Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کربلا پر فلم بنانےکےاعلان نے ہل چل مچا دی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کربلا پر فلم بنانےکےاعلان نے ہل چل مچا دی

    کربلا پر فلم بنانےکےاعلان نے ہل چل مچا دی

    لکھنواور کچھ دیگر شہروں میں فلم کربلا بنانے والوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے، اور کسی نے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ تین دن پہلے ہی فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر نسیم اور ڈائریکٹر کریم شیخ ممبئی سی آئی ڈی برانچ میں جا کر تحریری طور پر یہ دے چکے ہیں کہ وہ اس فلم کو شیلف کر رہے ہیں۔لکھنو میں ہوئے مظاہروں میں مشہور کامیڈی ایکٹر قادر خاں کے اس فلم سے جڑے ہونے کے سبب ان کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے ۔ قادر خاں کہنا ہے کہ تین دن پہلے فلم بند کرنے کا فیصلہ لیا جا چکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ’ لوگ ہم سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ امام حسین کا رول کون کرےگا۔کیا ہم میں سے کسی میں ہمت ہے کہ امام حسین یا اہل بیت کا رول کریں۔ ہم میں تو اتنی بھی ہمت نہیں کہ جن لوگوں نے اپنی آنکھوں سے ان پاک ہستیوں کو دیکھا ہے، ان کا بھی رول کریں۔پھر فلم کربلا بنانے کا آپ کا مقصد کیا تھا، ہم نے دریافت کیا۔ قادر خاں نے بتایا کہ آج کے بچوں کو پتا ہی نہیں کہ قربانی کیا ہوتی ہے، شہادت کیا ہوتی ہے۔ہمیں لگا کہ قوم کو قربانی اور شہادت کے مفہوم معلوم ہونا چاہئے۔ کوئی کسی کو گولی مار دے تو کہتے ہیں کہ شہید ہو گیا۔ کوئی گاڑی کی نیچے آ کر مر گیا تو کہتے ہیں کہ شہید ہو گیا۔ کیا یہ شہادت ہے؟ اگر ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں کہ آپ عبادت کرنا چاہتے ہیں اور پابندی لگائی جاتی ہے یا آپ کو دین سے روکا جا تا ہے ، آپ آواز اٹھاتے ہیں اور مارے جاتے ہیں، تب آپ شہیدہوئے۔ ہم کربلا نام کی فلم میں اس فرق کو واضح کرنا چاہتے تھے اور کہیں پر بھی کربلا کے حق و باطل کے معرکہ کو ایکٹنگ کے ذریعہ پیش کرنا مقصود نہیں تھا۔اگر ایسا ہے تو آپ نے فلم بندکیوں کر دی، ہم نے پوچھا۔ ’ہم کانٹروورسی نہیں چاہتے۔ ہم دنیا کے سامنے تماشا کیوں بنیں، ‘ قادر خاں نے جواب دیا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر فلم سے جڑے لوگوں کی نیت ایک ساف ستھری فلم کے ذریعہ شہادت اور قربانی کے مفہوم کو واضح کرنا تھا تو پھر یہ جانے بغیر کہ فلم کی اسکرپٹ کیا ہے، لوگوں نے اس کے خلاف شور مچانا کیوں شروع کر دیا۔ انٹرنیٹ اور سوشل مارکٹنگ ایکسپرٹ محمد سبطین بتاتے ہیں کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سوشل میڈیاآج کے دور میں کتنا کتنا طاقتورہو گیا ہے۔ لیکن ہم کو یہ سبق بھی ملتا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ پروپیگنڈا کرنے والوں اور اس کے ذریعہ اپنے مفاد حل کرنے والوں سے بچ کر رہیں۔ آنے والے وقت میں سوشل میڈیا مزید طاقتور ہو جائےگا، محمد سبطین نے کہا، اور عوام کو خاص کر مسلمانوں کو جو جلدی طیش میں آ جاتے ہیں، انھیں اس کے منفی اثرات سے بچ کر رہنا ہوگا۔ دوسری طرف، تین دن پہلے جس فلم کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، اس کے برخلاف احتجاج جاری رکھ کے کچھ افراد اسے بند کرانے کا سہرا اپنے سر باندھنا چاہ رہے ہیں

  • #2
    Re: کربلا پر فلم بنانےکےاعلان نے ہل چل مچا دی

    ہم مسلمانوں کو اس بارے میں فیصلہ کرنا پڑے گا

    میری باتیں آج بہت لوگوں کو بری لگیں گی بہت لوگ مجھ پر چڑھ دوڑیں گے لیکن

    اپنے بچوں کو اپنے ہیروز سے صحیح طرح متعارف کرانے کے لئے ہمیں اس بارے میں فیصلہ کرنا پڑگے گا کہ اپنے حقیقی ہیروز کے بارے میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کر کے کس طرح اپنے بچوں کو روشناس کرائیں۔

