یہاں لندن سے ٹیلی فون کے ذریعے نائن زیرو کراچی میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مفاہمت کا مظاہر نہ کیا گیا تو مستقبل کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔
الطاف حسین نے کہا ہے کہ بہت خون بہ چکا ہے ،اب آپس میں کدورتوں کا خاتمہ ہونا چاہئیے اور ملک کو مفاہمت کی سخت ضرورت ہے اور اگر مفاہمت کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو مستقبل کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے آج مفاہمت کی جتنی ضرروت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا وفد گڑھی خدابخش جائے گا اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کر ے گا۔الطاف حسین نے یہ بھی کہا کہ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو معاف کر دیا ہے۔
الطاف حسین نے رحمان ملک کی جانب سے مذاکراتی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پرپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو خطر ہ ضرور ہے مگر ہماری دوستی اسے ضرور سنبھال لے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نظام بدل کر دشمنوں سے بدلہ لیں گے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کو خطرات سے بچا کرآئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا نا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑانے والی طاقتوں کو اب یہ بھول جانا چاہیئے کہ دونوں جماعتیں دشمنی پالیں گی۔
اس سے قبل آصف زرداری نے کراچی کے قبرستان میں ایم کیو ایم کے ہلاک شدگان کی قبروں پر فاتحہ پڑھی۔

Comment