سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نااہل قرار دے دیا
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت نمٹا دی ہے اوراپنے دو سطر کے مختصر فیصلے میں شریف برادارن کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ عمارت میں تین رکن بنچ نے جس ٹس موسیٰ کے لغاری کی سربراہی میں شریف برادارن کی انتخابی اہلیت کے حوالے سے کیس کی سماعت گزشتہ8ماہ سے جاری تھی کی جس میں آج اٹارنی جنرل آف پاکستان لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل دیے ۔اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ شریف برادران اہلیت کیس میں چیف سیکرٹری اور اسپیکر پنجاب متاثر ہ فریق نہیں ہیں۔اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ تمام ججز نے آئین کے تحت حلف اٹھا رکھا ہے،عبوری آئین کا حلف غیر متعلقہ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تجویز و تائید کنندہ اس وقت فریق بن سکتے جب عدالت انہیں اجازت دے۔تجویز اور تائید کنندہ کا فریق ہونا ضروری نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی بینچ کی دست برداری کا فیصلہ جج کی صوابدید پر ہوتا ہے اسے کوئی دست بردار ہونے کی ہدایت نہیں کرسکتا۔دلائل مکمل ہونے کے بعد کچھ دیر کا وقفہ دیا اور بعد میں شریف برادارن اہلیت کیس نمٹاتے ہوئے تین رکنی بنچ نے نواز شریف کونااہل قراردیا۔
Comment