Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ

    ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ



    حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وفاق اور سندھ حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے اور گورنر سندھ عشرت العباد عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

    گورنر سندھ کے ترجمان وجاہت علی نے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ گورنر سندھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا پیر کو اجلاس ہوا۔

    اس اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کے رہنما نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت اور وفاق میں حکومت سے علیحدہ ہو رہی ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ نے پریس کانفرنس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ایک مرتبہ پھر علیحدگی کا اعلان کیا۔

    ایم کیو ایم نے گزشتہ دنوں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی کراچی میں موجود دو نشستوں پر انتخابات ملتوی کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام اراکین رابطہ کمیٹی، سینیٹر اراکان قومی و صوبائی اسمبلی موجودہ حکومت کے غیر جمہوری اور آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسی حکومت کے ساتھ چلنا ممکن نہیں جو آمرانہ ذہنیت رکھتی ہے اور اپنے اتحادیوں کے خلاف جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور اصلاح کے لیے تیار نہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کے مطابق کارکنوں اور عوام کے مشورے اور خواہشات کو سامنے رکھتے ہوئے ایم کیو ایم موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتی ہے۔
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ

    aap pareshan na ho phir se aajyenge :tasali:
    qoom k wasi tar mafad ka masla hai :lol

    Comment


    • #3
      Re: ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ

      Sabbb topi drama hai MQM kaa,,,6 martaba peglay ba aissaa hoo chukaa haii,,,abb to awam iss type kar dramoo ki aadii hoo chukkii haiiii
      "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

      Comment


      • #4
        Re: ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ

        اس مرتبہ لگتا ہے کہ واپسی کا ارادہ نہیں
        کہیں بیک ڈور ڈپلومیسی چل گئی ہے
        یہ وقت "ق" اور اے این پی"کی لاٹری کا وقت ہے اب اُن کی قیمت مزید بڑھ گئی
        اُن کو پتہ ہے کہ ہم اس حکومت کے ساتھ رہ کر الیکشن تو نہیں جیت سکیں گے لہذا اس وقت حکومت سے زیادہ سے زیادہ فائدے لو اور پر



        لُٹو تے پُھٹو :(۔
        :star1:

        Comment

        Working...
        X