Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

    مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی


    بھارتی بری فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ کی اصل عمر کے تنازعے کے تعلق سے یہ ایک بات پتہ چلی ہے کہ بھارت میں حکومت چیف آف آرمی سٹاف کی عمر کا تعین کرتی ہے جبکہ پاکستان میں چیف آف آرمی سٹاف حکومت کی عمر کا تعین کرتا ہے۔

    پاکستانی سیاست دان چونکہ عمر کا زیادہ حصہ بوجوہ اپوزیشن میں گزار دیتے ہیں لہذا وہ حکمران بننے کے بعد بھی ذہنی طور پر حزبِ اختلاف کی طرح ہی سوچتے اور عمل کرتے ہیں۔ لیکن اس میں سیاستدانوں کا اتنا قصور نہیں کیونکہ جیسے ہی وہ رموزِ حکمرانی کے حروفِ تہجی رٹنا شروع کرتے ہیں تو اے بی سی ڈی کے بعد اچانک جی ایچ کیو آجاتا ہے اور سیاستداں پھر کنفیوز ہو کر پٹڑی سے اتر جاتے ہیں۔

    وہ دن گئے جب اسٹیبلشمنٹ ( پاکستان میں فوجی فیصلہ سازوں کو احتیاطاً پیار سے اسٹیبلشمنٹ پکاراجاتا ہے ) سیاسی و سماجی نظام کے گھوڑے کو قابو میں لانے کے لیے چابک یا چھانٹے سے کام لیا کرتی تھی۔

    اب سیاست اور سماج سدھار کے لیے نا تو ایوب خانی ایبڈو قوانین اور چھاپوں کی ضرورت ہے نہ کسی یحیٰی خان کو نظریۂ پاکستان ایجاد کرنے کے لیے کوئی نوابزادہ شیر علی خان درکار ہے اور نہ ہی ضیا الحق کی کوڑے مار فنکاری چاہیے۔ آرٹ آف کنٹرول اتنا آگے جا چکا ہے کہ ہر شے ڈرون ٹیکنولوجی پر شفٹ ہوگئی ہے۔
    اے بی سی ڈی کے بعد جی ایچ کیو

    سیاستدانوں کا اتنا قصور نہیں کیونکہ جیسے ہی وہ رموزِ حکمرانی کے حروفِ تہجی رٹنا شروع کرتے ہیں تو اے بی سی ڈی کے بعد اچانک جی ایچ کیو آجاتا ہے اور سیاستداں پھر کنفیوز ہو کر پٹڑی سے اتر جاتے ہیں۔

    کہیں کسی زیرِ زمین بنکر میں کنٹرول پینل پر بیٹھے چند ماہرین ایل سی ڈی سکرینز پر مختلف مناظر دیکھ رہے ہیں۔ کسی سکرین پر کوئی سیاستداں تنے ہوئے رسے پر ڈنڈے کی مدد سے توازن قائم رکھتے ہوئے ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے جھول رہا ہے۔ کسی سکرین پر دفترِ خارجہ کے ٹائپسٹ بیٹھے انگلیاں چلا رہے ہیں۔ ایک سکرین پر باریش اور کلین شیو علماء جلوس کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایک اور سکرین پر ٹی وی چینلز کی درجنوں کھڑکیاں کھلی ہوئی ہیں۔

    کنٹرول پینل پر جوائے سٹک ہلتی ہے اور تنا ہوا رسہ ٹوٹ جاتا ہے یا سیاستدان کے ہاتھ سے توازنی ڈنڈہ گر جاتا ہے۔ پھر جوائے سٹک ہلتی ہے اور علماء کا جلوس یکایک دفاعِ پاکستان کے صف شکن جلسے میں بدل جاتا ہے۔ پھر جوائے سٹک ہلتی ہے اور بھانت بھانت کی بولیاں بولتے چینل بیک آواز سا ، رے ،گا ، ما ، پا ، دھا ، نی ، سا کا کورس شروع کردیتے ہیں۔

