Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ملالہ ! دوسرا رُخ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ملالہ ! دوسرا رُخ

    السلامُ علیکم
    ملالہ یوسف زئی کے بارے میں اتنا کچھ کہا جا چکا ہے کہ لگتا ہےاب اس پر بات کرنے والا صرف بات کو طول ہی دے رہا ہے لیکن اس حادثے سے مسقبل پر جو اثرات پڑ سکتے ہیں اُس کے بارے میں شازوناظر ہی کہیں بات کی گئی ہوگی
    یہ ایک سیدھا سا اصول ہے کہ ہر عمل کا ایک رد عمل ضرور ہوتا ہے اب اگر اس عمل کے نتیجے میں حکومت پاکستان مالاکنڈ سمیت دوسرے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی داغ بیل ڈالتی ہے اور اس کو اتنا طول دیتی ہے کہ آٹھ دس ماہ کاعرصہ لگ جائے اور اس فوجی آپریشن کے نام پر آئیندہ چند ماہ میں ہونے والے الیکشن سے فرار حاصل کرتی ہے تو پھر اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہ رہے گی کہ "ملالہ معصوم ایک گریٹ گیم"میں ایک مہرے کی طرح استعمال ہوگئی
    لیکن سوال یہ ہے کہ اگر یہ ایک سوچی سمجھی سکیم ہے تب بھی کیا ملالہ ہماری توجہ اور انسیت کی حق دار نہیں ٹھہرتی؟
    اُس معصوم کو تو یہ نہیں کہا گیا ہوگا کہ تم ہمارے ساتھ کام کرو نتیجے میں تم کو گولی مار دی جائے گی؟
    جو لوگ ملالہ پر حملے کو اس حوالے سے دیکھ رہے ہیں وہ اس بات پر بھی ضرور غور کریں
    کہ کیا حکومت یا امریکہ کو وزیرستان،باجوڑ،مالاکنڈ وغیرہ میں فوجی کاروائی کے لئے کسی ملالہ کے کندھے کی ضرورت تھی؟؟
    ملالہ ! اللہ جی سے دعا ہے کہ رب العزت تمھارے حوالے سے ہمیں کسی ملال میں مبتلا نہ کریں آمین

    :star1:

  • #2
    Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ : ملالہ پر حملہ غیر شرعی
    آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك

    Comment

    • #3
      Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

      Originally posted by Iqbal Jehangir View Post
      اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ : ملالہ پر حملہ غیر شرعی
      آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك
      محترم جہانگیر صاحب
      یہ آپ فورم کوئی دیوار نہیں جہاں آکر آپ اپنی پراڈکٹ کا اشتہار چسپاں کر کے چلے جاو
      اگر آنا ہے تو کسی بھی تھریڈ کے بارے میں یہیں پر کچھ کہو ورنہ اپنی دکان مت سجاو
      :star1:

      Comment

      • #4
        Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

        Originally posted by S.A.Z View Post
        السلامُ علیکم
        ملالہ یوسف زئی کے بارے میں اتنا کچھ کہا جا چکا ہے کہ لگتا ہےاب اس پر بات کرنے والا صرف بات کو طول ہی دے رہا ہے لیکن اس حادثے سے مسقبل پر جو اثرات پڑ سکتے ہیں اُس کے بارے میں شازوناظر ہی کہیں بات کی گئی ہوگی
        یہ ایک سیدھا سا اصول ہے کہ ہر عمل کا ایک رد عمل ضرور ہوتا ہے اب اگر اس عمل کے نتیجے میں حکومت پاکستان مالاکنڈ سمیت دوسرے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی داغ بیل ڈالتی ہے اور اس کو اتنا طول دیتی ہے کہ آٹھ دس ماہ کاعرصہ لگ جائے اور اس فوجی آپریشن کے نام پر آئیندہ چند ماہ میں ہونے والے الیکشن سے فرار حاصل کرتی ہے تو پھر اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہ رہے گی کہ "ملالہ معصوم ایک گریٹ گیم"میں ایک مہرے کی طرح استعمال ہوگئی
        لیکن سوال یہ ہے کہ اگر یہ ایک سوچی سمجھی سکیم ہے تب بھی کیا ملالہ ہماری توجہ اور انسیت کی حق دار نہیں ٹھہرتی؟
        اُس معصوم کو تو یہ نہیں کہا گیا ہوگا کہ تم ہمارے ساتھ کام کرو نتیجے میں تم کو گولی مار دی جائے گی؟
        جو لوگ ملالہ پر حملے کو اس حوالے سے دیکھ رہے ہیں وہ اس بات پر بھی ضرور غور کریں
        کہ کیا حکومت یا امریکہ کو وزیرستان،باجوڑ،مالاکنڈ وغیرہ میں فوجی کاروائی کے لئے کسی ملالہ کے کندھے کی ضرورت تھی؟؟
        ملالہ ! اللہ جی سے دعا ہے کہ رب العزت تمھارے حوالے سے ہمیں کسی ملال میں مبتلا نہ کریں آمین

