Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

    پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

    پشاور: پشاور میں ایک چرچ کے قریب مبینہ خود کش حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 81 افراد ہلاک جبکہ 130 کے قریب زخمی ہو گئے۔
    اتوار کو کوہائی گیٹ میں ایک چرچ کی حدود میں یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکا ہوئے، جن کی شدت سے اطراف کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شفقت ملک نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ میں دو خود کش بمبار ملوث تھے۔
    ملک کے مطابق، دونوں حملہ آوروں کے اعضاء ملنے کے بعد ان کی فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ خود کش بمباروں نے دھماکوں میں چھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا۔
    پشاور سٹی کے ایس پی اسماعیل طارق نے بھی واقعہ میں دو خود کش بمباروں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔
    انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے چرچ کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے وہاں کے محافظوں پر فائرنگ کی جس سے ایک محافظ ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
    دونوں حملہ آوروں نے چرچ کی حدود میں داخل ہونے کے بعد کچھ سیکنڈوں کے وقفے سے خود کو دھماکے سے اڑایا۔
    خیال رہے کہ کوہاٹی گیٹ کا علاقہ پشاور کے حساس علاقوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ یہاں تین چرچ اور متعدد اما بارگاہیں موجود ہیں۔
    ہلاک ہونے والوں میں 34 خواتین اور سات بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 17 زخمیوں کی حالت تشیوشناک بتائی جارہی ہے۔
    عالمی خبررساں اداروں کے مطابق اس واقعہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے اور ان کا کہنا کہ انہوں نے ایک نیا گروہ تشکیل دیا ہے جس کا نام جنودالحفصہ ہے ۔

    اس گروپ کے ترجمان احمد مروت نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ پشاور میں چرچ پر حملہ انہوں نے کیا غیر مسلم اور غیرملکیوں کو نشانہ بنائں گے۔

    ایک اور عالمی خبررساں ادارے رائٹرز نے احمد مروت کو پاکستانی طالبان کے ایک گروپ جنداللہ سے منسلک بتایا، اور بتایا کہ ان کے بقول مسیحی برادری اسلام کے دشمن ہیں، لہٰذا ہم پاکستان کی سرزمین پر موجود غیر مسلموں کو مستقبل میں بھی نشانہ بنائیں گے۔

    1. پشاورچرچ پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی | Dawn Urdu
    2. Death toll from Peshawar church bombing rises to 81 - DAWN.COM
    دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ دہشت گردی اس وقت ہمارے ملک کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ ہے اور یہ ملک کی معاشی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہے۔ گذشتہ دس سالوں سے پاکستان دہشت گردی کے ایک گرداب میں بری طرح پھنس کر رہ گیا ہے اور قتل و غارت گری روزانہ کا معمول بن کر رہ گئی ہےاور ہر طرف خوف و ہراس کے گہرے سائے ہیں۔
    دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں ۔ خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے اور سینکڑوں ہزاروں بار پوری انسانیت کاقتل کرنے والے اسلام کو ماننے والے کیسے ہو سکتے ہیں؟عورتوں اور بچوں کا قتل حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔
    ہمارا مذہب اسلام امن کا درس دیتا ہے، نفرت اور دہشت کا نہیں۔ پاکستانی طالبان اور فرقہ وارانہ قتل و غارت میں ملوث مسلح گروہ خونریزی، قتل و غارت، عسکریت پسندی اور شدت پسندی چھوڑ کر اور ہتھیار پھینک کر امن و سلامتی کی راہ اختیار کریں اور بے گناہ انسانوں کا خون بہانا بند کر دیں کیونکہ ان کا دہشت گردانہ طرزعمل اسلام کے بدنامی، پاکستان کی کمزوری اور ہزاروں گھرانوں کی بربادی کا باعث بن رہا ہے۔ پاکستانی طالبان جان لیں کہ وہ اللہ کی بے گناہ مخلوق کا قتل عام کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں اور اللہ اور اس کے پیارے رسول(صلعم) کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں.کسی بھی عبادت گاہ پر حملہ اسلامی شریعہ کی خلاف ورزی ہے۔ﺍﻗﻠﯿﺘﻮﮞﮐﺎﺍﺣﺘﺮﺍﻡﺍﻭﺭﺍﻧﮩﯿﮟﺗﺤﻔﻆﻓﺮﺍﮨﻢﮐﺮﻧﺎﺍﺳﻼﻡﮐﯽﺭﻭﺡﮐﮯطابق ﮨﮯ۔"رسول اللہ نے غيرمسلموں کی جان، مال عزت اور آبرو کی مکمل حفاظت کرنے کا حکم ديا ہے۔ اسلامی معاشرے ميں اقليتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ قرآن ميں بھی کسی ايک انسان کا قتل پوری انسانيت کے قتل کے مترادف قرار ديا گيا ہے۔
    ’’خبردار! جس کسی نے کسی معاہد (اقلیتی فرد) پر ظلم کیا یا اس کا حق غصب کیا یا اُس کو اس کی استطاعت سے زیادہ تکلیف دی یا اس کی رضا کے بغیر اس سے کوئی چیز لی تو بروز قیامت میں اس کی طرف سے (مسلمان کے خلاف) جھگڑوں گا۔‘‘
    ابوداؤد، السنن، کتاب الخراج، باب في تعشير، 3 : 170، رقم : 3052
    جو حقوق مسلمانوں کو حاصل ہیں وہی حقوق ذمیوں کو بھی حاصل ہوں گے، نیز جو واجبات مسلمانوں پر ہیں وہی واجبات ذمی پر بھی ہیں۔ ذمیوں کا خون مسلمانوں کے خون کی طرح محفوظ ہے اور ان کے مال ہمارے مال کی طرح محفوظ ہے۔(درمختار کتاب الجہاد)
    امام ابو یوسف اپنی شہرۂ آفاق تصنیف ’’کتاب الخراج‘‘ میں لکھتے ہیں کہ عہدِ نبوی اور خلافتِ راشدہ میں تعزیرات اور دیوانی قانون دونوں میں مسلمان اور غیر مسلم اقلیت کا درجہ مساوی تھا۔
    ابو يوسف، کتاب الخراج : 187

