پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اپنی اہلیہ بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ہمراہ جمعرات کی رات ممبئی سے براستہ کراچی اسلام آباد پہنچے تھے اور جمعہ کو اُنھوں نے وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں شعیب اور ثانیہ کو سرکاری مہمان کا درجہ دیا گیا ہے ۔ نوبیاہتا جوڑے کے ولیمے کی تقریب شعیب ملک کے آبائی علاقے سیالکوٹ میں 25 اپریل کومنعقد ہو گی جہاں اس تقریب کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔
کراچی اور اس کے بعد اسلام آباد میں شعیب اور ثانیہ کی آمد کے مناظر کو مقامی ٹیلی ویژن چینلز نے براہ راست نشر کیا۔ شیعب ملک نے کراچی سے اسلام آباد پرواز کے دوران بعض نجی ٹیلی ویژن چینلوں سے مختصر بات چیت میں اپنے استقبال پر لوگوں کا شکریہ اداکیا تاہم ثانیہ نے میڈیا سے کسی طرح کی بات نہیں کی۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا نکاح اور اُس کے بعد استقبالیہ بھارت میں ثانیہ کے آبائی شہر حیدر آباد میں ہوا۔

Comment