        وعلیكم السلام

        ایس اے زیڈ صاحب آپ نے جن سوالات كو اس تھریڈ میں اٹھایا ہے ایسے سوالات ہمیشہ كنفیوژن كے شكار اذہان جن كو پتہ نہیں ہوتا كہ ہم كیا كہنے جار ہے ہیں میں جنم لیتے ہیں اور یا مفاد پرست اشخاص كی سوچ كا شاخسانہ ہوتے ہیں اور آپ جانتے ہیں كہ پاكستان میں مفاد پرست سیاستدانوں كی كمی نہیں ہے۔ مذہبی جماعتوں سے تعلق ركھنے والے سیاستدان جن كے دلوں میں اب بھی انتہا پسند عناصر كے لئے نرم گوشہ موجود ہے جب انہوں نے دیكھا كہ پوری قوم ملالہ كی وجہ سے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں كے خلاف متحد ہو رہی ہے تو انہوں نے یہ شوشا چھوڑ دیا كہ میڈیا صرف ملالہ كو كیونكر اتنی كوریج دے رہا ہے اور ڈرونز حملوں میں مرنے والے بے گناہ بچیوں كو اتنی كوریج كیوں نہیں دی جاتی؟ یہ بچگانہ سوال عین اسی طرح ہے كہ كوئی یہ كہے كہ یوم عاشور پر صرف امام حسین كی شہادت پر ہی كیوں ماتم كیا جاتا ہے میدان كربلا میں شہید ہونے والے دوسرے افراد كا رونا كیوں نہیں رویا جاتا یا چھ ستمبر كو صرف كرنل شیر خان یا راشد منہاس كو ہی كیوں یاد كیا جاتا ہے اسی دن شہید ہونے والے دوسرے فوجیوں كو كیوں یاد نہیں كیا جاتا؟ ایسے لوگوں كے لئے جواب ان كے سوال میں ہی چھپا ہے كہ جن لوگوں كو یاد كیا جاتا ہے وہ امام حسین ہوں٬ كرنل شیر خان ہوں یا ملالہ یوسف زئی یہ بہادری اور جرات كے سیمبل تھے یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے باطل كے سامنے سر نہیں جھكایا اور عام لوگوں كو یہ تعلیم دی كہ خواہ حالات جو بھی ہوں سچائی پر ڈھٹے رہو اور بہادری سے مقابلہ كرو؟ ذرا سوچئے یہ گولی ملالہ یوسفزئی پر ہی كیوں چلی ہم اور آپ پر كیوں نہیں كیونكہ ہم میں وہ كوالٹی ہی نہیں جو ملالہ میں تھی۔۔۔۔۔۔۔۔یاد كیچئے وہ دن جب مشرق كا سوئٹزرلینڈ سوات دہشت گردی اور انتہاپسندی كی آگ میں جل رہا تھا٬ جب آج كے مرد انقلاب خورشید قصوری ٬ فضل الرحمان٬ قاضی حسین احمد وغیرہ پرویز مشرف كے ساتھ حكومت كی بندر بانٹ میں مصروف تھے اور ان كے كانوں پر جوں تك نہیں رینگ رہی تھی كہ قوم كی بچیوں كو تعلیم سے روكا جا رہا ہے ظالمان كے خلاف آواز بلند كرنے والوں كو جانوروں كی طرح ذبح كیا جارہا ہے٬ سكول مسمار كئے جا رہے ہیں اور لڑكیوں كو كوڑے مارے جا رہے ہیں٬ كسی میں اتنی اخلاقی جرات نہیں تھی كہ وہ ظالمان كے خلاف اواز بلند كركے باقی پاكستان كے عوام اور پوری دنیا كو یہ خبر كرواتے كہ سوات جل رہا ہے ایسے میں ایك چھوٹی سی بچی نے اپنے قلم كا دلیرانہ استعمال كیا اور ان ظالمان كے خلاف اٹھ كھڑی ہوئی ۔۔۔۔۔ڈائری گرل ملالہ یوسفزئی نے چھوٹی سی عمر میں یہ ثابت كردیا كہ وہ عمر كی تو چھوٹی ہے لیكن ارادے اور عزم میں وہ بلند و بانگ دعوے كرنے والے آج كے كئی بزرگ اور منجھے ہوئے سیاستدانوں سے ہزارہا بہتر ہے جب سوات میں امن آیا تب بھی وہ چین سے نہیں بیٹھی اور مختلف سیمینار وں میں امن اور تعلیم كے موضوع پر تقاریر كرتی رہی ساتھ ساتھ وہ اپنے لوگوں كو ظالمان سے بچنے اور ان كے خلاف لڑنے كے لئے آمادہ كرتی رہی ۔ اس >چھوٹی بچی كے قدم كہیں بھی نہیں ڈگمگائے ظالبان كے مظالم ہوں یا فوج كی گستاخیاں اور بے قاعدگیاں كھلی تنقید كرتی رہی اور آج جب وہی ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اور وہ زندگی اور موت كی كشمكش میں ہے تو ہم ڈرونز حملوں٬ گریٹ گیم وغیرہ وغیرہ كو جواز بنا كر لوگوں كے دلوں سے ملالہ كے لئے ہمدردی ختم كرنے كی كوشش كررہے ہیں اور كسی نہ كسی طریقے سے اس ظالمانہ فعل كو جسٹی پائی كرنے كی كوشش كر رہے ہیں۔ افسوس صد افسوس
        مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

