Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

11 oct.........news

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 11 oct.........news

    جی ایچ کیو حملہ ، بھارت پرشک

    جی ایچ کیو پر حملہ بھارتی سازش ہوسکتا ہے ۔ بعض صحافتی ،سیاسی او ر سفارتی ذرائع نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بم دھماکے کے جواب میں بھارت نے پاکستان میں اپنے گماشتوں اور ایجنٹوں کے ذریعے کارروائی کرائی ہے ۔ اگرچہ حکومت یا عسکری ذارئع نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔ ادھر بھارت نے بھی کابل میں بھارتی سفارتخانے پر حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑا ہے اور کہا ہے کہ چونکہ افغانستان کو دہشتگردی اور بدامنی کا سامنا ہے اوربھارت افغانستان کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کررہا ہے ۔ اس لیے بعض قوتیں دونوں ممالک کے تعقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نیر ریمپاراﺅنے نام لیے بغیر پاکستان کو اس حوالے سے مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ ادھر پاکستان کے بعض حلقوں میں یہ بات زیربحث رہی کہ امکان ہے بھارت نے اس حملہ کا بدلہ چکانے کے لئے اسلام آباد میں کارروائی کی ہو۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

  • #2
    Re: 11 oct.........news

    چاند پرپانی کی تلاش کی تازہ کوششیں بھی ناکام

    چاند پر پانی تلاش کرنے کی تازہ ترین امریکی کوششیں بھی ناکام ہو گئی ہیں،چاند کی سطح سے راکٹ ٹکرانے کے بعد بھی وہاں پانی کی موجودگی کا سراغ نہیں مل سکا۔ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے جمعے کو زمین کے قریب ترین سیارچے کی سطح سے راکٹ ٹکرانے کا کامیاب تجربہ کیا تھا تاہم اس کے نتیجے میں چاند کی سطح سے اٹھنے والے گرد و غبار کے تجزیے کے بعد وہاں پانی کی موجودگی کے آثار نہیں ملے۔ ہبل ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق دھماکے کے بعد اب تک پانی کی موجودگی کا سراغ نہیں ملا تاہم مزید تحقیق جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راکٹ ٹکرانے کے بعد چاند کی سطح پر فٹ بال گراؤنڈ کے پانچویں حصے کے برابر گڑھا پڑ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن نے سیارچے پر پانی کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment

    • #3
      Re: 11 oct.........news

      سعودی عرب میں پہلی مخلوط یونیورسٹی قیام

      سعودی عرب میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام نہ صرف سعودی عرب کے لئے علمی اور تحقیقی میدان میں جدید ترقی کا ایک نیا موڑ سمجھا جا رہا ہے بلکہ اس کی اہمیت سعودی خواتین کے لئے بھی غیر معمولی ہے ۔

      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment

      • #4
        Re: 11 oct.........news

        پاکستان :3 نجی چینل کی نشریات بند

        پاکستان میں ہفتے کو بری فوج کے ہیڈ کواٹر جی ایچ کیو پر حملے کے بعد حکومت نے 3 نجی ٹی وی چینلوں کی نشریات کو عارضی پر معطل کر دیا تھا۔ جن چینلوں کی نشریات کو عارضی طور پر بند کیا گیا ان میں سما ٹی وی، اے آر وائی اور جیو ٹی وی شامل ہیں۔ سما ٹی وی کے ڈائریکٹر احشتام الحق نے کہا کہ حکومت کی طرف سے انہیں نشریات معطل کرنا کا کوئی پیشگی نوٹس نہیں دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسوقت ان کی سکرین پر پاکستان میڈیا لیگولیٹری اتھارٹی کا انگریزی زبان میں ٹیکر چل رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نشریات اگلے حکم تک بند ہے۔ ان کی نشریات بند ہونے کی وجہ کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہفتے کی صبح جی ایچ کیو پر حملے کی خبر ان کے ٹی وی چینل نے سب سے پہلے دی اور ان کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچے والی ذرائع ابلاغ کی ٹیموں میں سب سے پہلے تھی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا شاید اسی بنا پر ان کے ٹی وی کو سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں خبروں کو نہیں روکا جا سکتا اور خبریں تو آن لائن جائیں گی۔ احشتام الحق نے بتایا کہ وہ صبح سے کئی مرتبہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کو رابط کر چکے ہیں لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں مل سکا ہے۔ یہ نشریات کیونکہ عارضی طور پر بند کی گئی تھی لہذا بعد میں ان کو بحال کردیا گیا
        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

