Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

    محترم عابد بھائی
    بلند آواز سے آمین کہنے کی بھی احادیث میں دلیل اور ثبوت ملتے ہیں۔ اگر آپ فرقہ وارانہ باتوں سے اجتناب کرتے ہیں تو برائے مہربانی دوسری احادیث بھی نقل کریں۔
    ورنہ آپ کی گفتگو سے یوں لگتا ہے کہ آپ صرف ایک ہی مسلک کی ترویج کر رہے ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ پیغام کے فورم کو کسی ایک مسلک کی ترویج کے لیئے استعمال کرنا چاہیئے۔

    اور برائے مہربانی، اپنے الفاظ کا سوچ سمجھ کراستعمال کریں۔ جیسے آپ نے لکھا ہے
    وہ آمین کو بلند آواز سے چیخ کر پکارنے کے قائل ہیں

    بلند آواز اور چیخ کر پکارنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔۔ اور جہاں تک میں جانتا ہوں اور جیسا میں نے انہیں کرتے دیکھتا ہے یہ لوگ بلند آواز سے آمین کہتے ہیں لیکن چیخ کر نہیں۔

    اور یہ بھی اب آپ بیان کریں کہ یہ غیر مقلدین کیا ہوتا ہے؟ اور آپ ایک مخصوص مسلک کے بارے میں ایسے الفاظ کن بنیادوں پر استعمال کر رہے ہیں جبکہ یہاں کے قواعد و ضوابط میں آپ نے خود ایسی باتوں سے پرہیز کرنے کو کہا تھا۔

    میں یہ بتاتا چلوں کہ میں اھلحدیث نہیں ہوں لیکن پیغام فورم پر ہونے والی آپکی گفتگو جو کسی بھی اھلدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان کو تکلیف دے سکتی ہے، کو پسند نہیں کرتا۔اور غالباً ایسی گفتگو خود اس فورم کے اصولوں کے منافی ہے اور یہ فورم آپکے لیئے ہی بنایا گیا ہے۔


    آمین اور آمین کو بلند آواز سے کہنے سے متعلق احادیث مندرجہ ذیل ہیں
    صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)۔

    اور آمین بالجہر یعنی بلند آواز سے آمین کہنا۔
    صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)۔
    حدیث نمبر (779-1)۔



    آمید ہے میری پوسٹ کو مٹانے کی بجائے کسی اچھے جواب سے نوازیں گے۔








    Originally posted by aabi2cool View Post
    اسلام علیکم ! ڈیئر سسٹر






    آپ کے پوچھے گئے سوال کا مختصر جواب درج زیل ہے۔
    باجماعت نماز میں سورہ فاتحہ کے اختتام پر امام اور مقتدی کا آمین کہنا سنت ہے لیکن اس میں اختلاف ہے کہ آمین کو بلند آواز سے پکارا جائے یا آہستہ، امام اعظم ابوحنیفہ علیہ رحمہ کے نزدیک آہستہ آمین سنت ہے جبکہ موجودہ دور کے غیر مقلدین جو خود کو اہل حدیث کہلواتے ہیں وہ آمین کو بلند آواز سے چیخ کر پکارنے کے قائل ہیں جبکہ اس مسئلہ حق اور مضبوط دلائل سے یہی ثابت ہے کہ آمین آہستہ آواز میں ہی سنت ہے ۔
    اب درج زیل میں ہم آہستہ آواز میں آمین کہنے پر قرآن و سنت سے دلائل نقل کریں گے۔
    آمین دعا ہے ۔
    سورہ یونس آیت نمبر89میں ارشاد ربانی ہے کہ ۔ ۔ ۔

    قَالَ قَدْ أُجِيبَت دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِيمَا وَلاَ تَتَّبِعَآنِّ سَبِيلَ الَّذِينَ لاَ يَعْلَمُونَo
    بیشک تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی، سو تم دونوں ثابت قدم رہنا اور ایسے لوگوں کے راستہ کی پیروی نہ کرنا جو علم نہیں رکھتےo
    یہاں دعا کی نسبت حضرت موسٰی علیہ السلام اور حضرت حضرت ہارون علیہ السلام دونوں کی طرف کی گئی ہے جبکہ دعا صرف حضر موسٰی علیہ السلام مانگ رہے تھے جبکہ حضرت ہارون علیہ السلام اس پر صرف آمین کہہ رہے تھے لیکن اللہ پاک نے دونوں کو دعا کرنے والا شمار کیا ۔
    ہماری اس پیش کردہ تفسیر پر درج زیل روایت دلالت کرتی ہے ۔
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت موسٰی علیہ السلام جب دعا مانگ رہے تھے تو حضرت ہارون علیہ السلام اس پر آمین کہتے تھے ۔
    (تفسیر الدرالمنثور از امام جلال الدین سیوطی علیہ رحمہ)
    تو ثابت ہوا کہ آمین ایک دعا ہے اب جبکہ آمین کا دعا ہونا ثابت ہوگیا تو حکم خداوندی کے تحت دعا میں اصل یہی ہے کہ وہ آہستہ کی جائے یعنی آہستہ دعا مانگنا افضل ہے سورہ اعراف میں ارشاد ربانی ہے ۔ ۔ ۔
    ادْعُواْ رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَo

    تم اپنے رب سے گڑگڑا کر اور آہستہ
    (دونوں طریقوں سے) دعا کیا کرو، بیشک وہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتاo

    اس آیت سے معلوم ہوا کہ دعا آہستہ مانگنی چاہیے اور آمین بھی ایک دعا ہے اس لیے آمین بھی آہست ہی ہونی چاہیے ۔ اسی پر درج ذیل روایت شاہد ہے ۔

    حضرت سعید بن جبیر اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ تضرعا یعنی گڑگڑا کر اور خفیۃ یعنی آہستہ آہستہ دعا مانگو ۔(تفسیر الدر المنثور )

    تفسیر جلالین میں ہے اسی آیت کے ماتحت ہے کہ اپنے رب کے حضور دعا کر گڑگڑا کر ذلت و عاجزی کے ساتھ خفیہ یعنی پوشیدہ طور پر اللہ پاک دعا میں تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

