Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

13 oct....... News

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 13 oct....... News

    سوات:شانگلہ میں خود کش حملہ،41 جا ں بحق





    شانگلہ کے ہیڈکوارٹر الپوری میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 41 افرا د جا ں بحق اور 53 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ وزیراطلاعات سرحد کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ تباہ ہو گئی ۔ حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت اکتالیس افرا د جا ں بحق اور 53 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں علاقے کا مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعدسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسیکورٹی سخت کرکے کرفیونافذ کردیا ہے ۔ واضح رہے شانگلہ کو نہایت حساس ترین علاقہ قرار دیا جا چکا ہے۔


    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

  • #2
    Re: 13 oct....... News

    امریکا پاکستان کو18 ایف سولہ طیارے دیگا




    ٹیکساس : امریکا اٹھارہ جدید ایف سولہ طیاروں میں سے تیار ہونے والا پہلا طیارہ کل پاکستان کے حوالے کرے گا۔ یہ طیارہ فورٹ ورتھ ٹیکساس میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران پاکستان کے حوالے کیا جائے گا جو جنوری میں پاکستان پہنچے گا۔ تقریب میں ایئر چیف مارشل راوٴ قمر سلیمان بھی شرکت کریں۔ امریکی انتظامیہ اس یقین دہانی کے بعد یہ طیارے پاکستان کو فراہم کررہی ہے کہ یہ بھارت کے خلاف استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ پاکستان ان تمام اٹھارہ طیاروں کی ادائیگی پہلے ہی کر چکا ہے تاہم اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے کو ایٹمی دھماکوں کے بعد امریکا نے پاکستان پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان طیاروں کی فراہمی سے انکار کردیا تھا۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment


    • #3
      Re: 13 oct....... News

      افغانستان میں اوباماکی ناکام پالیسیاں




      نیو یارک : امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اوباما انتظامیہ کی افغانستان میں جاری پالیسیاں یکسر ناکام ہو رہی ہیں جبکہ عالمی امدادی کارکن کابل میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ امریکا افغانستان میں کرپشن کے خاتمے میں ناکام ہو چکا ہے۔ حکومتی ادارے اور عدلیہ اتنے کمزور ہیں کہ افغان عوام خود طالبان کے نظام عدل کی جانب رجوع کررہے ہیں۔ صدر کرزئی کی حکومت اتنی غیر مؤثر ہے کہ بین الاقوامی امدادی کارکن کابل کی حدود سے باہر نہیں نکل سکتے۔اس سلسلے میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے فوجی کے بجائے سول اقدامات پر زور کی پالیسیان بھی ناکام ہو چکی ہیں۔
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: 13 oct....... News

        صدر اوبامہ کا من موہن سنگھ کو فون



        واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوبامہ نے کابل میں بھارتی سفارتخانے پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوبامہ نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو ٹیلی فون کیا اور کابل میں بھارتی سفارتخانے پر حالیہ حملے پر تشویش کااظہار کیا۔ بیان کے مطابق صدر اوبامہ جن کی دعوت پر من موہن سنگھ آئندہ ماہ واشنگٹن کا دورہ بھی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم کے دورے کے منتظر ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک روز قبل من موہن سنگھ نے صدر اوبامہ کو ٹیلی فون کیا تھا اور انہیں نوبل امن انعام جیتنے پر مبارکباد دی تھی
        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

        Comment


        • #5
          Re: 13 oct....... News

          بھارت: پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ



          نئی دہلی: بھارت نے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے جنگی جنون کو برقرار رکھتے ہوئے زمین سے زمین پر کم دوری تک مار کرنے والے ایٹمی میزائل پرتھوی ٹو کا ایک اورتجربہ کرلیا ہے۔ پرتھوی ٹو میزائل ایٹمی وارہیڈ بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور تین سو پچاس کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتاہے ۔ نو میٹر لمبائی اور ایک میٹر چوڑائی والا پرتھوی میزائل چندی گڑھ سے داغاگیا ۔ جبکہ پرتھوی ون پہلے ہی مسلح افواج کے حوالے کیا جاچکا ہے
          I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

          Comment

          Working...
          X