Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ایشیا کپ پاکستان میں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ایشیا کپ پاکستان میں

    ایشین کرکٹ کونسل نے اس سال چوبیس جون سے چھ جولائی تک پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔
    یہ ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ پاکستان میں منعقد ہورہا ہے جس کے تیرہ میں سے دس میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جن میں فائنل بھی شامل ہے۔ لاہور تین میچوں کی میزبانی کرے گا۔
    ایشین کرکٹ کونسل نے یہ تمام امور جمعرات کو لاہور میں منعقدہ اجلاس میں طے کئے جس کی صدارت اے سی سی کے صدر ارجنا رانا تنگا نے کی۔
    ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی کے ضمن میں ہر ممکن یقین دہانی کرائی ہے جس پر تمام رکن ممالک کو بھروسہ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے وہ عالمی کرکٹ کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایشیائی ممالک مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
    ایشیا کپ کی گروپنگ کے مطابق دفاعی چیمپئن سری لنکا۔ بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔ گروپ بی پاکستان بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیموں پر مشتمل ہوگا۔
    ایشیا کپ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے اور انہیں ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا درجہ حاصل ہوگا۔ ان میچز کے لئے امپائرز کا تقرر آئی سی سی جبکہ تھرڈ امپائرز اور ٹی وی امپائرز کی تقرری ایشین کرکٹ کونسل کرےگی۔
    اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم دولاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے۔
    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ارجنا رانا تنگا جو اسوقت سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو بھی ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سے آئندہ ماہ پاکستان سری لنکا مجوزہ ایک روزہ سیریز پر بھی بات کی ہے۔ رانا تنگا کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے درخواست کی تو سری لنکا اپنی ٹیم ضرور پاکستان بھیجے گا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم اپریل کے آخر میں ایک روزہ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
    بنگلہ دیش نے پہلے ہی پاکستان سے ون ڈے سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

  • #2
    Re: ایشیا کپ پاکستان میں

    buhat hi khush aaind baat hai ...kay pakistan main koi bara event ho raha ha ..
    Rana Tunga nay yaay bhi kaha tha kay Asia cup ka pakistan main hona Aus ko clear message ha kay pakistan main cricket kay liay halaat bilkull saazgaar hain...

    jeeway pakistan ....

    Comment


    • #3
      Re: ایشیا کپ پاکستان میں

      great

      Comment


      • #4
        Re: ایشیا کپ پاکستان میں

        Originally posted by Sher Ali View Post
        buhat hi khush aaind baat hai ...kay pakistan main koi bara event ho raha ha ..
        Rana Tunga nay yaay bhi kaha tha kay Asia cup ka pakistan main hona Aus ko clear message ha kay pakistan main cricket kay liay halaat bilkull saazgaar hain...

        jeeway pakistan ....

        Jee bhai bilkul sahi kaha ap ne

        Comment


        • #5
          Re: ایشیا کپ پاکستان میں

          bus dua kurein k matches jho jay ..

          Comment


          • #6
            Re: ایشیا کپ پاکستان میں

            Originally posted by MSA View Post
            bus dua kurein k matches jho jay ..

            Ummid tu buhat hai ke Matches hoon gay

            Comment

            Working...
            X