جرمنی: الیکٹرک کاریں توجہ کا مرکز
برلن: جرمنی کار شو میں الیکٹرک کاریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والے کار شو میں فرانسیسی کار میکر نے الیکٹرک گاڑیاں پیش کیں جنہیں چلانے کے لئے صرف انکی خصوصی بیٹری چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ گاڑیان بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ بیٹریاں نہ صرف گھربلکہ دفاتر اور عوامی مقامات پر بھی آسانی کے ساتھ چارج کی جا سکتی ہے۔ اگرچہ ان الیکٹرانک کاروں کی قیمت عام روایتی کاروں کے مقابلے میں زیادہ ہے لیکن دنیا بھر میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر الیکٹرانک کاروں میں لوگوں کی دلچسپی اس لئے بڑھ رہی ہے کہ انکی آپریشنل لاگت نہ ہونے کے برابر ہے۔
Comment