    پھر جوائے سٹک ہلتی ہے اور چینلز پر دوبارہ ہڑ بونگ مچ جاتی ہے۔ علماء کے منہ سے شعلے نکلنے لگتے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے ٹائپسٹ منجمد ہوجاتے ہیں اور تنے ہوئے رسے سے لٹکا سیاستداں ریورس ہو کر دوبارہ توازنی ڈنڈے کی مدد سے پھونک پھونک کر آگے بڑھنا شروع کر دیتا ہے۔

    بلوچستان ، سندھ اور جنوبی پنجاب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں علم اور ترقی کی روشنی کا راستہ وڈیروں ، سرداروں اور پیروں نے روک رکھا ہے۔ان کے بچے تو ایچی سن اور لندن سکول آف اکنامکس میں پڑھتے ہیں لیکن اپنی رعیت کے لیے انہیں ایک پرائمری سکول کی زمین عطیہ کرنا بھی گوارہ نہیں۔

    اس ارضِ پاکستان کی بیشتر اہم اور مہنگی قیمتی زمینوں سے لے کر ریس کورس ، گالف کلبز اور اہم ترین پالیسی ساز اداروں اور سٹریٹیجک منصوبوں کی مالکی و انتظام اور اندرونی وسائل و آمدنی اور بیرونی امداد کی ترسیل و تقسیم بلاواسطہ یا بلواسطہ انداز میں ڈرون ٹیکنا لوجی سے لیس چند حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرداروں اور ان کے منشیوں کے ریموٹ کنٹرول میں ہے۔

    کہنے کو پاکستان ایک سویلین نے بنایا ۔اس ملک کا پہلا آئین بھی ایک سویلین نے بنایا ۔اس ملک کا ایٹمی پروگرام بھی ایک سویلین نے شروع کیا ۔لیکن جب دیگ پک جاتی ہے تو بانٹنے والا کوئی اور ہوتا ہے اور جب دیگ خالی ہوجاتی ہے تو پھر باورچی کو تھما دی جاتی ہے۔

    اس پورے تماشے میں اگرستم ظریفی ہے تو بس یہ کہ سماج اور سیاست کی تانگہ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس گالف کورس اسٹیبلشمنٹ آج بھی اس یقین سے سرشار ہے کہ

    مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔








  • #2
    Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

    nice sharing
    sigpic

    Comment


    • #3
      Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

      Thank you Azeem bhai





      Comment


      • #4
        Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

        اس تحریر کے کچھ الفاظ میں کل ایک ٹی وی پروگرام میں سن چکا ہوں
        :star1:

        Comment


        • #5
          Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

          Originally posted by Pagal1 View Post
          اس تحریر کے کچھ الفاظ میں کل ایک ٹی وی پروگرام میں سن چکا ہوں
          آپ تو مجھ سے ہمیشہ ہی دو ایک قدم آگے رہتے ہیں جناب





          Comment


          • #6
            Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

            ہمیں پاکستانی فوجی اسٹلشمنٹ کو لگام دینی چاہئے ہم نے انہیں زیادہ سر چڑھا لیا ہے انڈیا میں کیسی لگام ہے کوئی چوں تو کرے ہم نے پاک فوج پاک فوج ہمارے رکھوالے کہ کہ کر سر چھڑا لیا ہے یہ ہمارے ٹیکس پہ پلنے والے عوام کے ملازم جب جی کرتا ہے عوام کے میننڈٹ کو روندتے ہوئے دندانتے اسمبلیوں کو بوٹوں سے روندتے ہوئے مارشل لاء لگا دیتے ہیں مارشل لاء ان کے باپ نے ان کے لئے ملک بنایا تھا یہ ہم نے انہیں اوقات سے زیادہ سر چڑھا رکھا ہے
            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