    ان مختصر مگر ٹھوس دلائل سے معلوم ہوا کہ آمین ایک دعا ہے اور دعا میں اصل اور افضل یہی ہے کہ آہستہ آواز میں کی جائے۔

    نماز میں آمین آہستہ آواز میں کہنے پر احادیث مبارکہ ۔

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب امام غیر المغضوب علیھم والضالین کہے تو تم آمین کہو جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل گئی یعنی موافق آگئی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔
    (بخاری)
    اسی طرح ابو موسٰی اشعری سے بھی روایت ہے ۔
    ان دونوں احادیث سے ثابت ہوا کہ فرشتے آمین کہتے ہیں اور ظاہر سی بات فرشتون کی آمین ہمین سنائی نہیں دیتی تو آہستہ ہی ہوتی ہے اب جس کسی کو بھی اپنی آمین فرشتون کی آمین کے ساتھ ملانا ہوگی وہ لازمی طور پر آہستہ آواز میں ہی آمین کہے گا نہ کہ چیخ کر ۔
    یہ تھے اس مسئلہ پر انتہائی مختصر دلائل باقی اس مسئلہ پر بہت کچھ لکھا گیا ہے ۔۔ ۔ ۔ ۔ سردست سب کچھ یہاں بیان نہیں ہوسکتا ماننے والون کے لیے یہی دوچار حوالہ جات کافی ہیں اور نہ ماننے والوں کے لیے دفتر کے دفتر بیکار ہیں ۔
    باقی واللہ والرسولہ اعلم










    Last edited by Farrukh; 4 June 2008, 08:56.
    -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

  • #2
    Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

    mohtarm farukh sahab aap ki post ko main nay behas o mubahisa section main move kardia hy...baqi rahi fiqah section ki baat to us main jawab denay ki liye serf mujhy zemaydari sonpi gai hay agar intizamia ye keh day gi k wahan har koi jawab de sakta hay to mujhy koi aytraaz na hoga baqi ham nay fiaqh section k taruf main likha hay k yahaan per koi fatwa jaat anheen diya jatay bus roz mara k amomi moamlaat par maloomat mohaiya ki jati hay aur chonk ye zemadari intizamia nay mery zema ayed ki hay is liye main hi wahan jawab deta hon aur mera taluq ALLAHAMDU LILAH maslak e hanfi se hay aur pori dunai main bhi musalmano ki tadad ka taqreban 75% hanfi fiqah se taluq rakhnay waly hi log hain is liye wahan jawan hanfi fiqah se mutabik hi diya jata hay . reh gay dosray maslaik k log to net par hazron sites hain wahan se istifada kiya jaskta hay .....rahi is masla ameen ki baat to is k jawab deytay huy main likh diya tha k ye aik ikhtilafi masla hay . . . .aur amooman hamary han ikhtilafi masail se parhaiz hi kiya jata magar jabkoi pouch lay to majboran jawab bhi dena par jata hy baqi mujhy is masla per aur khuch anheen likhna aap jitna marzi chaheen dalil yahan mohaia karsakty hain kisi ko khch kehna hoga to wo keh lay ga ...w/salaaam
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment


    • #3
      Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

      محترم عابد بھائی
      پہلی تو بات یہ کہ اگر فقہ کے سیکشن میں صرف حنفی فقہ کی بات ہونی ہے، تو پھر اسکا نام "فقہ حنفی سیکشن" ہونا چاہیئے

      فقہ حنفی کے لوگوں کی تعداد کا سن کر اقبال کا ایک شعر یاد آیا۔۔
      جمہوریت اس طرزِ حکومت کا نام ہے جس میں
      بندوں کو گنا کرتے ہیں، تولا نہیں کرتے۔

      دنیا میں اگر حنفی فقہ کے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، تو کیا اسکا یہ مطلب ہے کہ باقی فقہات کا وجود ہی نہیں اور زیادہ تعداد والے لوگ ہی بات کر سکتے ہیں؟

      اس سے زیادہ افسوس اس بات پر ہے، فقہ سیکشن کے قواعد کے مطابق فرقہ وارانہ اور اختلافی باتوں سے پرہیز کیا جانا چاہیئے، لیکن آپ خود ہی ایک مسلک کے بارے میں طنز کر رہے ہیں کہ وہ "غیر مقلدین" ہیں اور چیخ کر آمین کہتے ہیں۔ حالانکہ بلند آواز سے آمین کہنے میں اور چیخ کر کہنے میں بہت فرق ہوتا ہے اور بلند آواز سے آمین کہنا خود حدیث سے ثابت ہے جو کہ میری پوسٹ میں موجود ہے

      فقہ کے سیکشن میں صرف فقہ حنفی کے علاوہ بات کرنے پر پابندی سے اختلافی خیالات اور مسائل جنم لیتے ہیں۔

      آپ یا تو فقہ سیکشن کا نام فقہ حنفی رکھیں یا اسکے قواعد و ضوابظ میں یہ بات لکھیں جو آپ نے یہاں لکھی ہے۔

      میں آپ کو بتاتا چلوں، میں پہلے حنفی ہوتا تھا، لیکن اب صرف مسلمان ہوں اور وہ اسلیئے کہ جب اسلام کی تکمیل ہوئی تھی اور نبی کریم صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم پر جب خطبہ حجتہ الوداع کے دن تکمیل ِ دین کی آیات اتری تھی، اسوقت بھی کوئی مسلک، کوئی فرقہ اور فقہ نہیں بنا تھا۔ اور جن آئمہ کرام کی وجہ سے فقہات کا سلسلہ شروع ہوا، انہوں نے کہیں یہ نہیں کہا تھا کہ آپ صرف ان آئمہ کی تقلید کریں۔

      اسلئے میں صرف مسلمان ہوں اور قران و سنت میں یقین رکھتا ہوں

      اور آخر میں یہ درخواست کروں گا کہ صرف اپنے فقہ کی حمائیت میں اللہ کے دین کے دوسرے حصے مت چھپائیں کیونکہ گواہی اور سچ کو چھپانے والے کا دل گنہگار ہوتا ہے۔

      اگر آپ نے فقہ کے سیکشن میں جواب دینا ہوتا ہے، تو پھر مکمل تحقیق اور حوالاجات کے ساتھ دیں تاکہ شک و شبہات اور اختلاف کا امکان کم سے کم ہو۔

      اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین ِاسلام کو سمجھنے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے اور فرقہ فرقہ نہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
      آمین، ثم آمین۔

      Originally posted by aabi2cool View Post
      mohtarm Farukh Sahab Aap Ki Post Ko Main Nay Behas O Mubahisa Section Main Move Kardia Hy...baqi Rahi Fiqah Section Ki Baat To Us Main Jawab Denay Ki Liye Serf Mujhy Zemaydari Sonpi Gai Hay Agar Intizamia Ye Keh Day Gi K Wahan Har Koi Jawab De Sakta Hay To Mujhy Koi Aytraaz Na Hoga Baqi Ham Nay Fiaqh Section K Taruf Main Likha Hay K Yahaan Per Koi Fatwa Jaat Anheen Diya Jatay Bus Roz Mara K Amomi Moamlaat Par Maloomat Mohaiya Ki Jati Hay Aur Chonk Ye Zemadari Intizamia Nay Mery Zema Ayed Ki Hay Is Liye Main Hi Wahan Jawab Deta Hon Aur Mera Taluq Allahamdu Lilah Maslak E Hanfi Se Hay Aur Pori Dunai Main Bhi Musalmano Ki Tadad Ka Taqreban 75% Hanfi Fiqah Se Taluq Rakhnay Waly Hi Log Hain Is Liye Wahan Jawan Hanfi Fiqah Se Mutabik Hi Diya Jata Hay . Reh Gay Dosray Maslaik K Log To Net Par Hazron Sites Hain Wahan Se Istifada Kiya Jaskta Hay .....rahi Is Masla Ameen Ki Baat To Is K Jawab Deytay Huy Main Likh Diya Tha K Ye Aik Ikhtilafi Masla Hay . . . .aur Amooman Hamary Han Ikhtilafi Masail Se Parhaiz Hi Kiya Jata Magar Jabkoi Pouch Lay To Majboran Jawab Bhi Dena Par Jata Hy Baqi Mujhy Is Masla Per Aur Khuch Anheen Likhna Aap Jitna Marzi Chaheen Dalil Yahan Mohaia Karsakty Hain Kisi Ko Khch Kehna Hoga To Wo Keh Lay Ga ...w/salaaam
      Last edited by Farrukh; 5 June 2008, 11:12.
      -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

      Comment


      • #4
        Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

        م
        یں آپ کو بتاتا چلوں، میں پہلے حنفی ہوتا تھا، لیکن اب صرف مسلمان ہوں اور وہ اسلیئے کہ جب اسلام کی تکمیل ہوئی تھی اور نبی کریم صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم پر جب خطبہ حجتہ الوداع کے دن تکمیل ِ دین کی آیات اتری تھی، اسوقت بھی کوئی مسلک، کوئی فرقہ اور فقہ نہیں بنا تھا۔ اور جن آئمہ کرام کی وجہ سے فقہات کا سلسلہ شروع ہوا، انہوں نے کہیں یہ نہیں کہا تھا کہ آپ صرف ان آئمہ کی تقلید کریں۔


        اسلئے میں صرف مسلمان ہوں اور قران و سنت میں یقین رکھتا
        ہوں

        محترم باقی گفتگو تو آپ سے بعد میں ہوگی پہلے صرف یہ بتایئے کہ اگر اب آپ صرف مسلمان ہیں تو پہلے (جب آپ حنفی تھے )تو تب آپ کیا تھے؟ جو اب آپ نے صرف مسلمان ہونے کی قید لگائی ہے ۔ ۔ کیا آپ کے نزدیک حنفی ہونا مسلمان ہونے کے مخالف ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ اور نیز یہ بھی کہ اب اس دنیا میں جتنے بھی حنفی مالکی شافعی حنبلی ہیں وہ آپ کے نزدیک کیا ہیں ؟ نیز یہ بھی کہ یہ صرف مسلمان ہو نا کیا ہوتا ہے ؟ کیا آپ پوری اسلامی تاریخ میں سے چند ایسے محدثین یا مفسرین کا نام پیش فرماسکتے ہیں کہ جو صرف مسلمان ہوں؟
        آپکے جوابات کا شدت سے انتظار رہے گا
        ۔
        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

        Comment


        • #5
          Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

          جی بھائی بہت اچھا سوال پوچھا آپ نے۔ ہو سکتا ہے میں آپ کو اب صرف مسلمان کہلوانے کی وجہ سمجھا سکوں۔۔۔۔۔ باقی واللہ اعلم
          جن دنوں میں سلسہ حنفیہ کے ساتھیوں میں بیٹھتا تھا (بچپن ہی سے)، انہی دنوں بریلوی سلسلہ کے لوگوں سے بھی ملاقات ہوئی کیونکہ انکی مسجد بھی قریب ہی تھی۔ اور انکے خیالات بھی سننے کا موقع ملا، لیکن وہ تفرقے اور اختلافات والی باتیں میں یہاں نہیں لکھوں گا۔
          اسطرح اسلام کے دو مکتابِ فکر سے روشناس ہونے کے بعد میرے دل میں یہ خواہش ہوئی کہ باقی اصناف کا بھی مطالعہ کیا جائے اور اسی سلسلے میں سلفی حضرات سے بھی ملاقات ہوئی اور انکی صحبت میں بھی کچھ وقت گزارا
          پھر اللہ تعالی نے مجھے سلسلہ نقشبدی کے لوگو سے بھی متعارف کروایا۔ یہ لوگ اللہ ہو کے ذکر کو اپنائے ہوئے ہیں اور انہی سے ملتے جلتے دوسرے سلاسل کے لوگوں سے ملاقات بھی ہو گئ اور انکے خیالات جاننے کا موقع بھی ملا

          حال ہی میں ایک نئے سلسلے سے بھی واسطہ پڑا جو نقشبندیوں سے ہی تعقق رکھتا ہے اور اسکا نام ہے سیفیہ

          بہرحال اسی طرح میں اب بھی مختلف مکاتبِ فکر سے ملتا ہوں، لیکن ایک بات جس سے میرے دل کو بہت تکلیف ہوتی ہے، وہ یہ کہ ان سب لوگوں کے اپنے اپنے پلیٹ فارم بن چکے ہیں اور ان سب کے آپس میں اختلافات بھی ہیں

