Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

!میں محفوظ میرا گھر بار و اقتدار محفوظ باقی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • !میں محفوظ میرا گھر بار و اقتدار محفوظ باقی

    میں محفوظ میرا گھر بار و اقتدار محفوظ باقی جاؤ بھاڑ میں
    چند برس پہلے تک مشہور تھا کہ پاکستان سے بیس کیلومیٹر کے فاصلے پر آباد اسلام آباد رقبے میں واشنگٹن کے آرلنگٹن قبرستان سے آدھا ہے مگر خاموشی آرلنگٹن سے دوگنی ہے۔

    اخباری اطلاعات کے مطابق میریئٹ بم دھماکے کے بعد اسی اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس، ایوانِ صدر و وزیرِ اعظم، سپریم کورٹ، سیکرٹیریٹ بلاک، منسٹرز کالونی، ججز کالونی اور ڈپلومیٹک انکلیو کے تحفظ کے لیے آٹھ ارب روپے مالیت سے کنکریٹ کی تین فٹ اونچی پندرہ کیلومیٹر طویل چار دیواری بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تاکہ اسلام آباد کے حکومتی قلب کو بغداد کے گرین زون کی طرح خودکش حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس چار دیواری میں آمدورفت کے آٹھ دروازے بنائے جائیں گے۔ یہ چاردیواری وہ بنوا رہے ہیں جو گزشتہ دنوں بین الاقوامی ریڈ کراس کے اس بیان پر لال بھبوکے ہو گئے تھے کہ ریڈ کراس نے پاکستان (بالخصوص صوبہ سرحد) کو 'وار زون' کی کیٹیگری میں کیوں ڈال دیا۔
    عرض صرف یہ ہے کہ سن دو ہزار سے اب تک اسلام آباد کے 'ریڈ زون' میں صرف دو بم حملے ہوئے ہیں اور وہ بھی میریئٹ ہوٹل پر۔ باقی ایک سو پندرہ خودکش دھماکوں میں جو سولہ سو افراد ہلاک اور چار ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں وہ سب کے سب اس مجوزہ کنکریٹی فصیل کے دائرے سے باہر ہوئے ہیں۔
    اگر بیسیوں بُلٹ پروف گاڑیوں، سگنل جامرز، نقل و حرکت کے خفیہ شیڈول، تین حفاظتی دائروں اور پندرہ سے زائد فوجی و نیم فوجی و سراغرساں ادارے ہوتے ہوئے بھی پندرہ کیلومیٹر کے علاقے کا تحفظ کنکریٹ چار دیواری کے بغیر ممکن نہیں تو پھر ساڑھے تین لاکھ مربع میل علاقے میں پھیلے ہوئے سولہ کروڑ افراد اپنی چادر اور چار دیواری کے تحفظ کے لیے کیا کریں۔۔۔ کس کے پاس جائیں۔۔۔ کس سے کہیں اور کیا کہیں؟
    جو سوچ فصیلِ اسلام آباد اٹھوا رہی ہے کیا بالکل یہی سوچ نہیں تھی جس نے فصیلِ بابل و بغداد و دمشق و یروشلم و دہلی و آگرہ و ملتان و پشاور اور دیوارِ چین، دیوارِ برلن، دیوارِ غربِ اردن بنوائی۔
    وہ سوچ تھی کیا اور ہے؟ میں، میری جان، میرا مال، میرا اقتدار محفوظ رہے۔ باقی اپنا انتظام خود کریں۔۔۔
    مگر اس سوچ کے نتیجے میں ہوا کیا۔۔۔ یہ ناں کہ ان سب دیواروں اور فصیلوں کے آثار آج انتہائی مقبول ٹورسٹ اٹریکشنز ہیں!
    مضمون کا اصل ربط درج زیل ہے
    http://www.bbc.co.uk/blogs/urdu/2008/10/post_347.html
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