        Comment

        • #5
          Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

          الحمدُللہ دلپشاوری بھائی
          کہ اس معاملےپر ہمارے درمیان کوئی دو آرا نہیں
          میرا سگی اس بات کا غماز ہے کہ میں دل و زہن کے ساتھ ملالہ کے لئےدکھی ہوں
          اور اس تھریڈ میں بھی ملالہ پر اُٹھنے والی انگلیوں کو سوچنے کا میدان فراہم کیا کہ کیا ملالہ ہماری ہمدردی و حمائت کی حقدار نہیں
          آپ کو بتاوں کئی سال سے میں فیس بک کو جوائن کئے ہوئے ہوں لیکن اتن پوسٹ اُس سارے عرصے میں نہیں کی ہونگی جتنی ملالہ کے حق کے لئے متواتر کر رہا ہوں
          فیس بک پر ایک تصویر بہت کیش کروائی جا رہی ہے جس میں امریکی سفیر رچرڈ ہارلبروک اور ملالہ سمیت اُس کے والدین بیٹھے دکھائے گئے ہیں لیکن پھر بھی میرے قدم نہیں ڈگمگائے اور میں نے تحریر کیا کہ اگر رچرڈ تصویر شئیر کرنےو الے کو کہے کہ میں تم سے ملنا چاہتا ہوں تو تم پورا دن دھوپ میں کھڑے ہوکر اُس کا انتظار کرو گے"۔
          اور ایک جگہ میں نے کہا کہ ملالہ کا دکھ بالکل اسی طرح ہے جیسے بے نظیر کےجلسے میںلوگ مرے تو اتنا طوفان نہیں اُٹھا لیکن اُس کے بعد جس جلسے میں بی بی نشانہ بنی تو کیا حال ہوا تھا اسی طرح ملالہ ایک سوچ ایک فکر ایک ایک نظریہ تھی جس پر حملے کا مطلب نظریہ کی بیخکنی ہے۔

          اور انہی صفحات پر آپ "لولی کا تھریڈ بھی دیکھ سکتے ہیں،ڈائیری لکھنا وجہ قتل ٹھہرا"
          جس میں میں بغیر کسی دو رخی پالسی کے صرف اور صرف ملالہ کے ساتھ ہوں الحمدُللہ۔
          :star1:

          Comment

          • #6
            Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

            Originally posted by Dil Peshawari View Post

            وعلیكم السلام

            ایس اے زیڈ صاحب آپ نے جن سوالات كو اس تھریڈ میں اٹھایا ہے ایسے سوالات ہمیشہ كنفیوژن كے شكار اذہان جن كو پتہ نہیں ہوتا كہ ہم كیا كہنے جار ہے ہیں میں جنم لیتے ہیں اور یا مفاد پرست اشخاص كی سوچ كا شاخسانہ ہوتے ہیں اور آپ جانتے ہیں كہ پاكستان میں مفاد پرست سیاستدانوں كی كمی نہیں ہے۔ مذہبی جماعتوں سے تعلق ركھنے والے سیاستدان جن كے دلوں میں اب بھی انتہا پسند عناصر كے لئے نرم گوشہ موجود ہے جب انہوں نے دیكھا كہ پوری قوم ملالہ كی وجہ سے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں كے خلاف متحد ہو رہی ہے تو انہوں نے یہ شوشا چھوڑ دیا كہ میڈیا صرف ملالہ كو كیونكر اتنی كوریج دے رہا ہے اور ڈرونز حملوں میں مرنے والے بے گناہ بچیوں كو اتنی كوریج كیوں نہیں دی جاتی؟ یہ بچگانہ سوال عین اسی طرح ہے كہ كوئی یہ كہے كہ یوم عاشور پر صرف امام حسین كی شہادت پر ہی كیوں ماتم كیا جاتا ہے میدان كربلا میں شہید ہونے والے دوسرے افراد كا رونا كیوں نہیں رویا جاتا یا چھ ستمبر كو صرف كرنل شیر خان یا راشد منہاس كو ہی كیوں یاد كیا جاتا ہے اسی دن شہید ہونے والے دوسرے فوجیوں كو كیوں یاد نہیں كیا جاتا؟ ایسے لوگوں كے لئے جواب ان كے سوال میں ہی چھپا ہے كہ جن لوگوں كو یاد كیا جاتا ہے وہ امام حسین ہوں٬ كرنل شیر خان ہوں یا ملالہ یوسف زئی یہ بہادری اور جرات كے سیمبل تھے یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے باطل كے سامنے سر نہیں جھكایا اور عام لوگوں كو یہ تعلیم دی كہ خواہ حالات جو بھی ہوں سچائی پر ڈھٹے رہو اور بہادری سے مقابلہ كرو؟ ذرا سوچئے یہ گولی ملالہ یوسفزئی پر ہی كیوں چلی ہم اور آپ پر كیوں نہیں كیونكہ ہم میں وہ كوالٹی ہی نہیں جو ملالہ میں تھی۔۔۔۔۔۔۔۔یاد كیچئے وہ دن جب مشرق كا سوئٹزرلینڈ سوات دہشت گردی اور انتہاپسندی كی آگ میں جل رہا تھا٬ جب آج كے مرد انقلاب خورشید قصوری ٬ فضل الرحمان٬ قاضی حسین احمد وغیرہ پرویز مشرف كے ساتھ حكومت كی بندر بانٹ میں مصروف تھے اور ان كے كانوں پر جوں تك نہیں رینگ رہی تھی كہ قوم كی بچیوں كو تعلیم سے روكا جا رہا ہے ظالمان كے خلاف آواز بلند كرنے والوں كو جانوروں كی طرح ذبح كیا جارہا ہے٬ سكول مسمار كئے جا رہے ہیں اور لڑكیوں كو كوڑے مارے جا رہے ہیں٬ كسی میں اتنی اخلاقی جرات نہیں تھی كہ وہ ظالمان كے خلاف اواز بلند كركے باقی پاكستان كے عوام اور پوری دنیا كو یہ خبر كرواتے كہ سوات جل رہا ہے ایسے میں ایك چھوٹی سی بچی نے اپنے قلم كا دلیرانہ استعمال كیا اور ان ظالمان كے خلاف اٹھ كھڑی ہوئی ۔۔۔۔۔ڈائری گرل ملالہ یوسفزئی نے چھوٹی سی عمر میں یہ ثابت كردیا كہ وہ عمر كی تو چھوٹی ہے لیكن ارادے اور عزم میں وہ بلند و بانگ دعوے كرنے والے آج كے كئی بزرگ اور منجھے ہوئے سیاستدانوں سے ہزارہا بہتر ہے جب سوات میں امن آیا تب بھی وہ چین سے نہیں بیٹھی اور مختلف سیمینار وں میں امن اور تعلیم كے موضوع پر تقاریر كرتی رہی ساتھ ساتھ وہ اپنے لوگوں كو ظالمان سے بچنے اور ان كے خلاف لڑنے كے لئے آمادہ كرتی رہی ۔ اس >چھوٹی بچی كے قدم كہیں بھی نہیں ڈگمگائے ظالبان كے مظالم ہوں یا فوج كی گستاخیاں اور بے قاعدگیاں كھلی تنقید كرتی رہی اور آج جب وہی ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اور وہ زندگی اور موت كی كشمكش میں ہے تو ہم ڈرونز حملوں٬ گریٹ گیم وغیرہ وغیرہ كو جواز بنا كر لوگوں كے دلوں سے ملالہ كے لئے ہمدردی ختم كرنے كی كوشش كررہے ہیں اور كسی نہ كسی طریقے سے اس ظالمانہ فعل كو جسٹی پائی كرنے كی كوشش كر رہے ہیں۔ افسوس صد افسوس

