جی ایچ کیو حملہ ، بھارت پرشک
جی ایچ کیو پر حملہ بھارتی سازش ہوسکتا ہے ۔ بعض صحافتی ،سیاسی او ر سفارتی ذرائع نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بم دھماکے کے جواب میں بھارت نے پاکستان میں اپنے گماشتوں اور ایجنٹوں کے ذریعے کارروائی کرائی ہے ۔ اگرچہ حکومت یا عسکری ذارئع نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔ ادھر بھارت نے بھی کابل میں بھارتی سفارتخانے پر حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑا ہے اور کہا ہے کہ چونکہ افغانستان کو دہشتگردی اور بدامنی کا سامنا ہے اوربھارت افغانستان کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کررہا ہے ۔ اس لیے بعض قوتیں دونوں ممالک کے تعقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نیر ریمپاراﺅنے نام لیے بغیر پاکستان کو اس حوالے سے مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ ادھر پاکستان کے بعض حلقوں میں یہ بات زیربحث رہی کہ امکان ہے بھارت نے اس حملہ کا بدلہ چکانے کے لئے اسلام آباد میں کارروائی کی ہو۔
Comment