امریکی سفارتخانے کے ملازم کیخلاف مقدمہ
![](http://www.pegham.com/images/imported/2009/10/606.jpg)
![](http://www.pegham.com/images/imported/2009/10/606.jpg)
اسلام آباد : تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ملازم جمی مارٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے ملازم کے خلاف یہ مقدمہ سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ جمی مارٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے شاہراہ دستور پر ایک سرکاری گاڑی کو ٹکر مار کر تباہ کر دیا اور بعد ازاں جھگڑا بھی کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر امریکی سفارتخانے کے بعض اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
Comment