ڈنمارک کے حفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے بعد ڈنمارک میں حملوں اور دنیابھر میں اس کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ڈنمارک کی انٹیلی جنس اینڈ سیکورٹی سروس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے کئی ممالک میں ڈنمارک کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف ڈنمارک میں حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے بلکہ دنیا بھر میں موجود ڈنمارک کے شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنانے کیلئے خطرات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈنمارک کے اخبارات میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی ناپاک اشاعت کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈنمارک کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
CURRENT: Denmark Ke Khufia Idaaron Ne
Collapse
X
Comment