        Comment

        • #5
          Re: 11 oct.........news

          جی ایچ کیو پرحملہ، بریگیڈ یراورکرنل سمیت7 شہید،4 دہشتگرد ہلاک

          راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر ز کے مرکزی دروازے پر نامعلوم افراد کا حملہ جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے کارروائی میں ایک بریگیڈیر ایک لیفٹیننٹ کرنل اور5 نواجوان شہید ہوئے جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے آر اے بازار سے جی ایچ کیو کے ہیڈ کوارٹر کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تاہم جب فورسز کے اہلکاروں نے ان افراد کو روکا تو انہوں نے ایلیٹ فورسز اور آرمی کے جوانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے بعد نامعلوم حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلا ک ہوگئے اور کارروائی کے دوران ایک بریگیڈیر ایک لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید ہوئے جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی بھی نچلی پروازیں جاری ہیں ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر پر ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکا گیا- دہیشتگرد کیری ڈبہ میں سوار ہوکر آئے جن کی تعداد چھ سات کے قریب بتائی جاتی ہے , انھوں نے فوج کی وردیا ں پہن رکھی تھیں ۔ میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کوئی بھی دہشتگرد جی ایچ کیو میں داخل نہ ہوسکا ۔ حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور کسی کو بھی آمدو رفت کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطا بق یہ افراد آر اے بازار سے جی ایچ کیو کی جانب جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان افراد کے پاس بھاری تعداد میں اسلحہ موجود تھا اور یہ سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس تھے تاہم سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک واقعے میں ہلا ک ہونیوالے افراد کی تعداد نہیں بتائی جاسکتی ۔ جی ایچ کیو کے قریب یہ علاقہ انتہائی حساس شمار کیا جاتا ہے اور عام حالات میں بھی یہاں پر سیکورٹی انتہائی سخت رہتی ہے ۔ واقعے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
          I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

          Comment

          • #6
            Re: 11 oct.........news

            پولیس نے15جولائی کوحملہ سےآگا ہ کیا تھا

            پنجاب پولیس نے قانون نافذکرنیوالے تمام اداروں کوراولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے کے بارے میں15 جولائی کوآگاہ کردیا تھا۔ سی آئی ڈی پولیس پنجاب کی جانب سے وزارت داخلہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہاگیاتھا کہ کالعدم جیش محمد ، لشکرجھنگوی اور تحریک طالبان جی ایچ کیو پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حملہ آور ملٹری یونیفارم میں ملبوس ہوکر جی ایچ کیو پر حملہ کریں گے، سی آئی ڈی رپورٹ میں یہ اطلاع بھی دی گئی تھی کہ دہشت گرد، بہاولپور پل، ملتان اور مظفرگڑھ کو ملانے والے پل یا ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے درمیان پل کو نشانہ بناسکتے ہیں، دہشت گرد ایک گاڑی میں25بوری دھماکہ خیز مواد سے پلوں کو اڑانے کی کوشش کریں گے اور دہشت گرد بجلی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ سی آئی ڈی پولیس کی خفیہ رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ دہشت گردکوٹ ادو، مظفرگڑھ پارکو اور پی ایس او کی تنصیبات ،مال گاڑی، گیس یا تیل کی پائپ لائن کو بھی اڑانے کی پلاننگ کرچکے ہیں۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے اپنے چھوٹے گروپوں کو محتاط رہنے اور باہمی رابطے کے لئے کم سے کم موبائل فون استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا گیا ہے کہ اگربہت زیادہ ضرورت ہو تو کوڈ ورڈز میں گفت گو کی جائے۔
            I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

