![](http://www.pegham.com/gallery/files/6/1/3/3/01-lay.jpg)
کراچی کے علاقے لیاری میں ایک ہفتے سے جاری آپریشن شدت اختیار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔حکام نے مسلح افراد کو ہتھیار ڈالنے کے لیے بہتر گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ بظاہر جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے شروع کیا گیا یہ آپریشن سیاسی تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔ حکومت کے مخالفین کہتے ہیں کہ اس آپریشن کا مقصد پیپلز پارٹی کے گڑھ میں اس کے مخالفین کو بڑی قوت بننے سے روکنا ہے۔ کہا جا رہا ہے پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو لیاری کے حلقے سے انتخاب لڑ کر اپنے سیاسی کیریر کا آغاز کریں گے۔ لیاری کے واقعات کی بازگشت لندن میں بھی سنائی دی جہاں ہاؤس آف لارڈز کے ارکان اس آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں۔ پاکستان میں انصاف اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک برطانوی وکلاء کی تنظیم نے پاکستان کے وزیر داخلہ کو متنبہ کیا ہے کہ آپرشین جاری رہنے کی صورت میں بحیثیت برطانوی شہری ان پر تشدد کو ہوا دینے کا مقدمہ چل سکتا ہے۔ پاکستان کے معروف فوٹوگرافر عارف محمود کی ان تصاویر میں لیاری میں روز مرّہ زندگی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔
Comment