            My dear...aap ye kyuon bhool rahay hain...k humara total media iss waqat maghrabi taqatoon k under control hai...jisay wo portrait ker raha hai...waisa he hum uss ku understand ker rahay hain...Dehshat gard....Talaibaan...Zaliman...ye terms kaun use ker raha hai...hum sab jantay hain....phir bhi magharib ki humnawai chornay ku tayyar nahi....12 saal ho gaye...lykin ye dehshat gardi khatam nahi ho saki...kitni maaon ki godain ujarr gain..kitnay baap betoon say mehroom ho gaye..kitnay betay waldain say mehroom ho..gaye...kitnay bhai apnay bhyoon say mehroom ho gaye.....lykin ye khabees--o-nafas yahoodee maghrib taqatain aaj bhi iss sarzameen ku detestable kernay per tulee hoee hain...itnee technology honay k baad bhi......Talaibinization ku khatam nahi ker sakay...akhir wajah ki hai....??? Wajah sirf aur sirf iss sarzameen per 'Amercinzation' hai.....na k Talibinization....jab tak Amercinzation khatam nahi ho gee. ...pata nahi kitnee aur Mala yousaf zai iss khooni khail ka hissa banti rahain gee...!!

            Wasalam
            Jawad

            Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

            Comment

            • #7
              Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

              ہاں میں نے اوپر اسی جانب اشارہ کیا کہ اگر یہ ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت بھی ہوا ہے تو

              کیا ملالہ معصوم ہماری ہمدردیوں کی مستحق نہیں؟؟؟

              کہ وہ معصوم سیاسی مہرے کی طرح استعمال ہوگئی

              میرے جتنے بھی پاکستانی بھائی بہن بزرگ اس لڑائی میں شہید ہوئے دکھ اُن کا بھی ہے لیکن بات وہی کہ اتنی معصوم بچی خاص ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی خاص وجہ کہ وہ تعلیم لینا چاہتی تھی؟؟؟
              وہ طالبان سے صرف یہ حق مانگ رہی تھی کہ نبی ﷺ نے جب کہا کہ علم ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے تو مجھے اس فرض کی بجا آوری سے مت روکوووو

              اور آپ اس بات کو کیوں نہیں مان رہے کہ یہ کوئی اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی نہیں بلکہ زمہ داران خود مان رہے ہیں کہ اس بچی کو ہم نے جان بوجھ کر اس کی سوچ اور فکر کی وجہ سے مارا ہے :(۔

              اور یہ لفظ ظالمان سب سے پہلے قاضی حسین احمد نے استعمال کیا تھا :)۔
              :star1:

              Comment

              • #8
                Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

                Originally posted by Muhammad Ali Jawad View Post
                My dear...aap ye kyuon bhool rahay hain...k humara total media iss waqat maghrabi taqatoon k under control hai...jisay wo portrait ker raha hai...waisa he hum uss ku understand ker rahay hain...Dehshat gard....Talaibaan...Zaliman...ye terms kaun use ker raha hai...hum sab jantay hain....phir bhi magharib ki humnawai chornay ku tayyar nahi....12 saal ho gaye...lykin ye dehshat gardi khatam nahi ho saki...kitni maaon ki godain ujarr gain..kitnay baap betoon say mehroom ho gaye..kitnay betay waldain say mehroom ho..gaye...kitnay bhai apnay bhyoon say mehroom ho gaye.....lykin ye khabees--o-nafas yahoodee maghrib taqatain aaj bhi iss sarzameen ku detestable kernay per tulee hoee hain...itnee technology honay k baad bhi......Talaibinization ku khatam nahi ker sakay...akhir wajah ki hai....??? Wajah sirf aur sirf iss sarzameen per 'Amercinzation' hai.....na k Talibinization....jab tak Amercinzation khatam nahi ho gee. ...pata nahi kitnee aur Mala yousaf zai iss khooni khail ka hissa banti rahain gee...!!