          جیسے آپ نے اپنی ایک پوسٹ میں فرمایا کہ جو آپ بہتر اور صحیح سمجھتے ہیں وہ ہی کرتے ہیں اور یہی باتیںمیں نے تقریباً ہر فرقہ میں دیکھیں اور تقریباً ہر ایک ہی یہ کہہ رہا ہے کہ ہم ہی وہ جماعت ہیں جو اللہ کے راستے پر ہیں یا کم و بیش اسی طرح کی گفتگو ہوتی ہے۔

          جب میں نے کچھ غور کیاتو دیکھا ان کے سربراہاں نے قرآن و سنت کے ہی حوالاجات کا استعمال کیا ہے لوگوں کا جمع کرکے وہ مخصوص جماعت بنانے میں اور پھر کچھ تو نسل در نسل چلتے ہی چلے گئے اور یہاں تک کہ ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیتے ہیں۔

          میرا قرآن و سنت کا علم کوئی اتنا وسیع نہیں لیکن جو صحیح علم بمہ تصدیق بحوالہ جاتِ قران و حدیث ہے، اسکے مطابق تو کچھ گروپس کا صاف پتا چلا کہ صرف اپنا پلیٹ فارم ہی بنا رہے ہیں۔ جبکہ کچھ مکاتبِ فکر میں دیکھا، ( جب میں حنفی، مالکی، شافعی ) کہ ان میں جو بھی اختلافات ہیں وہ اتنے گھمبیر نہیں جتنا انکے عالموں نے بنا دیا ہے۔
          مثال لے لیں (مقصد کسی مسلک کی ترویج نہیں، صرف سمجھانا ہے)، کہ سلفی اور اھلحدیث حضرات میں اور باقی مکاتب فکر میں ایک فرق نماز میں رفع یدین کا بھی ہے، لیکن جب تحقیق کی تو پتا چلا کہ دونوں طریقے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں۔ اسی طرح کے اور بہت سے مسائل بھی ایسے دیکھتے جو اصل میں ایسے نہیں تھے کہ جن کی بنیاد پر جھگٹرا کیا جائے

          بہرحال قصہ مختصر، جب میں نے اصل دینِ اسلام پر غور کیا اور کچھ اور دوستوں اور کچھ ایسے علما سے اسی معاملے پر گفتگو کی جن کو میں جانتا تھا کہ یہ لوگ اپنے مسلک کی ترویج کی بجائے دینِ اسلام کی ترویج کرتے ہیں اور دوسرے مسالک کا مذاق اڑانے کی بجائے تحقیق سے کام لیتے ہیں۔ اور ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دینِ اسلام کی تکمیل خطبہ حجتہ الوداع کے دن کر دی گئی تھی اور جب یہ آئیت "یوم اکملتکم دینُکم۔۔۔" نازل ہوئی تھی اور یہیں پر اللہ تعالی نے ہمارے لیے دینِ اسلام کی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا

          اب سوال یہ ہے، کہ جب اسلام ایک مکمل دین کے طور پر دے دیا گیا، تو لوگوں نے جو اختلافات اور دوسرے راستے اس میں نکالے، میں نے ان سے پرہیز کرنا شروع کردیا

          اسی طرح جب تاریخِ اسلام کا مطالعہ کیا جائے تو جن علما کرام کی آپ بات کر رہے ہیں ان میں اختلاف ضرور تھا، لیکن تفرقہ اور جھگڑا نہیں تھا۔ البتہ بعد کے لوگوں نے ان کی پیروی میں بڑے بڑے مسائیل پیدا کئے اور ان کے نتائیج تو عالم اسلام بھگت ہی رہا ہے، کہ ہم نے اللہ کی رسی کو تھامنے کی بجائے اپنی اپنی رسیاں تھامی ہوئی ہیں۔

          اس لیے میں بھی اب یہی کوشش کرتا ہوں کہ صرف مسلمان رہوں نہ کہ سنی، ، اھلحدیث وغیرہ وغیرہ۔

          اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ یہ صرف میری اپنی ایجاد کردہ سوچ نہیں۔ تقریباً ہر مکتب فکر اور فرقہ کے لوگوں میں یہی سوچ بیدار ہو چکی ہے کہ ہم مسلمان جو آج ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور باطل سے مار کھا رہے ہیں اسکی وجہ ہی یہی ہے کہ ہمیں تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمان ہونے کا علم دیا تھا اور ہم نے اس میں اپنی مرضی کی تشریحات ڈال دیں۔۔۔

          ایک بات کہوں گا جو آپ کو شائید کچھ تلخ لگے، کہ میں صرف انبیا علیہم السلام جمعیں کو ہی معصوم اور خالص حق پر سمجھتا ہوں اور انکے بعد صحابہ اکرام رضی اللہ اجمیعں۔ باقی سب میں غلطیوں کی گنجائیش ہے۔۔

          اس لیئے میں صرف مسلمان ہوں، نہ دیوبندی، نہ سنی، نہ شعیہ نہ سلفی نہ اھلحدیث۔۔۔۔۔۔ اور صحیح احادیث اور قرآنِ پاک سےعلم لینا زیادہ پسند کرتا ہوں۔



          Originally posted by aabi2cool View Post
          مہوں





          [right]
          محترم باقی گفتگو تو آپ سے بعد میں ہوگی پہلے صرف یہ بتایئے کہ اگر اب آپ صرف مسلمان ہیں تو پہلے (جب آپ حنفی تھے )تو تب آپ کیا تھے؟ جو اب آپ نے صرف مسلمان ہونے کی قید لگائی ہے ۔ ۔ کیا آپ کے نزدیک حنفی ہونا مسلمان ہونے کے مخالف ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ اور نیز یہ بھی کہ اب اس دنیا میں جتنے بھی حنفی مالکی شافعی حنبلی ہیں وہ آپ کے نزدیک کیا ہیں ؟ نیز یہ بھی کہ یہ صرف مسلمان ہو نا کیا ہوتا ہے ؟ کیا آپ پوری اسلامی تاریخ میں سے چند ایسے محدثین یا مفسرین کا نام پیش فرماسکتے ہیں کہ جو صرف مسلمان ہوں؟



