Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

درست راستہ کونسا ہے؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • درست راستہ کونسا ہے؟

    السلامُ علیکم
    لمبی چوڑی تمہید سے ہٹ کر صرف چند حقیقی باتیں تحریر کروں گا جو باتیں جس کو درست لگیں وہ ان پر گفتگو کرتا رہے۔

    اگر عمران کے پی کے پر خصوصی توجہ دیتا وہاں کے حالات کو دوسرے صوبوں سے زیادہ بہتر بناتا تو آنے والے الیکشنز میں ایک رول ماڈل پیش کرسکتا تھا

    اگر عمران کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کرواتا اور پھر اس کو بنیاد بنا کر باقی صوبوں میں بلدیاتی الیکشنز کے لئے دبائو بڑھاتا تو،،،،،سب نہیں تو کم از کم چالیس فیصد بلدیاتی الیکشن اس کا ہوتا اور پھر

    اگر اُن حلقوں میں فلاجی مقامی مسائل حل کرتا تو نام پی ٹی آئی کا ہوتا لیکن اگر اوپر سے فنڈنگ کا مسلہ ہوتا جیسے مخالف ایم این اے یا ایم پی اے درست فنڈز نہیں دے رہے تو کالک اُن کے منہ پر ملی جاتی

    جس طرح اس نے نوجوانوں کو موٹیویٹ کیا ہے ان کو صرف فیس بک یا فورمز کی دنیا میں گالی گلوچ یا الٹی سیدھی تصاویر بنا کر اپنی بھڑاس نکالنے کے بجائے زمینی سطح پر سلجھے ہوئے افراد کا وفد بنا کر گلی محلوں میں کارنر مٹنگز کرواتا جس میں تحمل سے بات سنی جاتی اور تحمل سے دلائل دئے جاتے۔

    عمران اگر صرف دو سال اور صبر کر لیتا تو آنے والے الیکشنز میں اپوزیشن نام کے ممبران کی تعداد چند درجن سے زیادہ نہ ہوتی

    لیکن اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو کچھ ہو رہا ہے ؟؟؟

    اس سے عمران کی مقنا طیسی شخصیت چٹکلوں اور تاریخ پہ تاریخ دے دے کر دھندلا رہی ہے

    اس سے صرف اور صرف پاکستان کی رہی سہی معیشیت کو ناقابل نقصان کے علاوہ کیا مل رہا ہے؟

    وہ تمام الزامات جن کو عمران گاہے بگاہے دھراتا رہتا ہے وہ نئے نہیں ہیں یہ ایسا جال ہیں جن میں الجھا تو جاسکتا ہے لیکن اس جال کو توڑنا ناممکن ہے

    جو بھی کرپٹ ہے جو بھی برا ہے جو بھی غلط ہے ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا صرف اور صرف یہی راستہ ہے کہ ان کی جان جس حکمرانی نامے طوطے میں بند ہے وہ ان سے چھین لیا جائے
    جس کو چھننے کے طریقے کار کا میں پہلے تزکرہ کر ہی چکا ہوں۔
    صرف چند سالوں کا صبر،اپنے سپوٹرز کی مثبت تربیت، صرف اور صرف عوام پر بھروسہ نہ کسی امپائر کا یقین نہ کسی
    ٹیکنو کریٹ سے اُمید ۔

    اب ان میں سے درست راستہ کونسا ہے اس کو منتخب کر لیں بے شک پہلا راستہ زرا مشکل ہے لیکن جہاں بارہ تیرہ سال گزر گئے وہاں گنتی کے چند سالوں کا صبر نہ کرنا سب کئے کرائے پر پانی پھیر سکتا ہے لیکن
    اگر صبر اور تحمل کے ساتھ یہ عرصہ اُن کاموں پر توجہ دے کر بسر کر لیا جائے جن کا زکر کیا تو پھر آنے والے دنوں کی ڈور عمران کے اپنے ہاتھوں میں مظبوطی سے ہوگی۔

    اگر مزید مثبت تجاویز احباب کے پاس ہیں تو ضرور حصہ لیں
    والسلام

    نہ میں نے زہر بجھی باتیں کی ہیں اور اُمید ہے کہ رپلائی دینے والے بھی نہیں کریں گے ۔
    :star1:

  • #2
    Re: درست راستہ کونسا ہے؟

    Originally posted by S.Athar View Post
    السلامُ علیکم
    لمبی چوڑی تمہید سے ہٹ کر صرف چند حقیقی باتیں تحریر کروں گا جو باتیں جس کو درست لگیں وہ ان پر گفتگو کرتا رہے۔