            Comment

            • #7
              Re: 11 oct.........news

              فائرنگ کے بعد دھماکے، شہری خوفزدہ

              جی ایچ کیو پر حملہ کی خبر نشر ہوتے ہی ملک بھر میں خوف پھیل گیا، خاص طور پراسلام آباد اور راولپنڈی میں لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے۔ لوگوں نے دکانیں بند کردیں اور ہرشخص اپنی سکیورٹی کے حوالے سے پریشان اور فکرمند دکھائی دیا۔عینی شاہدین کے مطابق ابتدا میں جب فائرنگ ہوئی تو لوگوں نے سمجھا کہ کسی خوشی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہورہی ہے پھر اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث لوگ لرزکررہ گئے۔ دوروز قبل اقوام متحدہ کے دفتر اور اگلے روز پشاور میں دھماکے کے بعد شہری پہلے ہی فکر مند اور پریشان تھے لیکن جیسے ہی جی ایچ کیو پر حملہ کی خبرعام ہوئی تو لوگ اپنی سلامتی کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہوگئے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد دو دھماکے ہوئے تو میں نے گھر سے نکل کردیکھا تو ایک سفید رنگ کے کیری ڈبہ میں سوار چند لوگ فائرنگ کررہے تھے۔ حملہ آوروں نے پہلے ایک قریبی گراﺅنڈ میں کھیلتے ہوئے نوجوانوں پر فائرنگ کی بعدازاں جی ایچ کیوکا رخ کرلیا، فوجی جوانوں کے چیک پوسٹ پر روکنے پر دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ کردی۔ جوانوں نے بھی شدید جوابی فائرنگ کی،ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ فائرنگ کے فوری بعد دھماکے ہوئے جس سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی اور دکانیں بندکردیں گئیں۔ جی اپچ کیو کے گیٹ پر دہشت گردگاڑی سے باہرنکل آئے اور نشانہ باندھ کر فائرنگ کرتے رہے۔اس موقع پر لوگ پناہ کی تلاش میں ادھراُدھر بھاگنے لگے۔اس دوران اکثرلوگوں نے خوف سے زبانیں بندرکھیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ میں صحافیوں کو بھی تصاویر اور فلم بنانے سے روک دیا۔
              I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

              Comment

              • #8
                Re: 11 oct.........news

                Breaking NEWS

                کامیاب آپریشن کے بعد 25 یرغمالی رہا،3 شہید، 4 دہشتگر د ہلاک

                جی ایچ کیو میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے بعد 25 یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ہے ،آپریشن میں3 یرغمالی شہید جبکہ 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق آج صبح دہشت گردوں کیخلاف صبح 6 بجے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد25 یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کرالیا گیا ہے جبکہ4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے ۔اطہر عباس کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گر د نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی ۔ عمار ت کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے گزشتہ صبح راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر ز کے مرکزی دروازے پر مسلح دہشتگر دوں نے حملہ کیا تھا جس میں اب تک ہلا کتوں کی تعداد18 ہو گی ہے۔ جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے کارروائی میں ایک بریگیڈیر ایک لیفٹیننٹ کرنل اور5 نواجوان شہید ہوئے جبکہ 8 اہلکار زخمی ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے
                I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                Comment

                • #9
                  Re: 11 oct.........news

                  پاکستانی حکومت کوخطرات لاحق ہیں،
                  ہیلری کلنٹن

                  لندن : امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پاکستان ملٹری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی حکومت کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔ لندن پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان کے اقدامات نہایت اہم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت مل کر ملکی خود مختاری پر براہ راست حملے کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں جو انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔
                  I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                  Comment