          آپکے جوابات کا شدت سے انتظار رہے گا ۔
          Last edited by Farrukh; 5 June 2008, 15:37.
          -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

          Comment


          • #6
            Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

            محترم آپ ہمیں آپ بیتی سنانے کی بجائے ہمارے سوالوں کا جواب دیں کہ اگر آپ پہلے حنفی تھے اور اب صرف مسلمان ہوئے ہیں تو آپ کا موجودہ حنفیوں کے بارے میں کیا نظریہ ہے آیا وہ مسلمان بھی ہیں یا نہیں ؟ اگر ہیں تو پھر آپ نے اپنے ساتھ صرف مسلمان کا سابقہ یا لاحقہ کیوں لگا رہے ہیں ؟ اور جب آپ حنفی تھے اس وقت کیا آپ مسلمان نہیں تھے؟ اگر تھے تو پھر اب آپ نے صرف مسلمان ہونے کی قید کیوں لگا رکھی ہے۔۔
            اور یہ بھی کے اسلام کی تاریخ میں سے ایسے چند اکابرین کے نام نقل کریں جو آپکی طرح صرف مسلمان ہوں تاکہ آپکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آپ کو آپکے اکابرین کے حوالاجات سے نوازا جائے ۔ ۔ ۔ ۔ باقی صحابہ کرام کی عدالت (معاذاللہ ) کو تو آپ نے مجروح قرار دے ہی دیا ہے اب کیا یہ بھی بتانا پسند فرمائین گے کہ امت دین کہاں سے اخذ کرئے؟ جب موصوف کے نزدیک صحابہ کی عدالت ہی مجروع ٹھرتی ہے تو پیغام کے اسلام سیکش کا ادنٰی دین کا طالب علم کس کھاتے میں آتا ہے ۔ حالانکہ جمیع امت کا عقیدہ ہے کہ الصحابۃ کلھم عدول ۔ ۔ ۔ انا للہ وانا علیہ راجعون
            ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

            Comment


            • #7
              Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen


              مجھے بہت افسوس ہے کہ آپ نے میری پوسٹ کا بالکل غلط مطلب نکالا ہے
              سب سے پہلے تو میںصحابہ اکرام رضی اللہ اجمعین سے متعلق جو مطلب آپ نے بنایا ہے، کو واضح کر دوں۔
              یہ بات یاد رکھیئے گا، کہ صرف انبیاء ہي معصوم ہوتے ہيں. صحابہ اکرام چونکہ نبي کريم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي صحبت ميں رہے اور ان سے تربيت لي، اور اللہ کے نبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے انکو جنت کي بھي بشارت دي اور اسي ليئے انکے مرتبے بلند ہيں
              خدانخواستہ جس قسم کا مطلب آپ بنانے کي کوشش کر رہے ہيں، ميرا ايسا کوئي مطلب نہيں تھا. افسوس ہوا آپ کي سمجھ کا يہ انداز ديکھ کر.

              رہ گئي بات ميري آپ بيتي کي، تو مولوي صاحب، آپ کو يہ باتيں اسليئے بتائيں تھيں کہ بغير کسي فرقہ کے خلاف بحث کے آپ کو آئيڈيا ہوجائے کہ ميں صرف مسلمان کيوں کہلاتا ہوں. ليکن شائيد کسي کي بات پر غور کرنے کي توفيق آپ کو نصيب نہيں ہوئي ہے.
              ميں صرف اتنا ہي کہوں گا کہ جو کوئي بھي قرآن و سنت کے مطابق ايمان پر چل رہا ہے، مسلمان ہے چاہے حنفي ہو، شافعي ہو يا کوئي اور، ليکن کوئي بھي ايسا عمل، يا اقدام جس سے اُمت تفرقوں ميں بٹ جائے قطعي غلط ہے، چاہے وہ حنفي کريں، شافعي کريں يا کوئي اور
              ميں ايک طالب العلم ہوں اور ابھي ميرا علم اتنا نہيں ہے کہ اسلامي تاريخ کے اکابرين کے فقہ اور فرقے جانوں اور مجھے جاننے کي ضرورت بھي نہيں کيونکہ اللہ کے رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کا ماننے والا ہوں، کسي فقہ اور فرقے کے اکابرين کا نہيں وہ سب لوگ اسلام سے ہيں، اسلام ان سے نہيں ہے.

              ليکن آپ ميرے چند سوالوں کا جواب ديں کيونکہ آپ يہاں پيغام پر کافي مستند تصور کيئے جا رہے ہيں.

              کيا اللہ کے آخري نبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم (جن پر اللہ نے اپنے دين کي تکميل فرمائي اور جن کا زمانہ بہترین زمانہ قرار پایا)، نے کسي فقہ يا مسلک کا سلسلہ ترتيب ديا؟ يا اسوقت ايسے فقہات اور فرقات کا وجود بھي تھا يا نہيں؟

              کيا صحابہ اکرام رضي اللہ اجمعين نے کسي ايسے مسلک يا فقہ کي پيروي کي؟ يا لوگوں کو اپنے کسي فقہ کے پيچھے چلنے کي ہدائيت کي؟

              کيا تابعين اور تبع تابعين ميں سے کسي نے ايسا کيا؟

              اور کيا چاروں آئيمہ اکرام نے ايسا کرنے کو کہا کہ وہ صحيح کہہ رہے ہيں اور دوسرے غلط، لہذا انکا فقہ ٹھيک ہے؟

              اور يہ بھي بتائيے، کہ ان سب فقہات کا آغاز، کب ہوا؟ کيا خلفائے راشديں کے دور ميں ہوا؟ يا بہت بعد ميں جا کر؟

              ميں صرف ايک بات جانتا ہوں، کہ جس کسي نے بھي کوئي ايسا قدم اُٹھايا جسے سے اُمتِ محمدي ميں تقسيم پيدا ہوئي، يا تفرقہ پڑا تو ايسا عمل سراسر غلط ہے.

              اسي ليئے ميں اصل کسوٹي اللہ کي کتابِ عظيم قرآن، اور نبي پاک صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي سنت کو سمجھتا ہوں. اور جس کسي نے اس دين ميں نئے راستے نکالے اور تحريف کي اور ايسے قدم اُٹھائے جس سے تفرقہ پيدا ہوا اور دينِ اسلام کو نقصان پہنچايا، تو اللہ کي قسم چاہےوہ کسي بھي جماعت کا بزرگ يا سربراہ ہو اور اس جماعت کي تعداد سب سے زيادہ ہو، اسنے غلط کيا.


