ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ
حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وفاق اور سندھ حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے اور گورنر سندھ عشرت العباد عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
گورنر سندھ کے ترجمان وجاہت علی نے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ گورنر سندھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا پیر کو اجلاس ہوا۔
اس اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کے رہنما نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت اور وفاق میں حکومت سے علیحدہ ہو رہی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ نے پریس کانفرنس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ایک مرتبہ پھر علیحدگی کا اعلان کیا۔
ایم کیو ایم نے گزشتہ دنوں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی کراچی میں موجود دو نشستوں پر انتخابات ملتوی کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام اراکین رابطہ کمیٹی، سینیٹر اراکان قومی و صوبائی اسمبلی موجودہ حکومت کے غیر جمہوری اور آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسی حکومت کے ساتھ چلنا ممکن نہیں جو آمرانہ ذہنیت رکھتی ہے اور اپنے اتحادیوں کے خلاف جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور اصلاح کے لیے تیار نہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار کے مطابق کارکنوں اور عوام کے مشورے اور خواہشات کو سامنے رکھتے ہوئے ایم کیو ایم موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتی ہے۔

Comment