Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ان معاملات پر توجہ؟؟؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ان معاملات پر توجہ؟؟؟

    السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ

    ان دنوں میڈیا ایک ہی مسلے کی جانب توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے کہ

    نگران سیٹ اپ کیسے بنے گا؟
    کون وزیر اعظم ہوگا؟
    الیکشن ہونگے کہ نہیں ہونگے؟

    وغیرہ وغیرہ


    لیکن کچھ ایسے معاملات بھی ہیں جن پر توجہ مرکوز کرنا میڈیا کا فرض بنتا ہے اور اگر ان معاملات کے لئے بھی قادری صاحب مطالبہ کرتے تو شائد اُن کی نیک نامی اور نیک نیتی کو چار چاند لگ جاتے

    ایسے کچھ معاملات درج زیل ہیں جن پر یا تو قوانین بننے چاہیں یا کم از کم رضاکارانہ طور پر میڈیا کو علم آگہی بلند کرنا چاہئے۔

    نمبر1:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی بھی حکومت اپنی مدت ختم ہونے سے کم از کم تین ماہ قبل کسی قسم کی ملازمتوں پر بھرتیاں نہ کرے چاہے ہو وقافی حکومت ہو یا کہ صوبائی۔

    کیونکہ اس طرح من چاہے افراد کو گروہوں کو یا برادریوں کو ایک طرح کی رشوت دی جاتی ہے اور ایسی ملازمتیں دیر پا بھی نہیں ہوتیں اور آنے والی کوئی بھی حکومت ان سیاسی بھرتیوں کو ختم کردیتی ہے لیکن چونکہ اس دوران کم از کم ایک سال کی تنخواہیں جا چکی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے۔

    نمبر 2:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی بھی حکومت اپنی مدت ختم ہونے کے کم از کم تین ماہ قبل کسی بھی قسم کا نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کرے
    کیونکہ یہ پورے محلے اور علاقے کو رشوت دینے جیسا کام ہے لیکن چونکہ جاتی ہوئی حکومت کے دور میں یہ منصوبے پایا تکمیل کو نہیں پہنچتے اور آنے والے حکومت اگر ایسے حلقوں میں جہاں یہ کام شروع کئے گئے ہوں وہاں نہ چیت پائی ہو یا بہت کم تناسب سے جیتی ہو تب وہ ان منصوبوں کو مکمل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتی اور اس طرح ان منصوبوں پر لگایا گیا سرمایہ ضایع ہوجانے کا خدشہ رہتا ہے۔

    نمبر 3۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت اپنے آخری ادوار میں ترقیوں تبادلوں کا سلسلہ ترک کرےکیونکہ اس طرح من چاہے افراد کو ترقیاں دے کر زیر بار کیا جاتا ہے اور خاص طور پر تبادلوں کے زریعے من چاہے افراد کو ایسے علاقوں میں تعینات کیا جاتا ہے جہاں پر موجودہ حکومت کمزور ہو اور پھر ان لوگوں سے الیکشن کے دوران فوائد حاصل کئے جاتے ہیں ۔
    ترقی و تبادلوں کا یہ سیلاب خاص طور پر انتظامی اداروں،بلدیاتی اداروں اور تعلیمی اداروں میں شدو مد کے ساتھ جاری و ساری ہوتا ہے کیونکہ دوران الیکشن یہی ادارے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔


    نمبر4:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت وقت کو پابند کیا جائے کہ کم از کم اپنی مدت مکمل ہونے سے ایک ماہ قبل زر مبادلہ کے زخائر، بیرونی قرضوں کی مالیت،بڑے بڑے محکموں جیسے ریلوے،پی آئی اے،سٹیل مل وغیرہ کے نفع و نقصان کی رپوٹ شائع کروائے اور اسی طرح نگران حکومت کا جب وقت ختم ہوتو وہ بھی ایسے اداروں کی تین ماہ کی کارکردگی پر وضاحت کر کے نئی حکومت کے حوالے کرے تاکہ نئی حکومت سابقہ حکومت کے اچھے کاموں کا کریڈٹ نہ لے اور برے کاموں پر اس حکومت کو مورد الزام نہ ٹھہرایا جاسکے۔یا دوسری آنے والی حکومت یہی راگ نہ الاپتی رہے کہ جی ہمیں تو ملا ہی کچھ نہیں ۔

    نمبر5:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی طرح موجودہ حکومت گندم، چاول،چینی اور دوسری ضروریات زندگی کے بارے میں آگاہ کرے کہ حکومتی گوداموں میں کون کون سی چیز کتنی تعداد میں ،کتنے عرصے کے لئے موجود ہے۔

    نمبر 6:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موجودہ صاحب اقتدار اور ممبران اسمبلی کے گوشوارے شائع کئے جائیں کہ وہ جب ایوانوں کی زینت بنے تھے اُس وقت ان کے اثاثے کیا تھے اور اب جاتے وقت ان کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے۔

    یہ چند باتیں میں کئی دنوں سے سوچ رہا تھا جو آپ دوستوں کے ساتھ شئیر کی ہیں یقینی طور پر اور بھی کئی باتیں ہونگی جو فلحال میرے زہن کی محدود سوچ کے دائرہ کار میں نہیں آسکیں
    لیکن
    کاش انہی چند باتوں پر اگر میڈیا شور مچائے تو شائد ہم چند اچھے اقدامات کی شروعات کی وجہ بن جائیں ۔

    :star1:

  • #2
    Re: ان معاملات پر توجہ؟؟؟

    hmmm good points ...





