Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

    سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار دے دیا
    اسلام آباد . . . سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت نمٹا دی ہے اوراپنے دو سطر کے مختصر فیصلے میں شریف برادارن کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ عمارت میں تین رکن بنچ نے جس ٹس موسیٰ کے لغاری کی سربراہی میں شریف برادارن کی انتخابی اہلیت کے حوالے سے کیس کی سماعت گزشتہ8ماہ سے جاری تھی کی جس میں آج اٹارنی جنرل آف پاکستان لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل دیے ۔اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ شریف برادران اہلیت کیس میں چیف سیکرٹری اور اسپیکر پنجاب متاثر ہ فریق نہیں ہیں۔اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ تمام ججز نے آئین کے تحت حلف اٹھا رکھا ہے،عبوری آئین کا حلف غیر متعلقہ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تجویز و تائید کنندہ اس وقت فریق بن سکتے جب عدالت انہیں اجازت دے۔تجویز اور تائید کنندہ کا فریق ہونا ضروری نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی بینچ کی دست برداری کا فیصلہ جج کی صوابدید پر ہوتا ہے اسے کوئی دست بردار ہونے کی ہدایت نہیں کرسکتا۔دلائل مکمل ہونے کے بعد کچھ دیر کا وقفہ دیا اور بعد میں شریف برادارن اہلیت کیس نمٹاتے ہوئے تین رکنی بنچ نے نواز شریف کونااہل قراردیا۔

  • #2
    جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا،اسفند یا&#15

    جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا،اسفند یار ولی
    Updated at 1340 PST اسلام آباد . . . اے این پی سے سر براہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھے۔شریف برادران کو نااہل قرار دیئے جانے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یارولی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مفاہمت کی فضا کی ضرورت ہے۔یہ فیصلہ پورے ملک کے لیے اچھا نہیں اور اے این پی اس فیصلے کو نہیں مانتی۔اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو 2 تہائی اکثریت حاصل تھی

    Comment


    • #3
      Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

      عدالتی فیصلے کیخلاف پارلیمنٹ اور گلی گلی میں احتجاج کریں گے،ظفر الحق

      Updated at 1320 PST
      اسلام آباد . . . مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کیخلاف پارلیمنٹ اورگلی گلی میں احتجاج کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر افسوس ہو ا ہے او ر اس کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پی سی او ججز نے دیا ہے جس کو ہم تسلیم نہ

      Comment


      • #4
        Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

        زرداری مشرف کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،احسن اقبال

        Updated at 1310 PST
        اسلام آباد . . . مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ صدر زرداری مشرف کے نائب بن کر ان کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو ون مین ریاست نہیں بننے دیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اب بھی آئینی طور پر وزیراعلیٰ ہیں اور غیر آئینی عدالتیں انہیں نااہل قرارنہیں دے سکتیں۔انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم کے پاس کچھ نہیں بچا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آج میثاق جمہوریت کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔

        Comment


        • #5
          Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

          آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،شہباز شریف

          Updated at 1300 PST
          لاہور . . . مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور فیصلے کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ۔وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر انہیں سو مرتبہ بھی قربانی دینا پڑی تو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب اسمبلی میں جلد نیا پارلیمانی لیڈر نامزد کریں گے۔اس کے بعد میاں شہباز شریف بغیر اسکواڈ اوربغیر جھنڈے والی گاڑی میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے

          Comment


          • #6
            Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

            شریف برادران کی نااہلی پر خوشی نہیں منانی چاہئے،چوہدری شجاعت

            Updated at 1245 PST
            لاہور . . . مسلم لیگ (ق) کے سر براہ چو ہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ شریف برادران کی نااہلی کے فیصلے پر خوشی نہیں منانی چاہیے۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وہ تفصیلی فیصلے کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہے جس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

            Comment


            • #7
              Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

              شریف برادران کی نااہلی پی سی او ججز کی انتقامی کارروائی ہے،اعتراز

              Updated at 1230 PST
              اسلام آباد . . . سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدراوروکلاء تحریک کے سرکردہ رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شریف برادران کی نااہلی کا فیصلہ پی سی ججز کی انتقامی کارروائی لگتاہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی سی او ججز نے شریف برادران کیخلاف انتقامی کارروائی کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مار چ بھر پور طریقے سے ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے انہیں افسوس ہوا ہے اور اس طرح سے عدالتوں کی ساکھ خراب ہوگی۔

              Comment


              • #8
                Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

                شریف برادران نااہل،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی

                Updated at 1215 PST
                کراچی . . . سپریم کورٹ میں شریف برادران کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد کرچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی اسٹا ک ایکس چینج میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 100انڈیکس 5800 سے نیچے آگیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی اسٹاک ایکس چینج میں انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس میں مندی کا رجحان جاری ہے۔

                Comment


                • #9
                  Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

                  اسلام آباد:شریف برادران اہلیت کیس کا فیصلہ متوقع،سیکورٹی ہائی الرٹ

                  Updated at 1140 PST
                  اسلا م آباد . . . اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی اہلیت کیس کا فیصلہ آج متوقع ہے جس کے باعث سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔جبکہ اس کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر مقامات جناح ایونیو،راول ڈیم اور شاہراہ کشمیر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں شریف برادران اہلیت کیس کا فیصلہ متوقع ہے اور حکام نے کسی بھی صورتحال سے بچنے کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