              Last edited by Farrukh; 5 June 2008, 18:58.
              -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

              Comment


              • #8
                Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

                محترم یا تو آپ بھولے ہیں یا پھر دوسروں کو بے وقوف سمجھتے ہیں یا پھر آپ میں سرے سے کسی بات کو سمجھنے کی لیاقت ہی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اب آپ جو اپنی اتنی صفائیاں دے رہے ہیں صحابہ کرام کے بارے میں تو میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں جب ایک بات موضوع گفتگو ہی نہیں تھی تو آپ نے اسے بیچ میں لایا کیوں ؟ جب کہ یہان کسی نے انبیاء کی معصومیت کا عقیدہ چھیڑا ہی نہیں تھا یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ معصوم صرف انبیاء ہی ہیں ان کے علاوہ اور کوئی نہیں ۔ ۔ ۔ جب کہ یہاں بات ہورہی تھی دین کی اور دین لینے کی بیان کرنے کی اور اخذ کرنے کی تو اس کے بیچ میں انبیاء کی معصومیت کے عقیدے کا ذکر کیا معنٰی ۔ ۔ ۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ نے دین ہی کو لینے کے تصور کے حوالے یہ بات کی تھی کہ آپ کے نزدیک صحابہ بھی دین پہنچانے میں غلطی کرسکتے ہیں اسی لیے آپ نے اپنی بات کو شروع کرنے سے پہلے اس بات کا ادراک کرلیا تھا تبھی تو آپ نے یہ الفاظ لکھے ۔ ۔ آپ لکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایک بات کہوں گا جو آپ کو شائید کچھ تلخ لگے، کہ میں صرف انبیا علیہم السلام جمعیں کو ہی معصوم اور خالص حق پر سمجھتا ہوں اور انکے بعد صحابہ اکرام رضی اللہ اجمیعں۔ باقی سب میں غلطیوں کی گنجائیش ہے۔۔
                تو مجھے آپ سے یہ معلوم کرنا تھا کہ کن معاملات میں آپکے نزدیک صحابہ کرام سے غلطیوں کی گنجائش ہے ؟ کیا صحابہ کے انفرادی معاملات میں یا ان کے اس منصب میں بھی جو کہ دین کی تبلیغ کے حوالے سے ان پر عائد ہوتا تھا اور تمام امت نے ان کے اس منصب پر کلھم اعدول کا فتوٰی دے رکھا ہے ؟ اگر اب آپ یہ کہیں کہ صحابہ کے تبلیغی فرائض کی بات آپ نے نہیں کی تو پھر میں آپ سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہوں کہ صحابہ کے انفرادی کرادر پر تبصرہ کرنے کا حق آپ کو کس نے دیا ہے جب کہ یہ موضوع یہاں پر سرے سے بحث کا عنوان ہی نہیں تھا
                ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                Comment


                • #9
                  Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

                  میں آپ کے طنزیہ جملوں کا جواب نہیں دوں گا ورنہ بات کا رخ بھی بدل سکتا ہے



                  بھائی میرے،

                  یہ ساری باتیں میں نے آپ کو اس لیئے بتائیں کہ پتا چلے کہ دین کی اصل تکمیل کب ہوئی اور بعد میں یہ کیسے کیسے مراحل سےگزرا۔ اب پوری کتاب تو میں یہاں لکھنے سے رہا۔

                  مقصد صرف اتنا کہنا تھا کہ اصل دین تو اس دور میں مکمل ہو چکا، اب جن فقہات اور فرقات میں بٹ چکا ہے وہ باتیں تو اصحابِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یا تابعیں سے بھی ثابت نہیں ہوتیں ۔

                  آپ نے میرے جس جملے کو سرخ رنگ میں لکھا ہے، اس میں یہ بات کہاں ہے کہ میں نے صحابہ اکرام میں غلطیوں کی گنجائیش نکالی ہے۔ غور سے دوبارہ پڑھیں مولانا صاحب، میں نے لکھا ہے، انبیا کرام کی معصومیت کے بعد صحابہ اکرام کا نمبر آتا ہے۔ اور انکے بعد باقی سب غلطیوں کی گنجائیش ہے

                  اب بتاؤ اس میں کیا غلط کہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔





                  Originally posted by aabi2cool View Post
                  محترم یا تو آپ بھولے ہیں یا پھر دوسروں کو بے وقوف سمجھتے ہیں یا پھر آپ میں سرے سے کسی بات کو سمجھنے کی لیاقت ہی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اب آپ جو اپنی اتنی صفائیاں دے رہے ہیں صحابہ کرام کے بارے میں تو میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں جب ایک بات موضوع گفتگو ہی نہیں تھی تو آپ نے اسے بیچ میں لایا کیوں ؟ جب کہ یہان کسی نے انبیاء کی معصومیت کا عقیدہ چھیڑا ہی نہیں تھا یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ معصوم صرف انبیاء ہی ہیں ان کے علاوہ اور کوئی نہیں ۔ ۔ ۔ جب کہ یہاں بات ہورہی تھی دین کی اور دین لینے کی بیان کرنے کی اور اخذ کرنے کی تو اس کے بیچ میں انبیاء کی معصومیت کے عقیدے کا ذکر کیا معنٰی ۔ ۔ ۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ نے دین ہی کو لینے کے تصور کے حوالے یہ بات کی تھی کہ آپ کے نزدیک صحابہ بھی دین پہنچانے میں غلطی کرسکتے ہیں اسی لیے آپ نے اپنی بات کو شروع کرنے سے پہلے اس بات کا ادراک کرلیا تھا تبھی تو آپ نے یہ الفاظ لکھے ۔ ۔ آپ لکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایک بات کہوں گا جو آپ کو شائید کچھ تلخ لگے، کہ میں صرف انبیا علیہم السلام جمعیں کو ہی معصوم اور خالص حق پر سمجھتا ہوں اور انکے بعد صحابہ اکرام رضی اللہ اجمیعں۔ باقی سب میں غلطیوں کی گنجائیش ہے۔۔