    اگر عمران کے پی کے پر خصوصی توجہ دیتا وہاں کے حالات کو دوسرے صوبوں سے زیادہ بہتر بناتا تو آنے والے الیکشنز میں ایک رول ماڈل پیش کرسکتا تھا

    اگر عمران کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کرواتا اور پھر اس کو بنیاد بنا کر باقی صوبوں میں بلدیاتی الیکشنز کے لئے دبائو بڑھاتا تو،،،،،سب نہیں تو کم از کم چالیس فیصد بلدیاتی الیکشن اس کا ہوتا اور پھر

    اگر اُن حلقوں میں فلاجی مقامی مسائل حل کرتا تو نام پی ٹی آئی کا ہوتا لیکن اگر اوپر سے فنڈنگ کا مسلہ ہوتا جیسے مخالف ایم این اے یا ایم پی اے درست فنڈز نہیں دے رہے تو کالک اُن کے منہ پر ملی جاتی

    جس طرح اس نے نوجوانوں کو موٹیویٹ کیا ہے ان کو صرف فیس بک یا فورمز کی دنیا میں گالی گلوچ یا الٹی سیدھی تصاویر بنا کر اپنی بھڑاس نکالنے کے بجائے زمینی سطح پر سلجھے ہوئے افراد کا وفد بنا کر گلی محلوں میں کارنر مٹنگز کرواتا جس میں تحمل سے بات سنی جاتی اور تحمل سے دلائل دئے جاتے۔

    عمران اگر صرف دو سال اور صبر کر لیتا تو آنے والے الیکشنز میں اپوزیشن نام کے ممبران کی تعداد چند درجن سے زیادہ نہ ہوتی

    لیکن اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو کچھ ہو رہا ہے ؟؟؟

    اس سے عمران کی مقنا طیسی شخصیت چٹکلوں اور تاریخ پہ تاریخ دے دے کر دھندلا رہی ہے

    اس سے صرف اور صرف پاکستان کی رہی سہی معیشیت کو ناقابل نقصان کے علاوہ کیا مل رہا ہے؟

    وہ تمام الزامات جن کو عمران گاہے بگاہے دھراتا رہتا ہے وہ نئے نہیں ہیں یہ ایسا جال ہیں جن میں الجھا تو جاسکتا ہے لیکن اس جال کو توڑنا ناممکن ہے

    جو بھی کرپٹ ہے جو بھی برا ہے جو بھی غلط ہے ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا صرف اور صرف یہی راستہ ہے کہ ان کی جان جس حکمرانی نامے طوطے میں بند ہے وہ ان سے چھین لیا جائے
    جس کو چھننے کے طریقے کار کا میں پہلے تزکرہ کر ہی چکا ہوں۔
    صرف چند سالوں کا صبر،اپنے سپوٹرز کی مثبت تربیت، صرف اور صرف عوام پر بھروسہ نہ کسی امپائر کا یقین نہ کسی
    ٹیکنو کریٹ سے اُمید ۔

    اب ان میں سے درست راستہ کونسا ہے اس کو منتخب کر لیں بے شک پہلا راستہ زرا مشکل ہے لیکن جہاں بارہ تیرہ سال گزر گئے وہاں گنتی کے چند سالوں کا صبر نہ کرنا سب کئے کرائے پر پانی پھیر سکتا ہے لیکن
    اگر صبر اور تحمل کے ساتھ یہ عرصہ اُن کاموں پر توجہ دے کر بسر کر لیا جائے جن کا زکر کیا تو پھر آنے والے دنوں کی ڈور عمران کے اپنے ہاتھوں میں مظبوطی سے ہوگی۔

    اگر مزید مثبت تجاویز احباب کے پاس ہیں تو ضرور حصہ لیں
    والسلام

    نہ میں نے زہر بجھی باتیں کی ہیں اور اُمید ہے کہ رپلائی دینے والے بھی نہیں کریں گے ۔


    *****



    پہلی بات تو یہ ہے کہ ساز صاحب کوئی نیو یوزر جو کہ آپ کو جانتا نہ ہو آ پ کی اس تحریر کے بعد پہلے سے زیادہ قابل احترام سمجھنے لگے گا جو کہ اچھی بات ہے مگر جو آپ کو پہلے سے جانتا ہے جیسے کہ میں* وہ یہ کہ گا کہ

