Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ایک دعا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ایک دعا



    پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ کے بارے میں ایک دفعہ کہیں واقعہ پڑھا یا سنا تھا جو آپ کی خدمت میں پیش کرنے جارہا ہوں۔

    جناب صدر باریش تھے اور لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں رہائش پزیر تھے۔ 90 کی دہائی میں جوہرٹاؤن کے حالات بہت خراب تھے، سیوریج بند، ٹوٹی سڑکیں، جگہ جگہ گندگی۔ ۔ ۔رفیق تارڑ کے صدر بنتے ہی وہاں کے رہنے والوں کو امید ہوئی کہ اب ان کے علاقے کے حالات بھی بدلیں گے۔
    ایک دن جوہر ٹاؤن کے تمام بلاکوں کے معزز لوگ اکٹھے ہوئے اور سب مل کر صدر رفیق تارڑ کی رہائش گاہ جا پہنچے۔ صدر زرا جلدی میں تھے۔ ان کے مسائل سنے اور انہیں جمعرات کے دن آنے کو کہا۔ ان لوگوں کو بہت خوشی ہوئی کہ صدر نے ان سے دوبارہ آنے کو کہا ورنہ اگر ٹالنا ہوتا تو ان کی درخواست لے کر تسلی کے دو بول بول کر فارغ کردیتے۔

    جمعرات آئی اور وہ تمام لوگ صدر کی رہائش گاہ پر دوبارہ پہنچ گئے۔ صدر تارڑ ان کا پہلے سے انتظار کررہے تھے، ان کا پرتباک استقبال کیا۔ چائے، بسکٹ وغیرہ سے تواضع کی اور پھر انہیں کہا کہ وہ اپنے مسائل تفصیل سے بتائیں۔
    ہر بلاک کا نمائیندہ وہاں موجود تھا، اس نے تفصیل سے اپنے علاقے کو درپیش مسائل بتائے۔ یہ نشست کوئی دو گھنٹے چلی۔ جب سب لوگوں نے اپنا اپنا مدعا بیان کردیا تو مغرب کی نماز کا وقت ہوگیا۔ صدر نے کہا کہ پہلے نماز پڑھ لیتے ہیں، پھر آپ کے مسائل کے حل کی بات کرتے ہیں۔ اہل علاقہ خوشی خوشی صدر کی امامت میں مغرب کی نماز پڑھنے لگ گئے۔ نماز سے فارغ ہوکر سب واپس ڈرائنگ روم میں آگئے اور صدر کی طرف متوجہ ہوگئے۔

    صدر نے علاقے کی افسردہ حالت پر پہلے تو افسوس کا اظہار کیا اور پھر کہا کہ اللہ مشکل کشا ہے، تمام مسائل کا حل صرف اور صرف اسی کے پاس ہے، آئیں ملک کر علاقے کیلئے دعا مانگیں، وہ انشااللہ سب ٹھیک کردے گا۔ پھر صدر نے اگلے 5 منٹ تک جوہرٹاؤن کیلئے رقت آمیز دعا کروائی۔ دعا کے دوران سب لوگوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ اب اس کی وجہ پتہ نہیں باریش صدر کا رقت آمیز انداز تھا یا ان کا تجویزکردہ حل۔
    کچھ ایسا ہی منظر آج ن لیگ کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی نظر آیا جس میں ملک و قوم اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جناب شہبازشریف نے ازخود دعا کروائی اور سب نے بآوازبلند آمین کہا۔
    ھے کسی اور ملک کے پاس اتنی ایمان افروز قیادت؟؟؟؟


    Attached Files
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: ایک دعا

    Jaun Elya Sab Jab Dr Ka pass Jatay To Wo agar Nuskhay Pa Likha daita Holshafi Yani shafa Allah Ka Hath ma to Jaun sab Bahir Atay Hi bohat Bighrtay ,,Is Kambakhat Ko Khud Pa aitbaar Nahii sara zima To khuda Pa dal Dia,,kia ilaj kary ga mara... :P

    Aray Bhai Ajkal Match Dikh lo har plyer Allah Pa Twakul kar kay baitha balkay ya pori qum hi nafseyati arzo ka shaikar agar ya log aqal mandhoty to jan jaty ka karoro log roz o shab dua karty namaz roza haj liken phir bhi muslamn zaleel -o- khawar hu rehay
    Jo bhi day ga Allah Hi day Ga :p
    :(

    Comment


    • #3
      Re: ایک دعا


      مجھے آپ کی بات سے ڈاکٹر صاحب سو فیصد اتفاق ہے ہم لوگ کچھ زیادہ ہی اللہ توکل ہوتے جارہے ہیں جو کہ سستی ، غیر ذمہ داری اور جان چھڑانےوالی عادات
      کی نشانی ہے اس طرح تو پاکستانی قوم بلکل نکمی ہوجائے گئی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر چلے پر بیٹھ جائے گئی شائد انہیں یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے خدا بھی ان کا ساتھ دیتا ہے جو ہمت کرتے ہیں محنت کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں۔

      Last edited by Jamil Akhter; 1 March 2015, 15:35.
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: ایک دعا

        hahahahhahahhahahahhahahahhahahahahhahahahhahahahh a
        hahahahhahahahhahahahhahahahhahah
        hahahha
        hahahahahhahah
        hahahahhahahahahahahahahahahahahahahah
        hahaaaa

        hahaha
        hahah

        SAZ bhai yad agye hein .. aur ankho mae ansoo bhi agye hien

        hansi ki waja sy ..

        lagta hai SAZ bhai .. ab Marshal law mae hi jalwa afroz hongey :lol





        Comment


        • #5
          Re: ایک دعا

          Originally posted by Baniaz Khan View Post
          hahahahhahahhahahahhahahahhahahahahhahahahhahahahh a
          hahahahhahahahhahahahhahahahhahah
          hahahha
          hahahahahhahah
          hahahahhahahahahahahahahahahahahahahah
          hahaaaa

          hahaha
          hahah

          SAZ bhai yad agye hein .. aur ankho mae ansoo bhi agye hien

          hansi ki waja sy ..

          lagta hai SAZ bhai .. ab Marshal law mae hi jalwa afroz hongey :lol


          اب ان تلوں میں تیل نہیں رہ گیا

          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment

          Working...
          X