اسرائیل کوفضائی راہداری دینے کی تردید
مقبوضہ بیت المقدس : سعودی عرب نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے اسرائیل کو فضائی راہ داری دینے کی پیشکش کرنے کی اطلاعات کی تردید کر دی۔ اسرائیلی روزنامے پا رٹنر کی رپورٹ کے مطابق ا یک اعلیٰ سعودی اہلکار نے بدھ کو کہا کہ برطانوی ہفت روزہ سنڈے ایکسپریس میں چھپنے والی رپورٹ بالکل بے بنیاد ہے اور سعودی عرب برطانیہ اور خبر شائع کرنے والوں سے باضابطہ طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اسرائیل کیساتھ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ سنڈے ایکسپریس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی صورت میں اسرائیل اور امریکہ کو فضائی راہ داری دینے اور حملے کی صورت میں معاملے پر مکمل طور پر آنکھیں بند کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
Comment