                Wasalam
                Jawad

                ہ
                اہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہی میڈیا جب عافیہ صدیقی كو كوریج دیتا ہے تو سب ٹھیك لیكن اگر ملالہ كو كوریج ملے تو یہ یہودی نواز ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طالبان ظالمانوں والے كام كریں گے تو ظالمان ہی كہلائیں گے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دہشت گردی اس لئے ختم نہیں ہورہی كہ آپ كی فوج ڈبل گیم كھیل رہی ہے عربوں سے امریكیوں كے خلاف جہاد كرنے كے لئے فنڈز لئے جا رہے ہیں جبكہ امریكیوں سے انہی عرب جنگجوٶں كو مارنے كے لئے ڈالر وصول كئے جا رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔ آپ ہی بتائیے وزیرستان میں عرب چیچن٬ ازبك اور دیگر غیرملكی جنگجو كہاں سے آئے؟ سوات میں طالبان اتنے فعال اور سرگرم كیسے ہوئے ؟ اسی لئے كہتے ہیں كہ لولی لنگڑی جمہوریت بھی بہترین آمریت سے اچھی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ یہ سب پچھلی فوجی حكومتوں كی غلط پالیسیاں ہیں جو آج كے عوام سمیت آج كے حكمران بھی بھگت رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ دہشت گردی كی اس جنگ میں صرف معصوم عوام ہی زندگی سے ہاتھ نہیں دھو بیٹھے ہیں بلكہ كئی سیاستدان اور رہنما بھی جان كی بازی ہار گئے ہیں۔ یہاں پختونخوا كا حال دیكھئے سوات میں امن لانے كے لئے اے این پی كو اپنے 4 ایم پی ایز سمیت ہزاروں كاركنوں كی جانیں دینی پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب تك اس ملك میں مارشل لاء لگتے رہیں گے فوجیوں كو نظریہ ضرورت كے تحت ملك كی باگ ڈور سونپی جائے گی دہشت گردی كبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔سادہ سی بات ہے اگر آپ كی فوج دہشت گردوں سے لڑائی میں اب تك كامیاب نہیں ہوئی ہے تو دو ہی صورتیں ہیں یا تو فوج دہشت گردوں سے كمزور ہے اور یا فوج ان كے ساتھ ملی ہوئی ہے اور گیم كھیل رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلی صورت میں ہم سب جانتے ہیں كہ پاكستان فوج كا شمار دنیا كی كئی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے كیونكہ ہمارے بجٹ كا زیادہ تر حصہ یہی لوگ كھاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ایسے میں قوی امكان ہے كہ فوج ڈبل گیم كھیل رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔اور اس گیم كی بساط فوجی حكومتوں میں ہی بچھائی جاتی ہے جبكہ جمہوری حكومتیں اپنے مختصر پانچ سالہ ادوار میں اس گیم كو ان ڈو كرنے كی ناكام كوششیں كرتی رہتی ہیں اور الٹا عوام میں اپنی مقبولیت كھو بیٹھتی ہیں۔
                مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                Comment

                • #9
                  Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

                  دلپشاوری بھائی آپ کی اس کمٹ منٹ نے خوش کر دیا

                  بے شک لولی لنگڑی جمہوریت بہترین مارشل لا سے ہزاروں گنا بہتر ہوتی ہے

                  اس میں حلف کی تقریب سے الٹی گنتی تو شروع ہوجاتی ہے کہ اتنے سال بعد ان کو یہاں سےنکلنا ہے لیکن مارشل لا؟؟؟کونسا فوجی ہے جو پانچ سال میں چلا گیا ہو

                  جمہوریت ایک ایسا پودا بنایا ہوا ہے ہمارے پاکستانیوں نے جسے ہر ڈھائی تین اور پانچ سال بعدجڑ سے اکھاڑ کر دیکھا جاتا ہےکہ درست چل رہا ہے کہ نہیں ؟؟

                  بھائی آم کا درخت بھی بارہ سال بعد پھل دیتا ہے اس جمہوری درخت کو پنپنے تو دوووو
                  :star1:

                  Comment

                  • #10

                    ٹھیک کہا ہے۔۔۔ملک کی حفاظت تودرکنار یہ فوج خود اپنی حفاظت نہیں کر سکتی کھربوں کا بجٹ ہمارے خون پسینے کی کمائی کھا جاتے اور یہی فوج اور مٹھی بھر ضمیر فروش سیاستادان ہمارے گلے کا طوق بنے ہم ان کی اجہ سے زخم پہ زخم کھا ئے جا رہے لاشوں پہ لاشیں اٹھائے جا رہے اور یہ عوام کو مسلسل بے وقوف بنا رہے ہیً۔۔مجھے کم از کم ان سے بھلائی کی توقع نہیں رہی
                    پنجاب پولیس جیسا ناہل ادرہ بھی کوئی کارکردگی دکھا سکتا ریلوے بھی کما کے دے سکتی راجہ ریاض بھی انگلش امپروو کر کے ’’ بارلے ملک ‘‘ جا سکتے نواز شریف اور پائی جان لیپ ٹاپ والی سرکار کو بھی عقل اسکتی زرداری بھی پارسا بن سکتا لیکن فوج سے اھچائی کی توقع رکھا گھر کی چھت پہ چیڑ کا درخت اگانے جتنی حماقت یہے
                    :(