    ’’غیر مسلموں کے حقوق کی حفاظت میرا سب سے اہم فرض ہے۔‘‘
    حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے شام کے گورنر حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو جو فرمان لکھا تھا اس میں منجملہ اور احکام کے ایک یہ بھی تھا کہ :
    وامنع المسلمين من ظلمهم والإضراربهم واکل اموالهم إلا بحلها.
    ’’
    مسلمانوں کو ان پر ظلم کرنے اور انہیں ضرر پہنچانے اور ناجائز طریقہ سے ان کے مال کھانے سے منع کرنا۔‘‘
    ابويوسف، کتاب الخراج : 152
    ذمیوں کے اموال اور املاک کی حفاظت بھی اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جوغیر مسلم اسلامی ریاست میں قیام پذیر ہوں اسلام نے ان کی جان، مال، عزت وآبرو اور مذہبی آزادی کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔اور حکمرانوں کو پابند کیا ہے کہ ان کے ساتھ مسلمانوں کے مساوی سلوک کیا جائے۔ ان غیر مسلم رعایا(ذمیوں) کے بارے میں اسلامی تصوریہ ہے کہ وہ اللہ اور رسول کی پناہ میں ہیں۔ا س بناء پر اسلامی قانون ہے کہ جو غیر مسلم، مسلمانوں کی ذمہ داری میں ہیں ان پر کوئی ظلم ہوتو اس کی مدافعت مسلمانوں پر ایسی ہی لازم ہے جیسی خود مسلمانوں پر ظلم ہوتو اس کا دفع کرنا ضروری ہے۔(مبسوط سرخسی:۱/۸۵(

    آئین پاکستان بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ اقلیتوں کا قتل کر کے اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے کر کے ہم دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی و بدنامی اور جگ ہنسائی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔


  • #2
    Re: پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

    Astaghfirullah hamri country main bi church hai
    yaqeen nahi ara

    Comment


    • #3
      Re: پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

      jab tak ham khud theek nahi hoon gy dunia ki kohi
      taqat hamein nuqsaan nahi pooncha sakti
      Allah (S.WT)
      hamary haal par rahm farmein ...Ameen

      Comment


      • #4
        Re: پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک



        امریکی سفیر اولسن کی جانب سے پشاور میں گرجا گھردھماکےکے متاثرین سےاظہار تعزیت

        اسلام آباد ( ۲۳ستمبر ۲۰۱۳ء)___ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے امریکہ کے عوام کی
        جانب سے پشاور میں ایک عبادت گاہ پر وحشیانہ حملے کے متاثرین کے اہل خانہ اور دوست احباب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

        ہم پُرتشدد انتہاپسندی کے بارے میں بدستور تشویش کا شکار ہیں ،چاہے وہ کسی کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ معصوم لوگوں کے خلاف تشدد پاکستان کے عوام کی اقدار پر حملہ اور تمام شہریوں کے خوش حال مستقبل کے لئے ایک خطرہ ہے۔

        http://s21.postimg.org/77au5sk9j/peshawar_attack.jpg


        افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
        digitaloutreach@state.gov
        U.S. Department of State
        http://www.facebook.com/USDOTUrdu
        https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

        Comment


        • #5
          Re: پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

          kisi nay khud karwaya hoga kay pakistan ko badnaam karain kay yaha aqleeyatian mehfooz nahi hian ..
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • #6
            Re: پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

            Originally posted by Nadia khan View Post
            Astaghfirullah hamri country main bi church hai
            yaqeen nahi ara
            pakistan main bhi jo dosri qoomian basti hian na unhay Mazhabi azaadi hai ..un kay mazhabi maqaamat bhi hian vohan ..
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • #7
              Re: پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

              Originally posted by Aanchal View Post
              kisi nay khud karwaya hoga kay pakistan ko badnaam karain kay yaha aqleeyatian mehfooz nahi hian ..
              haan ji pehly to hum jesy bohat naik naam aqleeyto ka haqooq ka silsly ma
              :(

              Comment


              • #8
                Re: پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

                Originally posted by Dr Faustus View Post
                haan ji pehly to hum jesy bohat naik naam aqleeyto ka haqooq ka silsly ma
                lekan unhay azadi hai na ..han yeh or baat hai kuch deshatgardain tanzeemian aisa karti hain ..lekan Govt ki to unhay support hoti hai
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • #9
                  Re: پشاورچرچ میں خود کش دھماکے، 81 افراد ہلاک

                  Originally posted by Aanchal View Post
                  lekan unhay azadi hai na ..han yeh or baat hai kuch deshatgardain tanzeemian aisa karti hain ..lekan Govt ki to unhay support hoti hai
                  isi Baat nahii Aqleeytain Yehan Awam aur Gov dono ka hatho zaleel Hoti aii hai..Yaad rehnay Paay Lhr ma Abi
                  kuch mehnay pehlay Cchristians basti pa awam na hamla keya tha Gojra ma Is sa Pehly un ki aik abadi jalai gai thi aur isi sal sindh ma sa hindu families pak ko chor ka india shift hovii..Haqaiq kuch aur ha liken hum Us Aaina ka samnay Kabi Rubru Huu to apna ap dikhy ..
                  :(

                  Comment

                  Working...
                  X