سوات:شانگلہ میں خود کش حملہ،41 جا ں بحق
شانگلہ کے ہیڈکوارٹر الپوری میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 41 افرا د جا ں بحق اور 53 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ وزیراطلاعات سرحد کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ تباہ ہو گئی ۔ حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت اکتالیس افرا د جا ں بحق اور 53 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں علاقے کا مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعدسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسیکورٹی سخت کرکے کرفیونافذ کردیا ہے ۔ واضح رہے شانگلہ کو نہایت حساس ترین علاقہ قرار دیا جا چکا ہے۔
Comment