  • #2

    Comment


    • #3
      وائے اس قوم کے نصیب سچ ہی کہا ہے کسی نے کہ انسان اپنا مقدر خود تخلیق کرتا ہے ۔ ۔ لہذا ہم من حیث القوم اپنے مقدر کے لیے خود ہی سزاوار ہیں ۔ ۔ ۔ پہلے ایک گدھا ہم پر مسلط کردیا گیا تھا ۔ ۔ ۔ اور اب ایک گدھا نما خچر ہے جس کو ہم نے خود اپنے سروں پر لاد لیا ہے ۔ ۔۔ گدھا تو خیر ہوتا ہی گدھا ہے اس سے سوائے گدھا ہونےکہ اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے مگر خچر سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ چونکہ وہ گدھا کم گھوڑا زیادہ ہوتا ہے اس لیے وہ زیادہ بوجھ ڈھوئے گا مگر یہاں تو اُلت پھیر ہی ہے کہ خچر نے زیادہ بوجھ ڈھونے کی بجائے اپنا زیادہ بوجھ قوم پر لادنا شروع کردیا ہے ویسے تو گدھے اور خچر دونوں ہی دوسروں کا بوجھ ڈھونے کے کام آتے ہیں ۔ ۔۔ مگر ہمارے ہاں تو الٹ ہی ہے ۔ ۔ ۔ یہاں پوری قوم کے خون پسینے کی کمائی ان گدھوں اور خچروں کے (جانی و مالی) بوجھ کو ڈھونے میں صرف ہورہی ہے ۔ ۔ ۔ عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ فرات کے کنارے ایک کتا بھی بھوک سے مرگیا تو اے عمر کل قیامت کے روز تجھ سے پوچھ ہوگئی ۔ ۔ اور یہاں لاکھوں خاندانوں پر ہزارہا قیامتیں روز ٹوٹتیں ہیں مگر حکمرانوں کو گر فکر ہے تو فقط اپنی جان و مال اور اقتدار کی اور حال یہ ہے کہ سب چین کی بانسری بجا کر سورہے ہیں ادھر انڈیا ،اسرائیل اور دیگر ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں اور ہمارے زور داری صاحب انڈین دھشت گردوں کو رہا کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور کشمیری مجاہدین کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں ادھر انڈیا ہمارا پانی بند کرنے پر تلا ہوا ہے ادھر ہم انڈیا سے پیار و محبت اور آزادانہ تجارت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔آخر ہم انڈیا کو کیا ایکسپورٹ کرتے ہیں خالی وہاں سے امپورٹ ہی اپمورٹ تو کرتے ہیں ۔ ۔ تہذیب ،زبان ، اخلاق کلچر اور دہشت گرد ،جاسوس ، ایجنٹ، وغیرہ وغیرہ
      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

      Comment


      • #4
        " Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "

        Comment


        • #5
          Originally posted by Xenja View Post
          aur iss sab ka hal zahir hai hamarey itney "great hukumrano" ney tau dhoondna nahi hai tau phir kaun dhoondey ga iss sab ka hal??
          main aur aap balk hum sab ,milkar:)
          ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

          Comment


          • #6
            Originally posted by aabi2cool View Post
            main aur aap balk hum sab ,milkar:)
            Kash ye hamarey hath mey hota...
            " Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "

            Comment


            • #7
              Originally posted by Xenja View Post
              Kash ye hamarey hath mey hota...
              aur main kehta hon k kash aap ko ye baat samjh main aajay k ye aap hi k hath main hay :)
              ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

              Comment


              • #8
                Aabi Bhai Jaise Aap Sochte Hai Agar Hamare Siyasat Daan Bhi Aisa Sochte To Aaj Mere Mulk Ki Ye Halat Na Hoti Mere Mulk Me Aaj Aman Hi Aman Hota
                Me Swat Ka Rehaishi Hoon
                Aur Me Ye Dawe K Sath Kehsakta Hoon K Hakoomat Halat Theek Karna Hi Nahi Chati Bal K Mazeed Bigarna Chahti Hai
                Aam Logo K Gharo Par Bombaari Kar K Jo Log Hakoomat K Hami The Wo Bhi Fooj K Mukhalif Hote Jarahe Hai Q K Swat Me Na To Koi Talib Marta Hai Aur Na Hi Koi Fooji
                Taliban Jo Hakoomat K Peda Kiye Huwe Loog Hai Wo School Hospital Aur Pull Tabah Kar Rahe Hai Aur Army Aam Logo K Gharo Par Bomabari Kar K Un K Ghar Tabah Kar Rahi Hai
                Fooj Aur Taliban Me Mujhe Koi Faraq Nahi Dikayi Deta Dono Janib Se Awam Ko Pareshan Kiya Jaraha Hai