                    Comment

                    • #11

                      372-haha
                      آم کے درخت اور جمہوری درخت میں اپ کے خیال میں کوئی فرق نہیں؟ اور اگر اپ کی اس بات سے اتفاق بھی کر لیا جئے تو چلیں زرداری صاحب کو بارہ سال دے دیتے ہیں شاید بارہ سال بعد پھل دینا شروع ہواجئے
                      اور تاریخ میں بارہ سال یا بیس تیس سال کوئی معنی نہیں رکھتے تاریخ کام دیکھتی ہے خدمات کا تخمینہ لگاتی ہے تو اب پانچ سال تو اپ کی جمہوری حکومت کو ہو چکے تو محترم کوئی وائٹ پییپر شائع کریں نہ؟
                      اپنے عظیم لیڈر نواز شریف نے جو پنجاب بھر میں اصطلاحات کا جال بچھا دیا ذرا اس پہ روشنی ڈالے نہ فدوی کی نظر ذرا کمزور ہے۔۔
                      :hii:

                      :(

                      Comment

                      • #12
                        Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

                        Originally posted by Dr Faustus View Post

                        اتنا بدگمان تو میں کسی ادارے سےنہیں ہوسکتا
                        کیونکہ
                        پیوستہ رہتا ہوں شجر سے اُمید بہار رکھتا ہوں
                        ادارے قائم رہتے ہیںلوگ آتے جاتے رہتے ہیں
                        شائد کبھی یہاں ایسے لوگ بھی آجائیں جو کسی اور سوچ کے مالک ہوں
                        :star1:

                        Comment

                        • #13
                          Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

                          Originally posted by Dr Faustus View Post

                          372-haha
                          آم کے درخت اور جمہوری درخت میں اپ کے خیال میں کوئی فرق نہیں؟ اور اگر اپ کی اس بات سے اتفاق بھی کر لیا جئے تو چلیں زرداری صاحب کو بارہ سال دے دیتے ہیں شاید بارہ سال بعد پھل دینا شروع ہواجئے
                          اور تاریخ میں بارہ سال یا بیس تیس سال کوئی معنی نہیں رکھتے تاریخ کام دیکھتی ہے خدمات کا تخمینہ لگاتی ہے تو اب پانچ سال تو اپ کی جمہوری حکومت کو ہو چکے تو محترم کوئی وائٹ پییپر شائع کریں نہ؟
                          اپنے عظیم لیڈر نواز شریف نے جو پنجاب بھر میں اصطلاحات کا جال بچھا دیا ذرا اس پہ روشنی ڈالے نہ فدوی کی نظر ذرا کمزور ہے۔۔
                          :hii:

                          کیا آمر بھائی بچوں والی لڑائی لڑنے کا موڈ بنایا ہے آپ نے

                          ویسے آپ نے اوپر والی پوسٹ میں خود ہی کہہ دیا کہ زرداری بھی پارسا بن سکتا ہے 372-haha۔
                          تو بتاو اب میرے کہنے کےلئےکیا رہ گیا :)۔

                          خیر مزاق برطرف بھائی جان کیا آپ جمہوریت کو اس کی روح کے مطابق جانتے ہیں
                          سر جی میرے نزدیک جمہوریت پروان چڑھتی ہے تسلسل اور تبدیلی سے

                          اب آپ اپنے سر پر ہاتھ پھیر کر کہیںگے کہ اطہر پاگل ہوگیا ہے
                          ایک ہی وقت میں دو الگ الگ باتوں کو لازم و ملزوم بنا رہا ہے

                          تسلسل بھی اور تبدیلی بھی؟؟؟

                          جی ہاں تسلسل مسلسل جمہوریت قائم رکھنے کا
                          اور تبدیلی پارٹیوں کے افراد پاٹیوں کی لیڈر شپ پارٹیوں کے ووٹر کی سوچ کی تبدیلی

                          اگر جمہوریت تسلسل کے ساتھ چلتی رہے گی تو عوام کو اپنے اچھے برے کو مزید پرکھنے کا موقع ملے گا اپنے لگے بندھے افراد سے کو پرکھنے کا موقع ملے گا اپنے نظریات میں تبدیلی کی سوچ پیدا ہوگی اور اسی طرح جس پارٹی کو زندہ رہنا ہوگا وہ پارٹی اپنی پالسیوں میں تبدیلی کرے گی جو مفاد پرستوں کو اپنے ساتھ شامل کئے رکھتے ہیں یا جو کچھ بہتر افراد کی جانب نہیں بڑھتے اُن کے ساتھ تعلقات میں نظر ثانی کی تبدیلی ۔

                          اور یہ سب کچھ تبھی ممکن ہے جب جمہوریت کا تسلسل جاری و ساری رہے
                          آپ کا کیا خیال ہے آج زردآری کی پارٹی اگر زردآری کا نام لے کر چل رہی ہے تو کیا کل زردآری کو اپنی روش تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرے گی؟؟؟ کرے گی ضرور کرے گی اگر اس کو عوام میں زندہ رہنا ہے تو ایسا ہوگا ضرور ہوگا چاہے کچھ مزید عرصہ گزرنے کے بعد ہو لیکن ہوگا ضرور۔