    جناب عالی !
    منافقت کا کچھ تو پیمانہ رکھو ۔۔۔ اگر یہ ہو تا اگر یہ ہوتا اگر یہ ہوتا ۔۔۔ پہلے تو اس بات کو قبولو ۔۔ کہ
    آپ کی پیشن گوئی تھی کہ ابھی عمران کو ایک سیٹوں والی پارٹی بننے کے لیے بہت عرصہ درکار ہے اب وہ دوسری بڑی قوت بن چکی ہے ۔۔ہے تو پہلی بڑی قوت مگر دھاندلی آپ مان لو تو مسئلہ ہی حل نہ ہوجائے ۔۔

    دوسری بات یہ جو باتیں آپ نے کہیں ہیں*کارنر میٹنگز کرواتا ۔۔۔۔۔
    بلدیاتی الیکشن کرواتا ۔۔

    تو میرے محترم جناب یا تو آپ واقعی بہت بھولے بادشاہ ہو یا پھر جان بوجھ کر بن رہے ہو ۔۔۔
    شاید آپ کو ن لیگی گلو بٹوں کا کچھ علم نہیں*ہے ۔۔ پنجاب کے اندر ن لیگ کی کیسی بدمعاشی ہے اس کا احوال کوئی پنجاب والا ہی بیان کرے تو اچھا ہے ۔۔۔

    پھر جو آپ نے عمران کو بزرگانہ نصیحت کی ہے واللہ قربان جاؤں آپ کی اس معصومانہ ادا کے ۔۔ جس کے پیچھے
    ایک بزدلانہ سوچ کا بھرپور عکس دکھ رہا ہے

    کیا اس نے آج سے پہلے یعنی اس الیکشن سے پہلے جو کچھ کیا وہ صبر نہیں ہے ۔۔
    اور اب جسے آپ صبر کرنا کہہ رہے ہو یعنی در پردہ آپ یہ کہہ رہے ہو کہ دھاندلی شدہ وزیر اعظم کو قبول کر لیا جائے ۔۔ جناب بحث و مباحثہ کا اگر آپ کو شوق ہے تو پہلے یہ بات واضح کرو کہ آپ نواز کو کیا دھاندلی شدہ وزیر اعظم سمجھتے ہو یا نہیں* ۔۔
    پھر آپ نے کہا
    "
    اس سے عمران کی مقنا طیسی شخصیت چٹکلوں اور تاریخ پہ تاریخ دے دے کر دھندلا رہی ہے

    اس سے صرف اور صرف پاکستان کی رہی سہی معیشیت کو ناقابل نقصان کے علاوہ کیا مل رہا ہے؟

    وہ تمام الزامات جن کو عمران گاہے بگاہے دھراتا رہتا ہے وہ نئے نہیں ہیں یہ ایسا جال ہیں جن میں الجھا تو جاسکتا ہے لیکن اس جال کو توڑنا ناممکن ہے "

    کیا قوم میں شعور پیدا کرنا ۔۔ اسے بہادر بنانا ۔۔۔ ۔۔ اور الزامات کی گنتی کرنا ۔۔۔ غلط ہے ۔۔
    آئیں بیٹھ کر ریشو کی بنیاد پر کیلکولیشن کرتے ہیں*۔۔ صرف چودہ ماہ کی تمام گنجوں*کی کرپشن اور ملک کی معیشت کا نقصان ان پینتالیس دن کا ۔۔

    اور یہ کس بیس پر کہہ دیا آپ نے کہ کرپشن کے اس جال کو توڑنا نا ممکن نہیں*ہے ۔۔
    ایک ایسا پاکستانی قوم کا فرد جس نے اپنی سوچ میں* تبدیلی پیدا کر لی ہو ۔۔ یہ فرق ہے اس میں اور ایک دقیا نوسی سوچ میں ۔۔ اس کے سامنے کچھ بھی ناممکن نہیں*۔۔۔

    اس حد تک تو یہ بات ٹھیک ہے کہ آج تک کی جو سیاست کا اکھاڑہ رہا ہے اس پر واقعی ایسا ہونا نا ممکن تھا
    جیسے ۔۔ زردراری کی کرپشن اگر نواز گنے ۔۔ یا نواز کی کرپشن ۔۔ مولانا ڈیزل گنے تو یہ بات ما نی جا سکتی ہے



    اور جو مثبت تربیت کی بات ہے تو
    میرے بھائی
    پاکستان کا الیکشن آپ نے دیکھا ہو یا نہیں پر میں نے اس بار کا بھی دیکھا اور اس سے پہلے کا

    پہلے ووٹر اس دن کو چھٹی کا دن مناتا تھا ۔۔ مزے سے سو کر اٹھتا تھا اور دل کیا تو ووٹ کاسٹنگ کےلیے چلا گیا