            Comment


            • #7
              Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

              Originally posted by Jamil Akhter View Post
              ہمیں پاکستانی فوجی اسٹلشمنٹ کو لگام دینی چاہئے ہم نے انہیں زیادہ سر چڑھا لیا ہے انڈیا میں کیسی لگام ہے کوئی چوں تو کرے ہم نے پاک فوج پاک فوج ہمارے رکھوالے کہ کہ کر سر چھڑا لیا ہے یہ ہمارے ٹیکس پہ پلنے والے عوام کے ملازم جب جی کرتا ہے عوام کے میننڈٹ کو روندتے ہوئے دندانتے اسمبلیوں کو بوٹوں سے روندتے ہوئے مارشل لاء لگا دیتے ہیں مارشل لاء ان کے باپ نے ان کے لئے ملک بنایا تھا یہ ہم نے انہیں اوقات سے زیادہ سر چڑھا رکھا ہے
              میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں لیکن الفاظ تھورے احتیاط سے استعمال کریں
              ضروری نہیں کہ گدھوں پر غصہ نکالنے کے لئے اُس کو دولتی ہی ماری جائے

              پوری فوج میں مشکل سے دس پندرہ فیصد لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں باقی بیچارے تو "یس سر"کہنے والے ہیں
              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

                میں تو صرف اتنا ہی کہوں گا کہ

                پاک فوج تیری عظمت کو سلام





                Comment


                • #9
                  Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

                  یہ عظمت ان کی وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو نہیں :)۔
                  :star1:

                  Comment


                  • #10
                    Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

                    بھئ جو ان کے عظمت والے کام ہیں
                    اس حوالے سے سلام پیش کیا ہے
                    اور ویسے بھی میں فوجی اسی کو مانتا ہوں
                    جو ملک و قوم سے مخلص ہو

                    اور جس کا مقصد لوٹ کھسوٹ ہو
                    ایمان میں خلل ہو
                    وہ اور فوجی
                    ۔
                    ۔
                    ۔
                    ۔
                    ۔
                    ۔
                    نا
                    نا
                    نا





                    Comment


                    • #11
                      Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

                      ویلڈن میںنے بھی اسی طرف اشارہ کیا ہے

                      دس پندرہ بھوکوں کو چھوڑ کر سبھی یس سر "حکم کے پابند قربانیاں دینے والے ہیں "۔
                      اور بے شک انہی نے اس فوج کا بھرم قائم رکھا ہے۔
                      :star1:

                      Comment


                      • #12
                        Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

                        آپ بھی چلے گئے
                        اور
                        میں فورم پر اکیلا رہ گیا
                        چل
                        اکیلا چل اکیلا
                        تیرا میلہ پیچھے چھوٹا رہی
                        چل اکیلا





                        Comment


                        • #13
                          Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

                          miain to samjhi koie tarekhe waqia hoga ???????????????UUffffffffffffffff yah politics 372-shed

                          Comment


                          • #14
                            Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

                            Originally posted by Pagal1 View Post


                            میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں لیکن الفاظ تھورے احتیاط سے استعمال کریں
                            ضروری نہیں کہ گدھوں پر غصہ نکالنے کے لئے اُس کو دولتی ہی ماری جائے

                            پوری فوج میں مشکل سے دس پندرہ فیصد لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں باقی بیچارے تو "یس سر"کہنے والے ہیں
                            یس سر کہنے والوں کی کہانی سناؤں ایکدم سچی میرا ایک کزن آرمی میں لارنس نائیک تھا کہتا تھا جنگ لگے گی آفیسر کو پہلے گولیاں مارنی ہیں
                            مطلب یہ آفسیر جنرل کیپٹن اپنے آپ کو خدا سمجھتے ہیں چھوٹے آفسیرز کا بھی ملک کا بھی
                            آئین میں شق بنا کر ان کو سب سے پہلے لگام دینی چاہئے
                            دوسرا آئی ایس آئی کو حکومت کنٹرول کرے نہ کہ فوجی انٹلجنس
                            Last edited by Jamil Akhter; 22 January 2012, 10:08.
                            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                            Comment


                            • #15
                              Re: مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

                              Originally posted by baniazkhan View Post
                              آپ بھی چلے گئے
                              اور
                              میں فورم پر اکیلا رہ گیا
                              چل
                              اکیلا چل اکیلا
                              تیرا میلہ پیچھے چھوٹا رہی
                              چل اکیلا
                              جانے والے رےےےےےےے

                              ٹھرو ذرا رک جاووووو

                              لوٹ آوووووو

                              اوو جانے والے رےےےےےےےےےےےےے
                              :star1:

                              Comment

                              Working...
                              X