                Comment


                • #9
                  Originally posted by aabi2cool View Post
                  aur main kehta hon k kash aap ko ye baat samjh main aajay k ye aap hi k hath main hay :)
                  Jab insaan chahtey huye bhi kuch nahi ker sakta hai tau iss ka yahi matlab hota hai na key uss key hath mey nahi hai kuch....
                  " Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "

                  Comment


                  • #10
                    sigpic

                    Comment


                    • #11
                      Originally posted by Xenja View Post
                      Jab insaan chahtey huye bhi kuch nahi ker sakta hai tau iss ka yahi matlab hota hai na key uss key hath mey nahi hai kuch....
                      bus issi ahsaas hi se to bahir nikalna hoga hum ko . . . .

                      Originally posted by suffard View Post
                      oh my allah.
                      meray comp miain urdu install he nahi hai....main kaisay parhon???
                      to bhai urdu instull kareen na aur kaya?
                      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                      Comment


                      • #12
                        Originally posted by sohail khan View Post
                        Aabi Bhai Jaise Aap Sochte Hai Agar Hamare Siyasat Daan Bhi Aisa Sochte To Aaj Mere Mulk Ki Ye Halat Na Hoti Mere Mulk Me Aaj Aman Hi Aman Hota
                        Me Swat Ka Rehaishi Hoon
                        Aur Me Ye Dawe K Sath Kehsakta Hoon K Hakoomat Halat Theek Karna Hi Nahi Chati Bal K Mazeed Bigarna Chahti Hai
                        Aam Logo K Gharo Par Bombaari Kar K Jo Log Hakoomat K Hami The Wo Bhi Fooj K Mukhalif Hote Jarahe Hai Q K Swat Me Na To Koi Talib Marta Hai Aur Na Hi Koi Fooji
                        Taliban Jo Hakoomat K Peda Kiye Huwe Loog Hai Wo School Hospital Aur Pull Tabah Kar Rahe Hai Aur Army Aam Logo K Gharo Par Bomabari Kar K Un K Ghar Tabah Kar Rahi Hai
                        Fooj Aur Taliban Me Mujhe Koi Faraq Nahi Dikayi Deta Dono Janib Se Awam Ko Pareshan Kiya Jaraha Hai
                        بھائی آپ نے جو کچھ بھی کہا میں اس سے متفق ہوں مگر بات فقط میری انفرادی سوچ کی نہیں ہے بلکہ اصل بات تو تب ہے کہ ساری قوم میں اجتماعیت کی بنیاد پر شعور بیدار ہو لیکن میں اس قوم کا کیا کروں کہ اس قوم کے دیوانے اب بھی زور داری بمقابلہ مشرف دو کرکے دونوں میں سے کسی ایک دور کی برتری ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں ہائے ہماری بد نصیبی کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں کہ جو مشرف کے بد ترین دور کا موازنہ زورداری کے بدتر دور کے ساتھ کرکے اول الذکر کی برتری کو ثابت کرنا چاہ رہی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کسی کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔ ۔ ۔ ۔گلی گلی میں بکھری ہوئی لاشیں تاریکی میں ڈوبے ہوئے گاؤں اور شہر نظر نہیں آتے ۔ ۔ ؟
