Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

04 oct........News

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 04 oct........News

    مسجد حرام میں رشوت خوری عام



    ریاض : اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں حکام مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے بہتر جگہ کی فراہمی کے عوض رقم وصول کرنے کے واقعات کی روک تھام کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماہ رمضان میں جب زائرین کا مسجد میں بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے اور اس دوران نماز کے لیے بہتر جگہ فراہم کرنے کا تین سو امریکی ڈالر تک وصول کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ مذہب اسلام میں مسجدالحرام ایک مقدس ترین مقام ہے۔ جہاں ہر سال ماہ رمضان میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین جمع ہوتے ہیں۔ سعودی اخبارات کے مطابق حکام نے اب تک دو افراد کو مسجد الحرام میں رقم کے عوض جگہ فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دوسرے ممالک سے آنے والے افراد اس کاروبار میں ملوث ہیں۔ سعودی عرب میں جب بھی کوئی سماجی یا معاشرتی مسئلہ سامنے آتا ہے تو اس میں غیر ملکیوں کو ملوث کیا جاتا ہے۔ رقم کے عوض جگہ حاصل کرنے والوں میں زیادہ تر سعودی شہری ہیں جو مسجد کی بہترین جگہ پر نماز شروع ہونے سے تھوڑی دیر پہلے ہی دیکھائی دیتے ہیں۔ جگہ کے عوض پیسے وصول کرنے کے کارروبار میں غیر ملکی ملوث ہیں گزشتہ ہفتے مذہبی حکام نے رقم کے عوض جگہ فراہم کرنے کو اسلام کے منافی قرار دیا تھا۔ علماء اور اماموں نے کہا ہے کہ مسجد کے سامنے فرائض کی ادائیگی زیادہ بہتر ہے اور اس کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیے نہ کہ اسے خریدا جائے۔ سعودی اخبارات نے واضح کیا ہے کہ رقم کے عوض جگہ حاصل کرنے والوں میں زیادہ تر سعودی شہری ہیں جو مسجد کی بہترین جگہ پر نماز شروع ہونے سے تھوڑی دیر پہلے ہی دکھائی دیتے ہیں۔ مسجد الحرام سے ملنے والے شوہد کے مطابق مسجد کی بہترین جگہ اور دورانیے کے مطابق رقم وصول کی جاتی ہے۔ سعودع حکام نے مسجد الحرام میں توسیع اور بہتری کے لیے ایک بہت بڑی رقم خرچ رہی ہے اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خاندان کی تعمیراتی کمپنی نے بیشتر تعمیراتی کام مکمل کر لیا ہے لیکن اس کے باوجود ماہ رمضان اور حج کے دوران مسجد میں زائرین کا بہت زیادہ ہجوم جمع ہو جاتا ہے۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

  • #2
    Re: 04 oct........News

    Good News
    Attached Files
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment


    • #3
      Re: 04 oct........News

      بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ تہران میں


      تہران : بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی تہران پہنچ گئے۔محمد البرادعی آج ایرانی ایٹمی توانائی آرگنائزیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔جس میں ایرانی جوہری پروگرام خصوصاًٍٍ قم میں تعمیر کیے جانے والے نئے یورینیم افزودگی پلانٹ کے معائنے پرگفتگو ہوگی ۔ایرانی ایٹمی توانائی آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق محمد البرادعی پہلے سے طے شدہ دورے پر تہران آئے ہیں وہ قم کے ایٹمی پلانٹ کا دورہ نہیں کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کے سربراہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے دورے اور ایران کے ریسرچ ری ایکٹرز کو فیول کی فراہمی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: 04 oct........News

        بھارت، سیاسی رہنما کودیوتا کہنے پرمظاہرے



        بھارت : بھارتی ریاست تامل ناڈو کی جماعت ڈی ایم کے نے اپنے لیڈر ایم کے اسٹالِن کو مقدس دیوتا قراردے دیا جبکہ ڈی ایم کے اس اقدام پر مشتعل بھارتیہ جنتا پارٹی نے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ تامل ناڈوکے نائب وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے پارٹی کے ریاستی عہدیدار ایم کے اسٹالن کو پارٹی نے ہندووٴں کے دیوتا سْبرامنیم کا درجہ دیدیا ہے۔ ڈی ایم کے پارٹی کے اس اقدام کیخلاف بی جے پی کی طرف سے ریاست کے متعدد شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ بی جے پی کا مطالبہ ہے کہ ڈی ایم کے مذہبی معاملات میں مداخلت اور ہندووں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگی
        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

        Comment


        • #5
          Re: 04 oct........News

          الزام لگا کراوباما نےغلطی کردی، احمدی نژاد




          تہران : ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے ایران پر الزام عائد کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادی کے ایران پہنچنے سے قبل ایرانی صدر کی جانب سے جاری اس بیان میں احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران جوہری تنصیبات سے متعلق خفیہ ویب سائٹ کے حوالے سے امریکی صدر نے الزام عائد کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اوباما اور برطانوی سربراہان نے اعلانیہ الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے کئی سالوں تک جوہری ویب سائٹ کو خفیہ رکھا ہے جبکہ ستمبر اکیس کو ایران نے رضاکارانہ طور پر آئی اے ای اے کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کردیا تھا۔ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی صدر نے تاریخی غلطی کی ہے تاہم اب یہ بات بالکل واضح طور پر سامنے آچکی ہے کہ ہم نے کسی بھی قسم کے معلومات خفیہ نہیں رکھیں
          I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

          Comment


          • #6
            Re: 04 oct........News

            مسائل کی اصل جڑ۔۔ جمہوریت؟




            I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

            Comment

            Working...
            X