السلامُ علیکم
ملالہ یوسف زئی کے بارے میں اتنا کچھ کہا جا چکا ہے کہ لگتا ہےاب اس پر بات کرنے والا صرف بات کو طول ہی دے رہا ہے لیکن اس حادثے سے مسقبل پر جو اثرات پڑ سکتے ہیں اُس کے بارے میں شازوناظر ہی کہیں بات کی گئی ہوگی
یہ ایک سیدھا سا اصول ہے کہ ہر عمل کا ایک رد عمل ضرور ہوتا ہے اب اگر اس عمل کے نتیجے میں حکومت پاکستان مالاکنڈ سمیت دوسرے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی داغ بیل ڈالتی ہے اور اس کو اتنا طول دیتی ہے کہ آٹھ دس ماہ کاعرصہ لگ جائے اور اس فوجی آپریشن کے نام پر آئیندہ چند ماہ میں ہونے والے الیکشن سے فرار حاصل کرتی ہے تو پھر اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہ رہے گی کہ "ملالہ معصوم ایک گریٹ گیم"میں ایک مہرے کی طرح استعمال ہوگئی
لیکن سوال یہ ہے کہ اگر یہ ایک سوچی سمجھی سکیم ہے تب بھی کیا ملالہ ہماری توجہ اور انسیت کی حق دار نہیں ٹھہرتی؟
اُس معصوم کو تو یہ نہیں کہا گیا ہوگا کہ تم ہمارے ساتھ کام کرو نتیجے میں تم کو گولی مار دی جائے گی؟
جو لوگ ملالہ پر حملے کو اس حوالے سے دیکھ رہے ہیں وہ اس بات پر بھی ضرور غور کریں
کہ کیا حکومت یا امریکہ کو وزیرستان،باجوڑ،مالاکنڈ وغیرہ میں فوجی کاروائی کے لئے کسی ملالہ کے کندھے کی ضرورت تھی؟؟
ملالہ ! اللہ جی سے دعا ہے کہ رب العزت تمھارے حوالے سے ہمیں کسی ملال میں مبتلا نہ کریں آمین

Comment