                        بھوک اور پیاس گرمی اور افلاس سے بلبلاتی ہوئی عوام کہ بجلی ہے تو پانی نہیں پانی ہے تو گیس نہیں گیس ہے تو ان سب کے بلوں کی ادائگی کے لیے گھر کا بجٹ نہیں یہ سب دکھائی نہیں پڑتا ۔ ۔؟
                        در بدر اپنے پیاروں کی تلاش میں ٹھوکریں کھاتے ہوئے بوڑھے، بچے، جوان اور عورتیں جو سہاگن ہوتے ہوئے بھی بیوگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ ۔ ہمیں شرمانے پر مجبور نہیں کرتیں ۔ ۔ ۔۔ کسی کو اس ملک میں انصاف کی کیا امید ؟ کہ جہاں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھنے والا خود انصاف کو ترس گیا ہو ۔ ۔ ۔ ہمیں کچھ دکھائی نہیں پڑھ رہا کچھ سجائی نہیں دے رہا دشمنوں کی سازشیں کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہیں اور دشمن ہمیں تقسیم در تقسیم کرنے میں کامیاب ہوتا چلا جارہا ہے ۔
                        لیکن ہمارے حکمران ہیں کہ ہوش کے ناخن لینے کی بجائے ان کے ہاں سب اچھے کی رپورٹ ہے ۔ ۔ ۔اور خود ہمارا حال یہ ہے کسی کو زورداری سے الفت ہے تو کوئی مشرف کا دیوانہ ہے کسی کی نواز شریف کے بنا دال نہیں گلتی تو کوئی فضل الرحمٰن کے پیچھے لگ کر خود کو سنوار رہا ہے ۔ ۔ ۔زورداری صاحب وعدے کرتے ہیں اور پھر وعدوں کو قرآن و سنت نہ قرار دے کر ان سے پھر جاتے ہیں ۔ ۔ امیدیں دلاتے ہیں کہ قوم کو کشمیر کے حوالے سے خوشبخری دوں گا اور پھر اس خوشخبری کے گلے پر اُلٹی چھری چلاتے ہوئے کشمیری مجاہدین کو دہشت گرد قرار دے دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ بھارت ہمارا حقہ پانی بند کرنے کے چکروں میں ہے اور یہ اس سے پیار کی پینگیں بڑھاتے ہیں اور ان کا وزیر قانوں انکے جاسوسوں اور ایجنٹوں کو رہا کرنے کے لیے مرا جارہا ہے چاہے اس کے لیے اُسے خود قانون کا ہی گلہ گھونٹ کر فقط انسانی حقوق کا ہی نعرہ کیوں نہ بلند کرنا پڑے۔ ۔ ۔اور۔ اُدھرہندو بنیا ہماری فوج اور عوام کی آپس میں ایکدوسرے کی درگت بنتے ہوئے دیکھ کر بغلیں بجا رہا ہے یہ سب کچھ ہم کو نظر آئے بھی تو کیوں آئے آخر کو ہمیں اپنے پیٹ پر ہاتھ پیر کر چین کی نیند سونے کی عادت جو ہوگئی ہے میں محفوظ میرا گھر بار میرا محلہ حتٰی کہ میرا شہر محفوظ باقی سب جاؤ بھاڑ میں ۔ ۔ ۔

                        نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان عالیشان کا مفھوم ہے (اللہ کمی بیشی معاف فرمائے)کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ایک حصے میں درد ہو تو سارے جسم کو درد ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں ایسے بھی لوگ ہیں کہ جن کا فلسفہ یہ ہے مشرف دور میں کراچی محفوظ رہا لہذا دور سنہری تھا ۔ ۔ ۔ اور میں تو کہتا ہوں کہ مشرف نے تو
                        سب سے پہلے پاکستان کا سنہری نعرہ دیا تھا ہم کیوں نہ ایک قدم آگے بڑھ کر سب سے پہلے میں میری ذات کا نعرہ لگائیں ۔ ۔ ۔372-haha
                        Last edited by aabi2cool; 14 October 2008, 18:52.
                        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                        Comment