                  تو مجھے آپ سے یہ معلوم کرنا تھا کہ کن معاملات میں آپکے نزدیک صحابہ کرام سے غلطیوں کی گنجائش ہے ؟ کیا صحابہ کے انفرادی معاملات میں یا ان کے اس منصب میں بھی جو کہ دین کی تبلیغ کے حوالے سے ان پر عائد ہوتا تھا اور تمام امت نے ان کے اس منصب پر کلھم اعدول کا فتوٰی دے رکھا ہے ؟ اگر اب آپ یہ کہیں کہ صحابہ کے تبلیغی فرائض کی بات آپ نے نہیں کی تو پھر میں آپ سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہوں کہ صحابہ کے انفرادی کرادر پر تبصرہ کرنے کا حق آپ کو کس نے دیا ہے جب کہ یہ موضوع یہاں پر سرے سے بحث کا عنوان ہی نہیں تھا
                  Last edited by Farrukh; 6 June 2008, 08:12.
                  -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                  Comment


                  • #10
                    Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

                    چلیئے آپ ساری باتوں کو چھوریئے صرف ایک بات کا جواب دیجیئے کہ صدیوں سے جو امت کا جمہور (سوائے دو فیصدی طبقہ کے)انھی ائمہ کرام کی پیروی کرتا چلا آرہا تو کیا وہ سب کا سب طبقہ گمراہ ہے کسی پر یہ رازآج تک افشاں نہ ہوسکا کہ ان ائمہ کی پیروی گمراہی ہے اگر کسی پر یہ عقدہ کھلا تو وہ صرف ایک آپ ہی کی زات پاک ہے کہ جس پر آج چودہ سوسالوں کے بعد یہ راز کچھ اس طرح کھلتا ہے کہ آپ اپنا نام صرف مسلمان رکھ لیتے ہیں .
                    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                    Comment


                    • #11
                      Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

                      عابد صاحب

                      پہلے آپ یہ بتائیں کہ میں نے یہ کہاں کہا ہے کہ باقی سب کا سب طبقہ گمراہی پر ہے؟

                      مجھے بہت افسوس ہے کہ آپ میری باتوں کو پڑھنے اور سمجھنے کی بجائے ان کا مذاق اڑانے کی کو کشش کر رہے ہیں۔
                      ورنہ آپ اگر اس سوال کا جواب دے سکیں تو خود سمجھ میں آجائے گا کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں،(آپ کی گمراہی والی من گھڑت بات کے علاوہ)۔

                      نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلۃ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ اجمعیں کا فقہ کونسا تھا؟ یاد رہے، یہ وہ لوگ ہیں جن پر دین کی تکمیل کی گئی تھی۔

                      بس اسکا جواب دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔

                      اور اگر اب بھی آپ کو بات کا اصل سمجھ نہ آئے تو کسی ایسے مستند عالم سے جاکر اس بات کو پوچھئے گا، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ عالم یا محقق فرقہ پرست نہ ہو اور ایسے لوگ کم ہیں، لیکن ہیں۔

                      اور میں مسلمان ہوں اور مسلمان کی حیثیت سے ہی حساب کتاب ہوگا، سنی، شعیہ، وغیرہ کی حیثیت سے نہیں۔

                      ورنہ ان جماعتوں میں تقسیم کرکے مولویوں نے جو گل کھلائے ہیں اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔






                      Originally posted by aabi2cool View Post
                      چلیئے آپ ساری باتوں کو چھوریئے صرف ایک بات کا جواب دیجیئے کہ صدیوں سے جو امت کا جمہور (سوائے دو فیصدی طبقہ کے)انھی ائمہ کرام کی پیروی کرتا چلا آرہا تو کیا وہ سب کا سب طبقہ گمراہ ہے کسی پر یہ رازآج تک افشاں نہ ہوسکا کہ ان ائمہ کی پیروی گمراہی ہے اگر کسی پر یہ عقدہ کھلا تو وہ صرف ایک آپ ہی کی زات پاک ہے کہ جس پر آج چودہ سوسالوں کے بعد یہ راز کچھ اس طرح کھلتا ہے کہ آپ اپنا نام صرف مسلمان رکھ لیتے ہیں .

                      Last edited by Farrukh; 6 June 2008, 08:21.
                      -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                      Comment


                      • #12
                        Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

                        Originally posted by Farrukh View Post
                        عابد صاحب


                        پہلے آپ یہ بتائیں کہ میں نے یہ کہاں کہا ہے کہ باقی سب کا سب طبقہ گمراہی پر ہے؟

                        مجھے بہت افسوس ہے کہ آپ میری باتوں کو پڑھنے اور سمجھنے کی بجائے ان کا مذاق اڑانے کی کو کشش کر رہے ہیں۔
                        ورنہ آپ اگر اس سوال کا جواب دے سکیں تو خود سمجھ میں آجائے گا کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں،(آپ کی گمراہی والی من گھڑت بات کے علاوہ)۔

                        نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلۃ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ اجمعیں کا فقہ کونسا تھا؟ یاد رہے، یہ وہ لوگ ہیں جن پر دین کی تکمیل کی گئی تھی۔

                        بس اسکا جواب دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔

                        اور اگر اب بھی آپ کو بات کا اصل سمجھ نہ آئے تو کسی ایسے مستند عالم سے جاکر اس بات کو پوچھئے گا، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ عالم یا محقق فرقہ پرست نہ ہو اور ایسے لوگ کم ہیں، لیکن ہیں۔

                        اور میں مسلمان ہوں اور مسلمان کی حیثیت سے ہی حساب کتاب ہوگا، سنی، شعیہ، وغیرہ کی حیثیت سے نہیں۔


                        ورنہ ان جماعتوں میں تقسیم کرکے مولویوں نے جو گل کھلائے ہیں اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
                        mohtarm jis kisam k jahilana sawalat aap karrahay hain aap se pehlay bhi bohat se naam nihad islah pasand sule kulli k naam per aysay sawlaat kartay rahay hain aur ulma nay un k dandan shikan jawabat diye hain . . . mery pass itmna faltu waqat naheen k aap k har sawal ka jawab yahan per deta phiron . . . jab tak aap apni hasiat ka tauen anheen kardetay k aap kon hain aur aap ki deen main kaya hasiat hay aur jis firqa yani serf musalman honay k aap mudai hain us k baray kon hain tab tuk aaps e koi baat anheen hosakti . . . . .
                        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                        Comment