    مگر اس بار صبح فجر ٹائم سے پولنگ اسٹیشن کے باہر لائنیں لگی ہوئی تھیں کیا اس گنجے کو مینڈٹ دینے نکلی تھی عوام ۔۔ آخر پچھلے پانچ سالوں میں* اس نے کونسا ایسا کارنامہ کیا تھا ۔۔ کہ عوام اس طرح اس کو مینڈٹ دینے پر تلی ہوئی تھی ۔۔ یہ وہی مثبت تبدیلی تھی جناب جس کا ذکر آپ کر رہے ہو ۔۔ اور جس کو جمہوریت کا میر جعفر چوہدی افتخار اور الیکشن کمیشن ۔۔ محب وطن جناب نجم سیٹھی صاحب نے مجروح کیا ہے
    اور آپ کہتے ہو کہ مزید صبر ۔۔

    اب مزید صبر جو آپ کہتے ہو وہ بزدلی ہوگا ۔۔ یہی وہ صبر ہے جس میں عملی جدوجہد بھی موجود ہے
    اور جو روز بروز گنجے کے چہرے پر لالی کی جگہ سیاہی لیتی جارہی ہے ۔۔

    عمران خان وزیر اعظم بنے نہ بنے ۔۔۔ مگر سلام ہے اس کی عظمت کو جو اس نے قوم میں ایک نئ لہر پیدا کی
    جس کا عملی نمونہ آپ کو نظر آتا ہے ہر روز
    گو نواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گو نواز

    میری باتوں*اور انداز کو زہریلہ ضرور سمجھیے گا
    کیونکہ کوئی شہد میں زہر ملائے گا تو ہم الگ ضرور کریں*گے





    Comment


    • #3
      Re: درست راستہ کونسا ہے؟

      واعلیکم اسلام


      جناب خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی الیکشنز کروانے لا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔۔خیر پختنخواہ شورش زدہ علاقہ ہے وہاں بہت سارے مسائل ہیں لیکن پھر بھی پنجاب سے بہتر ہے۔۔یہ گڈگورنس کا نعرہ نہیں لگاتے لیکن وہاں کی پولیس اور دیگر محکمے پنجاب سے بہتر ہی ہیں۔۔اصل پاکتسان تو باسٹھ فیصد پنجاب تو سات سال سے ان کے پاس اور سات سال سے جو تیر مارا اس کے باوجود بھی اپ ان کے حامی اور عمران خان جو ایک شورش زدہ چھوٹے صوبے کا حکمران وہ بھی جزوری اس سے اپ سال میں ماڈل بننے کی بات کریں تو یہ بات نہ ہوئی۔۔


      سیکنڈ اپ نے کہا ان کی شخصیت دھندلا رہیجو سراسر اپ کی اپنی زہنی اختراع ہے عرام کا قد و کاٹھ میں بہت اضافہ ہو چکا ۔۔ہر دوسرا شخص پی ٹی آئی کا سپوٹر عمران کی ہمہہ گیر مقبولیت ہی ہے جس نے حکمرانوں کے حواس گم کر دئے ہیں۔۔۔اور اپ کے بھی




      اور مخالفین کی کردار کشی کا الزام جو اپ پی ٹی آئی پہ دھر رہے تو میرے بھائی یہ دنیا مقافات عمل ہے جو کرو گے سو بھرو گے۔۔کیچڑ اچھالنے کی سیاست کے بانی وہی ہیں جنہوں نے کسی دور میں بے نظیر کی عریاں تصویریں چھاپی تھی جو شرمیلا فاروقی کو رسوا کرتے تھے ۔۔اج اپنے ساتھ وہی کچھ ہوا تو اپ کو اخلاقیات کے درس یاد اگئے۔۔


      اور صبر کتنا۔۔یہ ملکی دولت اللوں تللوں میں اڑائے جا رہے اور ہم صبر کرتے رہے۔۔یہ معصوم لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کر دئیں ہمصبر کریں واہ بھی واہ۔۔ہر دفعہ ملک سیلاب میں ڈوب جائے ہم صبر کریں۔۔ یہ چوروں کا ٹولہ زرداری و نواز ہم کب سے شور کر رہے یہ ملے ہوئے ہیں باریاں لگائیں ہوئی اور ہم صبر کریں۔۔اس منحوس شکل والے ھمزہ۔ بلاول، مریم کع کیوں خود پہ مسلط کریں بس جناب بس


      صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے






      گو نواز گو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گو گنجے گو




      اب نفرتوں کی سیاست ہوگی عمران اچھا ہو نہ اچھا ہو پوری قوم کو ان گنجوں سے نفرت ہے اور اسی نفرت نے قوم کو اک جگہ متحد کر دیا ہے
      :(