                        • #13
                          ہماری پوری قوم لکھاری ، باتونی ، تنقیدی ،نشستند،گفتند،برخواستند ہے عملی کام کرنے والے پتہ نہیں کس جہاں میں بسیرا ڈالے ہوئے ہیں کیا میں اور آپ عملی کام نہیں کر سکتے ؟ اگر ان سیاستدانوں کا ہمیں پتہ ہے تو پھر اچھے لوگوں کو اس میدان میں کیوں نہیں آنے دیتے ؟ کون سی وہ طاقت ہے جس نے انہیں یہاں پہنچایا ہے اور سادہ اور شریف النفس انسان کا اس دور میں جینا دوبھر کر رکھا ہے ؟ وہ طاقت کوئی اور نہیں ہم سب ہیں ہماری نالائقی بےوقوفی ہٹ دھرمی ہی وہ طاقت ہے جس نے ہمیں آج یہ دن دیکھائے ہیں

                          Comment


                          • #14
                            Originally posted by *roomi* View Post
                            ہماری پوری قوم لکھاری ، باتونی ، تنقیدی ،نشستند،گفتند،برخواستند ہے عملی کام کرنے والے پتہ نہیں کس جہاں میں بسیرا ڈالے ہوئے ہیں کیا میں اور آپ عملی کام نہیں کر سکتے ؟ اگر ان سیاستدانوں کا ہمیں پتہ ہے تو پھر اچھے لوگوں کو اس میدان میں کیوں نہیں آنے دیتے ؟ کون سی وہ طاقت ہے جس نے انہیں یہاں پہنچایا ہے اور سادہ اور شریف النفس انسان کا اس دور میں جینا دوبھر کر رکھا ہے ؟ وہ طاقت کوئی اور نہیں ہم سب ہیں ہماری نالائقی بےوقوفی ہٹ دھرمی ہی وہ طاقت ہے جس نے ہمیں آج یہ دن دیکھائے ہیں
                            شُکر ہے خرم بھائی کہ آپ بھی دکھائی دیئے وگرنہ میں تو سمجھا تھا کہ آپ بھی خدانخواستہ مشرف دور کی بھینٹ چڑھ کر غائب ہوگئے ہیں ۔ ۔ ۔ خیر آپ نے بالکل بجا فرمایا اسی لیے میں نے اجتماعی قومی شعور کی بات کی میرے بھائی یہ وقت ہے ہر قسم کے اختلافات بھلا کر ایک جان ہوجانے کا دشمن ہر محاذ پر کامیاب ہوتا جارہا ہے اور وہ ہم کو نسلی ،لسانی ،مسلکی ، صوبائی بنیادوں پر لڑواکر تتر بتر کردینا چاہتا ہے اور شمالی علاقوں میں تو اس کی یہ پلانگ کامیابی سے چل رہی اور اب اس کا دائرہ بڑھ کر عام علاقوں کی طرف بھی پھیل رہا جب ہمارے حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ کوئی نہیں کہ جسے احساس ہو کہ کیا ہونے جارہا ہے ۔ ۔ ۔ دشمن کا اصل ہدف ہمارے ایٹمی اثاثے ہیں یہود و ہنود و نصارٰی کو کبھی یہ منظور نہ تھا کہ ایک اسلامک ملک ایٹمی پاور بنے ۔ ۔ ۔ میرے بھائی اسیے میں ہم سب کو چاہیے جو کچھ بھی ہم سے بن پڑتا ہے اورجہاں تک بھی ہماری رسائی ہے وہاں وہاں تک اجتماعیت کے شعور کی بیداری کے لیے اپنا اپنا انفرادی کردار ادا کریں ۔ ۔ ۔ باقی آپ مجھ سے زیادہ سینئر ہیں اس فیلڈ میں آپ اپنی سفارشات سے یہاں ہماری رہنمائی کا فریضہ انجام دیں
                            ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                            Comment


                            • #15
                              ALLAH na kry aabi bhai
                              wasa q kaha???
                              musharraf daur ki bhent charny wali baat
                              bz thy na wo....is lye nahi aye 372-shock

                              Comment

                              Working...
                              X