                        • #13
                          Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

                          سب سے بڑے جاہل تو وہ لوگ ہیں جو امت میں تفرقہ پرستی کو فروغ دیے رہے ہیں اور امت کو تقسیم کرنے کی سازشیں کرتے ہیں اور اوپر سے مسلمان بھی کہلاتے ہیں۔

                          اور آپ نے ایک بالکل خاص مولویوں والی حرکت کی ہے، کہ جب ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تو دوسروں کو جاہل کہہ کر بھاگ جاتے ہیںْ۔ میں مولویوں کے ایسے تماشے پہلے بھی بہت دیکھ چکا ہوں۔
                          اور ابھی تک آپ نے میرے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ بلکہ جوابات تو میں نے دیئے صحیح احادیث کے ساتھ۔ اور آپ نے تو کم علمی کی وجہ سے تو ایک حدیث کے معانی بھی بدل دئے اور جب میں نے صحیح احادیث لکھیں تو پھر صفائیاں دینے لگے۔ اب اپنی جاہلیت کا اندازہ خود لگا لیں، جو کم علمی کی بنا پر حدیث کا مطلب بدلنے کی جرآت کر سکتا ہے، اس جاہل سے اور بہت کچھ بھی ممکن ہے۔

                          اگر آپ کے کسی تفرقہ باز مولوی نے اس سوال کا جواب دیا ہے، تو ضرور لکھیں، میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ کیا دندان شکن جواب ہے۔

                          آپ کے پاس کچھ علم ہوتا تو کوئی علمی جواب دے سکتے، سوائے لوگوں کو گمراہ کرنے کے۔

                          اگر آپ اتنا ہی اپنی جماعت کا پرچار کرتے ہیں اور اس جماعت کے ایسے لوگوں کی صحبت میں رہتے ہیں تو اس سوال کا جواب دینا میں آپ کوکوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے

                          لیکن حقیقت یہ ہے، کہ آپ جیسے لوگ مسلمانوں کو فقہ کے نام پر فرقوں میں تقسیم کرنے کے خواہاں ہیں اور اپنی دال گلانے کے۔

                          اور اگر آپ کے کسی عالم نے اس سوال کا جواب دیا ہے، تو وہ جواب یہاں لکھ دیں۔ تاکہ پڑھنے والوں کو بھی پتا چلا

                          میرا سادہ سا سوال پھر سے وہی ہے:۔
                          جن لوگوں پر اللہ نے اپنے دینِ اسلام کی تکمیل کی، یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکے صحابہ اکرام اجمعین، انکا فقہ کیا تھا؟۔

                          تو جو اُن کا فقہ تھا، بس وہی میرا فقہ ہے۔ اور وہ سب لوگ مسلمان تھے۔ نہ حنفی، نہ شافعی، نہ مالکی وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔


                          اور اب جبکہ آپ کی جاہلانا اور فرقہ پرست مولویت کا پول کھل چکا ہے، مجھے بھی کوئی شوق نہیں ہے آپ سے بحث کرنے کا
                          آپ لگے رہیں اپنی فرقہ پرستی میں اور اسکا پرچار کرنےمیں۔ اللہ تعالی ہی آپ کو ہدایت دے سکتا ہے۔

                          اللہ تعالی تفرقہ پرست مولویوں سے محفوظ رکھے اور ہمیں ، حنفی، شافعی،وغیرہ کی بجائے، ایک اچھا مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین





                          Originally posted by aabi2cool View Post
                          mohtarm Jis Kisam K Jahilana Sawalat Aap Karrahay Hain Aap Se Pehlay Bhi Bohat Se Naam Nihad Islah Pasand Sule Kulli K Naam Per Aysay Sawlaat Kartay Rahay Hain Aur Ulma Nay Un K Dandan Shikan Jawabat Diye Hain . . . Mery Pass Itmna Faltu Waqat Naheen K Aap K Har Sawal Ka Jawab Yahan Per Deta Phiron . . . Jab Tak Aap Apni Hasiat Ka Tauen Anheen Kardetay K Aap Kon Hain Aur Aap Ki Deen Main Kaya Hasiat Hay Aur Jis Firqa Yani Serf Musalman Honay K Aap Mudai Hain Us K Baray Kon Hain Tab Tuk Aaps E Koi Baat Anheen Hosakti . . . . .
                          Last edited by Farrukh; 6 June 2008, 13:43.
                          -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                          Comment


                          • #14
                            Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

                            hold on guys!!!

                            Mey shuru sey hi aap logoN key threads /posts follow ker rahi huN and sorry to say choti si baat ko itna baRa diya hai

                            we know that we can't fill up differences so better not to talk on them. Main cheez jo Alhumdulillah ham mey common hai wo hai Quran aur Sunnah so phir farq kahaN reh jata hai ... in ko follow kerney mey ?? aur wo bhi koi itna baRa massla nahi coz when we believe in Prophet Muhammad (s.a.w) it means key ham followers bhi un key heiN Alhumdulillah

                            Now, ye sab khatam kareiN and shake hands :P

                            Peace
                            " Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "

                            Comment


                            • #15
                              Re: Aik sawal...Namaz mein Aameen

                              محترمہ ذینیہ

                              کل سے یہی مغز ماری تو میں کر رہا تھا۔ :salam:۔

                              لیکن اب شائید مزید میں بھی جواب نہیں دوں گا۔

                              Originally posted by Xenya View Post
                              hold on guys!!!

                              Mey shuru sey hi aap logoN key threads /posts follow ker rahi huN and sorry to say choti si baat ko itna baRa diya hai

                              we know that we can't fill up differences so better not to talk on them. Main cheez jo Alhumdulillah ham mey common hai wo hai Quran aur Sunnah so phir farq kahaN reh jata hai ... in ko follow kerney mey ?? aur wo bhi koi itna baRa massla nahi coz when we believe in Prophet Muhammad (s.a.w) it means key ham followers bhi un key heiN Alhumdulillah

                              Now, ye sab khatam kareiN and shake hands :P

                              Peace
                              -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                              Comment

                              Working...
                              X