      Comment


      • #4
        Re: درست راستہ کونسا ہے؟




        اج کل چور لٹیرے غاضب اک طرف۔۔عمران اور پوری قوم ایک طرف۔۔فیصلہ کر لو کس کے ساتھ جانا یہ بہت سازگار مہلت ہے اس سے فائدہ اٹھایا نہ گیا تو پھر شاید ہی کبھی ایسی کوئی تحریک کے لیے سازگار حالات ملیں۔۔اپنی نسلوں کو ان لٹیروں کے رحم و کرم پہ نہ چھوڑو کیا کوئی پسند کرے گا کہ ہمارے بچے انہی غلاظتوں میں پلیںان کو ایک گلاس پانی بھی میسر نہ ہو۔۔کیچڑ پیں جن کی ڈگریاں کاغز کے تکڑوں کی حیثیر رکھیں۔۔ہمارے بہن بھائی سییلاب میں بے رحم موجوں کے رحم و کرم پہ ہو۔۔ہم فرقہ پسندی میں بٹیں ،،۔ہم نفرتوں کی سیاستوں میں الجھیں۔۔ہم پہ بلاول، ھمزہ اور مریم جیسے لوگ مسلط ہو۔۔اپنے پانچ کروڑ بچوں کو دیکھو جو سکول نہیں جاتے اپنے ٣ کروڑ بوڑھوں بیماروں کو دیکھو۔۔کیا یہ ہمارا مقدر ہے کہ ہم ان لوگوں کو اپنا خون پلا پلا کر صبر کریں۔۔

        ہمارے دل میں بھی کچھ امنگیں ہیں ہم بھی کچھ خواب دیکھتے ہیں
        خوشی ہی انکھیں نہیں سجاتی۔۔۔غم بھی کچھ خواب دیکھتے ہیں


        ہماری کمیٹمنٹ ہر اس شخس کے ساتھ ہے جو ان غاضبوں کے خلاف بغاوت کا علم بلند کرتا۔۔ہماری کمیٹمنٹ کسی شخص کسی ادراےکسی سیاسی لیڈر سے نہیں بلکہ اس ملک سے ہے جہاں ہم نے رہنا جہاں ہماری آئندہ نسلوں نے پروان چڑھنا۔۔یہ ملک جو ہمارا گھر ہے جو ہماری پہچان ہے۔۔
        :(

        Comment


        • #5
          Re: درست راستہ کونسا ہے؟

          منافقت؟؟؟

          چلو کوی بات نہیں آینہ ایسا ہی بولتا ہے


          میں نے پہلے بھی یہی کہا تھا اس مربتہ پچاس ساٹھ سیٹیں تو حاصل کر سکتی ہے لیکن مکمل کلین سوئپ نہیں تو اس میں منافقت کہاں سے آگئی؟؟

          ایک اندازہ تھا اور بس۔س س۔ س

          آپ دوست جو ایک بے ضرر سے تھریڈ کو پتہ نہیں کیا کیا سوچ کر ایک خاص سوچ کے ساتھ مجھے زبردستی جوڑ رہے ہو تو

          اگر چند دنوں میں میں تھریڈ لگا دوں کہ میں بھی عمران کا سپوٹر ہوں تو آپ جیسے تنگ دل افراد خوش آمدید کہنے کے بجائے الٹا سلٹا بولنا شروع کر دو گے

          یہ تھریڈ نہ کسی کی سپوٹ کے لئے تھا نہ کسی کی مخالفت کے لئے یہ سرف اور صرف ایک ایسے ہن کی عکاسی تھا جو سیاسی جماعت بدلنا چاہتا ہے لیکن کچھ حقائق سے نظریں نہیں چرا پاء رہا۔

          والسلام۔ ایس طہر

          آئندہ اگر مجھے مخاطب کرنا ہوتو صرف اور صرف وہی یوزر نیم استعمال کرنا جس سے تھریڈ لگایا گیا ہے۔
          :star1:

          Comment


          • #6
            Re: درست راستہ کونسا ہے؟

            ڈاکٹر صاحب اسی بات کو سب پر لاگو کیجئے

            جو فرد عمران کا حامی نہیں کیا اُس کو ملک سے پیار نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

            عمران کی شروعات درست لیکن بعد غلط ہوتے ہوتے یہاں تک آگیا کہ بند گلی میں موجود ہے یہ دھرنے اس کے گلے کی ہڈی بن گئے

