Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

    ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ



    بھارت کے کاروباری مرکز ممبئی میں بدھ کی شام کو تین یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں سترہ افراد ہلاک اور ایک سو دس زخمی ہوگئے ہیں۔

    دھماکے جنوبی ممبئی کے زاویری بازار اور اوپرا ہاؤس اور وسطی ممبئی کے دادر علاقے میں ہوئے۔ یہ تینوں ہی شہر کے مصروف علاقوں میں رش کے اوقات میں ہوئے۔

    بعض بین الاقوامی خبررساں ایجنسیاں مقامی حکام کے حوالے سے مرنے والوں کی تعداد بیس بھی بتا رہی ہیں۔

    دلی میں وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا کہ یہ دھماکے شام کو تقریباً پونے سات بجے یک بعد دیگرے ہوئے جس کی وجہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ یہ کارروائی مربوط انداز میں دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق ان دھماکوں میں ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل استمعال کی گئی۔

    ممبئی میں پولیس کے کنٹرول روم نے پندرہ افراد کے ہلاک اور ایک سو دس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

    دونوں رہنماؤں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

    امریکہ کے صدر بارک اوباما نے ان دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور بھارت کی حکومت کو دہشت گردوں تک پہنچنے میں تعاون کی پیش کش کی۔

    پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سرکاری سطح پر جاری کیے گئے ایک بیان نے دونوں رہنماؤں نے بھارت کے عوام اور حکومت سے ان دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    دھماکوں کے بعد ان علاقوں میں افراتفری کا عالم تھا اور پولیس نے جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کردی۔

    ٹی وی چینلوں پر عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے بعد لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے اور انہوں نے کئی لوگوں کی لاشیں دیکھیں۔ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر تفتیش کی ذمہ داری سونپ دی گئیں۔

    ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    نئی دہلی میں وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ایک اعلی سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا گیا کہ نیشنل سکیورٹی گارڈ کو مکمل تیاری کی حالت میں رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

    دلی سے فارینسک ماہرین کی ٹیم فوری طور پر ممبئی روانہ کردی گئی۔ دھماکوں کے بعد تفتیش کی مہارت رکھنے والے این ایس جی کے ماہرین بھی ایک خصوصی طیارے میں دہلی سے ممبئی پہنچے۔

    وزیر اعلی پرتھوی راج چوان نے کہا کہ اوپرا ہاؤس کا دھماکہ کافی طاقتور تھا۔ لیکن باقی دو دھماکوں کو کم سے درمیانی شدت کا بتایا گیا ہے۔

    لیکن پولیس کے مطابق فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ دھماکوں کے لیے کس طرح کا مواد استعمال کیا گیا تھا یا یہ کس کا کام ہے۔

    زاویری بازار کو اس سے پہلے بھی تین مربتہ نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں کئی لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

    وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دھماکوں کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات بتانے کے لیے ان کی وزارت کی طرف سے ہر دو گھنٹوں کے بعد بریفنگ کی جائے گی۔

    اس سے پہلے ممبئی پر نومبر دو ہزار آٹھ میں حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سو ساٹھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔




    for reading problem copy/paste font in control pannel/font folder
    Attached Files
    Last edited by Jamil Akhter; 13 July 2011, 20:21.
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

    Comment


    • #3
      Re: ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

      انڈیا کے پاس اب بھی وقت ہے ورنہ یہ بات دلی تک بھی جاسکتی ہے۔ پاکستان ہاتھوں میں چوڑیاں پہن کے نہیں بیٹھا ،اگر انڈیا سمجھتا ہے وہ پاکستان کی آگ میں آگ تاپے گا تو وہ سمجھ لے آگ کجھ نہیں دیکھتی سامنے کون ہے اور وہ تیس سال پرانے طیاروں اور بحری جھاز پہ مغرور ہے تو سمجھ لے ان زنگ آلود سامان اور فرسودہ میزائل جو اڑنے سے پہلے خلیج بنگال اور بحریہ عرب میں گر جاتے ہیں کچھ نہیں بگاڑ سکتا اگر پاکستان کا صبر کا دامن لبریز ہوگیا اور پاکستان نے طالبان کو راستہ فراہم کردیا تو انڈیا سوچ بھی نہیں سکتا اسکا حال کیا ہو سکتا ہے۔۔پاکستان ہمیشہ ایسے واقعات کے خلاف رہا ہے جس میں معصوم جانوں کا زیاں ہو اور ایسی ہی توقع انڈیا سے رکھتا ہے اور انڈیا اگر سمجھتا ہے وھ پاکسان کے شر پسندوں کو ساتھ ملا کر پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو اس خوش فہمی سے نکل آئے یہ سب ہمیشہ وقتی رہا ہے۔۔
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

        Originally posted by Jamil Akhter View Post
        اگر پاکستان کا صبر کا دامن لبریز ہوگیا اور پاکستان نے طالبان کو راستہ فراہم کردیا تو انڈیا سوچ بھی نہیں سکتا اسکا حال کیا ہو سکتا ہے۔۔
        India ko Taliban ki dhamki deney se behtar nahii k hum apni fouj ki taqat in k saamney bayan karein...
        .......................!!!!!

        Comment


        • #5
          Re: ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

          Originally posted by BhaTaktii RooH View Post


          India ko Taliban ki dhamki deney se behtar nahii k hum apni fouj ki taqat in k saamney bayan karein...
          apki baat theek hay lakin talban ka shok-e-shadat itna hay kay aik talban 50 indians kay liyi kafi a,rasty ka is liyi kaha 2008 may after mumbai attacks jub india war ki dhamkiyan day raha tha talban boly humy east border ka rasta do hum india ki int say int baja dain gain but pakistan nay sabar say kam lia aur abhi tak lay raha hay....pakistan army wo army hay jis kay samnay sab pani a,in say fight na mumkin a india kay liyi, pak army kay pass aik aisi gun hay jo steel ki 3ft dewar ko urda day us gun ki picture bhi dekhaon gan jo usa/israel/aur ab pakistan kay pass hay...aur aisi anti-aircraft gun hay jo 2000 rounds per minute marti hay aur after an hour bhi cold rahti a aur koi aircraft mushkil hi is say bach pay.. aur missile hay jo aircraft smoke pay jakay jet plane ko ura deta a..aya samjh sab kuch
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment


          • #6
            Re: ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

            Comment


            • #7
              Re: ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

              Originally posted by Jamil Akhter View Post
              apki baat theek hay lakin talban ka shok-e-shadat itna hay kay aik talban 50 indians kay liyi kafi a,
              or Pak army????
              .......................!!!!!

              Comment


              • #8
                Re: ممبئی میں تین دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ

                Originally posted by BhaTaktii RooH View Post


                or Pak army????
                1000 indian
                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                Comment

                Working...
                X