    آج کےبچے خاص طور پر پاکستانی بچے ہندو دھرم کے افسانوی کرادوں کے کارٹونز دیکھ دیکھ کر نہ صرف اُن جیسا بننے کی خواہش کرتے ہیں بلکہ اُنہیں کچی عمروں میں ہی اُن کے بارے میں کئی معلومات حاصل ہوتی ہیں لیکن ہمارے سچے اور حقیقی ہیروز کے بارے میں وہ صرف سلیبس کی حد تک ہی جانتے ہیں بلکہ سلیبس کا بوجھ سمجھتے ہوئے رٹے بازی تک ہی دلجسپی لیتے ہیں۔

    میرا دل تو یہ کہتا ہےکہ اپنے بچوں کو افسانوی کرداروں سے بچانے کے لئے حقیقی کرداروں پر مبنی کارٹونز فلمیں ہونی چاہئیں۔
    اجتہاد اجتہاد اجتہاد۔
    :star1:

    Comment

    • #3

      Originally posted by S.A.Z View Post

      درست کہہ رہے ہیں آپ
      مجھےآپ کی بات بلکل بری نہیں لگی

      Comment

      • #4

        Originally posted by Baniaz Khan View Post

        درست کہہ رہے ہیں آپ
        مجھےآپ کی بات بلکل بری نہیں لگی
        ایک دو معاملات کو چھوڑ کر زیادہ تر ہماری سوچ ایک جیسی ہے :)۔
        :star1:

        Comment

        • #5
          Re: کربلا پر فلم بنانےکےاعلان نے ہل چل مچا دی

          Originally posted by S.A.Z View Post

          ایک دو معاملات کو چھوڑ کر زیادہ تر ہماری سوچ ایک جیسی ہے :)۔
          Acha Uncle Athar ji :)

          Comment

          • #6
            Re: کربلا پر فلم بنانےکےاعلان نے ہل چل مچا دی

            Kuchh baatein aisi hoti hain, jin per 'hamara dil' chahney key bawajood uski shariyat ijazat nahin deti, kyun keh shariyat mein uska behtar hal mojood hota hai. First and foremost - how can you make a film about Karbala, when you don't have a 'real story' about it? Karbala ka muamla bhi aisa hi hai jaisa hamarey haan bohat sarey doosrey muamley hain - aik ikhtilaafi muamla, jiski political reality ko mazhabi rang dey diya geya hai :).
            tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
            tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

            Comment

            • #7
              Re: کربلا پر فلم بنانےکےاعلان نے ہل چل مچا دی

              Originally posted by S.A.Z View Post
              ہم مسلمانوں کو اس بارے میں فیصلہ کرنا پڑے گا

              میری باتیں آج بہت لوگوں کو بری لگیں گی بہت لوگ مجھ پر چڑھ دوڑیں گے لیکن

              اپنے بچوں کو اپنے ہیروز سے صحیح طرح متعارف کرانے کے لئے ہمیں اس بارے میں فیصلہ کرنا پڑگے گا کہ اپنے حقیقی ہیروز کے بارے میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کر کے کس طرح اپنے بچوں کو روشناس کرائیں۔

              آج کےبچے خاص طور پر پاکستانی بچے ہندو دھرم کے افسانوی کرادوں کے کارٹونز دیکھ دیکھ کر نہ صرف اُن جیسا بننے کی خواہش کرتے ہیں بلکہ اُنہیں کچی عمروں میں ہی اُن کے بارے میں کئی معلومات حاصل ہوتی ہیں لیکن ہمارے سچے اور حقیقی ہیروز کے بارے میں وہ صرف سلیبس کی حد تک ہی جانتے ہیں بلکہ سلیبس کا بوجھ سمجھتے ہوئے رٹے بازی تک ہی دلجسپی لیتے ہیں۔

              میرا دل تو یہ کہتا ہےکہ اپنے بچوں کو افسانوی کرداروں سے بچانے کے لئے حقیقی کرداروں پر مبنی کارٹونز فلمیں ہونی چاہئیں۔
              اجتہاد اجتہاد اجتہاد۔
              Mai aap ki baat se 1% bhi agree nahi karta :)

              Comment

              • #8
                Re: کربلا پر فلم بنانےکےاعلان نے ہل چل مچا دی

                Originally posted by Masood View Post
                Kuchh baatein aisi hoti hain, jin per 'hamara dil' chahney key bawajood uski shariyat ijazat nahin deti, kyun keh shariyat mein uska behtar hal mojood hota hai. First and foremost - how can you make a film about Karbala, when you don't have a 'real story' about it? Karbala ka muamla bhi aisa hi hai jaisa hamarey haan bohat sarey doosrey muamley hain - aik ikhtilaafi muamla, jiski political reality ko mazhabi rang dey diya geya hai :).
                hmmmmmmmmmmm pasand ayee aap ki tehqeeq :)

                Comment

                Working...
                X