            عمران کے پاس جو سپورٹ ہے وہ اس کے زریعے دنیا کو اور پورے پاکستان کو یہ بتا سکتا ہے کہ خون سے تبدیلی نہیں ووٹ سے بھی تبدیلی آسکتی ہے

            اگر پاکستان ووٹ سے وجود میں آسکتا ہے تو یہ ووٹ ہی کی طاقت سے درست سمت میں رواں بھی ہوسکتا ہے

            اگر عمران پارلیمنٹ میں ہی نہ بیٹھتا کے پی کے حکومت ہی نہ بناتا کہتا کہ دھاندلی زدہ پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے لولی لنگڑی حکومت نہیں بنائیں گے تب مناسب ہوتا لیکن اب
            اب بلی مارنے کا مطلب خود پو پاگل کہلوانا ہی ہے

            ابھی بھی اس کے پاس بہترین وقت ہے پارلیمنٹ میں ان کا پیچھا کرے ان کی ایک ایک کرتوت پر واویلا کرے ان کا عدالتوں میڈیا اسمبلی ہر جگہ پیچھا کرے لیکن جس پالیمنٹ میں جا چکا اسی کے دائرے میں رہتے ہوئے

            اگر مسائل سڑکوں پر ہی حل ہونے ہیں تو پھر الیکشنن میں جائیں ہی مت

            آپ تو ایسا راستہ بنا رہے ہیں جس سے آپ گزر جائیں تو پھر آنےوالے دنوں میں اسی راستے پر چل کر دوسرے آپ کا گریبان پکڑ لیں؟؟

            کاش جوش سے نہیں سمجھ بوجھ سے جواب دیا جاسکے
            :star1:

            Comment


            • #7
              Re: درست راستہ کونسا ہے؟

              Originally posted by S.Athar View Post
              منافقت؟؟؟

              چلو کوی بات نہیں آینہ ایسا ہی بولتا ہے


              میں نے پہلے بھی یہی کہا تھا اس مربتہ پچاس ساٹھ سیٹیں تو حاصل کر سکتی ہے لیکن مکمل کلین سوئپ نہیں تو اس میں منافقت کہاں سے آگئی؟؟

              ایک اندازہ تھا اور بس۔س س۔ س

              آپ دوست جو ایک بے ضرر سے تھریڈ کو پتہ نہیں کیا کیا سوچ کر ایک خاص سوچ کے ساتھ مجھے زبردستی جوڑ رہے ہو تو

              اگر چند دنوں میں میں تھریڈ لگا دوں کہ میں بھی عمران کا سپوٹر ہوں تو آپ جیسے تنگ دل افراد خوش آمدید کہنے کے بجائے الٹا سلٹا بولنا شروع کر دو گے

              یہ تھریڈ نہ کسی کی سپوٹ کے لئے تھا نہ کسی کی مخالفت کے لئے یہ سرف اور صرف ایک ایسے ہن کی عکاسی تھا جو سیاسی جماعت بدلنا چاہتا ہے لیکن کچھ حقائق سے نظریں نہیں چرا پاء رہا۔

              والسلام۔ ایس طہر

              آئندہ اگر مجھے مخاطب کرنا ہوتو صرف اور صرف وہی یوزر نیم استعمال کرنا جس سے تھریڈ لگایا گیا ہے۔


              بھائی میرے میں نے جو لفظ منافقت یوز کیا ہے

              آگے اسی کو ڈیفائن کیا ہے

              جو نیک مشورے آپ نے رہے ہو ۔۔ وہ کس چیز کی تبلیغ ہے پھر

              میں نے یہ تو کہیں کہا ہی نہیں کہ جو عمران کا سپورٹر نہیں وہ محب وطن نہیں یہ آپ کی اپنی قیاس آرائہی ہے

              جسے آپ عمران کی بند گلی کہہ رہے حضور ۔۔

              مایہ ناز تجزیہ کا ۔۔ جو ن لیگ کا دم بھرے نہیں تھکتے تھے

              اب وہ بھی مان چکے ہیں کہ بند گلی میں حکومت ہے اس وقت

              تیسری بار آپ کا گنجہ حکومت بنارہا ہے

              اور عالم موصوف کا یہ ہے جیسے کوئی بچہ

              سیاست کی الف ب تک معلوم نہیں لگتا سوائے کرپشن کا چمپیئن ہے





              Comment


              • #8
                Re: درست راستہ کونسا ہے؟

                sari Batain Chr dayn sirf aik sawal ka jawab day Da

                Jo aj Jamoryat Ka Thaikdaar Banay ,Ya PPP, ANp, Fazl Ur rehman. Aftaab Shair pao. Achakzai, waghira waghira Keya Ya chor nahii hain?????? in ka background ap sa chupa? ya parsa log hain keya?ya mohib watan hain?


                aur phir Yeh Bhi Batay Yah sab Aik terf q hai Yah Aj tak Kisi Bhi issue ma Muthaid Howay?? liken ab q ha???

