Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا ہماری زبان مر رہی ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا ہماری زبان مر رہی ہے

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    دوستوں چند دن پہلے ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام دیکھا جس میں پروگرام کا میزبان سڑکوں پر گھوم کر سب سے اردو کے حروف تہجی سنانے کی فرمائش کر رہا تھا انتہائی افسوس کی بات ہے کہ صرف ایک یا دو کے علاوہ کوئی بھی حروف تہجی نہیں سنا سکا حالانکہ اس میں ایک بڑی تعداد یونیورسٹی کے طلباء کی تھی کتنے دکھ کی بات ہے کہ ہم خود اپنی زبان کو اپنے ہی ہاتھوں سے مسخ کرہے ہیں۔ ہمارے ہر شعبے ميں انگريزی چھائی ہوئی ہے۔ شاید ہم یہ حقیقت بھول چکے ہیں کہ جس قوم کی زبان نہیں رہتی وہ قوم بھی نہیں رہتی۔ اسی لئے جب تک ہم اپنی بول چال میں انگریزی کا تڑکہ نہ لگا دیں ہمیں مزہ ہی نہیں آتا۔اردو قومی زبان ہے صرف کہنے کی حد تک محدود ہے۔ انگریزی لکھنے اور بولنے میں ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔ علم اور ضرورت کی حد تک تو انگریزی سیکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ لیکن اپنی زبان کو کم تر سمجھ کر انگریزی کو اس پر برتری دینا یہ کہاں کا قانون ہے؟
    ہمیں اردو بھول کر نہیں بول کر اپنے مستقبل کو بچانا ہوگا

    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: کیا ہماری زبان مر رہی ہے

    ا۔ب۔پ۔ت۔ٹ۔ث ۔ج چ،ح۔خ۔د۔ڈ۔ذ۔ر۔ڑ۔ز۔ژ۔س۔ش۔ص۔ض ۔ط۔ظ۔ع ۔غ۔ف۔ک۔ق۔گ۔ل۔م۔ن۔و۔ہ۔ء۔ی۔ے
    جی ہاں آپ درست فرما رہے ہیں کہ ہماری زبان مر رہی ہے پہلے تو صرف گلابی اردو بولی جاتی تھی،اب اس کا مزید بیڑا غرق ایس،ایم،یس،پیغامات،اور فورمز پر استعمال ہونے والی رومن اردو نے کر دیا ہے،کہ اب ہماری تازہ دم نسل میں سے بہت کم نوجوان ایسے ہیں جو اردو کو درست املا کے ساتھ لکھ پاتے ہیں اردو حروف تہجی پر "اعراب"کا استعمال تو عرصہ ہوا پہلے ہی متروک ہوچکا تھا کہ جس سے اردو الفاظ کا درست تلفظ سمجھ میں آجاتا تھا ۔ابھی ایک عام سی مثال ہے کہ یہاں پر ہمارے کئی دوست "وعلیکم السلام"میں الف کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح تحریر کرتے ہیں "واعلیکم السلام" ان کو نہیں معلوم کہ "وع"کی آواز "ع"کی وجہ سے ہے جو کہ دراصل حلق سے ادا کرنی ہوتی ہے ناکہ "الف"کی بنا پر وا"کی آواز نکلتی ہے۔ایک ممبر کی میں نے تصیح کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پڑھےلکھوں میں ان پڑھ کو کون اہمیت دیتا ہے ؟؟؟
    :star1:

    Comment

    • #3
      Re: کیا ہماری زبان مر رہی ہے

      ارے کیوں نہی دیتا آپ نے بہت سمجھداری کی بات بتائی اہمیت تو دینی چاہئے ۔ اور اردو کے ساتھ ساتھ اپنی تمام علاقئی زبانوں کو بھی بچانا ہے
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment

      • #4
        Re: کیا ہماری زبان مر رہی ہے

        پہلی بات تو یہ ہے کہ اردو کوئی زبان نہیں ہے بلکہ بہت ساری زبانوں کا مکسچر ہے۔

        دوسری بات یہ ہے کہ اردو بہت سارے ایسے الفاظ ہیں جن کا انگلش مین ترجمہ کر کے آسان کر دیا ہے گیا ہے۔ اور انگلش ہی وہ زبان ہے جس پر چل کر ترقی کی جا سکتی ہے۔
        میرے زاتی خیال سے دنیا کی سب سے پیاری زبان اردو ہی ہے۔ پر

        آپ اردو پر جو اتنا زور دے رہیے ہیں ایک لفظ کو اردو میں کیا کہتے ہیں ۔ اس کو
        ڈومیسائل کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟

        Comment

        • #5
          Re: کیا ہماری زبان مر رہی ہے

          Originally posted by Warrior View Post

          لگتا ہے ابھی پچھلے دنوں آپ نے حسن نثار کا پروگرام دیکھ لیا ہے :pgame:۔
          آپ کی باقی باتوں کا جواب صاحب تھریڈ"دھاگہ ":hoho: شروع کرنے والے ہی دیں گے تو مناسب ہے
          :star1:

          Comment

          • #6

            جناب یہ جو آپ نے پہل بات کی ہے یہ بہت خوب ہی کہی ہے میرے خیال میں اشاروں کی زبان کے علاوہ دنیا کی ہر زبان میں دوسری زبانوں کے الفاظ پائے جاتے ہیں

            اردو کو آپ نے مکسچر تو کہہ دیا مگر اسی مکسنگ کے بغیر آپ کی اپنی زندگی بلکل پھیکی سی ہوجاتی ہے

            آپ کے جو لذیذ کھانے بنتے ہیں وہ بھی بہت شی اشیا کا مکسچر ہوتے ہیں

            بات یہ ہے میرے دوست جیسے آپ نے انگلش کا ایک لفظ دے کر اس کے اردو پوچھی ہے اور آج ہمیں اگر ایسے کسی لفظ کی اردو نہیں ملتی تو یہ ہمارا قصور ہے کہ ہم نے اپنی قومی زبان کی ترقی کے لیے کام ہی نہیں کیے

            پھر بھی اگر آپ مجھے لوٹے کی انگش بتادو تو شاید بات آگے بڑھ سکے

            Comment

            • #7
              Re: کیا ہماری زبان مر رہی ہے

              Originally posted by S.A.Z View Post

              لگتا ہے ابھی پچھلے دنوں آپ نے حسن نثار کا پروگرام دیکھ لیا ہے :pgame:۔
              آپ کی باقی باتوں کا جواب صاحب تھریڈ"دھاگہ ":hoho: شروع کرنے والے ہی دیں گے تو مناسب ہے
              ساز بھائی کسی کا پروگرام دیکھنے سے کچھ نہیں ہوتا
              بات یہ ہے کہ انسان اپنے علم سے جو بات کرے وہ بہتر ہے

              واریئر صاحب نے یہ پروگرام دیکھا ہو یا نہیں یہ تو کنفرم کے کہ آپ نے ضرور دیکھا ہے

              بات صرف یہ کہنی ہے کہ وارئیر نے جو بات کی ہے وہ بلکل ٹھیک ہے

              اپنی زبان اردو کو بھی اس وقت ترقی دینے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اس وقت کی ترقی یافتہ زبان پر عبور حاصل کریں

              Comment

              • #8
                Re: کیا ہماری زبان مر رہی ہے

                Originally posted by baniazkhan View Post

                نہیں میں نے نہیں دیکھا وہ پروگرام اس کے کلپ دیکھے تھے اسی وجہ سے یاد آیا کہ شائد وارئیر بھائی نے دیکھا ہو
                ہمارے ہاں ایک اردو کمیشن موجود ہے جو نئے بولے جانے والے الفاظ اور نئی ایجادات کو اردو کے مطابق ڈھالنے کام سرانجام دیتا ہے لیکن نہ تو اُس کمیشن کی کوئ سنتا ہے اور نہ وہ اپنے آپ کو سنے جانے کے لئے کسی کو مجبور کرتے ہیں:shyy:۔
                :star1:

                Comment

                • #9
                  Re: کیا ہماری زبان مر رہی ہے

                  Originally posted by baniazkhan View Post

                  جناب یہ جو آپ نے پہل بات کی ہے یہ بہت خوب ہی کہی ہے میرے خیال میں اشاروں کی زبان کے علاوہ دنیا کی ہر زبان میں دوسری زبانوں کے الفاظ پائے جاتے ہیں

                  اردو کو آپ نے مکسچر تو کہہ دیا مگر اسی مکسنگ کے بغیر آپ کی اپنی زندگی بلکل پھیکی سی ہوجاتی ہے

                  آپ کے جو لذیذ کھانے بنتے ہیں وہ بھی بہت شی اشیا کا مکسچر ہوتے ہیں

                  بات یہ ہے میرے دوست جیسے آپ نے انگلش کا ایک لفظ دے کر اس کے اردو پوچھی ہے اور آج ہمیں اگر ایسے کسی لفظ کی اردو نہیں ملتی تو یہ ہمارا قصور ہے کہ ہم نے اپنی قومی زبان کی ترقی کے لیے کام ہی نہیں کیے

                  پھر بھی اگر آپ مجھے لوٹے کی انگش بتادو تو شاید بات آگے بڑھ سکے
                  بڑی مزاقیہ ہو بانیاز اس چیز کا مطلب یہ تو ان کے باپ نے بھی کبھی نہی دیکھی ہوگی
                  ان سے تو ساگ اور لسی کا پوچھو تو تمام ادب چھان ماریںگئے نہی ڈھونڈ پائے گے
                  ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                  سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                  Comment

                  • #10
                    Re: کیا ہماری زبان مر رہی ہے

                    Originally posted by Jamil Akhter View Post

                    بڑی مزاقیہ ہو بانیاز اس چیز کا مطلب یہ تو ان کے باپ نے بھی کبھی نہی دیکھی ہوگی
                    ان سے تو ساگ اور لسی کا پوچھو تو تمام ادب چھان ماریںگئے نہی ڈھونڈ پائے گے

                    تسی بھی بڑے مزاقیہ ہو

                    Comment

                    • #11
                      Re: کیا ہماری زبان مر رہی ہے

                      Originally posted by Warrior View Post
                      پہلی بات تو یہ ہے کہ اردو کوئی زبان نہیں ہے بلکہ بہت ساری زبانوں کا مکسچر ہے۔

                      دوسری بات یہ ہے کہ اردو بہت سارے ایسے الفاظ ہیں جن کا انگلش مین ترجمہ کر کے آسان کر دیا ہے گیا ہے۔ اور انگلش ہی وہ زبان ہے جس پر چل کر ترقی کی جا سکتی ہے۔
                      میرے زاتی خیال سے دنیا کی سب سے پیاری زبان اردو ہی ہے۔ پر

                      آپ اردو پر جو اتنا زور دے رہیے ہیں ایک لفظ کو اردو میں کیا کہتے ہیں ۔ اس کو
                      ڈومیسائل کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
                      بات تو بڑے پتے کی ہے مگر اس پر اردودانوں سے زیادہ انگریزوں کو رونا چائے ڈومیسائل کا مطلب جب رہنے کی جگہ ہے تو اس کو دستاویز کا نام کیوں دیا جب دیا تو ہم ان کے نوکر ہیں انکی غلطیاں سدھاریں آپ لوگ کسی کمپلکس میں مت رہا کریں اردو ایک مکمل گرائمر کے ساتھ زبان ہے جس کے بولنے والوں کی تعداد ساٹھ کروڑ اور لکھنے والوں کی تعداد آٹھ کروڑ ہے
                      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                      Comment

                      Working...
                      X