Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

    wow good info

    Comment


    • #17
      Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

      حیدرآباد : عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ موجودہ آئین اور نگراں حکومت کی موجودگی میں ہونے والے انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک شدید بحران کا شکار ہے اور اس بحران سے نکلنے کیلئے جمہوریت پسند قوتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرناہوگی۔

      I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


      Comment


      • #18
        Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

        لاہور.. پاکستان میں تعینات سعودی سفیر علی عود السعیری کی مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف سے رائے ونڈ میں ان کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹہ تک اہم ملاقات ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گذشتہ رات پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر اچانک رائیونڈ میں میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا مقصد سعودی عرب کی طرف سے حکومت اور مسلم لیگ ن کے درمیان جاری مذاکرات اور متوقع مفاہمت کے حوالے سے امور پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا تھا ۔

        سعودی سفیر نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران انھیں سعودی حکومت کی طرف سے ایک خصوصی پیغام بھی دیا ۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نواز شریف کی سیکورٹی کے متعلق امور بھی زیر غور آئے اور نواز شریف نے سعودی سفیر کو اپنی سیکورٹی کے متعلق خدشات سے بھی آگاہ کیا۔


        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


        Comment


        • #19
          Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

          جہانیاں کے نواحی گاؤں میں دو سیاسی گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں میں محکمہ صحت کیلئے کمیٹی تشکیل دی جا رہی تھی کہ دو سیاسی گروپوں کے مابین تلخ کلامی کے بعد ایک گروپ نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ فائرنگ کرنے والوں کا تعلق ایک سیاسی تنظیم سے ہے۔

          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


          Comment


          • #20
            Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

            Great Great Info..........! :salam:

            Comment


            • #21
              Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

              پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ ہرملک کی خودمختاری، اقتداراعلیٰ اور وقار کا احترام اقوام متحدہ کے تمام ممبرملکوں کا فرض ہے اور دنیا میں امن قائم کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل جناب سعید خرازی بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان اسلامی تاریخی، ثقافتی اور ہمسائیگی کے اٹوٹ رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک صنعت، زراعت اور قدرتی وسائل بالخصوص گیس کے میدانوں میں باہمی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کی ترقی وخوشحالی میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پیرکو ہی ناروے کی سفیر میڈم آڈمیرٹنے بھی محمدنوازشریف سے ملاقات کی۔ سفارتخانے کے پولٹیکل قونصلر مسٹرجیکب رسٹم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات جمہوری نظام کو قائم کرنے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس سے قومی استحکام کو نقصان پہنچنےگا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ فروری کے مجوزہ عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی پارلیمینٹ کا اولین فرض ہوگا کہ وہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی اور پریس اور عدلیہ کی آزادی بحال کرنے کیلئے کام کرے۔ ناروے کی سفیرنے کہا کہ ان کا ملک ایک مسلم جمہوری ملک ہے، وہ دنیا بھر میں جمہوریت کیلئے کردارادا کررہا ہے اور پاکستان میں بھی جمہوریت کیلئے ممکن تعاون کرےگا۔ ان ملاقاتوں میں فارن افیئرز کوارڈی نیٹر محمدمہدی بھی موجود تھے۔

              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


              Comment


              • #22
                Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے وطن واپس پہنچنے پر کہا ہے کہ لندن میں ان کی صدر پرویز مشرف سے ملاقات کا کوئی پروگرام تھا اور نہ ہی انہوں نے حکومت سے مشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

                I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                Comment


                • #23
                  Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                  مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اچانک پشاور پہنچ گئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف گذشتہ رات گیارہ بجے کے بعد اچانک پشاور ایئرپورٹ پہنچے۔ان کی آمد پارٹی کے اعلان کردہ شیڈول کے بر عکس ہے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنا پروگرام صوبہ سرحد میں سیکورٹی وجوہات پر تبدیل کیا۔وہ آج پشاور بار سے خطاب کریں گے۔ان کی معزول جج صاحبان سے ملاقات کا امکان بھی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف خان عبدالولی خان کی تعزیت کیلئے اے این پی رہنماء اسفند یار ولی سے ملاقات بھی کریں گے۔

                  I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                  Comment


                  • #24
                    Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                    جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے ججز اور وکلاء کی نظر بندی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے بائیکاٹ میں اہم نقطہ یہ ہے کہ ملک میں عدلیہ اور ججز آزاد ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کا فائدہ صدر پرویز مشرف کو پہنچ رہا ہے