                Ya sab jo aik dosry Ki pagrian Uchaltay Thay aik dosry ko chor chor kehtay thay aj aik line ma q ha??


                Mary Bhai Punjabi Mehwara Ha Maja(bhains) maja deay Paina (sisters) hoti hai

                Ya sab kali Bhairain Ha jo Imran Ka khialf Mutahid howi ka yeh HUmain Maal nahii banay day ga warna Yeh aur Mulki Mufaad....(punjabi ma is ka leay bohat bura lafz hai khud hi samjh jay).....

                Yah...... to wo pigs hain Jo pora muik ujar chauky



                hum sab chahtay Aik bohat ba Reham Ahtsaab in ka Jo humary khon pa pal rehay..
                :(

                Comment


                • #9
                  Re: درست راستہ کونسا ہے؟

                  سر جی تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آچکی ہے؟؟؟

                  پہلے یہ سب بے صبرے کسی بھی منتخب حکومت کو گرانے کے لئے متحد ہوجاتے تھے اور کسی طالع آزما کی شطرنج کا مہرہ بن جاتے تھے

                  اور اب تبدیلی آچکی ہےکہ کسی امپائر کی انگلی اٹھنے کا اشارہ سن کر کسی منتخب حکومت کو گرانے نہیں بچانے کے لئے اکٹھے ہیں

                  اور اسی اکٹھ کی وجہ سے جی ایچ کیو میں ہونے وانے ایمپائر کی انگلی نہین اُٹھی۔۔۔

                  نواز شریف کو ہٹھائیں کال کوٹھرویوں میں بند کریں سر بازار سولی لٹکائیں لیکن اُسی آئین کے تحت جس کی وجہ سے اس ملک میں انتخابات ہوتے ہیں

                  اور میں پھر وہی کہوں گا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جلد یا بدیر سو میں سے نوے بے ایمانوں میں سے سو میں سے تیس بے ایمان رہ جائیں گے لیکن صرف مسلسل کل مدتی انتخابات

                  اور میرے دوستو یا تو مخالفت کی عینک پہن کر اس کو صرف لفاظی سمجھ لو یا سوجھ بوجھ کی نظر سے دیکھ لو کہ


                  کسی کی غلطی آپ کو وہی غلطی کرنے کا اجازت نامہ نہیں بن جاتی

                  اگر وہی غلطی آپ نے بھی کرنی ہے تو دوسرے کی غلطی کا فرق کس طرح معلوم ہوگا؟؟

                  کسی کے دل میں نہیں اُترے گی میری بات۔
                  :star1:

                  Comment


                  • #10
                    Re: درست راستہ کونسا ہے؟

                    میرے بھائی یہ کون سی تبدیلی کے لوٹ مار کے لیے ایکا کر لیا؟؟؟ یہ کیسی تبدیلی جو کسی عوامی ایشو پہ ان کو ایک نہیں کر سکتی لیکن لوٹ مار پہ ایک ہو گئے؟؟ تبدیلی اتی تو یہ سیلاب کے ایشو سے ملکر نبٹھے لوڈشیڈنگ پہ ایکا کرت سرمایہ داری کرپشن، جاگیردارانہ سوچ کے خلاف متحد ہوتے۔۔شرم انی چاہیے ہمیں کے لوگ مر رہے اور یہ لوٹ مار ایک دوسرے کی کو کور کر رہے۔۔یہی ہے نہ سیدھے لفظوں میں کہ میں نے جو کرپشن کی تم ٥سال اس پہبات نہ کرنا اور جو تم کرو گے ہم اس کو ڈیفنڈ کرے گے۔۔دھاندلی اس دفہ ہمنے کی اگلی بار تم کر لینا اچکزئی کے بھائی کو گورنر بنایا تم اپنے کسی کو نواز دینا۔۔۔

                    امپائیر ان کے ایکا کا محتاج نہیں اس کو انگلی اٹھانی ہوتی تو کب کا اٹھا چکا ہوتا آرمی چیف کو تین بار نواز شریف نے اپنے استیٹیوشن کے سامنے شرمندہ کیا اسمبلی کے فلور پہ جھوٹ بو؛لا۔۔

