کی دیگر بہت سی مثالیں ہوسکتی ہیں آپ پلیز سارے روشنی پائیں ۔ ۔
:salam:
Comment