                  • #10
                    Re: 11 oct.........news

                    Originally posted by Tanha Hassan View Post
                    جی ایچ کیو حملہ ، بھارت پرشک

                    جی ایچ کیو پر حملہ بھارتی سازش ہوسکتا ہے ۔ بعض صحافتی ،سیاسی او ر سفارتی ذرائع نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بم دھماکے کے جواب میں بھارت نے پاکستان میں اپنے گماشتوں اور ایجنٹوں کے ذریعے کارروائی کرائی ہے ۔ اگرچہ حکومت یا عسکری ذارئع نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔ ادھر بھارت نے بھی کابل میں بھارتی سفارتخانے پر حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑا ہے اور کہا ہے کہ چونکہ افغانستان کو دہشتگردی اور بدامنی کا سامنا ہے اوربھارت افغانستان کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کررہا ہے ۔ اس لیے بعض قوتیں دونوں ممالک کے تعقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نیر ریمپاراﺅنے نام لیے بغیر پاکستان کو اس حوالے سے مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ ادھر پاکستان کے بعض حلقوں میں یہ بات زیربحث رہی کہ امکان ہے بھارت نے اس حملہ کا بدلہ چکانے کے لئے اسلام آباد میں کارروائی کی ہو۔
                    bohat afsos naak news thi.....

                    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani

                    Comment

                    • #11
                      Re: 11 oct.........news

                      abey to pata nahi hamri qismat main aur kitni afsoos nak waqiata baqi hain
                      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                      Comment

                      • #12
                        Re: 11 oct.........news

                        Originally posted by Tanha Hassan View Post

                        کامیاب آپریشن کے بعد 25 یرغمالی رہا،3 شہید، 4 دہشتگر د ہلاک

                        جی ایچ کیو میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے بعد 25 یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ہے ،آپریشن میں3 یرغمالی شہید جبکہ 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق آج صبح دہشت گردوں کیخلاف صبح 6 بجے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد25 یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کرالیا گیا ہے جبکہ4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے ۔اطہر عباس کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گر د نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی ۔ عمار ت کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے گزشتہ صبح راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر ز کے مرکزی دروازے پر مسلح دہشتگر دوں نے حملہ کیا تھا جس میں اب تک ہلا کتوں کی تعداد18 ہو گی ہے۔ جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے کارروائی میں ایک بریگیڈیر ایک لیفٹیننٹ کرنل اور5 نواجوان شہید ہوئے جبکہ 8 اہلکار زخمی ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے
                        kya waqaee ye operation kamyaab howa hai?????
                        .......................!!!!!

                        Comment

                        • #13
                          Re: 11 oct.........news

                          Jee haan abhi tak ki khabroon say tou aisa hi lag raha hay, ALLAH SWT shaheedoon ko apni jawahar-e-rehmat main jaga ata farmayay aur PAKISTAN ko dushmanoon ki sazishoon say mehfooz rakhay AMEEN.
                          sigpic

                          Comment

                          • #14
                            Re: 11 oct.........news

                            Originally posted by bhataktii rooh View Post
                            kya waqaee ye operation kamyaab howa hai?????

                            Dekhooo jo loog apney naapak Azam ko leay ker mulk e Pakistan k Hisey alag karney aeye hain un ko rokna buth he mushkil hai.......Lekin merey watan k bahdur jawan HAr pal Mustiad har aan amaada o tyar hain...InshAllah wo waqat door nahi jab Pak Pak Pakistan:)
                            I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                            Comment

                            • #15
                              Re: 11 oct.........news

                              Originally posted by thefire1 View Post
                              Jee haan abhi tak ki khabroon say tou aisa hi lag raha hay, ALLAH SWT shaheedoon ko apni jawahar-e-rehmat main jaga ata farmayay aur PAKISTAN ko dushmanoon ki sazishoon say mehfooz rakhay AMEEN.

                              Ameen ya Rub ul almeeen:dua
                              I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                              Comment

                              Working...