                    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                    Comment


                    • #25
                      Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)


                      جماعت اسلامی نے الیکشن بائیکاٹ مہم کا اعلان کر دیا
                      پشاور.. جماعت اسلامی نے اٹھائیس جنوری سے اٹھارہ فروری تک الیکشن بائیکاٹ مہم کا اعلان کر دیاہے۔ یہ بات جماعت اسلامی سرحد کے امیر سراج الحق نے صوبائی شوریٰ کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو طاقت کے ذریعے ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائے گاتاہم جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے الیکشن بائیکاٹ مہم کا چو چاہے حصہ بن سکتاہے۔ قبائلی علاقہ جات اور سوات میں جاری آپریشن کے بارے میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت امریکا کی ایماء پر ایک اور عراق بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ فاٹا اور سوات سے فوج جلد واپس بلائی جائے۔

                      "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

                      Comment


                      • #26
                        Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                        اسلام آباد.. الیکشن کمیشن نے چا رو ں صوبا ئی چیف سیکر ٹر یو ں سے حسا ب پو لنگ اسٹیشنو ں کی فہر ست طلب کر لی ۔سیکر یٹر ی الیکشن کمیشن کنور دلشا د کی جانب سے صوبا ئی سیکر ٹر یوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چا روں صوبا ئی حکومتیں ملک کے حساس اسٹیشنوں کی نشا ندہی کر یں اور جلد از جلد رپورٹ ارسال کر یں تا کہ ان پو لنگ اسٹیشنو ں پر ووٹر وں اور امیدواروں کے تحفظ کے لئے خا طر خوا ہ انتظا ما ت کئے جا سکیں ۔الیکشن کمیشن نے ایگزیکٹو ڈسٹر کٹ ریو نیو آفیسر گجر ات کی طر ف سے کئے جا نے والے تبا دلے منسو خ کر نے کی بھی احکا ما ت جا ری کئے جبکہ سرحد سے ایک امیدوا ر کی در خو است پر اے ایس پی کو ہا ٹ کی مبینہ بد سلوکی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
                        "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

                        Comment


                        • #27
                          Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                          nice updated bro.keep it ...........

                          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                          Comment


                          • #28
                            Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                            پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کیلئے جو کام سیاستدان نہیں کرپائے وہ وکلا نے کردکھایا ہے۔ جمعرات کے روز دورہ پشاور میں ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا جو کام تمام سیاسی جماعتیں اکھٹی ہو کر نہیں کر سکیں وہ ملک بھر کے وکلا نے کر دکھایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پشاور کے وکلا کو خراج تحسین پیش کرنے پشاور آئے ہیں۔ انہوں نے چھ فروری کو ملک بھر کے وکلا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم عہد منانے کا اعلان کیا ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی، آئین کی سربلندی، قانون کی حکمرانی، اور عدلیہ کی آزادی کے وکلا کی تحریک نے، تحریک پاکستان کی یاد تازہ کر دی ہے اور ان کی جماعت وکلا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے چھ فروری کو ملک بھر میں یوم عہد منائے گی اور اس موقع پر لاہور میں ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے امیدوار حلف اٹھائیں گے کہ وہ برسر اقتدار آنے کے بعد تین نومبر کے اقدامات کی توثیق نہیں کریں گے۔ میاں نواز شریف نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی جماعت برسر اقتدار آنے کے بعد انہیں باعزت طور پر بحال کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں اس لئے حصہ لے رہے ہیں کہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لئے اسمبلیوں کے اندر بھی مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔ پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر لطیف آفریدی نے میاں نواز شریف کو پشاور میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے وکلا جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شرید ملک کے واحد

                            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                            Comment


                            • #29
                              Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                              قائم مقام صدر مملکت وا سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات بروقت، صاف شفاف اور منصفانہ ہونگے اور سیاستدانوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان انتخابات کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی اس وقت قومی یکجہتی، اتحاد اور انتخابی ماحول کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے اس سے قبل کبھی نہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاستدانوں، علمائے کرام اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک میں آئندہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ماحول کو سازگار بنانے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرنا ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے جو انتخابات کے التواء کی بات کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت انتخابات کے التواء کی بات کرنا کسی طرح سے بھی ملک کے حق میں نہیں۔ تمام مسائل کا حل فوری طور پر ملک میں صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔

                              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                              Comment


                              • #30
                                Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                                welldone.
                                keep updating us.

                                Comment

                                Working...
                                X