محترم عابد بھائی
بلند آواز سے آمین کہنے کی بھی احادیث میں دلیل اور ثبوت ملتے ہیں۔ اگر آپ فرقہ وارانہ باتوں سے اجتناب کرتے ہیں تو برائے مہربانی دوسری احادیث بھی نقل کریں۔
ورنہ آپ کی گفتگو سے یوں لگتا ہے کہ آپ صرف ایک ہی مسلک کی ترویج کر رہے ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ پیغام کے فورم کو کسی ایک مسلک کی ترویج کے لیئے استعمال کرنا چاہیئے۔

اور برائے مہربانی، اپنے الفاظ کا سوچ سمجھ کراستعمال کریں۔ جیسے آپ نے لکھا ہے
وہ آمین کو بلند آواز سے چیخ کر پکارنے کے قائل ہیں
وہ آمین کو بلند آواز سے چیخ کر پکارنے کے قائل ہیں
بلند آواز اور چیخ کر پکارنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔۔ اور جہاں تک میں جانتا ہوں اور جیسا میں نے انہیں کرتے دیکھتا ہے یہ لوگ بلند آواز سے آمین کہتے ہیں لیکن چیخ کر نہیں۔
اور یہ بھی اب آپ بیان کریں کہ یہ غیر مقلدین کیا ہوتا ہے؟ اور آپ ایک مخصوص مسلک کے بارے میں ایسے الفاظ کن بنیادوں پر استعمال کر رہے ہیں جبکہ یہاں کے قواعد و ضوابط میں آپ نے خود ایسی باتوں سے پرہیز کرنے کو کہا تھا۔
میں یہ بتاتا چلوں کہ میں اھلحدیث نہیں ہوں لیکن پیغام فورم پر ہونے والی آپکی گفتگو جو کسی بھی اھلدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان کو تکلیف دے سکتی ہے، کو پسند نہیں کرتا۔اور غالباً ایسی گفتگو خود اس فورم کے اصولوں کے منافی ہے اور یہ فورم آپکے لیئے ہی بنایا گیا ہے۔
آمین اور آمین کو بلند آواز سے کہنے سے متعلق احادیث مندرجہ ذیل ہیں
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)۔
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)۔
![](http://www.pegham.com/gallery/files/1262-Ameen_in_Salat.gif)
اور آمین بالجہر یعنی بلند آواز سے آمین کہنا۔
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)۔
حدیث نمبر (779-1)۔
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)۔
حدیث نمبر (779-1)۔
![](http://www.pegham.com/gallery/files/1262-Ameen-Biljehar.gif)
آمید ہے میری پوسٹ کو مٹانے کی بجائے کسی اچھے جواب سے نوازیں گے۔
Originally posted by aabi2cool
View Post
Comment