                    لیکن میرے بھائی اپ کی انکھوں پہ عقیدت کی عینک لگی اپکو نہ وہ قتل نظر ارہے نہ ملکی مسائل نہ عوامکی زبوں حالی ۔۔اپ کو صرف یہ کہ یہ پانچ سال میں انقلاب برپا کر یں گے ۔۔جو ٨٥ سے سیاست میں اب مجھے یہ بتائو انہوں نے کیا کیا ہے عوام کے لیے؟ ماسوائے چند سڑکوں کے

                    بتاو مجھے پنجاب میں کیا انقلاب سات سال میں ایا کوئی ایک کارنامہ بتا دو۔۔پولیس پٹواری، صحت، تعلیم زراعت۔ کسی ایک سسٹم میں بتاو تبدیلی لائی ہو۔۔اب انچ سال اس کو دی دیں جو نااہل کرپٹ شخص جس کی سمت ہی غلط سے جسکو عوامی مسائل دور تو درکنار ان کا دراک ہی نہیں،،یہ سری پائے مارکہ وزراعظم یہ ڈرامہ شوباز یہ ربڑی مارکہ صدر ان کی شکلیں دیکھو جوتے مارنے کا قابل اور یہ ہم پہ سوار


                    لعنت ان پہ ان کی شکلوں پہ ۔۔اور کرسٹل نے ٹھیک کہا ان کے مقابلے میں قائد اعظم بھی اجائے بلکہ میں اس کے مقابلے میں ایک قدم اور بڑھاتا کہ خدا بھی ان کے مقابلہ میں اجائے تو اپ پھر بھی اسکی سپوڑت کریں گے۔۔دنیا میں ہر چہز ماسوایے پتھروں کے اپنی تردید کرتی رہتی ہے۔۔لیکن اپ پتھر ہو یا ان کے بنیفیشر ہو جا سب کچھ حقیقت کی انکھوں سے دیکھنے پر بھی انکھیں بند کر لیتے

                    سیلاب کے کمیشن نے ان کو مجرم نامزد کیا فوج سے پیسہ لیکر انہوں نے حکومتیں گرائی سعودی عرب سے گھٹیا ملک کو ہمارے سروں پہ مسلط کیا لیکن اپکو یہ فرشتہ لگتے

                    بہت کچھ کہنے کو لیکن یہ فضول ہے شاید اپ جیسے لوگوں کی منجمد سوچ اور اندھلی تقلید کی وجہ سے مسلم لیگ نون نہ یہ توہین امیز بیان دیا تھا کہ ہم کھمبے کتے بھی کھڑےت کریں الیکشن میں تو جیت جائیں گے۔۔پورا خاندان بلکہ سسرالی سالے سب ہم پہ مسلط یہ بدترین توہین عوام کی ۔۔لیکن اپ کی نہیں اپ کی ذہنیت غلامانہ ہے اپ کو اسی خاندان کی غلامی کرنی چاہیے۔۔


                    خوش رہیں
                    :(

                    Comment


                    • #11
                      Re: درست راستہ کونسا ہے؟

                      نون لیگ کے لوگوں کا کوا چٹا ہے اور رہے گا
                      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                      Comment


                      • #12
                        Re: درست راستہ کونسا ہے؟

                        Originally posted by crystal_thinking View Post
                        نون لیگ کے لوگوں کا کوا چٹا ہے اور رہے گا
                        لیکن بے فکر رہو

                        تتلی کے رنگ رنگین ہی رہیں گے
                        :star1:

                        Comment


                        • #13
                          Re: درست راستہ کونسا ہے؟

                          اوئے ڈاکٹرررررر

                          چل چھڈ یار پاگلاں دے کی منہ لگنااااااا
                          :star1:

                          Comment


                          • #14
                            Re: درست راستہ کونسا ہے؟

                            ایک نون لیگ والے کے پیچھے کتنے لوگ پڑ جاتے ہیں ؟؟

                            لیکن افسوس بیچارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



                            کووں کی کائیں کائیں سے جانور نہیں مرتے اور کتوں کے بھونکنے سے قافلے نہیں رکتے


                            یہ صرف ایک مثال دی ہے کوئی شیشے کے آگے نہ جا کھڑا ہو
                            :star1:

                            Comment


                            • #15
                              Re: درست راستہ کونسا ہے؟

                              مجھے اپنا معلوم ہے اگر عمران خان وزیر اعظم ہوتا اور نواز یہ حرکتیں کرتا کہ اسعفیٰ لئے بغیر نہیں جاوں گا تو میں نواز کے مخالف ہوتاااا
                              :star1:

                              Comment

                              Working...
                              X