    Comment


    • #3
      Re: ان معاملات پر توجہ؟؟؟

      بہت ہی احسن اقدام


      آج صبح جیو پر سلائیڈ چلتی ہوئی دیکھی کہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی تمام حکومتی مشینری الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوجائے گی

      جس کی بنا پر الیکشن کمیشن تکرری و تبادلے اور معزولی جیسے کام بھی سر انجام دے سکے گا۔

      اگر واقعی یہ اقدامات ہوجائیں تو بے شک یہ بہت ہی عمدہ کام ہوگا اور موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے جو دھاندلیاں شروع کی ہوئی ہیں اُن کا کچھ حد تک تدارک ہوسکے گا۔
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: ان معاملات پر توجہ؟؟؟

        Originally posted by S.A.Z View Post
        بہت ہی احسن اقدام


        آج صبح جیو پر سلائیڈ چلتی ہوئی دیکھی کہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی تمام حکومتی مشینری الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوجائے گی

        جس کی بنا پر الیکشن کمیشن تکرری و تبادلے اور معزولی جیسے کام بھی سر انجام دے سکے گا۔

        اگر واقعی یہ اقدامات ہوجائیں تو بے شک یہ بہت ہی عمدہ کام ہوگا اور موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے جو دھاندلیاں شروع کی ہوئی ہیں اُن کا کچھ حد تک تدارک ہوسکے گا۔

        اس سادگی پہ قربان جاوں

        ہم لوگ گیڈروں کی خربوزوں کی رکھوالی پہ بیٹھا کہ اور بلے کو دودھ کی نگرانی میں مامور کر کے بھی یہ فرض کر بیٹھے ہیں کہ بہتری ائے گی اور صاف و شفاف الیکشن ہونگے واہ واہ کیاکہنے

        :(

        Comment


        • #5
          Re: ان معاملات پر توجہ؟؟؟

          Originally posted by Dr Faustus View Post

          اس سادگی پہ قربان جاوں

          ہم لوگ گیڈروں کی خربوزوں کی رکھوالی پہ بیٹھا کہ اور بلے کو دودھ کی نگرانی میں مامور کر کے بھی یہ فرض کر بیٹھے ہیں کہ بہتری ائے گی اور صاف و شفاف الیکشن ہونگے واہ واہ کیاکہنے

          :tasali: :tasali: :tasali:

          مجھے یہ ادارک ہو چکا ہےکہ آپ جیسے دوست جھگڑے اور اختلاف کے نہیں بلکہ

          ہمدری کے حقدار ہیں ۔

          اللہ جی آپ کو جلد شفا عطا فرمائیں آمین
          :star1:

          Comment


          • #6
            Re: ان معاملات پر توجہ؟؟؟

            Originally posted by S.A.Z View Post


            :tasali: :tasali: :tasali:

            مجھے یہ ادارک ہو چکا ہےکہ آپ جیسے دوست جھگڑے اور اختلاف کے نہیں بلکہ

            ہمدری کے حقدار ہیں ۔

            اللہ جی آپ کو جلد شفا عطا فرمائیں آمین




            Zatyaaattttttttttttttt Pa Hamla


            hhahahaha aj to Mujarmana Hamla Keya hay Ap na
            :(

            Comment


            • #7
              Re: ان معاملات پر توجہ؟؟؟

              اطہر بھائی آپ کہیں کسی بیوروکریٹ کے ساتھ تو نہیں رہتے یا کسی منجھے ہوئے سیاستدان کے ساتھ اتنی باریک باتیں عام عوام کو کم از کم نہیں پتہ ہوتیں یا چلتیں
              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

              Comment


              • #8
                Re: ان معاملات پر توجہ؟؟؟

                Originally posted by Sub-Zero View Post
                اطہر بھائی آپ کہیں کسی بیوروکریٹ کے ساتھ تو نہیں رہتے یا کسی منجھے ہوئے سیاستدان کے ساتھ اتنی باریک باتیں عام عوام کو کم از کم نہیں پتہ ہوتیں یا چلتیں
                جمیل بھائی دراصل میں پرائمری کلاس سے ان معاملات کے ساتھ منسلک ہوں
                اور میں ٹی وی ٹاک شوز اور اخباری کالموں کا سیاسی فرد نہیں بلکہ عملی بندہ رہاہوں

                اس لئے آپ سمجھ لیں وقت نے کچھ نہ کچھ سکھا دیا ہے۔
                :star1:

                Comment

                Working...
                X