Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Fouj Talab...!!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #31
    Re: Fouj Talab...!!

    Sufi bhii es sheryat na Punjab ka Qareb janam leya

    3 din ma khtam kardeya ya DOLLER PAR SHAYRAT AOR DOLLER

    PAR PASHTUNU KA QATAL QABOL NEHI .....

    Comment


    • #32
      Re: Fouj Talab...!!

      اسلام علیکم سفرد بھائی مجھے انتہائی افسوس ہے کہ آپ اصل موضوع سے انحراف فرما رہے ہیں اور بات ضمنی دلائل میں الجھا کر کسی اور طرف لے جانا چاہ رہے ہیں ۔ ا سلیے میں آپکی توجہ ایک بار اصل موضوع کی طرف مبذول کروانے کی جسارت کرتا ہوں دیکھیئے تھریڈ لگا تھا بعنوان " فوج طلب "۔ ۔ ۔ ۔ موضوع تھا سوات معاہدہ ٹوٹ گیا فوج آگئی ۔ ۔۔ ۔ جس پر میرا تبصرہ یہ تھا "اگر اس بار انتظامیہ کی جانب سے دوغلی روش کی بجائے حقیقی ملکی مفاد کی خاطر آپریشن کیا گیا تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی ہو اور کم از کم ایک دشمن سے تو نجات ملے قوم کو " جس پر آپ نے جو تبصرہ فرمایا وہ درج زیل ہے اور وہی ہماری بحث کا اصل محرک اور عنوان ٹھرا تھا ۔ ۔ ۔ ۔آپ کا تبصرہ
      قوم کو دشمن سے نہیں شریعت سے نجات مل جائے گی
      یعنی آپ نے شریعت کا حصر صوفی محمد اور ضمناً طالبانی شریعت میں کردیا تھا اور یہیں سے ہمارا اور آپکا اختلاف شروع ہوا تھا ۔ ۔ ۔
      ہم نے جتنی بھی احادیث پیش کیں آپ نے اس میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا اور نہ ہی ان کی روشنی میں صوفی صاحب کہ کردار کا دفاع کیا آپ نے سارا زور صوفی صاحب کہ بیانات کو میڈیا کا پروپیگنڈہ ثابت کرنے میں لگا دیا اور اس میں بھی آپ نے ایک بھی ٹھوس دلیل پیش نہیں کی کہ یہ بیانات صوفی محمد صاحب کہ نہیں تھے سوائے میں نہ مانوں کے ۔ ۔ ۔ ۔ جبکہ آپ اس وقت کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کہ کسی بھی وریژن کو نکال کر دیکھیں لیں چاہے ملکی ہو یا بین الاقوامی سب کہ سب صوفی محمد کہ بیانات سے بھرے پڑے دلیل کہ طور پر فقط ایک اخبار جو کہ پرو پاکستانی اور کافی حد تک پرو اسلامی مانا جاتا ہے ا سکے اداریئے سے چند اقتباسات نقل کرتا ہوں میری مراد نوائے وقت سے ہے کہ جو آج بھی اپنی زاتی پالیسی کہ اعتبار سے پرو طالبان گنا جاتا ہے ۔ ۔ ۔
      جمہوری نظام اور قومی ادارے قومی اجماع سے انحراف مناسب نہیں
      22 اپریل ، 2009



      http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-urdu-online/Opinions/Editorials/22-Apr-2009/1617
      سوات معاہدہ کیوں ہوا؟ کس نے کیا ؟ اور کس نے توڑا یہ ہمارا موضوع نہیں سوات معاہدے کے ٹوٹنے کا زکر تو ہمارے دلائل کہ ضمن میں آگیا تھا کہ صوفی صاحب کی نا عاقبت اندیشی کی وجہ سے وہ معاہدہ ٹوٹا ۔ ۔ ۔ ۔بحرحال ہمارا اصل موضوع تو صوفی صاحب اور آپ کا وہ بیان ہے کہ جس کہ نتیجے میں شریعت سوائے صوفی صاحب کہ اردگرد اور کہیں نظر ہی نہیں آتی آپ طالبان کو بھی گولی ماریں آپ یہ بتائیں کہ جس آئین پر ملک کے تمام مکاتب فکر کہ جید علماء متفق ہوں جن عدالتوں پر ملک جید علماء بطور ججز فائز رہ چکے ہوں جن سیاسی جماعتوں کی قیادت ملک تمام مکاتب فکر کہ جید ترین علماء کرچکے ہوں ان سب کو ہم فقط ایک صوفی محمد صاحب کہ مضحکہ خیز اور قلت فہم پر مبنی فتاوٰی کی روشنی میں کفر شرک کا نظام قرار دے دیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ صوفی صاحب کی آخر خدمات ہی کیا ہیں اسلام کہ لیے؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اور پاکستان کہ لیے ؟؟؟؟؟؟؟'' یہی نہ کہ ایک مخصوص جغرافیائی خطے میں جنم لیکر ایک ایسے طبقہ فکر کو اپنے ساتھ ملایا ہوا کہ جو فطری طور پر اسلام پسند ہے مگر تحقیق سے بیچارے دور ہیں بالکل اسی طرح جس طرح خود صوفی صاحب کا تحقیق سے بھی دور کا واسطہ نہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
      کیا صوفی صاحب کی خود اپنے ہی مکتبہ فکر یعنی دیوبند کہ جید علماء سے زیادہ خدمات ہیں اسلام کہ لیے ؟ کیا علامہ شبیر احمد عثمانی ، مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد شفیع ۔ جسٹس تقی عثمانی اور دیگر بہت سے جید علماء دیوبند کیا ان سب سے زیادہ برا قد کاٹھ ہے صوفی کا کیا ان سب سے زیادہ فہم سوفی صاحب کا ؟؟؟؟؟؟؟ یہ سارے اور انکے اجداد تو سالوں سے اسی نطام کا حصہ ہیں مگر صوفی صاحب اس سارے نظام کو کفر اور شرک قرار دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے پہلے بیان کردہ دلائل میں احادیث کا جواب دیں خاص طور اس حدیث کا جس میں مسلمانوں کی اکثریت کہ خلاف فیصلہ کرنے والے کو امت کہ توڑنے والا قرار دے کر سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل کا حکم جاری کیا ہے نیز ان دلائل کی روشنی میں بھی بتائیے کہ ان سب دیگر علماء دیو بند کا کیا حکم ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ابھی وقت کم ہے سو اسی پر اکتفاء کرتا ہو والسلام ۔ ۔ ۔
      Last edited by aabi2cool; 13 May 2009, 19:47.
      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

      Comment

      Working...
      X