                  Comment


                  • #10
                    Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

                    چیف سیکرٹری اور اسپیکر پنجاب متاثرہ فریق نہیں،اٹارنی جنرل

                    Updated at 1055 PST
                    اسلام آباد . . . جنگ نیوز . . . اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شریف برادران اہلیت کیس میں چیف سیکرٹری اور اسپیکر پنجاب متاثر ہ فریق نہیں ہیں۔سپریم کورٹ میں شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت کے دوران اپنے دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ تمام ججز نے آئین کے تحت حلف اٹھا رکھا ہے،عبوری آئین کا حلف غیر متعلقہ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تجویز و تائید کنندہ اس وقت فریق بن سکتے جب عدالت انہیں اجازت دے۔تجویز اور تائید کنندہ کا فریق ہونا ضروری نہیں۔عدالتی بینچ کی دست برداری کا فیصلہ جج کی صوابدید پر ہوتا ہے اسے کوئی دست بردار ہونے کی ہدایت نہیں کرسکتا۔

                    Comment


                    • #11
                      Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

                      سپریم کورٹ: شریف برادران نااہل قرار ،شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے
                      Updated at 1208 PST
                      اسلام آباد . . . سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت نمٹا دی ہے اوراپنے دو سطر کے مختصر فیصلے میں شریف برادران کو نا اہل قرار دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔فیصلے کے بعد میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب بھی نہیں رہے اور سپریم کورٹ نے شہباز شریف کے بطور وزیراعلیٰ نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے ۔سپریم کورٹ عمارت میں تین رکنی بنچ نے جسٹس موسیٰ کے لغاری کی سربراہی میں شریف برادارن کی انتخابی اہلیت کے حوالے سے کیس کی سماعت گزشتہ8ماہ سے جاری رکھی ہوئی تھی جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے روز کی بنیاد پر سماعت جاری تھی۔آج اٹارنی جنرل آف پاکستان لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں اپنے دلائل دیے ۔اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ شریف برادران اہلیت کیس میں چیف سیکرٹری اور اسپیکر پنجاب متاثر ہ فریق نہیں ہیں۔اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ تمام ججز نے آئین کے تحت حلف اٹھا رکھا ہے،عبوری آئین کا حلف غیر متعلقہ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تجویز و تائید کنندہ اس وقت فریق بن سکتے جب عدالت انہیں اجازت دے۔تجویز اور تائید کنندہ کا فریق ہونا ضروری نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی بینچ کی دست برداری کا فیصلہ جج کی صوابدید پر ہوتا ہے اسے کوئی دست بردار ہونے کی ہدایت نہیں کرسکتا۔دلائل مکمل ہونے کے بعد کچھ دیر کا وقفہ دیا اور بعد میں شریف برادران اہلیت کیس نمٹاتے ہوئے تین رکنی بنچ نے نواز شریف کونااہل قراردیا۔ فیصلے کے بعد شریف برادران کے وکیل اکرم شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ توقعات کے مطابق ہے اور حکومت ججز کو ڈکٹیشن دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے حکم پر شریف برادران کو نا اہل قرار دیا گیا ہے۔اکرم شیخ نے مزید کہا کہ ججز کو روز آخرت میں فیصلہ کا جواب دینا ہوگا۔اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصلہ کے میریٹ پر ہونے کافیصلہ اب عوام کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو جملوں کے نامکمل فیصلے پر میں نامکمل تبصرہ ہی کرسکتا ہوں۔یہ فیصلہ آصف علی زرداری کے دورہ ٴچینسے واپسی پر ان کو کامیابی کے گلدستے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔فیصلے کے موقع پر مسلم نواز کے کارکنان کی بڑی تعدادسپریم کورٹ کے باہر موجودتھی جو لانگ مارچ اور شریف برادران کے حق میں نعرے بازی کرتی رہی۔شریف برادارن کے بعد آنے والے فیصلے کے بعد میاں شہباز شریف بھی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے اور ان کی بھکر سے نشست اب خالی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی ا سلام آبادبھر میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے تھے جبکہسپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکورٹی سخت کردی گئی۔اسلام آباد کے دیگر مقامات جناح ایونیو،راول ڈیم اور شاہراہ کشمیر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔

                      Comment


                      • #12
                        Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

                        zardari nay pehle musharaf ko utha k bahir phenka and ab inn ko.

                        Muafir Hoo Yaro

                        Comment


                        • #13
                          Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

                          Musharaf ki Awaam ka numainda nahe tha

                          per Sharif Braderaan atleast 80% Pakistanioon kay Numainday hain

                          this is to divert attention from long march

                          Comment


                          • #14
                            Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د

                            شریف برادران کی نااہلی حکومتی فیصلہ ہے،عمران خان


                            Updated at 1530 PST
                            لاہور . . . تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف برادران کی نااہلی حکومتی فیصلہ ہے۔جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے اپنے درعمل میں عمران خان نے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ عدالت نے حکومت کے مطابق فیصلے کرنے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کے نہ ہونے تک ایسے فیصلے ہوتے رہیں گے۔

                            Comment


                            • #15
                              Re: سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار د



                              شریف برادران کی نااہلی کے ایس ای کو مندی کی جانب لے گئی

                              Updated at 1545 PST
                              کراچی . . . شریف برادران کو نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران300 پوائنٹس کی کمی کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ5 فی صدکمی ہوگئی۔آج سپریم کورٹ کی جانب سے شریف برادران کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں زبردست مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے کے ایس ای100 انڈیکس تین سینچری کی گراوٹ یعنی 5 فی صد کمی کے بعد انڈیکس5 ہزار600پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔اسٹاک مارکیٹس گذشتہ ایک سے سال سے بحرانی کیفیت میں مبتلا تھی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس15ہزار676پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے گرتے ہوئے5000 پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا تھا ۔رواں ماہ مارکیٹ سپورٹ فنڈز فعال ہونے کے بعد مارکیٹس کو سہارا ملا اور رواں ماہ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس میں تقریباً ایک ہزارپوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔ تاہم آج سپریم کورٹ کے شریف برادران کو نہ اہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹس ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔

                              Comment

                              Working...
                              X