                          جہاں تک بات کی آپ نے پنجاب کی تو میرے بھائی زندگی میں آپ کتنے لوگوں کے معیار پر توقعات پر پورا تر سکتے ہو
                          ایک کو مناو دوجا روٹھ جاتا ہے

                          ہم لوگوں نے وطیرہ بنایا ہوا ہے کہ صرف ٹوکنا ہمارا فرض ہے اگر ایک کام کیا پیچھے پڑ گئے کہ یہ کیوں کیا دوسرا کیوں نہیں کیا
                          اور اگر دوسرا کیا تو پھر بھی پیچھے پڑگئے کہ دوسرا کیوں کیا پہلا کیوں نہیں کیا؟؟
                          اس لئے مخالفت برائے مخالفت والوں کی نظریں سلامت رہیں بس دلوں میں کشادگی آجائے۔
                          :star1:

                          Comment

                          • #14
                            Re: ملالہ ! دوسرا رُخ

                            Walaikum Assalaam

                            Meray khayal main hukumat ko inn wazirstan aur iss say mulhaqa ilaaqoon per 'operation' karnay kay liye 'Malala' kay masoom kandhoon ki zaroorat nahin, yeh kaam woh pehlay bhi kartay chalay aarahain aur ainga bhi hota rahay ga....

                            Bahr-kaif agar iss hamlay ki zimaydaari 'Taliban' nay lee hay tou uss ki saza kay bhi haqdaar hain, main kisi group say ta'aluq nahin rakhta, magar ghussa aur ghazab srif iss baat per hay kay jiss bachi nay 'Taleem' kay firogh kay liye kaam kia ussko nishaana banana naa-srif humaray mashray ki 'iklaaqi hudood' kay khilaaf hay balay 'humaray ISLAM' ki bunyaadi taleemat kay bhi khilaaf hay!!!

                            Jo log 'Taleem' ki ahmiyat ko thukraatay hain aur uss kay faroogh kay khilaaf kaaam kartay hain woh 'saza' kay haqdaar hain...!!!

                            Ab waqt aagaya hay kay sab mil kar aik hi awaz buland karain aur woh 'yakjehti' kay inn 'ghundoo' ko jo 'sharaft kay labaaday' main moujood hain aur ISLAM kay naam ko kharaab kar rahay hain, sar-e-aam 'phaansi' kay haqdaar hain!!

                            Originally posted by S.A.Z View Post
                            السلامُ علیکم
                            ملالہ یوسف زئی کے بارے میں اتنا کچھ کہا جا چکا ہے کہ لگتا ہےاب اس پر بات کرنے والا صرف بات کو طول ہی دے رہا ہے لیکن اس حادثے سے مسقبل پر جو اثرات پڑ سکتے ہیں اُس کے بارے میں شازوناظر ہی کہیں بات کی گئی ہوگی
                            یہ ایک سیدھا سا اصول ہے کہ ہر عمل کا ایک رد عمل ضرور ہوتا ہے اب اگر اس عمل کے نتیجے میں حکومت پاکستان مالاکنڈ سمیت دوسرے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی داغ بیل ڈالتی ہے اور اس کو اتنا طول دیتی ہے کہ آٹھ دس ماہ کاعرصہ لگ جائے اور اس فوجی آپریشن کے نام پر آئیندہ چند ماہ میں ہونے والے الیکشن سے فرار حاصل کرتی ہے تو پھر اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہ رہے گی کہ "ملالہ معصوم ایک گریٹ گیم"میں ایک مہرے کی طرح استعمال ہوگئی
                            لیکن سوال یہ ہے کہ اگر یہ ایک سوچی سمجھی سکیم ہے تب بھی کیا ملالہ ہماری توجہ اور انسیت کی حق دار نہیں ٹھہرتی؟
                            اُس معصوم کو تو یہ نہیں کہا گیا ہوگا کہ تم ہمارے ساتھ کام کرو نتیجے میں تم کو گولی مار دی جائے گی؟
                            جو لوگ ملالہ پر حملے کو اس حوالے سے دیکھ رہے ہیں وہ اس بات پر بھی ضرور غور کریں
                            کہ کیا حکومت یا امریکہ کو وزیرستان،باجوڑ،مالاکنڈ وغیرہ میں فوجی کاروائی کے لئے کسی ملالہ کے کندھے کی ضرورت تھی؟؟
                            ملالہ ! اللہ جی سے دعا ہے کہ رب العزت تمھارے حوالے سے ہمیں کسی ملال میں مبتلا نہ کریں آمین

                            sigpic

                            Comment

                            Working...
                            X